جیکب آباد میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امام مہدی (ع) پوری دنیا کو ظلم اور بربریت سے پاک کرکے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرینگے۔ جسکا وعدہ تورات، زبور، انجیل اور قران مجید میں دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا ظلم اور بربریت سے بھر چکی ہے۔ شیطان بزرگ امریکا اور شیاطین عالم مل کر اقوام عالم کا استحصال کر رہے ہیں۔ ہر طرف ظلم و بربریت جاری ہے۔ ایسے میں دنیا ایک نجات دہندہ کے انتظار میں ہے جو پوری دنیا کو ظلم اور بربریت سے پاک کرکے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے۔ جس کا وعدہ تورات، زبور، انجیل اور قران مجید میں دیا گیا ہے۔ انبیاء الٰہی نے جس منجی عالم بشریت کا تذکرہ کیا ہے، آج پوری انسانیت اس امام مہدی علیہ السلام کے انتظار میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں رئیس لیاقت علی سولنگی اور رئیس محبت علی سولنگی کی رہائش گاہ پر جشن میلاد حضرت علی اکبر علیہ السلام و میلاد منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت پر منعقدہ تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آسمانی کتابوں اور انبیاء الٰہی نے بشریت کو ایک ایسے عادل الٰہی رہبر کی خوشخبری دی ہے جو آخر الزمان میں آ کر پوری دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، اور دنیا سے ظلم و ستم کے آثار مٹا دے گا۔ امت مسلمہ آج منجی بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کے انتظار میں ہے اور خدا کی زمین پر مستضعفین محرومین کی حاکمیت کا وقت قریب آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے مستضعفین نے رہبر کبیر حضرت امام خمینی کی قیادت میں اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو عبرتناک شکست دی۔ یمن کے مستضعفین نے آٹھ سالہ جنگ میں امریکہ اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم 39 ممالک کے ظالم لشکر کو عبرتناک شکست دی۔ حماس جہاد اسلامی اور حزب اللہ کے مقابلے میں 15 مہینے جنگ کے بعد امریکہ اور اسرائیل کو غزہ میں ذلت امیز شکست ہوئی اور غزہ، لبنان و یمن کے مظلوموں کو ظالموں کے مقابلے میں فتح اور نصرت حاصل ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے انتظار میں ہے علامہ مقصود علیہ السلام نے کہا

پڑھیں:

صدر آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے

صدر مملکت آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔ آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 49 ویں امام شاہ کریم الحسینی(آغا کریم خان) کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امام رحیم آغا خان سے ملاقات کر کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے برطانیہ سے پرتگال آئے ہوئے پارلیمنٹیرین کے وفد سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر غور کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سعدیہ امام کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
  • صدر آصف زرداری لزبن پہنچ گئے، پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کرینگے
  • انقلاب اسلامی ایران، انفجار نور کی 46 ویں سالگرہ!(1)
  • راکھی ساونت کا ائیرپورٹ پر انتظار کروں گی، ہانیہ عامر نے جواب دے دیا
  • ذکر امام حسین علیہ السلام اور عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • انقلابِ اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ
  • پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
  • امریکہ فلسطین پر قبضے کے خواب دیکھ رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ