2025-02-22@05:05:32 GMT
تلاش کی گنتی: 4968
«رہ گیا»:
(نئی خبر)
کراچی: حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے اختیارات کم کرنے کے فیصلے پر بزنس کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی حکمت پر پاکستان بزنس کونسل نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا مطالبہ : ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار لے لیا گیا پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ تجارت وصنعتی ایوان اور تاجربرادری طویل عرصے سے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی یونٹ کو الگ کرنے کا مطالبہ...
جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور...
پاکستان میں بارشیں کم ہونے کے باعث ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، ڈیم خشک ہونے لگے جبکہ زیر زمین پانی کی سطح میں بھی بڑی کمی آ گئی ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) واسا کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے پانی کے بحران کی شکایات آ رہی ہیں، ملک بڑے پیمانے پر خشک سالی کا شکار ہونے جا رہا ہے، زیر زمین پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے۔ واسا حکام کے مطابق کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کی سطح 700 فٹ نیچے چلی گئی ہے جس کے باعث ٹیوب ویلز میں پانی انتہائی کم ہو گیا ہے، واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔...
کراچی: قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث قذافی ٹاؤن برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرالر یونس چورنگی سے منزل پمپ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا، دو پہر تین بجے تک ٹرالر ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرالر کو سیدھا کر دیا گیا...
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، مگر ساتھ ہی مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر کے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو پیٹرول پر 1 روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم کر دیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 پیسے کا اضافہ کر کے انہیں 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا، جو یکم فروری کو 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے۔ پیٹرول...
آئی ایم ایف کے اعتراض پر تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تعمیراتی شعبے میں ریلیف کے لیے ٹاسک فورس بنائی تھی، جس نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں تاہم تعمیراتی شعبے کے ریلیف کو آئی ایم ایف نے ایمنسٹی قرار دے دیا ہے۔آئی ایم ایف کے اعتراض کے بعد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کو نیا ٹاسک دے دیا گیا ہے، اب وہ تعمیراتی شعبے کے ریلیف پیکج کو ازسرنو ترتیب دیں گے، اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کو آئندہ دورہ پاکستان میں ان تجاویز پر بریفنگ دی جائے گی۔ٹاسک فورس نے 50 لاکھ روپے کی جائیداد نان فائلرز کو خریدنے کی...
مصطفی اغوا اور قتل کیس میں مقتول نوجوان مصطفی کی والدہ نےایک نیوز پر ویڈیو بیان میں سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس پر سوالات اٹھا دیئے، نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ 20روز تک پولیس صرف میرے بیٹے کی کردار کشی کرتی رہی۔والدہ نے کہا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ میرے بیٹے کی کردار کشی کرتا رہا،کوئی کام نہیں کیا ، ایس ایس پی علی حسن کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے،ایس ایس پی علی حسن کیوں میری بات نہیں سن رہا تھا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساوتھ علی حسن کو معطل یا برخاست ہونا چاہیے۔والدہ نے مزید کہا کہ ایسے افسر جو عوام کی بات نہیں سنتے انہیں ہٹانا چاہیے،ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر...
پورٹ لوئس: ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیقات کرنے والے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق، پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے، جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر برآمد کیے گئے۔ جگناتھ کے وکیل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ یہ گرفتاری ملک میں جاری انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ سمجھی جا رہی...
کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
ماریشس (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشن کی ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند جگناتھ کی رہائشگاہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 24 لاکھ...
بھارتی ٹیم کا پہلا دستہ چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے باقی ٹیم کیساتھ سفر نہیں اور الگ گاڑی میں ٹیم ہوٹل پہنچے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی دبئی آمد پر بھارتی فینز کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا، اس موقع پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کی قیادت ایئرپورٹ پر قیادت کی جبکہ ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑی ہوٹل سے ٹیم بس میں روانہ ہوئے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا تاہم کے ایل راہول کی غیر موجودگی نے شائقین کو...
پشاور ( نیوز ڈیسک) پشاور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد قتل۔ پولیس حکام کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میںقتل کی لرزا خیز واردات رات دو بجےکے قریب پیش آئی۔ ملزمان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیورکوقصوروار ٹھہرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ٹرالر ڈرائیور...
منی لانڈرنگ کے الزامات پر ماریشس کے سابق وزیراعظم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے کمیشن ایف سی سی کی جانب سے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کی گئی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشن کی ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
وقاص احمد: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں غلط پارکنگ پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن عثمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ وارڈن نے دھمکیوں کی رپورٹ درج کرانے کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ عثمان خان نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ساحل نامی رکشہ ڈرائیور نے فیروزپور روڈ پر غلط جگہ پر رکشہ کھڑا کیا تھا، جس پر اس کا چالان کیا گیا۔ چالان کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور غصے میں آ گیا اور خود کو ایک مذہبی جماعت کا کارکن کہہ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی...
بھکر: بھکر میں 6 دن کی دلہن غائب ہونے پر بے بس دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع بھکر میں شادیوں کی آڑ میں منظم گروہ کی جانب سے لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی پی او شہزاد رفیق کے نوٹس پر نو سر باز گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سادہ لوح دیہاتی کو خوبرو حسینہ نے جال میں پھنسایا، ملزمہ کوثر بی بی نے اپنے دیگر تین ساتھیوں سمیت منظم گروہ بنایا ہوا ہے جو شادیوں کی آڑ میں بھاری رقم وصول کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ متاثرہ دولہا کا کہنا ہے کہ کوثر بی بی طلائی زیورات، چوڑیاں، بالیاں لے کر فرار ہوئی،...
تہران: ایران نے موٹرسائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے، برطانوی حکومت نے دونوں شہریوں کی حراست کی تصدیق کر دی۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق کریگ اور لنڈسے فورمین نامی 50 سالہ جوڑے کو گزشتہ ماہ جنوری میں کرمان شہر میں حراست میں لیا گیا تھا، جہاں انہیں سیکیورٹی جرائم کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔ جوڑے کے اہل خانہ نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے انتہائی تشویشناک ہے، اور وہ ان کی محفوظ واپسی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوستوں، اہل خانہ اور کمیونٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور برطانوی حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے...
دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر راج برقرار ہے، یونس چورنگی سے منزل پمپ قذافی برج کے اوپر کنٹینر لوڈ ٹرالر الٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں یونس چورنگی سے منزل پمپ جاتے ہوئے ایک ٹرالر الٹ گیا ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کنٹینر کو ہٹانے کے لیے کرین اور دیگر سامان طلب کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے بھیجا جا رہا ہے، جب کہ چھوٹی...
لیہ میں کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب کنکریٹ سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھے 4 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کو بچا لیا گیا۔ متاثرہ افراد کا تعلق چوک سرور شہید کے نواحی علاقے سے بتایا گیا ہے۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کردی گئی، بڈھ بیر میں 5 افراد کے قتل کے واقعےکا مقدمہ تھانا بڈھ بیر میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مدعی کے مطابق مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
— فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا۔ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی،...
ملاکنڈ (نیوزڈیسک) مالاکنڈ علاقے باٹا پیران کے پہاڑوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی، جو تیزی سے جنگل میں پھیل گئی، آگ بنے سیکڑوں ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کے باعث فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مورچوں کو خالی کرا لیا گیا، اور اہلکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں، ملاکنڈ لیویز اور ایف سی کے جوان مشترکہ طور پر کارروائی کر رہے ہیں ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں اور اندھیرے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل قابو...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویربناکر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا وزیر اعلی سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسرا کے خلاف چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت 11 ملکوں سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مزید 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 24 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3، تھائی لینڈ سے 1، عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، موریطانیہ میں انسانی اسمگلنگ کے لیے موجود 5، انڈونیشیا سے 4، اخراجات کے لیے کم رقم لے کر قطر میں پہنچے 2 اور تنزانیہ سے 1 پاکستانی کو بے دخل...
وقاص احمد: پاکستان میں کرپشن کے خلاف سخت کارروائیاں جاری، فیصل ٹاؤن کے سابق ایس ایچ او رائے سلیمان اور ڈیفنس اے کے سابق ایس ایچ او محمد سجاد کو کرپشن کے الزامات کے تحت نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق رائے سلیمان نے کال سنٹر سے 9 لاکھ روپے جبکہ محمد سجاد نے منشیات فروشوں سے 17 لاکھ روپے رشوت لی تھی۔ دونوں سابق ایس ایچ اوز انکوائری میں قصور وار ثابت ہوئے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ صائم ایوب کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل ان دونوں افسران کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب...
نئی دہلی: امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم 119 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا، جو خصوصی پرواز کے ذریعے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت ان افراد کو امریکا سے بےدخل کیا گیا۔ یہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت امیگریشن قوانین کے تحت بےدخل کیے جانے والے بھارتی شہریوں کا دوسرا گروپ ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اور پرواز میں 157 مزید بھارتیوں کو ملک بدر کر کے بھارت بھیجا جائے گا۔ ڈی پورٹ کیے گئے بھارتی شہریوں کے مطابق، امریکی حکام نے انہیں زنجیروں اور ہتھکڑیوں میں جکڑ کر بھیجا، جس پر وطن واپس پہنچنے پر ان کے اہل خانہ نے شدید غم و...
—فائل فوٹو پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کر گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ بڈھ بیر میں 5 افراد کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا ہے۔ سکرنڈ، پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کا مقدمہ درج مقتول ملزم کے بھائی کی مدعیت میں درج مقدمے میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او سکرنڈ، ہیڈ محرر اور 3 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق مقتولین کو گاڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے کہا کہ مقدمے میں...
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان سے سنیچر کو ریاض میں پاکستان کے ہم منصب سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملاقات کی ہے۔پاکستانی وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر محمد اورنگزیب ’العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز‘ میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تو ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ ملاقات میں سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر حمد محمد آل شیخ اور پاکستانی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی موجود تھے۔وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ دونوں ملکوں کے وزرائے خزانہ کی ملاقات اقتصادی تعاون اور باہمی خوشحالی کو آگے بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ اقتصادی تعاون کے پلوں کی تعمیر اور...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات دیر گئے پیش آیا، فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ مسلح ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی طور پر تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جاسکے گا، واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ قبل ازیں رواں سال جنوری میں بھی پشاور میں کار...
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حكومت میں كسان طبقہ پس كر رہ گیا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کسان خوشحال نہیں ہو گا معیشت کی ترقی ممکن نہیں۔ ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ بجلی كے بھاری بلوں سے كسانوں كی زندگی اجیرن ہے، حکومت ریلیف دے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے كے مسائل سے آگاہ ہوں، حل كے لیے بھرپور کوشش جاری ہے، عوامی مسائل كے حل اور عوام كی خوشحالی اولین ترجیح ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حكومت نوجوانوں كے لیے ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قائم كرے۔
روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میونخ کانفرنس میں اور اگلے ہفتے سعودی عرب میں ہونی چاہیے۔
کراچی(نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں تھانہ درخشاں کےایس آئی او اور ایس ایچ او کےرسمی طور پر معطل کرکے اعلیٰ پولیس افسران کو بری ذمہ قرار دینے کی کوشش کی گئی، آئی جی سندھ سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر پریس سی پی او نے ناراضی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 جنوری 2025 سے مصطفیٰ عامر کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کے بعد 7 جنوری کو درخشاں پولیس نے مصطفیٰ عامر کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں تفتیشی حکام کی جانب سے اغواء کے مقدمہ میں مبینہ طور پر جس غیر سنجیدگی کے ساتھ تفتیش کا عمل سامنا آیا ہے اس...
ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ بیوہ کی خودسوزی: پشاور میں...
لاہور میں 10 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے کوٹھا پنڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم نے چند روز قبل 10 سالہ علی سے ذیادتی کی تھی، گزشتہ شام کو ملزم نے دوبارہ بچے سے ذیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور کیا ملزم عبدالرحمان کی فرار ہونے کی کوشش گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے، جب ان کی تصویر پولیس اسٹیشن کے ’’وانٹڈ بورڈ‘‘ پر لگ گئی تھی۔ اداکار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا، اور اداکاروں کو خود کو پروموٹ کرنے کے لیے کاسٹنگ ایجنسیوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت اداکاروں کو خود کو متعارف کروانے کےلیے گتے کے کارٹن استعمال کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی اپنی تصاویر ان کارٹنوں میں لگا سکتا تھا، اور دن کے اختتام پر یہ کارٹن اسسٹنٹ کے دفتر میں بھیج دیے جاتے تھے۔ میں...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کو دہشتگردوں کی طرف دھمکی ،،ڈیرہ اسماعیل پولیس نے مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا۔ ایڈوائزری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نےسرکاری سطح پر مذہبی وسیاسی معاملات میں ملوث ہونے کے باعث نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے،مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،منصوبہ کو خفیہ طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی ہیں، مولانا فضل الرحمن اپنی رہائش گاہ پرسکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائیں ایڈوائزری نوٹس کہا گیا ہے کہ مولانا فضل...
ڈاکٹر جمشید نظر دبئی میں ابن بطوطہ نام سے ایک شاپنگ مال بہت مشہور ہے یہ مال مشہور سیاح ابن بطوطہ کے نام پر رکھا گیا ہے جس نے 14ویں صدی میں دنیا بھر کا سفر کیا۔مال کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو ابن بطوطہ کے سفر کے دوران مختلف ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں۔اسی شاپنگ مال کی چھت پر ایک انسان کا پرندوں کے پروں کے ساتھ فضاء میں اڑتے ہوئے ماڈل لٹکایا گیا ہے۔مال میں آنے والے سیاح اس ماڈل کو دیکھ کر سمجھ جاتے ہیں کہ یہ ماڈل انسان کی پہلی پرواز سے منسوب ہے لیکن اکثریت یہ بات نہیں جانتی کہ اس ماڈل کاابن بطوطہ سے کیا تعلق ہے دراصل یہ ماڈل مسلمان...
حیدر آباد: قاسم آباد کے علاقے سیٹیزن کالونی میں سندھی زبان کے معروف شاعر آکاش انصاری کی سوختہ لاش گزشتہ روز ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق قتل کے معاملے کی تحقیقات کے دوران گرفتار ڈرائیور عاشق سیال نے اہم انکشافات کیے ہیں، جس میں اس نے بتایا کہ آکاش انصاری کو ان کے لے پالک بیٹے لطیف انصاری نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔ ڈرائیور عاشق سیال کو شام کے وقت حراست میں لیا گیا تھا اور اس نے قتل کی تمام تفصیلات پولیس کے سامنے بیان کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں لطیف انصاری کو گرفتار کیا گیا اور...
لاڑکانہ(نمائندہ جسارت)لاڑکانہ میں نامعلوم نقاب پوش نے تاجر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔لاڑکانہ شہر میں 2 تاجروں کو گولیاں مارنے کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم نقاب پوش نے تاجر سنجے کمار سے لوٹ مار کیے بغیر فائرنگ کردی جس سے تاجر زخمی ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی میں بھی لوٹ مار کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق زخمی تاجر کو کراچی منتقل کرنے کے لیے ائیرایمبولینس لاڑکانہ بھیجی گئی تھی جس پر سنجے کما رکو اسپتال سے موہن جوداڑو ائیرپورٹ پر منتقل کیاگیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق زخمی تاجر کو ائیر ایمبولینس میں منتقل کرکے وینٹی لیٹر لگادیا گیا تھا کہ روانگی کے وقت ائیرایمبولینس طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے بعد تاجر کو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجکاری کمشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا...
TOKYO: ہیروشیما پر 6 اگست 1945 کو امریکی ایٹم بم حملے کے دوران ایک نوعمر لڑکی کا پیانو جوہری تباہی سے بچ گیا۔ یہ پیانو آکیکو کاواموتو کی ملکیت تھا، جو دھماکے کے مرکز سے محض 800 میٹر کے فاصلے پر موجود تھیں اور 19 سال کی عمر میں حملے کے اگلے دن وفات پا گئیں۔ کاواموتو کا خاندان 1933 میں ہیروشیما منتقل ہوا تھا اور یہ پیانو ان کے ساتھ آیا تھا۔ حملے کے وقت پیانو شیشے کے ٹکڑوں سے متاثر تو ہوا، لیکن یہ بڑی حد تک محفوظ رہا۔ اس پیانو کو اب تعلیمی مقاصد اور خصوصی پرفارمنسز میں استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ جوہری ہتھیاروں سے ہونے والی ہولناک تباہی کی یاد دہانی...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27رمضان تک جاری رہیں گے۔چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کے لیے امریکا کے روٹس کھولنے کے لیے سیکورٹی آڈٹ اور امریکاکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کے لیے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف...
ڈاکٹر سعد منظور فضل ہاشمی ڈاکٹرسعد منظورفضل ہاشمی وزارت صحت میں غیرمعمولی صلاحیتوں کے ساتھ غالباً پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں جن كو تعریفی طبی خدمات کے اعتراف میں پریمیم ریذیڈنسی اقامہ اعزازی طور پرديا گیا۔ ڈاکٹر سعد ان غیرملکیوں میں شامل ہیں جنہیں منفرد صلاحیتوں کے باعث اقامہ ممیزہ دیا گیا ہے۔ڈاکٹرسعد ہاشمی 1985 سے جدہ العزیزیہ وزارت صحت کے ہاسپٹل میں کنسلٹنٹ پیڈیاٹرک خون اوراورام (آنکولوجی) کام کررہے ہیں۔ وہ شعبہ اطفال کے وائس چیئرمین، کوالٹی کوآرڈینیٹر اور انٹرنس ڈاکٹروں کے سپروائزرہیں۔ وہ – کلینکل اسسٹنٹ پروفیسر برائے طلباء کالج آف میڈیسن، رابغ، العزیزیہ ہسپتال میں (2017 – 2020)۔ رابغ ہسپتال میں شعبہ اطفال اور نرسری کے سابق سربراہ رہے۔ المساعدیہ زچگی اور بچوں کے ہسپتال میں جینیاتی خون...
سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون لانچ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔ سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل (ای او 1) سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا اس سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا گیا۔ہے پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائیٹ...
پشاور(صباح نیوز)پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان میں پائیدار امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، اور اس حوالے سے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر جلد مذاکرات کیے جانے چاہییں۔مشاورتی اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ اجلاس ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی، جبکہ قومی مفاد کے تحت قیام امن کو اولین ترجیح دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔شرکا نے...
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران کاروبار اتار چڑھاو کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا اور اس دوران انڈیکس میں 1700پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ11ہزار اور 1لاکھ12ہزار پوائنٹس کی 2نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں جبکہ 43.07فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔آئی ایم ایف مشن کی دوراہ پاکستان کے دوران مختلف اقدامات پر اظہار اطمینان ،ترکیہ صدر کا دورہ پاکستان اور معاشی اشاریوں میں بہتری کی خبروں پر سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم رہے اگرچہ منافع کی خاطرفروخت کے دباو سے مارکیٹ 3دن مندی کا شکار بھی ہوئی اس دوران انڈٰکس 925پوائنٹس لوز کر گیا تھا تاہم 2دن کی تیزی سے انڈٰیکس میں 2687پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں...
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔ہفتہ کو ملک میں سونے کی ایک تولہ قیمت میں4700 روپے کم ہو گئی جس کے بعدفی تولہ سونا 3لاکھ1ہزار500 روپے کا ہو گیا اسی طرح 4030روپے کمی سے 10 گرام سونے کی قیمت 2لاکھ58ہزار487روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 50 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 2883ڈالر پر آگیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کردیا گیا اور ایک دن میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ میڈیا ذرائعکے مطابق فارغ ہونے والے ملازمین کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ بیشتر ملازمین گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے، دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں ملازمین بھی فارغ کرنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں...
براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح...
نائن الیون کے بعد جو امریکی پالیسی کھل کر سامنے آئی ہے۔ اس میں باہمی مذاکرات کے طریقے کو یکسر تبدیل کر دیا گیا ہے، یعنی ’’حملہ ہونے سے پہلے حملہ کردو‘‘ کی پالیسی کو فروغ دیا، جس کا سب سے بڑا فائدہ وہ ممالک اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھا رہے ہیں جو اسلحے کے بیوپاری ہیں۔ ایسے حالات میں یہ توقع رکھنا کہ دنیا امن کی طرف گامزن ہے، عبث ہے۔ سچ یہ ہے کہ دنیا تباہی کی طرف گامزن ہے۔ دنیا کے بڑے اسلحے کے بیوپاری ممالک ان ممالک پر اپنی توجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں جہاں خانہ جنگی جاری ہے۔ جہاں لسانی، مذہبی اور فرقہ ورانہ بنیادوں پر جنگیں لڑی جا رہی ہیں، جہاں امن ہوتا ہے وہاں...
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔اطلاق آ ج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ وزات خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا، جس کی...
ڈیفنس کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ سے میچ کر گئے۔حکام کا بتانا ہے کہ دریجی سے جلی ہوئی حالت میں ملنے والی لاش کا سر، ہاتھ اور پاؤں نہیں تھے، واردات کے شریک ملزم شیراز عرف شاویز بخاری کو 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مرکزی ملزم ارمغان کے والد انسداد دہشت گردی عدالت میں پہنچے اور جج کے چیمبر میں زبردستی گھسنے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ افغان طالبان...
راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے جنوں مغرب میں 8 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر بلند و بالا عمارتوں میں شدت سے محسوس کیے گئے جہاں مقیم شہری گھبراہٹ کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی تاہم...

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب، سعودی چیف آف جنرل سٹاف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں، سٹریٹجک و سیکیورٹی امور پر گفتگو
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ سعودی عرب کے دوران پاکستان سعودی عرب مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کے 8 ویں دور میں شرکت کی۔ جنرل ساحر شمشاد کی سعودی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العطیبی سے ملاقات ہوئی، جنرل ساحر شمشاد سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی سے بھی ملے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں کے دوران سٹریٹجک اور سیکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں موجودہ علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ اوباما "کوئیر" اور مشیل اوباما "مرد" ہیں، جس شخص نے یہ حقیقت آشکار کی اسے 2...
کراچی: سندھ کابینہ نے گورنر کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔ میڈیا ذرائعکے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ صوبائی کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹز لاز (ترمیمی) منظور کرلیا ہے جس کے تحت نجی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تقرریوں کے لیے اہلیت کے معیار میں توسیع کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بل ابتدائی طور پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ نے سرچ کمیٹی کے ذریعے پیش کیا تھا اور 4 دسمبر 2024 کو صوبائی کابینہ کی منظوری حاصل کرنے سے قبل...
راولپنڈی: عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا اور کہا ہے کہ میرے اوپن خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، انہوں ںے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت...

26ویں آئینی ترمیم کے دوران "غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کیلیے بری خبر ۔۔۔بانی پی ٹی آئی کا " بڑا فیصلہ" آ گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران" غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادت ترک...
یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں تنظیم نو کا آغاز، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کردیا گیا اور ایک دن میں 3 ہزار کے قریب ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ فارغ ہونے والے ملازمین کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیشتر ملازمین گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے، دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں ملازمین بھی فارغ کرنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند...
کراچی: ڈیفنس کے علاقے سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل کیس میں تحقیقات نے سنسنی خیز موڑ لے لیا ہے۔ مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفیٰ کو ارمغان کے گھر میں لوہے کی راڈ سے تشدد اور فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ تشدد کے دوران مصطفیٰ کا خون قالین پر گر گیا، جو بعد میں تفتیشی ٹیم کو مل گیا۔ ڈی این اے رپورٹ میں اس خون کے نمونے مصطفیٰ کی والدہ کے سیمپلز سے میچ کر گئے، جس سے ملزم کے خلاف ثبوت مضبوط ہو گئے۔ مصطفیٰ کے قتل سے...
لوئر کرم: کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں مجوعی طور پر اب تک 98 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔ ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پائیدار اور دیرپا امن و امان کے قیام کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں اور اس سلسلے میں لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق لوئر کرم کے گاؤں بالش خیل اور خار کلی میں مزید 4 بنکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جبکہ ان علاقوں میں مجموعی طور پر اب تک 98 بنکرز کو...
کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 5سال اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب امیدوار 33 سال کی عمر تک سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں مختلف ایجنڈوں پر غور کیا گیا، جن میں سے ایک سرکاری ملازمتوں کی عمر کی حد میں توسیع بھی تھا۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد صوبے میں روزگار کے مواقع کو وسعت دینا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو عمر کی حد عبور...
اجلاس میں سینئر احباب و علماء کرام نے شرکت کرکے مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کی پہلی مجلس عمومی کا انعقاد المصطفٰی ہاؤس پاراچنار میں کیا گیا، جس میں ضلعی صدر تنزیل عباس نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ اجلاس میں اراکین عمومی سے ضلعی کابینہ و سالانہ پروگرام کی منظوری لی گئی، اجلاس میں سینئر احباب و علماء کرام نے شرکت کرکے مختلف تنظیمی و تربیتی امور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔
کراچی: سخی حسن ہائیڈرنٹ کے قریب واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی عمارت کی چار دیواری میں جا گھسا ، ملبہ گرنے سے گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ، حادثے کے بعد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو بنانے والے شہری کے ہمراہ فلیٹ کے مکین بھی تھے اور وہ یہ بتا رہے تھے کہ ٹینکر مافیا کو اب کچھ نہیں ملا تو وہ دیواروں میں بھی گھسنے لگے ہیں ، نہ مال محفوظ ہے اور نہ ہی جان محفوظ ہے۔ شہری کا کہنا تھا کہ ہفتے کی صبح سخی حسن ہائیڈریٹ کے قریب کے ڈی اے فلیٹس سینٹرل ویو اپارٹمنٹ کی چار دیواری میں واٹر ٹینکر گھس گیا جس کے نتیجے میں...
ملک بھر میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق کرنے والے ادارے آئی بی ای سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے مذکورہ اسناد کی تصدیق کے عمل میں سربمہر لفافوں کے ذریعے بھجوائی گئی اسناد کے عمل کو ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ ڈیجیٹلائز سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈ سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق اب دستیاب آن لائن ڈیٹا اور پورٹل شیئرنگ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اسی تصدیق کی بنیاد پر طلبہ کے میٹرک و انٹر کی دستاویزات کی کردی جائے گی، یہ نظام 16 فروری سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز اور یہاں سے میٹرک و انٹر کرنے والے طلبہ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس سے متعلق نئی زمینی حدود متعین کردیں۔ ایف بی آر اسلام آباد نکے نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236 سی اور کے کے تحت کراچی میں پراپرٹی کی خرید وفروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس کے متعلق نئی زمینی حدود کا تعین کر دیا گیاہے۔ مانیٹرنگ اور ٹیکس وصولی کی ذمہ داری بھی آر ٹی او 1 کو دی گئی ہے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آر ٹی او 1 کی حدود میں ضلع جنوبی سے آرام باغ، سول لائنز، گارڈن، لیاری اور صدر ٹاون، ضلع...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں سیز فائر ڈیل کے تحت آج بروز ہفتہ یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دن کا آغاز فلسطینی عسکری تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں کی طرف سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہوا۔ ہفتےکے روز رہا ہونے والے تین یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی شہری ساگوئی ڈیکل چن، اسرائیلی-روسی شہری ساشا ٹروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینین یائر ہارن شامل تھے۔ ان یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسٹیج پر لے جایا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج کو فلسطینی جھنڈوں اور عسکری دھڑوں کے بینرز سے سجایا...
پاکستان ریلوے افسران کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کیے گئے ہیں۔صدر تھانے میں درج مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور جان سے مارنے کی دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔عدالتی حکم پر درج مقدمے میں ریلوے افسران سمیت 30 سے 40 نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ریلوے حکام نے ایف آئی آر درج ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ کو خط ارسال کیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ معمول کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔حکام کے مطابق مدعی نے حقائق کے بر خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، چیف سیکرٹری اس معاملے میں موثر کردار ادا کریں۔مدعی مقدمہ کے مطابق 24 جنوری کو...
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سے ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔لاہور سے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 150 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے شعبہ اینیمل ریسکیو آپریشنز نے راولپنڈی کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو بروقت ہنگامی مدد فراہم کر کے کامیابی سے بچا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا اعلان رینج روڈ، قاسم مارکیٹ صدر راولپنڈی کے علاقہ میں واقع مقامی سوسائٹی کی ایک رہائشی خاتون مسز طارق سعید خان نے اپنی رہائش گاہ کے عقب میں بلند و بالا درخت پر پتنگ کی ڈور میں الجھی ہوئی چیل کو پھڑپھڑاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع 1122 اینیمل ریسکیو ، راولپنڈی کو دی جس پر ریسکیو کی ٹیم چند منٹ کے اندر وہاں پہنچ گئی۔ ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کی طرف سے کیے گئے ایک حملے میں چار فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں پندرہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ اور جنوبی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں جنگجوؤں کے ساتھ شدید جھڑہیں ہوئیں، جن میں شدت پسندوں کو پسپا کر دیا گیا۔ ہتھالہ میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ میران شاہ میں چھ جنگجو مارے گئے۔ فوج کے بیان کے مطابق میران شاہ میں کی گئی کارروائی میں جنگجوؤں کے...
کپل سبل نے عدالت سے یکساں سول کوڈ پر اسٹے لگانے کی درخواست کی اتراکھنڈ حکومت کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کیلئے وقت طلب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن میں آج سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل اور وکیل آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی اس خصوصی بینچ کے سامنے پیش ہوئے جو چیف جسٹس جی نریندر اور جسٹس آلوک مہرا پر مشتمل ہے۔ کپل سبل نے بینچ کے سامنے دو اہم باتیں رکھیں، پہلی یہ کہ لسٹ تھری انٹری 5 کے تحت کسی صوبائی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اور اسے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد : بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا ، نئی تعیناتیاں کرنے سے قبل نجکاری کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں اہم ڈویلپمنٹ سامنے آئی ، بجلی کمپنیوں کو نئی بھرتیاں کرنے، ترقیاں اور مراعاتی پیکج دینے سے روک دیا گیا ہے۔ آئیسکو، فیسکو اورگیپکو کے سی او اوز کو احکامات جاری کردیئے گئے، ذرائع نے بتایا کہ تینوں ڈسکوز میں نئی تعیناتیاں کرنے سے قبل نجکاری کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں کمپنیوں کواپنے ملازمین کو پروموشن یا نئی مراعات دینے سے قبل بھی اجازت لینا ہوگی، کمپنیاں مالی یا قانونی ذمہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یورپ اور کییف کو شامل کیے بغیر نہیں کیا جانا چاہیے۔ ان کا یہ بیان امریکی اور روسی صدور کے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کے بعد سامنے آیا ہے۔ ہفتے کے روز جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران زیلنسکی نے کہا، ''یوکرین کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ یوکرین کے بغیر نہیں ہونا چاہیے، یورپ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ یورپ کے بغیر نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ انہوں نے اسرار کیا کہ یوکرین جنگ پر متوقع مذاکرات میں یورپ کی شمولیت بھی ہونی...
تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور خاتون کو مارنے کی دھمکی دی۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کا ملزم ارمغان سے نیو ایئر نائٹ پر لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی، جس کیلئے انٹرپول کے ذریعے رابطہ کیا جا رہا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے، نیو ایئر نائٹ پر دونوں میں جھگڑا ہوا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور خاتون کو مارنے کی دھمکی دی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ کراچی: مصطفیٰ قتل کیس، مرکزی ملزم کا ریمانڈ پیر تک ٹل گیاپولیس کی...
کولاج فوٹو: فائل مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کے کیس میں ایس آئی او درخشاں تھانہ انسپکٹر ذوالفقار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کیس کے تفتیشی افسر اے ایس آئی افتخار کو بھی معطل کردیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ دونوں افسران کو کیس کی ناقص تفتیش اور شواہد اکٹھا نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔ مقتول مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردیمنتظم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کی لاش 14 فروری کے روز پولیس کو مل گئی تھی۔بتایا جارہا ہے کہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکانجکاری کمیشن ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...
اسلام آباد: وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔ چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 19 فروری سے 9 مارچ تک ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نشریاتی انتظامات کی تفصیلات بیان کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے ٹورنامنٹ پاکستان اور دبئی بھر میں منعقد کیا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں 19 دنوں سے زائد عرصے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو دفاعی چیمپیئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا، جس کے بارے میں امید ہے کہ شائقین کو ایک دلچسپ افتتاحی میچ دیکھنے کو ملے گا۔ چیمپیئن شپ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے، جس میں فاتح ٹیم کو شاندار سفید جیکٹ...
راولپنڈی:عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، ماہ رنگ بلوچ سے رابطہ کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن خطوط سے متعلق کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن پر...
وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے...
بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا ہے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں کوئی مقدمہ نہیں چلایا گیا اور آج بھی سرکاری گواہان کو پیش...
بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب اور آرمی چیف گرین دعا سے گرین پاکستان منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چولستان میں 'گرین پاکستان' منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں افتتاحی گرین پاکستان منصوبے کے آغاز کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ گرین ایگری مال اینڈ سروس کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔وفاقی اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے...