2025-02-20@23:23:01 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«امام مہدی علیہ السلام»:

    منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل، وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ وصل قرار پائے۔ اسلام ٹائمز۔ منجی بشریت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منفرد اور ممتاز محفل جشن منعقد ہوئی۔ ​​​​​​ منتظمین کے مطابق نیمہ شعبان کے موقع پر منعقد ہونیوالی یہ محفل وجود پرنور امام زمان علیہ السلام کی برکت سے شیعہ سنی وحدت کا مظہر تھی اور یوں امام زمانہ علیہ السلام "مقاومت" کے لیے شیعہ اور سنی کے درمیان حلقہ تھے۔ من القدس الی ظہور المہدیؑ کے عنوان...
    اسلام ٹائمز: رجعت کا مفہوم ہے "واپسی" یا "پلٹنا"۔ شیعہ عقائد میں رجعت اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ کچھ افراد یا قومیں قیامت سے پہلے دوبارہ دنیا میں آئیں گے، جن میں بعض بزرگ پیغمبر، امام یا صالح لوگ شامل ہوں گے۔ رجعت میں، اہل بیت (علیہم السلام) اور بعض دیگر مقدس شخصیات دوبارہ دنیا میں آئیں گے اور امام زمانہ (علیہ السلام) کی مدد کریں گے۔ اس دوران کچھ افراد، جو ظلم و فساد کے مرتکب ہوئے ہوں گے، انہیں سزا ملے گی۔ تحریر: سید عدیل عباس نقوی   امام زمانہ (علیہ السلام) کا ظہور اور رجعت شیعہ عقائد میں اہم موضوعات ہیں۔ یہ دونوں مفاہیم اسلامی تاریخ اور موعودہ امام کی حکومت سے جڑے ہوئے...
    طلائی گنبد، مسجد اعظم، تمام صحن اور اطراف کی دیواروں اور راستوں کو پر روشنیوں کا منظر اور امام مہدی علیہ السلام کے نام کے پرچم، بینرز اور بورڈز نہایت دیدہ زیب تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو 15 شعبان، حرم معصومہؑ قم میں چراغاں کی تصاویر 15 شعبان، حرم معصومہؑ قم میں چراغاں کی تصاویر 15 شعبان، حرم معصومہؑ قم میں چراغاں کی تصاویر 15 شعبان، حرم معصومہؑ قم میں چراغاں کی تصاویر 15 شعبان، حرم معصومہؑ قم میں چراغاں کی تصاویر 15 شعبان، حرم معصومہؑ قم میں چراغاں کی تصاویر 15 شعبان، حرم معصومہؑ قم میں چراغاں کی تصاویر 15 شعبان، حرم معصومہؑ قم میں چراغاں کی تصاویر...
    امام مہدی علیہ السلام کیساتھ تجدید عہد اور اظہار محبت کے لئے جمعہ کو منعقد ہونیوالے اجتماع کے شرکا نے شہداء اسکوائر سے حرم امام رضا علیہ السلام تک واک کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مشہد مقدس، منتظرین امام مہدیؑ کے پرشکوہ اجتماع کی تصاویر مشہد مقدس، منتظرین امام مہدیؑ کے پرشکوہ اجتماع کی تصاویر مشہد مقدس، منتظرین امام مہدیؑ کے پرشکوہ اجتماع کی تصاویر مشہد مقدس، منتظرین امام مہدیؑ کے پرشکوہ اجتماع کی تصاویر مشہد مقدس، منتظرین امام مہدیؑ کے پرشکوہ اجتماع کی تصاویر مشہد مقدس، منتظرین امام مہدیؑ کے پرشکوہ اجتماع کی تصاویر مشہد مقدس، منتظرین امام مہدیؑ کے پرشکوہ اجتماع کی تصاویر مشہد مقدس، منتظرین امام...
    امام مہدی علیہ السلام کیساتھ تجدید عہد اور اظہار محبت کے لئے جمعہ کو منعقد ہونیوالے اجتماع کے شرکا نے شہداء اسکوائر سے حرم امام رضا علیہ السلام تک واک کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہرمشہد الرضا میں عاشقان اور محبان امام مہدی علیہ السلام نے امامؑ کے ظہور کی امید اور یقین کیساتھ جشن منعقد کیا۔ جشن کے اجتماع میں امام مہدی علیہ السلام کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع میں بچوں، خواتیںن، نوجوانوں اور بزرگوں نے فلسطینی جھنڈے، امام مہدی علیہ السلام کے نام کے پرچم اور رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ امام مہدی علیہ السلام کیساتھ تجدید عہد اور اظہار محبت کے لئے جمعہ...
    مہدویت کے متخصص آیت اللہ نجم الدین طبسی کا کہنا ہے کہ امام مہدی علیہ السلام مکہ سے قیام فرمائیں گے، پھر اپنی فوجیں عراق روانہ فرمائیں گے، اس کے بعد شام بھیجیں گے، یہ تین محور ہیں، بے شک امام (ع) کچھ فوجیں ہندوستان اور دوسرے مقامات پر بھیجیں گے لیکن وہ امامؑ کی افواج کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پندرہ شعبان ولادت با سعادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران میں مہدویت کے متخصص اور استاد، آیت اللہ نجم الدین طبسی کیساتھ فارس نیوز نے انٹرویو میں ظہور امام مہدی علیہ السلام کے دوران، غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی سرنوشت کے بارے میں سوال کیا ہے کہ پچھلے ایک سال میں...
    عید ولادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قسم میں امام مہدی علیہ السلام سے منسوب مسجد جمکران میں رہبر انقلاب اسلامی کی ویڈیو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔  متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے روز ولادت 15 شعبان کی مناسبت سے ایران سمیت پوری دنیا میں جشن اور عبادات کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ انقلاب اسلامی ایران امام مہدی علیہ السلام کے ظہور کا زمینہ ساز ہے، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں، امام مہدی علیہ السلام کے وجود پرنور سے فیض حاصل کرتے ہوئے اس انفجار نور کی کرنیں پوری دنیا کو منور کر رہی ہیں،غاصب اسرائیل کے خلاف امریکہ...
    ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا ہے کہ رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ انہوں نے کہا...
    جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام مہدی (ع) پوری دنیا کو ظلم اور بربریت سے پاک کرکے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرینگے۔ جسکا وعدہ تورات، زبور، انجیل اور قران مجید میں دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا ظلم اور بربریت سے بھر چکی ہے۔ شیطان بزرگ امریکا اور شیاطین عالم مل کر اقوام عالم کا استحصال کر رہے ہیں۔ ہر طرف ظلم و بربریت جاری ہے۔ ایسے میں دنیا ایک نجات دہندہ کے انتظار میں ہے جو پوری دنیا کو ظلم اور بربریت سے پاک کرکے زمین پر عدل...
    سکھر میں ایم ڈبلیو ایم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عزاداری ونگ ایم ڈبلیو ایم کا دست و بازو ہے۔ مجلس کے دستور اور اہداف کی روشنی میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری پہچان ہے۔ مجلس کے دستور اور اہداف کی روشنی میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ عزاداری ونگ کی فعالیت سے عزاداروں کا قومی جماعت ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ مستحکم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور ملک اقرار حسین علوی نے سکھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ عزاداری سندھ کی صوبائی شوریٰ کے اجلاس...
    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ سید الشہداء امام حسین کی شخصیت نا صرف مسلمانوں بلکہ غیرمسلم حریت پسندوں میں بھی پسندیدہ اور آئیڈیل ہے، دنیا بھر کے حق پرست لیڈر امام حسین علیہ السلام کو اپنا ہیرو اور آئیڈیل قرار دیتے ہیں، امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور تحریک بڑے سے بڑے ظالم اور جابر کے سامنے مزاحمت کی عظییم مثال ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری شمالی پنجاب کے زیراہتمام فیصل آباد پریس کلب میں ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ''حسین رب کا، حسین سب کا '' کے عنوان سے سیمینار منعقدا ہوا، سیمینار کی صدارت صوبائی صدر شمالی پنجاب ڈاکٹر سید افتخار حسین...
    جشن ولادت حضرت عباس (ع) سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضرت عباس علیہ السلام کی حیات مبارکہ صبر، استقامت اور دینِ اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ حضرت عباس ابن علی علیہ السلام شجاعت، وفا اور قربانی کی عظیم مثال ہیں۔ انکی شخصیت ہمیں صبر و استقامت کا درس دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جشن ولادت باسعادت حضرت عباس ابن علی علیہ السلام کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ امام صادق علیہ السلام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت، وفاداری...
    جیکب آباد میں جشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی انسانیت کو امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے یزیدیوں کو عبرت ناک شکست دینی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین عالی مقام علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حبیب چوک جیکب آباد میں جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا...
    علامہ آغا سید  مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارہ ’’امامیہ سکاوٹس‘‘ کی جانب سے آج یوم ولادت باسعادت سرکارِ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں ’’یوم وفا‘‘ منایا جا رہا ہے۔  یوم وفا کے سلسلہ میں ملک بھر میں سکاوٹس سلامی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لاہور...
    جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں ولادت با سعادت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد باقر گھلو نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ امت محمدیہ کیلئے محبت اور وحدت کا پیغام ہے، شہید کربلا محسن انسانیت اور محافظ دین اسلام بھی ہیں۔ انہوں نے کہا امام حسین علیہ السلام کی قربانی کی وجہ سے آج ہمیں قرآن اور اذان ملی ہے اور ہم اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں، تو یہ سب کربلا میں امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کا نتیجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسول، جگر گوشہ علیؑ و بتولؑ تیسرے تاجدار امامت حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مساجد،...
    (گزشتہ سےپیوستہ) پھر موسیٰ ں نے ارشاد فرمایا، حمد ہے اس ذات پاک کی جس نے مجھ سے بلا واسطہ کلام فرمایا، مجھ پر تورات نازل فرمائی، فرعون کی ہلاکت اور بنی اسرائیل کی نجات میرے ہاتھ پر ظاہر فرمائی اور میری امت میں ایسی قوم بنائی جو حق سے موافق ہدایت اور انصاف کرتی ہے۔ پھر دائود علیہ السلام نے بھی دلچسپ انداز میں تقریر کی کہ:سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کیلئے ہیں جس نے مجھ کو ملک عظیم عطافرمایا، زبور کا علم دیا، لوہے کو نرم کیا، میرے لئے پہاڑوں اور پرندوں کو مسخر کیا کہ وہ میرے ساتھ تسبیح پڑھیں اور مجھ کو علم و حکمت اور تقریر دلپذیر عطا کی۔پھر مقررین میں سے حضرت سلیمان علیہ السلام...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ہم فلسطین سے اس لیے محبت کرتے ہیں کہ یہ فلسطین انبیا علیہم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا،حضرت دائود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا، حضرت سلیمان ؑ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے،چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا ’’اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جائو‘‘ یہیں اس ملک میں واقع عسقلان...
    اسلام ٹائمز: پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خواں حضرات نے رسول پاکؐ، حضرت علیؑ اور اہلبیتؑ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر جامعہ میں موجود پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور اے پی ایم ایس او، نے بھی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام ذمہ داران اور کارکنان سمیت شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن جامعہ اردو گلشن یونٹ کی جانب سے عبد القدیر خان آڈیٹوریم میں یومِ علیؑ کے نام سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد اتحاد بین المسلمین کے فروغ کو...
    اسلام ٹائمز: امام حسین (ع) ایک روایت اپنے والد گرامی امام علی (ع) سے نقل کرتے ہیں کہ ایک دن آپ (علیہ السلام) اپنے گھر کے قریب ایک جماعت کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک جاہل شخص نے پوچھا: اے امیرالمومنین! آپ کا اتنا بڑا مقام ہے، جبکہ آپکا باپ آگ میں ہے! امام نے فرمایا: خاموش ہو جاو، خدا تمہارا منہ توڑ دے، یہ کیسی بات ہے۔؟ اس ذات کی قسم جس نے نبی کو حق کے ساتھ بھیجا، اگر میرے والد روئے زمین کے تمام گناہگاروں کی شفاعت کریں تو اللہ تعالیٰ انکی سفارش قبول فرمائے گا۔ کیا میرا باپ آگ میں ہے، جبکہ لوگوں میں جنت و جہنم کی تقسیم کی ذمہ داری ان کے...
    تقریب کی صدارت علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ تھے۔ تقریب میں سید شبر رضا، علامہ نثار احمد قلندری، علامہ باقر حسین زیدی سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام، شعراء عظام، ذاکرین عظام اور مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران ٹیسوری اور ناصر حسین شاہ کی شرکت جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران ٹیسوری اور ناصر حسین شاہ کی شرکت جعفریہ الائنس کے تحت جشنِ مولود کعبہ امام المتقین علیؑ کا انعقاد، کامران...
    ضلعی صدر حسن رضا نے ولادت امیر المومنین علیہ السلام کی مناسبت سے اراکین آئی ایس او سے گفتگو کی، جشن میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کوہاٹ و ہنگو کے زیر اہتمام المصطفیٰ یونٹ کسٹ میں 13 رجب المرجب ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی صدر حسن رضا نے ولادت امیر المومنین علیہ السلام کی مناسبت سے اراکین آئی ایس او سے گفتگو کی، جشن میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
    سکھر میں جنش مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی زندگی کا ہر پہلو انسانیت کیلئے درس اور ہدایت ہے۔ انکا پیغام ہر دور میں ظلم و جبر کیخلاف جدوجہد اور حق و انصاف کی سربلندی کا درس دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مولا علی علیہ السلام کی ذات گرامی اور سیرت و کردار عالم انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے، کیونکہ آپ (ع) کی سیرت و کردار ہو بہو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پاکیزہ کردار تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سندڑی ریسٹورنٹ کے زیر اہتمام...
    حجت الاسلام و المسلمین علامہ خیال حسین دانش نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی شان میں عرائض پیش کیے، جلسے کیلئے پاسدار و فیڈریشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع پاراچنار...
    میں نے دیکھا کہ اپنی عمر کی ساٹھ بہاریں مکمل کرنے کے بعد ’’ ملک صاحب ‘‘ ایک عالم یاس میںمحکمہ سے ریٹائر ہو رہے تھے، ایک تو ان کو اپنی ریٹائرمنٹ اور دوستوں سے بچھڑنے کا غم لاحق تھا تو دوسرا گزشتہ ’’بیس سال ‘‘سے رُکی ان کی محکمانہ پروموشن کا دکھ بھی سوار تھا۔ اپنی روٹین کی پروموشن سے ہٹ کر ، گزشتہ دس سال سے انہوں نے ’’ٹائم سکیل پروموشن‘‘ کا حق لینے کے حوالے سے بڑے جتن کیے تھے۔ اپنے محکمہ کے ارباب اختیار کو زبانی کلامی کہنے سننے اور کہنے، کہلوانے کے علاوہ متعدد ’’تحریری عرض گزاریوں‘‘سے مایوس ہو کر انہوں نے عدالت ہائے کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تھا مگر ہر طرف سے ایک کے...
    اسلام ٹائمز: تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں نے بھی تقریب میں شرکت کی، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام اجاگر ہوا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں حضرت علی علیہ السلام کا یوم ولادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے یوم ولادت کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی، جنہوں نے حضرت علی علیہ السلام کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ...
    ڈی سی چوک جیکب آباد میں منعقدہ جشن کی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد، انجمن سپاہ علی اکبر (ع)، جعفریہ الائنس اور مقامی مومنین کے تعاون سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈی سی چوک پر عظیم الشان جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے ضلع جیکب آباد کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جشن مولود کعبہ سے تحریک...
    جشن پاک میں پرنسپل لاء کالج نے مولا علی علیہ السلام کے شان میں گفتگو کی اور اتحاد بین المسلمین کا بہترین پیغام دیا۔ حسن عارف نے سیرت امام علی علیہ السلام پہ تفصیلی گفتگو کرکے اس بابرکت محفل کو چار چاند لگائے۔ جشن کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 13 رجب المرجب یوم ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے مناسبت سے جامعہ پنجاب میں شہید مرتضی مطہری یونٹ کی جانب سے لاء کالج میں جشنِ مولاد کعبہؑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس سے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ جشن پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعمت مقبول (ص) سے کیا گیا۔ اس کے بعد...
    جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام علی علیہ السلام نے جنگ بدر، احد، خندق اور خیبر میں جس شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ انسانی میں بے مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کا پانچ سالہ دور خلافت دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جن کی پوری زندگی دین اسلام کی بقاء اور ترویج کے لئے صرف ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں گوٹھ اسد رند میں سالانہ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب...
    جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اہلسنت ہر دور میں آل رسول (ص) کے محب اور حبدار رہے ہیں۔ کیونکہ مولا علی علیہ السلام سے محبت مومن کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ایمان، جبکہ آل رسول کی عداوت اور دشمنی کفر ہے۔ ایک سازش کے تحت ناصبی افراد آل رسول (ص) کی دشمنی اور بغض کی ترویج کرتے ہوئے دشمنان اہل بیت کو امت مسلمہ کا ہیرو بنا کر پیش کر رہے ہیں۔ یہ بات انہوں جیکب آباد میں ولادت امام محمد تقی علیہ السلام کے سلسلے میں...
۱