ڈی سی چوک جیکب آباد میں منعقدہ جشن کی تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر و مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد، انجمن سپاہ علی اکبر (ع)، جعفریہ الائنس اور مقامی مومنین کے تعاون سے علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ڈی سی چوک پر عظیم الشان جشن مولود کعبہ منعقد کیا گیا۔ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے ضلع جیکب آباد کے تمام مکاتب فکر کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے مولود کعبہ امام علی علیہ السلام کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ جشن مولود کعبہ سے تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء میر راجہ خان جکھرانی، جماعت اسلامی جیکب آباد کے امیر حاجی دیدار علی لاشاری، انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے چیئرمین قبلہ سید احسان علی شاہ بخاری، جیکب آباد شہری اتحاد کے رہنماء ایڈوکیٹ عبدالحئی سومرو، مسیحی چرچ کے پادری شیرون یوسف، جنرل کونسلر دلمراد لاشاری، پ ٹ الف سندھ کے سابقہ صدر انتظار حسین چھلگری، مجلس علماء مکتب اہل بیت کے ضلعی رہنماء مولانا ارشاد علی سولنگی، سید راجہ ریاض علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، عزاداری کونسل ضلع جیکب آباد کے جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی، جعفریہ الائنس ڈویژن لاڑکانہ کے صدر زوار وزیر علی مشہدی، نثار احمد ابڑو، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ حاجی سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی اور انجینئر عید محمد ڈومکی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی پاکیزہ سیرت عالم بشریت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ اپنے پاکیزہ اور بے عیب کردار کے سبب امام علی علیہ السلام عالم انسانیت کے محبوب رہبر اور رہنماء ہیں۔ اسی لئے ہر مسلک اور مکتبہ فکر کے انسان نے آپ علیہ السلام کی ذات والا صفات سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ آج تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین نے جشن مولود کعبہ میں شریک ہو کر ثابت کیا کہ مولا علی علیہ السلام ہم سب کے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ضلع جیکب آباد کے جشن مولود کعبہ

پڑھیں:

ٹرمپ کیجانب سے عائد ٹیرف پر نریندر مودی خاموش کیوں ہے، سنجے راوت

شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پوری دنیا ٹرمپ کے خلاف غصے میں جل رہی ہے، صرف ایک ملک ٹرمپ اور انکے ٹیرف کے خلاف ناراض نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ "ٹیرف" بھارت کے مختلف اداروں کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل گر رہی ہے لیکن ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اس معاملے کو لے کر نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے نریندر مودی کو "خاموش وزیر اعظم" قرار دیا۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ ٹرمپ بھارت کو برباد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ٹرمپ کے خلاف غصے میں جل رہی ہے، صرف ایک ملک ٹرمپ اور ان کے ٹیرف کے خلاف ناراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کو مون سنگھ کہا جاتا تھا کیونکہ وہ زیادہ بات نہیں کرتے تھے، تو اب مودی کیوں نہیں بول رہے، وہ "خاموش وزیراعظم" کیوں بن گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پرکراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان میل کو جیکب آباد اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
  • پشاور، جماعت اسلامی کیجانب سے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج
  • اسرائیل کیجانب سے غزہ میں بفر زون بنانیکی کوشش پر اقوام متحدہ کا انتباہ
  • مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس کا انعقاد
  • قم، یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے تقریب، تعمیر نوء کا مطالبہ
  • پاراچنار میں داخلہ مہم کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
  • پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد
  • ذکرِ حبیب ﷺاور اطاعتِ رسولﷺ
  • ٹرمپ کیجانب سے عائد ٹیرف پر نریندر مودی خاموش کیوں ہے، سنجے راوت