2025-02-22@05:38:08 GMT
تلاش کی گنتی: 4973
«رہ گیا»:
(نئی خبر)
مارننگ شو میزبان جگن کاظم کو دوستوں اور خاندان والوں کے جسم اور منہ سے بدبو آتی ہے کا بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ گزشتہ دنوں جگن نے اپنا ایک شو صحت سے متعلق کیا جس میں حفظانِ صحت کی اہمیت سے متعلق گفتگو کی اور اسی دوران ایک شادی پر پیش آئے واقعے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل ایک شادی میں گئی جہاں کچھ جاننے والوں سے ملاقات اور بات چیت ہوئی، ان میں سے 2 افراد ایسے تھے جنہوں نے گندگی کی مثال قائم کی ہوئی تھی۔ ٹی وی ہوسٹ نے بتایا کہ ان افراد کے جسم اور کپڑوں سے اتنی بدبو آ رہی تھی کہ ساتھ کھڑے ہونے اور...
برطانیہ میں اسلاموفوبیا عروج پر پہنچ گیا
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 21 فروری 2025ء سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہو گی۔ نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اُس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix India (@netflix_in) اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فلم...
ویب ڈیسک: وزارتِ اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔ ای اے ڈی کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024ء تا جنوری 2025ء پاکستان نے مجموعی طور پر 4 ارب 58 کروڑ ڈالرز قرض لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف مالیاتی اداروں سے 2 ارب 32 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 1 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے وزارتِ اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ بجٹ میں رواں مالی سال کے دوران 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز قرض ملنے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال کے 7 ماہ...
راودلشادحسین:خبر دار ہوشیار ،آن لائن ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ، پنجاب حکومت کا آن لائن ایپلیکشن کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروس کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، آن لائن ٹیکسی سروس کے لیے چلنے والی گاڑیوں کےلیے محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا این او سی لازم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق آن لائن ایپس کے ذریعے چلنے والی ٹیکسی سروسز کو قانونی بنانے کے لیے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کردی گئی، بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کےلیے محکمہ ٹرانسپورٹ نیانظام متعارف کرائے گا۔بل کے تحت یہ اقدام مسافروں کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، پنجاب اسمبلی میں بل کو صوبائی موٹر وہیکل ترمیمی ایکٹ 2024 کے عنوان سے...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ لاعلاج کتوں کو بہتر طریقے سے اور آرام دہ موت دی جائے۔ جسٹس جواد حسن نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں ہدایت دی گئی کہ کتوں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی گائیڈ لائنز کے مطابق مارا جائے۔ یہ فیصلہ شہری انیلا عمیر اور دیگر درخواست گزاروں کی درخواست پر سنایا گیا جنہوں نے راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے خلاف جاری آپریشن روکنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ متعلقہ حکام کو کتوں کو مارنے کے خلاف درخواستیں دی گئیں لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ حکام نے...
جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت مختلف 7 ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں سے 4 کو کراچی میں حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی مگر ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں کراچی میں انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ فرانس میں 1 پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود واپس بھیجنے کی درخواست کی جبکہ کمبوڈیا، عمان اور...
جرمنی، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب سمیت 7 ممالک جانے والے 28 مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امیگریشن نے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ کراچی سے سعودی عرب جاتے ہوئے 17 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، ان میں ایک مسافر کا نام آئی بی ایم ایس میں بھی پایا گیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا، ترکیہ، آذربائیجان اور بحرین کے وزٹ ویزوں کے 6 مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ کراچی سے ورک ویزے پر سعودی عرب جانے والے 3 اور جرمنی کے ورک ویزا کے 1 مسافر کو بھی متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر پروازوں...
—فائل فوٹو وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے۔محکمۂ موسمیات نے آج کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل، ژوب، چمن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ وادیٔ نیلم میں دوسرے روز بھی برفباری جاریوادی نیلم آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر سبی، قلات، خضدار، پشین اور گرد و نواح میں بھی بارش کی توقع اور دیگر اضلاع میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 14، گوادر میں 16...
ٹریفک میں پھنس کر تاخیر کا شکار ہونا ایک عام مسئلہ ہے لیکن اب بھارتی طالب علم نے اس پریشانی کا منفرد حل ڈھونڈ نکالا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے طالبِ علم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں ٹریفک میں پھنسے طالبِ علم کو امتحانی مرکز پہنچنے کے لیے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے دیکھا گیا۔ مذکورہ طالبِ علم یوں تو سمرتھ مہانگڑے کالج میں زیرِ تعلیم ہے لیکن گزر بسر کے لیے پیرا گلائیڈنگ کے مقام پر گنے کے جوس کا اسٹال لگاتا ہے۔ امتحان سے 15 سے 20 منٹ قبل تک طالبِ علم اسٹال پر جوس فروخت کرتا رہا اور جب اسے یہ احساس...
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرکے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، خاتون منشیات فروشی کے مکروہ دہندے میں متعدد بار جیل بھی جا چکی ہے۔ ملزمہ فاخرہ بی بی کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے مانگا منڈی پولیس و ٹیم کو شاباش۔ ایس ایچ او مانگا منڈی کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے قازقستان میں پانچویں صدی قبل مسیح کا خزانہ ڈھونڈ نکالا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے قازقستان کے 3 ٹیلوں سے بیش قیمتی سونے کے زیورات اور ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مغربی ایتیراؤ کے علاقے سے برآمد شدہ یہ خزانہ سرماتی خانہ بدوشوں کا ہے جو 2400 سال قبل دفن کیا گیا تھا۔ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کی نگرانی میں ہونے والی کھدائی کے دوران 1 ہزار سے زائد نمونے برآمد کیے گئے ہیں، جن میں تقریباً 100 منفرد ڈیزائن کے سونے کے زیورات شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان زیورات کو شکاری جانوروں کے انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جن میں چیتے، جنگلی...
ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن...
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا پہلا پوسٹر شیئر کردیا گیا۔ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پوسٹر پر سلمان خان کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے جس کے ساتھ فلم کی ریلیز کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ’سکندر‘ 28 مارچ 2025 کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ View this post on Instagram A post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson) یہ پوسٹر ساجد نادیہ والا کی سالگرہ کے موقع پر بطور تحفہ شیئر کیا گیا ہے جس کو مداحوں کی...
غزہ / ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، حماس کل (جمعرات کو) ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو سونپے گا، جبکہ ہفتے کے دن مزید 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب جنگ بندی کے بعد حماس یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر رہا ہے۔ ان میں وہ یرغمالی شامل ہیں جو جنگ کے دوران بیماریوں یا اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق 27 فروری کو مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ بدلے میں اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کیا ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے، ان کو لگتا ہے راستے...
بیجنگ: چین میں ایک اعلیٰ سطحی نجی انٹرپرائز سمپوزیم منعقد ہوا۔ گزشتہ چھ سال سے زائد عرصے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے نجی کاروباری اداروں سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کی ۔ اس سمپوزیم میں نہ صرف اس بات پر زور دیا گیا کہ نجی معیشت کی ترقی کے لئے چین کی بنیادی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں اور نہ ہی تبدیل ہوں گی ، بلکہ نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی سمت کی بھی نشاندہی کی گئی۔ سمپوزیم میں نجی کاروباری اداروں کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا تاکہ...
ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان المبارک سے قبل بریک نہیں لگ رہی عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160روپے فی کلو ہوگئی ہے اور مزید بڑھنے کے امکانات نظرآرہے ہیں سال 2025 کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں چینی کی اوسط قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ جبکہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت 22 روپے فی کلو بڑھی ہے۔موجودہ حکومت نے جون 2024 سے لیکر اکتوبر 2024 کے دوران مجموعی طور پر 7لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ،اکتوبر 2024 میں آخری بار 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی اور نومبر کے آخر سے لے کر اب تک چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو...
ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 فروری 2025ء) سوڈان میں جاری خانہ جنگی مزید دو علاقوں میں پھیل گئی ہے اور مزید مسلح گروہ اس کا حصہ بن رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بلاروک و ٹوک جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کی جانب سے ملک میں حقوق کی صورتحال پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحارب فریقین گنجان آباد علاقوں، اندرون ملک نقل مکانی کرنے والوں کی پناہ گاہوں، طبی مراکز، بازاروں اور سکولوں پر حملے کر رہے ہیں جبکہ لوگوں کو ماورائے عدالت ہلاک کرنے کے واقعات بھی عام ہیں۔اس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ملک...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض چند گھنٹوں قبل آئی سی سی نے میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا نیا اینیمیٹڈ پرومو جاری کردیا۔ آئی سی سی نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کا اینیمیٹڈ پرومو جاری کیا گیا جس نے دیکھنے والوں کو ششدر کردیا۔ اس پرومو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سمیت تمام کپتانوں کے اینیمیٹڈ کریکٹر پیش کیے گئے ہیں اور منفرد انداز میں ان کا فیورٹ شاٹ بھی دکھایا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "ضروری نہیں بابراعظم اوپن کریں، رضوان کا نیا بیان آگیا" پرومو میں تمام کپتانوں کو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے اور وہ پراعتماد ہیں کہ صورتحال بہتر ہوگی۔ ٹرمپ کا یوکرین جنگ پر مؤقف ہے کہ امریکا یوکرین میں فوج نہیں بھیجے گا۔ اگر یورپ چاہے تو امن فوج یوکرین میں تعینات کرسکتا ہے جبکہ یوکرین کو بہت پہلے ہی کسی معاہدے پر پہنچ جانا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ شاید اسی ماہ ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکا اور روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے...
ویب ڈیسک — پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحق ایک ضلع میں کارروائی کے دوران” کم از کم 30 شر پسند وں” کو ہلاک کر دیا ہے۔” منگل کے روز جاری فوجی بیان میں کہا گیا کہ یہ ہلاکتیں جنوبی وزیرستان کے علاقے سروراکا میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر رات بھر کے دوران کی جانے والی ایک کارروائی میں ہوئیں۔ یہ آپریشن انٹیلیجینس کی اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد کو ’’خوارج ‘‘ قرار دیا گیا ، جو حکومت کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان یا عسکریت پسند گروپ ٹی...
اسلام آباد(آئی این پی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غلط نکالا گیا۔ نواز شریف کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور ثاقب نثار نے مل کر نکلوایا، اس میں پی ٹی آئی کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف اور مجھ میں ایک مماثلت ہے۔ نواز شریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ انہیں کیوں نکالا گیا؟ اور مجھے کیوں نکالا؟ یہ بات مجھے بھی کبھی سمجھ نہیں آئے گی۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو عدت اور سائفر کیس میں سزائیں سنائی گئیں تو ن لیگ...
ویب ڈیسک:جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت مختلف 7 ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں سے 4 کو کراچی میں حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر 1 پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی مگر ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں کراچی میں انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے فرانس میں 1 پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود...
اینٹی کرپشن نے بدعنوانی کی شکایت پر چھاپہ مارا،2019کاریکارڈ ضبط مرکزی دروزاہ بند کردیا گیا، دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے سے روک دیا کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی آفس پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر دو ہزار انیس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ بدعنوانی کی شکایات پر مارا گیا پولیس کی نفری نے ایم ڈی اے دفتر کا مرکزی دروازہ بند کردیا تمام عملے سے پوچھ گچھ کی گئی دفتر میں کسی کو داخلے اور باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی دفتر سے ضبط کیے جانے والے ریکارڈ اور کمپیوٹرز کو ٹرک میں ڈال کر لے جایا گیا۔
ملک ریاض پر نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس میں ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد ،ریفرنس احتساب عدالت نمبر 1راولپنڈی میں دائر کیا گیا، متعدد مقدمات میں پہلے سے زیر تفتیش محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین اور شاملات پر مشتمل دیہی رقبے بحریہ ٹاؤن کے رہائشی منصوبے مری گولف سٹی میں شامل کر نے کا الزام ، محکمہ مال کے 28 ملزمان بھی نامزد قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کے خلاف احتساب عدالت میں نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس دائر کردیا گیا جس میں ان پر ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق...
جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور تاریخی شہر ملتان اپنی ثقافت، مہمان نوازی اور منفرد روایات کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس شہر میں ایک ایسا ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے جو ترک ثقافت اور سلطنت عثمانیہ کی عظمت کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ ریسٹورنٹ اپنی خوبصورت تعمیرات، منفرد ماحول اور روایتی ترک کھانوں کی وجہ سے بے حد مقبول ہو رہا ہے۔ آپ جیسے ہی اس ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کو ایسا محسوس ہوتا ہے گویا وقت کا پہیہ الٹا گھوم گیا ہو اور آپ سلطنت عثمانیہ کے عہد میں جا پہنچے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: کرغیز خانہ بدوش جنہیں تُرک صدر کی ہدایت پر چترال سے ترکی لے جاکر آباد کیا گیا ریسٹورنٹ کے داخلی...
ابھی قیدی نمبر 804 کے 800 دن بھی پورے نہیں ہوئے تھے کہ ایک چیخ کی آواز آئی کہا گیا کہ بانی صاحب نے بڑے حافظ صاحب کو خط لکھ دیا ہے ان کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے اور تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تبدیلی کا تو انہیں شروع ہی سے شوق ہے، کیا کیا تبدیل نہیں کیا۔ اس پر زیادہ بات کی ضرورت نہیں، سیاست سے لے کر گھریلو معاملات تک بار بار تبدیلیاں کی ہیں، آخری گھریلو تبدیلی راس بھی آئی اور مشکل میں بھی اس کا ہاتھ بتایا جارہا ہے۔ ابھی موصوف کے پہلے خط کی بازگشت ختم نہیں ہوئی تھی کہ نیا خط میڈیا میں آ گیا، اس خط میں پالیسی بدلنے کے ساتھ...
ہم نے اس امانت کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تو وہ اْسے اٹھانے کے لیے تیار نہ ہوئے اور اس سے ڈر گئے، مگر انسان نے اسے اٹھا لیا، بے شک وہ بڑا ظالم اور جاہل ہے۔ اِس بار امانت کو اٹھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ اللہ منافق مردوں اور عورتوں، اور مشرک مردوں اور عورتوں کو سزا دے اور مومن مَردوں اور عورتوں کی توبہ قبول کرے، اللہ درگزر فرمانے والا اور رحیم ہے۔ (سورۃ الاحزاب:72تا73) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معراج کی رات ایک شخص کو دیکھا جو عرش کے نور میں ڈوبا ہوا تھا، پوچھا یہ کون ہے، فرشتہ ہے؟ مجھ سے کہا گیا نہیں، میں نے...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) ملک بھرمیں 40 ہزار میگا ریٹیل اسٹورز کو ایف بی آر سسٹم سے24گھنٹوں میں منسلک کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم متعارف کرادیں جس کے تحت میگا ریٹیل اسٹورز کو سیلز کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیاگیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق بڑے اسٹورز کی فروخت کا ڈیٹا 24گھنٹوں کے اندر ایف بی آر کو موصول ہوجائے، بروقت درست ڈیٹا موصول نہ ہونے پر مذکورہ ٹیئرون ریٹیلرز کو سیل کیاجاسکے گا اور اسٹورز کو ڈی سیل کرنے کا اختیار کمشنر ان لینڈ ریونیو کو دیا گیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جرمانے...
بارکھان : بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی ، بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اس وقت بھی قومی شاہراہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ انتظامیہ نے نے رکھنی بیواٹہ اور میختر کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو روک دیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں 2 پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پی اے سی اجلاس کے دوران سیکرٹری پیٹرولیم نے کہا کہ ایک کمپنی بائیکو نے ڈیفالٹ ہونے کے بعد نام تبدیل کیا، بائیکو اب سنرجیکو کے نام سے کام کر رہی ہے، اب یہ کمپنی ایک ارب روپے سالانہ کے حساب سے ادا کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔ کمپنی دوسرے نام سے کیسے رجسٹر ہوئی، پی اے سی نے چیئرمین ایس ای سی پی سے جواب طلب کرلیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ یہ معاملہ ایس آئی ایف سی کو بھجوا دیا گیا ہے، نوید...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا تھا، جن کے نام اسماعیل اور انعام اللہ بتائے جاتے ہیں۔ جیل چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد واٹر ٹینکروں کا آگ لگنے کے واقعے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، واٹر ٹینکرز کے جلائو گھرائو کا مقدمہ واٹر ٹینکر کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوا ہے، مدعی کے مطابق مقدمے میں جلاؤ گھیراو اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ رات ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے جیل چورنگی سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں کو آگ لگائی، ہمارے5 واٹر ٹینکروں کو جلایا گیا ہے،...
لاہور(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جو ایک فیڈریشن یے یہاں کوئی کسی کا آقا نہیں اور نہ کوئی کسی کا غلام ہے، ہمارے بزرگوں نے کہا ون مین ون ووٹ ہونا چاہیے، پاکستان کے قیام کے وقت کہا کہ ملک فیڈریشن کی طرز پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کر ہمارے بچوں پر ظلم کیا گیا، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، پاکستان کی فوج ہماری...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے 10 اور 11 فروری کے احکامات کالعدم قرار دیدیے۔ عدالت نے ملزم ارمغان کا ریمانڈ لینے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر دو میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں مصطفی عامر کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے منتظم جج کی جانب سے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے...
پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کیگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرم میں ریاست کیخلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کے خلاف احتساب عدالت میں نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس دائر کردیا گیا جس میں ان پر ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق ملک ریاض کے خلاف نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت نمبر 1 راولپنڈی میں دائر کر دیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں ملک ریاض کے خلاف ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے اسے گالف سٹی میں شامل کرنے کے الزامات کے شواہد پیش کیے گئے۔
کراچی (کامرس رپورٹر ) ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد، درآمدات میں 7 فیصد اور تجارتی خسارہ میں 2.9 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی سے جنوری تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 19.584 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 17.777 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے، جنوری میں برآمدات کا حجم 2.953 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جنوری کے 2.792 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد اور دسمبرکے 2.911 ارب ڈالر کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں...
اسلام آباد ( ) ٹیکسٹائلز کی قومی برا?مدات میں جنوری 2025 کے دوران 15.86 فیصد اور جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 10.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ا?غاز سے ٹیکسٹائلز کے شعبے کی برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے اور اگست 2024 کے دوران ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 13 فیصد ، ستمبر میں 17.92 فیصد ، اکتوبر میں 13.11 فیصد،نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر 2024 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 5.55 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی تھی۔پی بی ایس کے مطابق جنوری 2025 کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برا?مدات کا حجم 1.68 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2024...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں خاتون اور بچوں سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے ،دیگر واقعات میںدو افراد زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 7 نجی صفاء یونیورسٹی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں گولی لگنے سے 30 سالہ مصطفی ولد کوثرٰ نامی نوجوان جاںبحق ہوگیا ۔فائرنگ میں ایک شخص40سالہ مجاہد ولد علی خان بھی زخمی ہوا ،واقعہ لین دین کے تنازہ کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ، پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم مجاہد کوحراست میں لے لیا ، ایک شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ کورنگی الیاس گوٹھ رکشہ اسٹینڈ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں اکر راہگیر بچی 7سالہ زرگونہ دختر گل محمد جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )ایک اور ٹاپ کرکٹر چیمپئنز ٹرافی سے آئوٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، فرگوسن کو وارم اپ میچ کے دوران پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میڈیکل پینل نے طے کیا کہ فرگوسن چیمپئنز ٹرافی کے لیے فٹ نہیں ہوپائیں گے۔نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فرگوسن کی جگہ کائل جیمیسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مہران ورکرز یونین واسا/واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن حیدرآباد کی جانب سے ملازمین کو 12 ماہ کی تنخوائیں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلہ میں پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کرکے احتجاجی دھرنا دیا گیا ،دھرنا میں شریک ملازمین نے واساانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونین صدر آفتاب لاڑک اور جنرل سیکرٹری محمد اسلم عباسی نے کہا کہ بارہ ماہ کی تنخواہوں اور پنشنز سے محروم واسا ملازمین اور پنشنرز کے خاندان فاقہ کشی کی حالت میں کسمپرسی کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں،ہم بہت جلد آئندہ کے انتہائی احتجاجی مرحلہ...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع مٹیاری میں بلاک شدہ شناختی کارڈز کے معاملات کے حل کے لیے کمیٹی کا اجلاس منعقد۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مٹیاری ٹو اقرا جنت کی زیر صدارت لطیف ہال ڈپٹی کمشنر مٹیاری سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی برائے بلاک شدہ شناختی کارڈز کا اجلاس 18 فروری کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر سے 39 بلاک شدہ شناختی کارڈز کے کیسز کا جائزہ لیا گیا، جو نادرا جامشورو زون سے موصول ہوئے تھے۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا عبد الحفیظ نظامانی، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر مٹیاری اعظم مرزا، مختارکار ہالا نصراللہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس، پیچیدہ کیسز کی مکمل چھان بین کی گئی اور فیلڈ انویسٹی گیشن رپورٹس پر غور کیا گیا۔ تمام متاثرہ افراد...
پشاورہ: خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کےگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے...
بارکھان : بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی ، بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے مسافر کوچ کا روکا، اور 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اس وقت بھی قومی شاہراہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے کوئٹہ انتظامیہ نے نے رکھنی بیواٹہ اور میختر کے مقام پر مسافر گاڑیوں کو روک دیا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کیے جانے والے مسافروں کو ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد گاڑی سے اتارا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان نے بھی مسافروں کی...
بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے بس کے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کے مطابق بس کے 7 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔مقتولین کی لاشیں رکنی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔
ڈی سی بارکھان کے مطابق نامعلوم افراد کیجان سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو رکھنی میں شناخت کے بعد فائرنگ کرکے جانبحق کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں نامعلوم افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ ڈی سی بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس کو بارکھان کی تحصیل رکھنی میں نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد نے مسافر بس کو روکنے کیلئے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ مسافر بس کے رک جانے پر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے۔ ڈی سی کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے...
خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کی ہدایت کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں کرم میں امن و امان کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے پیر کے روز لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کا نوٹس لیا ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارروائی کے لیے لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کیا جارہا ہے ان علاقوں...
خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔اعلامیہ کے پی حکومت کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے کیا گیا، کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے کا بھی...
ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔ ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ جوڑے کی فیملی نے بتایا...
سٹی42: حکومت نے کرم میں بد امنی اور سڑک سے گزرنے والے خوراک اور اشیائے ضروریہ لے جانے والے قافلوں پر فائرنگ کا سلسلہ نہ رکنے کے سبب لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کےگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلہ...
سٹی42: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی (فتنہِ خوارج) اور افغان سرزمین سے دہشت گردی کا سامنا ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے اجلاس سےخطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، آج کے بحرانوں نے یواین چارٹرکے تحت قائم ورلڈ آرڈر کوبھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ضروری...

لوئر کرم: فائرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کے لیے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال پر خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیسرے روز میں داخل، اسلحہ جمع کروانے کا عمل بھی جاری اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئر کرم کے علاقوں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے، اور اس سے قبل ان علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ان علاقوں کو خالی کرانے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2025ء) کنول شوزب کا کہنا ہے کہ پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا اور یہ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے حکومتی دعووں پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما کنول شوزب کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سنو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کنول شوزب نے کہا کہ 3 سال میں پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا، ڈیزل 160 سے 260 روپے پر آ گیا۔ چکن 200...
سابق پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ آج تک نواز شریف کو کبھی سمجھ نہیں آئی کہ انہيں کیوں نکالا گیا اور یہ بات خود مجھے بھی کبھی سمجھ نہيں آئے گی کہ مجھے تحریک انصاف نے کیوں نکالا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نکالا اور اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف کو غلط نکالا گیا، کسی کو کوئی شک نہیں کہ باجوہ نے ثاقب...
فوٹو: ایف آئی اے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے نشتر پارک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے 8 ہزار امریکی ڈالر، 37 ہزار عراقی دینار اور 90 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ فلیٹ سے سعودی ریال، یو اے ای درہم، تنزانیہ شیلنگ بھی قبضے میں لیے گئے۔ کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتاروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ فلیٹ پر چھاپے کے دوران 2 موبائل فونز...
اسلام آباد : انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 برس میں 51 افسران انسانی اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں، وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 6 افسران کو نوکری سے نکالا گیا، جبکہ 2023 میں مزید 4 افسران کو برطرف کیا گیا،رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ 41 افسران کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان افسران پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک...
محسن نقوی داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کے وفاقی وزیر ہوں گے، اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کے پاس نارکوٹکس کنٹرول کا اضافی قلمدان تھا، وفاقی حکومت نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کو وزارت داخلہ میں ضم کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر امیر مقام کے پاس امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران کا قلمدان ہوگا، اس سے قبل امیر مقام وزیر سیفران تھے۔ ان کے پاس امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اضافی قلمدان بھی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف وزارتوں کے ضم ہونے کے بعد وفاقی وزراء کے قلمدانوں کا ازسر نو تعین کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس دفاعی...
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کی صورت میں خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع جنوبی وزیرستان کے شہری علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی...
نانٹیس: فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک...
اسلام آباد (صغیر چوہدری )ایف آئی اے کی ملک بھر میں انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی اور جعلی ویزوں کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں ملزمان گرفتار،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کروشیا سے گرفتار کر لیا۔ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم افتخار احمد کو کروشیا سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیاایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد کمپوزٹ سرکل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام...
لاہور میں موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار دے دیا گیا، خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے بتایا کہ موٹر سائیکل رکشہ اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، بغیر ہیلمٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں گے اور ہیلمٹ تقسیم کریں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پیر سے کارروائی شروع کر دیں گے۔ 3 فروری 2025 کو موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلیے لازمی ہیلمٹ پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر دو ہزار سے زائد لوگوں کا چالان کیا گیا تھا۔سی ٹی او نے بتایا تھا کہ لازمی ہیلمٹ قانون کی...
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔ مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ یونینز...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں ڈیفنس میں چھاپے کے دوران کئی گئی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق گھر سے ارمغان کی طرف سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔عدالت نے آج قتل کیس کے ملزم ارمغان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔اس سے قبل ایس ایس پی انیل حیدر نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق کہا کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت لاش کو ٹھکانے لگایا۔انیل حیدر کا کہنا تھا کہ ابھی باڈی کی ریکوری اور ڈی این اے میچ کرنا ہے، یہ اچانک کیا گیا اقدام نہیں، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جب کہ نور محمد مرزا قائم مقام چیف جسٹس کے پرسنل سٹاف افسر مقرر کر دیے گئے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو ایک سال کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرار تعینات کیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیے گئے جو جسٹس سرفراز ڈوگر کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے 16 عام براوزر ایکسٹینشنز کو ہیک کیا گیا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز اور وی پی این ایکسٹینشنز ہیکرز کا نشانہ بن رہی ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق چیٹ جی پی ٹی، Gemini، چیٹ جی پی ٹی فور، بارڈ اے آئی ایکسٹینشنز شامل ہیں ،وی پی این سٹی، انٹرنیکسٹ وی پی این، فلیکس ویڈیو ریکاڈر اور دیگر ایکسٹینشنز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ بل مارکنگ، وائس سروسز ،ریڈنگ موڈز اور آٹومیشن ٹولز سے متعلقہ ایکسٹینشنز خطرے کی زد میں ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین صرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال اور استعمال کریں، صارفین...
پاکستان کے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے قمری روور مشن کا نام دینے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ مقابلے کے فاتح کو میں 50 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک اور کامیابی کی جانب گامزن، سیٹلائٹ چاند پر بھیجنے کے لیے تیار تفصیلات کے مطابق پاکستان خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے اور اپنا پہلا مون روور مشن سنہ 2028 میں روانہ کرنے والا ہے۔ شہریوں کو نام کی تجاویز پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے اور انٹری کو نقد انعام دیا جائے گا۔ گزشتہ سال مئی میں پاکستان کا سیٹلائٹ ‘iCUBE-Qamar’ چاند کے گرد چکر...
کراچی: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں اہم پیش رفت، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ پر اے وی سی سی کے حوالے کردیا۔ کراچی میں عدالت عالیہ کے حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے روبرو پولیس نے مصطفی عامر اغوا کیس سمیت 4 مقدمات میں مرکزی ملزم ارمغان کو پیش کیا۔ پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کو مارا تونہیں؟ جس پر ملزم نے غم زدہ انداز میں بتایا کہ مجھے بہت مارا ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ہمیں ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ چاہیے تاکہ تفتیش کرسکیں۔ ملزم...
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسافر بردار طیارہ رن ے پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر الٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے میناپولس سے اُڑان بھری تھی اور اس کی منزل ٹورنٹو میں پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ تھی۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران برف پر پھسل گیا۔ امدادی کاموں کے دوران طیارے پر آگ بجھانے والا اسپرے بھی کیا گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 80 مسافر موجود تھے جن میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ 2 کی حالت نازک ہے۔ دو مسافروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ بقیہ مسافروں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔ بظاہر لگتا ہے کہ حادثہ رن وے...
بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر الیکشن کمیشن کا حکومت پنجاب کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر کرنے پر الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو نوٹس بھیج دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری بلدیات کو نوٹس بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اجلاس کیے اور یاد دہانی کرائی۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحال معلوم نہیں کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ نوٹس کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی قانون 4 بار تبدیل ہوا اور الیکشن کمیشن نے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کے معااملے پر سماعت 26 فروری کو مقرر کر دی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے اور ان کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دونوں حکام کو 26 فروری کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو متعدد بار بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کے مواقع دیے گئے، مگر حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو چکی ہے اور اس کے بعد سے انتخابات کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا ایئرلائن کا ایک طیارہ پیر کے روز کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کے پیئرسن ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران برفانی طوفان کے سبب رن وے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 80 میں سے 18 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی لڑاکا طیارہ ’فرینڈلی فائر‘ کا نشانہ بن گیا جنوبی کوریا: مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک، سات روزہ قومی سوگ کا اعلان امریکی شہر منیاپولس سے آنے والی اس پرواز کو پیش آنے والے اس حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ طیارے کے ساتھ ہوا کیا؟ امریکی فضائی کمپنی ڈیلٹا کے مطابق...
گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) میں جمع 350 ارب روپے انفرااسٹرکچر کےلیے استعمال نہیں کیے جاسکے۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مالی سال 24-2023ء کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیااسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی میں جمع 350 ارب روپے کو انفرااسٹرکچر کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکا، پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراجات...
مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق ایس ایس پی انیل حیدر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت لاش کو ٹھکانے لگایا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کا کہنا تھا کہ ابھی باڈی کی ریکوری اور ڈی این اے میچ کرنا ہے۔ مصطفیٰ قتل کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوشنوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا ملزم ارمغان کمرۂ عدالت میں بے ہوش ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اچانک کیا گیا اقدام نہیں، باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے...
سرگودھا کے چک نمبر 103 شمالی میں جائیداد کے تنازع پر 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بھابھی اور 2 بھتیجیوں کو قتل جبکہ 3 افراد کو زخمی کردیا۔ ملزمان فرار ہوگئے، تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل کی واردات اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر کی۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کیخلاف فشنگ الرٹ پر سائبر سیکورٹی ایڈوائزری جاری کردی گئی جس میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام کی نقالی کرتے ہوئے جعلی ای میلز کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے فشنگ مہم کے ذریعے شہریوں پر سائبر حملوں کی ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ کمشنر پولیس آفس کے نام سے شہریوں کو جعلی ای میلز بھیجی جارہی ہیں حالانکہ پاکستان کے پاس کمشنر پولیس ڈیپارٹمنٹ موجود ہی نہیں ہے۔ نیشنل سرٹ ایڈوائزری کے مطابق جعلی ای میلز میں شہریوں پر سائبر کرائمز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا جاتا ہے اور پھر...
لاہور : دبئی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا. طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا لاہور سے دبئی جانے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پی آئی اے کی پرواز 203 سے پرندہ ٹکرایا۔جس کے بعد کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی.اجازت ملنے پر کپتان نے طیارہ بحفاظت لینڈ کرا دیا اور 150 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کی انجینئرنگ ٹیم کراچی سے پی کے 304 سے لاہورروانہ ہوگی، انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورواسکوپک انسپکشن کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپکشن سے طیارے کے...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ یہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا تھا کہ صوبوں میں لیبارٹریاں پہلے سے...
کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کے لیے یونیورسٹی روڈ پر شہریوں کے آمد ورفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے مالیت کے 4 (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہ کو ختم کردیا گیا، علاقہ مکینوں اور طلباءکو سڑک عبور (کراس) کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) منصوبے کے درمیان آنے والے 4 (پیڈسٹیرین برج) بالائی گزر گاہوں کو شہریوں کے آمد ورفت اور سڑک عبور کرنے کے لیے مکمل طور پرختم کردیا گیا ہے، یونیورسٹی روڈ پر محکمہ موسمیات ،کراچی یونیورسٹی سلور جوبلی گیٹ،وفاقی اردو یونیورسٹی سائنس کیمپس اور ایکسپو سینٹر حسن اسکوئر...
وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرچینج کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کو سہولت ہو گی۔ اور منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل پر وزیر داخلہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کو محسن نقوی اسپیڈ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جنہوں نے 84 روز میں لائق تحسین کام کیا گیا۔ اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے منصوبے لا رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ اور اس منصوبے سے اسلام آباد کے باسیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ آج کی کارروائی خط کے ذریعے طیب ایردوان کو بھیجوں گا۔ طیب...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرارآفس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔واضح رہے اس سے قبل نور مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ مزید :
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کی ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ہے، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے،...
اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔ جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔ جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبُو آتی ہے۔ اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔ جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ...
لاہور: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ الیکشن میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا، آج شہباز شریف جس سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ کسی اور کا حق ہے۔ لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جو ایک فیڈریشن یے یہاں کوئی کسی کا آقا نہیں اور نہ کوئی کسی کا غلام ہے، ہمارے بزرگوں نے کہا ون مین ون ووٹ ہونا چاہیے، پاکستان کے قیام کے وقت کہا کہ ملک فیڈریشن کی طرز پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 لگا کر ہمارے بچوں پر ظلم کیا گیا، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود پاکستان کے خلاف نعرہ نہیں لگایا، پاکستان کی فوج ہماری فوج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی آئی اےکی پرواز پی کےٹوزیرو تھری سےپرندہ ٹکرا گیا،کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرادیا گیا،طیارے میں ایک سو پچاس سے زائد مسافر تھے۔پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہورروانہ ہوگئی،انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی،انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔ مزید :
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے چند روز قبل ایک وائرل ویڈیو کے تنازعہ کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہندوستانی پرچم کی عدم موجودگی کی وضاحت کردی۔ اتوار کو نوٹ کیا گیا کہ سوائے ہندوستان کے چیمپیئنز ٹرافی میں شریک تمام ممالک کے جھنڈے نیشنل اسٹیڈیم میں لہرائے جا رہے تھے جس پر سوشل میڈیا ویڈیو پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ یہ اقدام پی سی بی کی طرف سے انتقامی اقدام ہے۔ حکومتی پابندیوں کی وجہ سے ہندوستان اپنے تمام چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں بلکہ...
مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں نویں جماعت کے سالانہ امتحان 2024ء کے خراب نتائج پر ایکشن لیتے ہوئے سکولوں کے ہیڈماسٹرز، ٹیچرز اور ڈی ڈی ایز کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی۔ مجاز اتھارٹی کی جانب سے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے 25 ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کو مختلف سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں جبری ریٹائرمنٹ، انکریمنٹ روکنے اور پے سکیل کے سٹیج میں کمی کی سزائیں شامل ہیں۔ محکمہ سروسز کی جانب سے جاری حکم نامے کے...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔ رجب طیب ایردوان انٹرچینج کو 3 مراحل میں مکمل کیا گیا اور منصوبے میں شامل 1.3 کلو میٹر انڈر پاس کو 42 دن میں مکمل کیا گیا۔ انٹرچینج میں 1.1 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا۔ جبکہ نکاسی آب کے لیے 10 کلو میٹر نالے بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرچینج کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کو سہولت ہو گی۔ اور منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل پر وزیر داخلہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو محسن نقوی اسپیڈ کی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکریٹری ٹوچیف جسٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے قبل نور محمد مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نور محمد مرزا کوچیف جسٹس کا پرسنل اسٹاف افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔ محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعیناتسابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار تعینات کردیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے محمد یار ولانہ کی تعیناتی کی منظوری دی، محمد یار ولانہ کی بطور رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ تعیناتی ایک سال کےلیے ہوگی۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیا۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیرصدارت ہوا، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے نشاندہی کی کہ صرف چیئرمین کمیٹی اور سید نوید قمر کا مائیک چل رہا ہے۔اس پر چیئرمین پی اے سی جنید اکبر نے کہا کہ ساؤنڈ سسٹم کو اجلاس سے پہلے چیک کیا جانا چاہیے تھا۔
فائل فوٹو۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی سے فیملی کی ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل صحت مند ہیں۔ بانی نے واضح کیا ہے آپ جو مرضی پریشر ڈال لیں ڈیل نہیں کروں گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت خراب ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، انھیں سیل میں سہولیات مل رہی ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ جیل سے دو کلومیٹر پہلے ہماری گاڑی روکی گئی، وکلاء کو روکا گیا۔ انھوں نے کہا سلمان اکرم راجہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے پی کو روکا گیا، ہمیں بھی 50 منٹ روکا گیا پھر اجازت ملی تو ہمیں اڈیالہ آنے دیا گیا۔ علیمہ...