Daily Ausaf:
2025-04-15@09:15:55 GMT

تو نہیں تیرا خون بول رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

(گزشتہ سے پیوستہ)
ہم فلسطین سے اس لیے محبت کرتے ہیں کہ یہ فلسطین انبیا علیہم السلام کا مسکن اور سر زمین رہی ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائی۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت لوط علیہ السلام کو اس عذاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اسی جگہ نازل ہوا تھا،حضرت دائود علیہ السلام نے اسی سرزمین پر سکونت رکھی اور یہیں اپنا ایک محراب بھی تعمیر فرمایا، حضرت سلیمان ؑ اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے،چیونٹی کا وہ مشہور قصہ جس میں ایک چیونٹی نے اپنی باقی ساتھیوں سے کہا تھا ’’اے چیونٹیو، اپنے بلوں میں گھس جائو‘‘ یہیں اس ملک میں واقع عسقلان شہر کی ایک وادی میں پیش آیا تھا جس کا نام بعد میں ’’وادی النمل چیونٹیوں کی وادی‘‘ رکھ دیا گیا تھا، حضرت ذکریا علیہ السلام کا محراب بھی اسی شہر میں ہے،حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اس مقدس شہر میں داخل ہو جائو، انہوں نے اس شہر کو مقدس اس شہر کے شرک سے پاک ہونے اور انبیا علیہم السلام کا مسکن ہونے کی وجہ سے کہا تھا، اس شہر میں کئی معجزات وقوع پذیر ہوئے جن میں ایک کنواری بی بی حضرت مریم ؑ کے بطن سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت مبارکہ بھی ہے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جب ان کی قوم نے قتل کرنا چاہا تو اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں اسی شہر سے آسمان پر اٹھا لیا تھا، ولادت کے بعد جب عورت اپنی جسمانی کمزوری کی انتہا پر ہوتی ہے ایسی حالت میں بی بی مریم کا کھجور کے تنے کو ہلا دینا بھی ایک معجزہ الہٰی ہے، قیامت کی علامات میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زمین پر واپس تشریف آوری اسی شہر کے مقام سفید مینار کے پاس ہوگی،اسی شہر کے ہی مقام باب لد پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام مسیح دجال کو قتل کریں گے،فلسطین ہی ارض محشر ہے۔(اللہ عزوجل نے سرزمین فلسطین کو سرزمین محشر بھی فرمایا ہے ، ارشاد باری عزوجل ہے۔ ہو الذِی خرج الذِین کفروا مِن ہلِ الکِتابِ مِن دِیارِہِم لِولِ الحشرِ (سورہ الحشر3-) وہی ہے جس نے اہل کتاب میں سے کافر لوگوں کو ان کے گھروں سے پہلے اجتماع کے موقع پر نکال دیا۔
یہاں اول حشر سے مراد یعنی ان یہودیوں کا ملک شام میں اکٹھا ہونا ہے ، جس وقت نبی کریم ﷺ نے بنو نضیر کو سرزمین مدینہ سے جلاوطن کردیا تھا، زہری سے مروی ہے کہتے ہیں ، اول حشر کے طور پر ان کی دنیا میں جلا وطنی سرزمین شام میں ہوئی تھی، ابن زید کہتے ہیں۔ اول حشر سے مراد سرزمین شام ہے ، ابن عباسؓ سے بکثرت روایات میں منقول ہے کہ فرماتے ہیں ، جس کو اس بات میں شک ہو کہ ارض محشر سے مراد سرزمین شام ہے وہ اس آیت کو پڑھے ، پھر اس آیت کا آپ ﷺ نے تذکرہ فرمایا۔اسی شہر سے ہی یاجوج و ماجوج کا زمین میں قتال اور فساد کا کام شروع ہوگا، اس شہر میں وقوع پذیر ہونے والے قصوں میں سے ایک قصہ طالوت اور جالوت کا بھی ہے۔فلسطین کو نماز کی فرضیت کے بعد مسلمانوں کا قبلہ اول ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، ہجرت کے بعد حضرت جبرائیل علیہ السلام دوران نماز ہی حکم ربی سے آقا علیہ السلام کو مسجد اقصیٰ (فلسطین) سے بیت اللہ کعبہ مشرفہ (مکہ مکرمہ)کی طرف رخ کرا گئے تھے۔ جس مسجد میں یہ واقعہ پیش آیا وہ مسجد آج بھی مسجد قبلتین کہلاتی ہے۔ حضور اکرم ﷺمعراج کی رات آسمان پر لے جانے سے پہلے مکہ مکرمہ سے یہاں بیت المقدس(فلسطین)لائے گئے۔سرکار دو عالم ﷺکی اقتدا میں انبیا علیہم السلام نے یہاں نماز ادا فرمائی، اس طرح فلسطین ایک بار پھر سارے انبیا کا مسکن بن گیا، سیدنا ابو ذرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ زمین پر سب سے پہلی مسجد کون سی بنائی گئی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الحرام(یعنی خانہ کعبہ)میں نے عرض کیا کہ پھر کون سی؟(مسجد بنائی گئی تو) آپﷺ نے فرمایا کہ مسجد الاقصیٰ (یعنی بیت المقدس) میں نے پھر عرض کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ تھا؟ آپﷺ نے فرمایا کہ چالیس برس کا اور تو جہاں بھی نماز کا وقت پالے ، وہیں نماز ادا کر لے پس وہ مسجد ہی ہے،وصال حبیبناﷺ کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ارتداد کے فتنہ اور دیگرکئی مشاکل سے نمٹنے کے لئے عسکری اور افرادی قوت کی اشد ضرورت کے باوجود بھی ارض شام (فلسطین)کی طرف آپ ﷺکا تیار کردہ لشکر بھیجنا بھی ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے۔
اسلام کے سنہری دور فاروقی میں دنیا بھر کی فتوحات کو چھوڑ کر محض فلسطین کی فتح کے لئے خود سیدنا عمر ؓ کا چل کر جانا اور یہاں پر جا کر نماز ادا کرنا اس شہر کی عظمت کو اجاگر کرتا ہے،دوسری بار بعینہ معراج کی رات بروز جمعہ 27 رجب 583 ہجری کو صلاح الدین ایوبی کے ہاتھوں اس شہر کا دوبارہ فتح ہونا بھی ایک نشانی ہے، بیت المقدس کا نام قدس قران سے پہلے تک ہوا کرتا تھا، قرآن نازل ہوا تو اس کا نام مسجد اقصیٰ رکھا گیا، قدس اس شہر کی اس تقدیس کی وجہ سے ہے جو اسے دوسرے شہروں سے ممتاز کرتی ہے، اس شہر کے حصول اور اسے رومیوں کے جبر و استبداد سے بچانے کے لئے 5000 سے زیادہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جام شہادت نوش کیا اور شہادت کا باب آج تک بند نہیں ہوا، سلسلہ ابھی تک چل رہا ہے۔ یہ شہر اس طرح شہیدوں کا شہر ہے، مسجد اقصیٰ اور بلاد شام کی اہمیت بالکل حرمین الشریفین جیسی ہی ہے۔ جب قرآن پاک کی یہ آیت (والتین والزیتون وطور سینین وہذا البلد المین) نازل ہوئی تو ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ہم نے بلاد شام کو ’’التین‘‘ انجیر سے، بلاد فلسطین کو ’’الزیتون‘‘ زیتون سے اور الطور سینین کو مصر کے پہاڑ کوہ طور جس پر جا کر حضرت موسیٰ علیہ السلام اللہ پاک سے کلام کیا کرتے تھے سے استدلال کیا اور قرآن پاک کی یہ آیت مبارک(ولقد تبنا فی الزبور من بعد الذر ن الرض یرثہا عبادی الصالحون)سے یہ استدلال لیا گیا کہ امت محمد حقیقت میں اس مقدس سر زمین کی وارث ہے،اقصیٰ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے یہاں پر پڑھی جانے والی ہر نماز کا اجر 500گنا بڑھا کر دیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: علیہ السلام السلام کا السلام نے کہتے ہیں کے بعد شہر کے

پڑھیں:

ہم یمن کی قابل فخر استقامت کو نہیں بھولیں گے، ابو عبیدہ

اپنے ایک جاری بیان میں القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے عزیز یمنی بھائی، صیہونی رژیم کے فتنے کو مفلوج کرنے کیلئے قدم بڑھا رہے ہیں۔ وہ نسل کشی کے شکار غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" کے ترجمان "ابو عبیدہ" نے کہا کہ ہمارے عزیز یمنی بھائی، صیہونی رژیم کے فتنے کو مفلوج کرنے کے لئے قدم بڑھا رہے ہیں۔ وہ نسل کشی کے شکار غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حالانکہ انہیں مسجد اقصیٰ و فلسطین کے ساتھ وفاداری کی بھاری قیمت چکاتے ہوئے اپنے عزیزوں کے خون اور ملک کے مفادات کی قربانی دینی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور فلسطینی عوام اس امت میں اپنے شانہ بشانہ کھڑے ہونے والی یمن کی قابل فخر استقامت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، جس نے صیہونی رژیم کی طاقت کو اپنے فولادی عزم، ارادے، طاقت اور ایمان سے ہلا کر رکھ دیا۔ ٹیلیگرام پر جاری اپنے پیغام کے آخر میں انہوں غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام و مقاومت کی مدد کرنے پر یمن کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ ابو عبیدہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب کچھ ہی دیر قبل یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ سرزمین پر واقع صیہونی اہداف پر میزائل حملہ کیا۔ یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج اس سے پہلے بھی فلسطینی عوام و مقاومت کی حمایت میں اسرائیل پر حملے کرتی رہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • میرا نام ہے فلسطین، میں مٹنے والا نہیں
  • امام جعفر صادق (ع) کی حیات طیبہ عالم بشریت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • افغانستان: مسجد کے قریب دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
  • افغانستان کے شہر مزار شریف میں مسجد کے باہر دھماکہ، ایک جاں بحق، تین زخمی
  • زعفرانی لینڈ مافیا :مندر، مسجد،گرجا اور بودھ وہار کو خطرہ
  • کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، مولانا فضل الرحمان
  • کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، فضل الرحمان
  • ہم یمن کی قابل فخر استقامت کو نہیں بھولیں گے، ابو عبیدہ
  • خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے عوام کے ساتھ رہیں گے،فضل الرحمان