مشہد مقدس، منتظرین امام مہدیؑ کا پرشکوہ اجتماع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
امام مہدی علیہ السلام کیساتھ تجدید عہد اور اظہار محبت کے لئے جمعہ کو منعقد ہونیوالے اجتماع کے شرکا نے شہداء اسکوائر سے حرم امام رضا علیہ السلام تک واک کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہرمشہد الرضا میں عاشقان اور محبان امام مہدی علیہ السلام نے امامؑ کے ظہور کی امید اور یقین کیساتھ جشن منعقد کیا۔ جشن کے اجتماع میں امام مہدی علیہ السلام کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجتماع میں بچوں، خواتیںن، نوجوانوں اور بزرگوں نے فلسطینی جھنڈے، امام مہدی علیہ السلام کے نام کے پرچم اور رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ امام مہدی علیہ السلام کیساتھ تجدید عہد اور اظہار محبت کے لئے جمعہ کو منعقد ہونیوالے اجتماع کے شرکا نے شہداء اسکوائر سے حرم امام رضا علیہ السلام تک واک کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام مہدی علیہ السلام
پڑھیں:
کوئٹہ: 16 جوڑوں کی اجتماعی شادی
کوئٹہ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 16 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں نجی فلاحی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی اجتماعی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے پچاس پچاس رشتے داروں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ہر دلہن کو جہیز بھی دیا گیا۔
تقریب میں شریک دولہاؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ہم شادی کے اخراجات برداشت کر سکتے، مقامی فلاحی ادارے نے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کر کے ہمیں بغیر اخراجات کے شادی کا موقع فراہم کیا۔
کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی فلاحی ادارے اور مخیر شخصیات کی تقلید کرتے ہوئے صوبائی حکومت بھی اجتماعی شادی کی تقریبات منعقد کروائے تاکہ غریب لڑکے اور لڑکیوں کے والدین بغیر اخراجات کے شادی کی ذمے داریوں سے سبکدوش ہو سکیں۔