پاراچنار میں جشن ولادت امام علی المرتضیٰ ع
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حجت الاسلام و المسلمین علامہ خیال حسین دانش نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی شان میں عرائض پیش کیے، جلسے کیلئے پاسدار و فیڈریشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

اسلام ٹائمز۔ ولادت حضرت امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا۔ جس میں علمائے کرام، اراکین انجمن حسینیہ، ادارہ تبلیغات کے اراکین، مشران قوم سمیت ہر شعبہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ذاکرین عظام نے امام علی علیہ السلام کی شان میں منقبت پڑھیں۔ حجت الاسلام و المسلمین علامہ خیال حسین دانش نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امام علی علیہ السلام کی شان میں عرائض پیش کیے، جلسے کیلئے پاسدار و فیڈریشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مومنین کرام نے عید کے پر مسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام علی علیہ السلام کی
پڑھیں:
علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ راجن پور، مختلف علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کا افتتاح
علامہ شبیر حسن میثمی نے بھاگ سر میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا، اپنے بیان میں انہوں نے فلسطین کے مظلومین، ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص گندم کے نرخوں میں شدید کمی اور کسان کو ان کا جائز حق نہ دئیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی دورہ جنوبی پنجاب کے دوران راجن پور پہنچ گئے، راجن پور پہنچنے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی نے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران اُنہوں نے راجن پور کی تحصیل روجھان میں جامع مسجدو مدرسہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا افتتاح کیا، اس موقع پر حاجی نذر علی خان سیلاتانی، شفیق حسین سیلاتانی، حبیب اللہ خان مزاری، ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل راجن پور ڈاکٹر غلام عباس حسینی، تحصیل صدر جام پور خرم عباس بھٹہ، ضلعی نائب صدر نعیم عباس جٹ، نائب صدر ضلع راجن پور علامہ احسن رضا جسکانی، پرنسپل جامعہ امام رضا علیہ السلام کشمور علامہ زوار حسین شریعتی، سہیل رضا، رفیق مہدی، رضوان علی ساجدی اور دیگر موجود تھے۔
اس کے بعد علامہ شبیر حسن میثمی اپنے وفد کے ہمراہ شہر عمرکوٹ روانہ ہوئے، جہاں مسجد و امام بارگاہ رضویہ کی جدید عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر سید مجاہد حسین شاہ رضوی، سید امیر حسین شاہ رضوی، مولانا گلشیر احمد خان صادقی، مولانا شمشیر حیدر خان جسکانی اور دیگر اکابرین موجود تھے۔ علاوہ ازیں علامہ شبیر حسن میثمی نے بھاگ سر میں نئی تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے فلسطین کے مظلومین، ملک میں بڑھتی مہنگائی بالخصوص گندم کے نرخوں میں شدید کمی اور کسان کو ان کا جائز حق نہ دئیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔