Islam Times:
2025-02-03@08:43:27 GMT

لاہور، امامیہ سکاوٹس کی جانب سے ’’یوم وفا‘‘ کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

لاہور، امامیہ سکاوٹس کی جانب سے ’’یوم وفا‘‘ کا انعقاد

علامہ آغا سید  مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارہ ’’امامیہ سکاوٹس‘‘ کی جانب سے آج یوم ولادت باسعادت سرکارِ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں ’’یوم وفا‘‘ منایا جا رہا ہے۔  یوم وفا کے سلسلہ میں ملک بھر میں سکاوٹس سلامی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں مرقد بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے امامیہ سکاوٹس نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ آغا سید مہدی کاظمی اور سابق مرکزی چیف اسکاوٹ علی زین نے تقریب کی صدارت کی۔ سکاوٹس نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید محرم علی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
 
علامہ آغا سید  مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے جوان بالعموم اور امامیہ سکاوٹس بالخصوص بے مثال کردار کے حامل ہیں، کہ جن کی خدمات ملت کیلئے مثالی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علیہ السلام کہ حضرت

پڑھیں:

ساہیوال/ سرگودھا: دہشتگردوں کے حملے میں شہید نائیک توقیر عباس سپردِ خاک

ساہیوال/سرگودھا(محمد شفیق چوہدری سے) قلات بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے ایف سی کے نائیک توقیر عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میںسٹیشن کمانڈر سرگودھا بریگیڈیئر جواد ریاض، فوجی افسران، اہلکاران، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ شہید کی میت کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ اس موقع پر شہید کی قبر پر صدر پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور شہید کی والدہ کو فوجی وردی اور شہید کے میڈلز عطا کیے گئے اس موقع پر شہید توقیر عباس کے بھائی کا کہنا تھا کہ شہید نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہید کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہید نائیک توقیر عباس نے پسماندگان میں بیوہ اور بیٹی سمیت والدہ اور دو بھائیوں کو سوگوار چھوڑا۔

متعلقہ مضامین

  • ساہیوال/ سرگودھا: دہشتگردوں کے حملے میں شہید نائیک توقیر عباس سپردِ خاک
  • لاہور، مجلس وحدت مسلمین کا خصوصی اجلاس
  • مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کردار نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اسد نقوی
  • لاہور، یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
  • لاہور، مرکز وحدت امت میں یوم حسینؑ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد
  • حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا
  • جگر گوشہ بتول کی ولادت کے موقع پر گلگت کے پہاڑوں پر چراغاں
  • جنت المعلیٰ کی پُر نور فضا
  • حکومت ضد نہ کرے ، بجلی سستی کرے، لیاقت بلوچ