2025-02-22@05:21:45 GMT
تلاش کی گنتی: 4970
«رہ گیا»:
(نئی خبر)
سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ کے صدر نواز شریف پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی ’تبدیلی‘ کی سوغاتیں تھیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، ساہیوال، خانیوال، ملتان ، لودھراں، وہاڑی اور بہاول نگر ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی ،بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف واپس آیا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف اپیلیں منظور کر لیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف اپیلیں منظور کر لیں، رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکورٹی محمد اویس الحسن کیخلاف توہین عدالت کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ جب کوئی جوڈیشل...
آکاش انصاری—فائل فوٹو شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرِ حراست لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگادی تھی، قتل کی واردات کے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت حادثاتی نہیں، انہیں قتل کیا گیا ہے، ایس ایس پی حیدرآبادمعروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کرجاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی حیدر آباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔(جاری ہے) اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز سامنے آنے پر امریکی ادارے حرکت میں آئے اور امارات...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی، علاقے سے گزرتے وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق 7 مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی گئی۔ مستقبل میں مہنگائی مزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف لوئر کرم...
کراچی: سندھ اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور کرلیا ، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025 سندھ اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان میں شدید شور شرابہ کیا اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار کی جانب سے بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا، تاہم ایوان نے سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا۔ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے پاس پہنچ کر نعرے بازی کی۔ دریں اثنا وزیر قانون سندھ نے سول کورٹس ترمیمی...
آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹر بینک میں امریکی ڈالر گزشتہ کاروباری ہفتے کے نرخ پر برقرار ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے کا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 387 پوائنٹس کی کمی دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 697 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 524 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس...
شاہد سپرا: وفاقی حکومت نےبجلی کی قیمتوں میں کمی لانےکیلئےمیگاپراجیکٹ پرکام شروع کردیا،لیسکومیں223کیپٹوپاورپلانٹس پربجلی کی پیداوارکرنےپرپابندی عائدکرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی کی پیداوارپرپابندی لگانےسےٹیرف میں کمی کرنےکاپلان بنالیاگیا، پیداوارپرپابندی سےکیپسٹی چارجزکم،بجلی کی قیمت میں کمی لائی جاسکےگی،کیپٹوپاورپلانٹس کولیسکوکےسسٹم سےبجلی خریدنےکیلئےمعاہدہ کرنےکاپلان دیدیاگیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ لیسکوکوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ 2سال کیلئےمعاہدہ کرنےکا پلان دےدیاگیا،کیپٹوپاورپلانٹس کومسلسل بجلی نہ دینےپرلیسکوبھاری جرمانہ عائدکیاجائےگا،لیسکونےفیلڈافسران کوکیپٹوپاورپلانٹس کیساتھ معاہدےکاٹاسک سونپ دیا۔کیپٹوپاورانڈسٹری فرنس اورگیس سےخودبجلی بناکرضرورت پوراکرتی ہے،طلب میں اضافہ کرنےکیلئےکیپٹوپاورانڈسٹری کوقومی گرڈپرمنتقل کرنےکافیصلہ کیاگیا۔سسٹم پرمسلسل گرتی طلب کی وجہ سےکیپسٹی چارجزکابوجھ بڑھنےلگا۔ عالمی بینک کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے استحکام آیا اور پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست، معیشت، اقدار اور جمہوریت کو آلودہ کرکے تباہ کیا گیا، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گونپ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدنیتی، بدتہذیبی اور انتقام کو سیاست بنادیا گیا، بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، مزید محنت درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، ہم نے اپنے دور...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا،اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ۔ نوٹیفیکشن کے مطابق صدر مملکت نے مجلس شوریٰ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا ہے۔ واضح رہے کہ 24 جنوری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم بعد میں شیڈول تبدیل کر کے 18 فروری کر طلب کیا گیا تھا تاہم آج مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا...
اتر پردیش: بھارت میں جہیز کی لعنت نے ایک اور ہولناک رخ اختیار کر لیا، جہاں سسرال والوں نے مبینہ طور پر 30 سالہ بہو کو ایچ آئی وی سے متاثرہ انجکشن لگا دیا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ مئی 2024 میں ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے علاقے ہریدوار میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے والد کے مطابق، ان کی بیٹی کی شادی فروری 2023 میں ہوئی تھی، جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے، جبکہ ایک سب کمپیکٹ SUV اور 1.5 ملین روپے نقد بھی دیے گئے تھے۔ مگر سسرال والے مزید 1 ملین روپے اور بڑی SUV کا مطالبہ کرتے رہے۔ والد کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بیٹی کو ذہنی و جسمانی تشدد...
مصطفیٰ عامر—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں تفتیشی افسر نے سیشن جج غربی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔ تفتیشی افسر کا مؤقف ہے کہ مقتول کے پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کے لیے قبر کشائی ضروری ہے۔ اس سے قبل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا تھا کہ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا: مقتول مصطفیٰ کی والدہمقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے کہا تھا کہ اللّٰہ کرے کہ...
—فائل فوٹو مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا ہے کہ تشدد کر کے میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے کہا کہ اللّٰہ کرے کہ میرے بیٹے کو اور ہمیں انصاف ملے۔ یہ بھی پڑھیے مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام مقتول مصطفیٰ کی والدہ نے بیٹے کی قبر کشائی کی اجازت کیلئے درخواست دائر کردی انہوں نے کہا کہ پولیس کی تفتیش بہتر چل رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے ہماری سنی ہے۔مصطفیٰ عامر کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا ارمغان کا دوست نہیں تھا، ارمغان کا کوئی دوست نہیں ہو سکتا...
—فائل فوٹو بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی جنرل نشست بی این پی کے محمد قاسم کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ بلوچستان سے سینیٹ کی تین خالی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری بلوچستان سے سینٹ کی تین خالی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نشست کے لیے امیدوار کاغذاتِ نامزدگی منگل اور بدھ کو جمع کرائیں گے۔سینیٹ کی مذکورہ نشست کے لیے پولنگ 8 مارچ کو صوبائی اسمبلی میں ہو گی۔
عالمی بنک کاپاکستان کیلئے40ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے9ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا20سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہے ،عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی وزیر اعظم، وزیر خزانہ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں،وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات ہوگی۔عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مؤثر عملدرآمد پر بات ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ کے مؤثر انداز عملدرآمد بارے جائزہ ہوگا۔ وفد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لے گا، حکمت عملی کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت کرے گا، وفد خیبرپختونخوا ، سندھ،پنجاب اور بلوچستان کا دورہ بھی...
اسلام آباد (رپورٹ: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں 9 ماہ سے لاپتہ شہری علی محمد کو پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے آئی جی پولیس اور ایس ایس پی پولیس رولر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کھنہ کو مغوی کا بیان ریکارڈ کرکے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں وکیل شیر افضل مروت درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے۔ شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ “ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اشفاق وڑائچ نے مغوی کے والد سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے رشوت لے کر علی محمد کو رہا کیا۔” مغوی علی محمد نے عدالت کو بیان دیتے...
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے تشدد کے بعد مبینہ ملزم کو پولیس کے سپرد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو شہریوں سے چھڑوانے کی کوشش کی، مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جس کے بعد شہری منتشر ہوگئے۔پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور اسلحہ ملا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے متعلقہ تھانے منتقل...
سعید احمد: پاکستان ریلوے میں اہم تبدیلی کے تحت محکمہ ریلوے کے تبادلوں کے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر دیے گئے ہیں۔ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلے کے اختیارات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے بین الڈویژن تبادلے بھی کر سکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ کی ہدایت پر یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کے تبادلوں کے لیے کیڈر کنٹرول ہیڈکوارٹر سے منظوری لینا ضروری ہو گا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس گریڈ 16 کے ملازمین کا اپنے ڈویژن میں تبادلہ نہیں کر سکیں گے۔ عمران خان اور بشریٰ بی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے ہیں، جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ رولز میں جدت اور تبدیلی سے قیدیوں، انکے اہل خانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی ، جیل رولز میں ترامیم کی منظوری کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترامیم میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ماورا حسین کو 3 بھارتی فلمیں...
شہر قائد میں ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں اضافے کے معاملے پر جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی لگائی جائے۔ درخواست گزاروں میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین اور رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق شامل ہیں جبکہ درخواست عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، گورنر سندھ کا قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط درخواست میں چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، کے ایم...
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی آنے والی نئی رومانوی فلم میں کارتک آریان اور سریلیلا کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حال ہی میں کارتک کی آنے والی فلم ممکنہ طور پر عاشقی 3 کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں پشپا 2 کے گانے میں پرفارم کرنے والی اداکارہ سریلیلا کو خاتون لیڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ سریلیلا کارتک کے ساتھ اس نئی فلم کے زریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں تاہم اس فلم کے ٹائٹل کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ View this post on Instagram A...
اسلام آباد ہائیکورٹ: رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکیورٹی محمد اویس الحسن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی۔ عدالت کے لارجر بینچ نے دونوں افسران کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جب کوئی جوڈیشل یا ایڈمنسٹریٹو آرڈر موجود ہی نہ ہو تو توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی۔...
حال ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ہے۔ امرتسر میں اتوار کی شب لینڈ کرنے والے اس جہاز میں غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم 112 بھارتی تارکین وطن سوار تھے۔ واضح رہے کہ یہ گزشتہ 10 دنوں کے اندر بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت آنے والی تیسری پرواز تھی۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا نے ہتھکڑی لگا کر مزید بھارتی ڈی پورٹ کردیے یاد رہے کہ امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی تارکین وطن کے خلاف قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور لاکھوں...
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فواد چوہدری پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی سے ہمدردیاں ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے کیسز میں فواد چوہدری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا گیا ہے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی...
عالمی بینک (ورلڈ بینک) کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے وفد سے دورے کے دوران حالیہ منظور کردہ 10 سال کے لیے 20 ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے حکمتِ عملی پر بات ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے موسمیاتی تبدیلی، پاکستان میں پانی کے غیر زرعی استعمال میں اضافہ متوقع، عالمی بینک عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد، 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے موثر عملدرآمد پر بات ہوگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مستقبل میں یہ فنڈز بڑھ کر 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز...
لاہور میں 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی پولیس نے 2 سالہ بچے کے سر میں چھرے مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے فارسی چوک میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا۔ بچہ عیسیٰ والدہ کے ساتھ گلی میں جارہا تھا کہ ملزم نے اپنی ائیرگن سے بچے کو ڈرانے کی غرض سے فائر کیا۔ گن کا چھرا بچے کے سر پر لگا جس کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم یاسر سے بندوق برآمد کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر...
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 3 بھارتی فلمیں سائن کی تھیں تاہم بعد میں انہیں چھوڑنا پڑگیا۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ماورا حسین نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان رپورٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ان کی تین بھارتی فلمیں سائن کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ اس پر ماورا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان فلموں پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن متعدد وجوہات کی بناء پر انہیں ان پراجیکٹس سے الگ ہونا پڑا۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani...
تین حکومتی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے نجکاری کمیشن کو منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کو تمام معاملات سے آگاہ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے، ڈسکوز کو اپنے اکاونٹس اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسکوز کو نئی تقرری، ترقی اور تبدیلی سے روک دیا گیا ہے، کمپنیوں کو نئے معاہدے یا ادائیگی سے قبل نجکاری کمیشن کی پیشگی منظوری حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری کیلئے مقرر مالی مشیر الواریز اینڈ مارسل کنسورشیم تمام چیزوں کا جائزہ لے گا، حکومت نے تمام ڈسکوز میں لازمی خدمات قانون کی 26 جولائی 2025 تک توسیع کر...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ لاہور پہنچ گیا۔ سکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت دوسرا 17 رکنی دستہ بھی لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ویب ڈیسک: سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منشیات کیسز میں 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے 4 پاکستانیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ملائیشیا اور عراق میں غیر قانونی داخلے پر 4 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ امیگریشن ذرائع نے کہا ہے کہ سری لنکا اور زمبابوے سے بھی دو پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
راولپنڈی: پی ٹی آئی وکیل نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کردیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی26 فروری تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پہ شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے بارے میں فکر مند ہوں۔ انہوں نے...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کی 111 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلیں۔ اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی میں کورئیر سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز کپڑوں میں جذب 1.850 کلو آئس برآمد کر لی گئی جبکہ آسٹریلیا کے لیے ہی دوسرے پارسل سے تکیہ غلاف میں جذب 700 گرام افیون برآمد ہوئی۔ راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 40 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اٹک میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔...
امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔ گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان...
ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے کرکٹ ٹیمز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ بھی لاہور پہنچ گیا۔ اسکواڈ میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ سمیت 14 افراد شامل ہیں۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہورہی ہے، پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قیدیوں کیلئے سزا و جزا کے نظام کو سسٹم اور ڈسپلن کا پابند بنایا جائے گا۔ قیدیوں کو سزا کیخلاف اپیل کا حق دینے کیلئے نظام وضع کیا گیا۔ نئے رولز میں عالمی قوانین کے مطابق غیرملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی گئی ہے۔ رولز میں تبدیلی کے بعد اب غیرملکی قیدی اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جیل ریفارمز وژن کے تحت محکمہ داخلہ کا احسن اقدام، محکمہ داخلہ نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں۔ پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے ہیں،، جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئی...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے خاتون کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مقتولہ سحر فاطمہ کے اغوا اور قتل میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت تھانا یوسف پلازہ میں شوہر کی مدعیت میں گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر کے مطابق 16 فروری کو تھانا یوسف پلازہ میں خاتون کے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور خاتون کے اغوا اور قتل میں نیکسن اور وسیم رضا نامی ملزمان کو ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ رات گئے اے وی سی سی، رینجرز اور...
اسرائیل(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ نے اتوار کے روز میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی مننظوری دی جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔ رپورٹس کے مطابق ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے جب کہ سابق آرمی چیف نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ نہ روکنے کو فوجی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایال ضمیر...
کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ، پیرو میں شیڈول گلوکارہ نے اپنے تمام کنسرٹس بھی منسوخ کردیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کا علاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر شکیرا نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے تاہم وہ جلد صحتیاب ہو کر مداحوں سے ملیں گی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں آج...
ڈی آئی خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ یہ تھریٹ لیٹر ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ملک...
امریکا میں شدید سردی کے موسم کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ریاست کینٹکی میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ہلاک ہونیوالے 8 افراد بھی شامل ہیں۔ گورنر کینٹکی اینڈی بیشیئر کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سینکڑوں شہریوں کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک ریاست میں طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں، گورنر نے خبردار کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بجلی کی بندش کے دورانیے کو بڑھا سکتی ہیں۔...
فاران یامین: فیروز پور روڈ پر واقع نصیرآباد میٹرو اسٹیشن کی حدود میں موٹرسائیکل لین گرین روڈ کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر مارنے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی رکشہ ڈرائیور کی شناخت 25 سالہ وکیل کے طور پر ہوئی ہے، جو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ تباہ ہوگیا اور فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حضرت لعل شہباز قلندر کا 3 روزہ عرس آج سے شروع موٹرسائیکل لین کے گرد موجود ڈوائیڈرز بھی...
ویب ڈیسک: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سرشارراشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51 ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ بعدازاں انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلیے ماڑی پور (مسرور) میں واقع نمبر 2 سکواڈرن میں تعینات کیا گیا جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لازوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں۔ گھوڑے پر سوار دلہا ڈانس کرتے ہوئے پلک جھپکتے ہی دم توڑ گیا 20 اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی، اس دن...
ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے قبائلی زعما اور حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا دوسرا وفد کئی اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ہوگا، بیرسٹر سیف رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 وفد جائیں گے ، صوبائی حکومت نے دورے کے ٹی اور آرز بھی تیار کرلیے جب کہ بیرسٹر سیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان جائیں گے ۔خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں، وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے ۔ذرائع کا...
تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز، مارجن میں ردوبدل ،شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل پر ریلیف نہ ملا شہری پیٹرول پر ایک روپے 42پیسے اور ڈیزل پر 50پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے، رپورٹ حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دئیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4...
سجاول(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی جانب سے دریائے سندھ میں6 کینال بنانے کے خلاف سکھر سے 28 جنوری کو نکلنے والا پیدل مارچ گزشتہ روز سجاول پہنچ گیا، پیدل مارچ کی قیادت جئے سندھ آریسر گروپ کے چیئرمین اسلم خیر پوری کر رہے تھے۔ پیدل مارچ 23 فروری کو کراچی پہنچے گا۔ مارچ کا سجاول پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پیدل مارچ کے شرکا نے دریا سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے خلاف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں نئے کینال بنانے کا مقصد سندھ کی زمینیں بنجر کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سندھی لوگوں کی موت اور زندگی کا معاملہ ہے اور ہم کبھی بھی ایسا نہیں ہونے...
اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر بحرین کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کی اسلام آباد آمد بحرینی پارلیمانی وفد کی قیادت بحرین کے سپیکر ڈاکٹر احمد بن سلمان المسلم کر رہے ہیں ممبر قومی اسمبلی/ ممبر پاک-بحرین فرینڈ شپ گروپ چوہدری محمد شہباز بابر نے بحرین کے پارلیمانی وفد کا اسلام آباد ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے ۔ اس موقع پر بحرین کے پاکستان میں تعینات سفیر بھی موجود تھے بحرین کا پارلیمانی وفد اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران صدر، وزیر اعظم، چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کرے گاملاقاتوں میں پاکستان اور بحرین کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گابحرین...
اسلام آباد: پاکستان میں لفظ ’’اصلاحات‘‘ کو اتنے برے طریقے سے استعمال کیا گیا ہے اب جب کبھی اصلاحات کا ذکر آتا ہے تو وہ محض کھوکھلے دعوے معلوم ہوتے ہیں جن کے اندر تبدیلی کی حقیقی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔ حال ہی میں مشعل پاکستان کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ بعنوان پاکستان ریفارمز رپورٹ میں حکومت کے 2024 میں 100 زائد اصلاحات کے اقدامات کو سراہا گیا ،جب ہم 100 سے زائد اصلاحات ذکر سنتے ہیں تو ذہنوں میں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں۔ رپورٹ کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان اقدامات کو اصلاحات سے تعبیر کرنا محض غلطی ہے کیونکہ یا تو یہ گزشتہ جاری منصوبوں کا تسلسل...
پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن نے نیشنل ٹی ورکرز یونین کی حمایت میں ملک گیر کمپین شروع کر دی۔ خانیوال میں پی ایف ڈبلیو ایف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری خائستہ رحمان نے اعلان کیا کہ لپٹن انتظامیہ کے ساتھ مقامی اور عالمی سطح پر ملاقاتوں کے باوجود معاملات حل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ Cruel-Tکمپین کا نعرہ Premium Brand-Inferior Rights ہوگا۔اجلاس کے دوران پی ایف ڈبلیو ایف نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ٹی ورکرز یونین نے گزشتہ سال اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ مذاکرات کے بجائے لپٹن پاکستان کی انتظامیہ نے بد نیتی کا مظاہرہ کیا اور خانیوال فیکٹری میں ہمارے ممبران کے اجتماعی...
حیدرآباد :دریائے سندھ میں پانی کی سطح میںمسلسل کمی مستقبل میں زراعت ودیگر شعبوںکیلیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے،چھوٹی تصویر میں لاہور دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث نالے کا منظر پیش کررہاہے لاہور(نمائندہ جسارت) رواں سیزن کے دوران بارشیں کم ہونے سے ملک خشک سالی کا شکار ہوگیا۔خشک سالی کے باعث ڈیموں اور زیرِ زمین پانی کی سطح شدید کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ راولپنڈی میں زیرِ زمین پانی کا لیول 700 فٹ نیچے چلاگیا، جس کے بعد واسا نے راولپنڈی شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اس کے علاوہ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا بھی خدشہ...
ملاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملاکنڈ یونیورسٹی کی طالبہ نے پروفیسر پر مبینہ طور پر ہراسانی کا الزام لگا دیا، ملاکنڈ لیویز نے پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے موبائل فون سے ڈیٹا قبضے میں لے لیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایڈمنسٹریشن آصف رحیم اور اے آئی جیاسٹیبلشمنٹ سونیاشمروز پر مشتمل ہوگی، گورنر پختونخوا کا اظہار افسوس۔ لیویز ذرائع کے مطابق ملاکنڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے پروفیسر کو معطل کرکے انکوائری ٹیم تشکیل دیدی، طالبہ نے الزام لگایا تھا کہ پروفیسر مسلسل ان کو ہراساں کررہے ہیں۔ پروفیسر طالبہ کے گھر اپنی بیوی کے ہمراہ رشتہ بھی مانگنے گیا تھا...
کراچی: شہر قائد میں درخشاں پولیس نے علاقے میں گشت کے دوران اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان جنوبی پولیس کے مطابق ملزم محمد شاہد ولد ملک محمد بشیر کو ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے کھڈا مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم شہریوں کو اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے دوران یرغمال بنا کر لوٹ لیتا تھا اور شہر بھر میں، بالخصوص ڈی ایچ اے، میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کے مطابق وہ طویل عرصے سے ملزم کو تلاش کر رہی تھی۔ گرفتار ملزم کے خلاف...
یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کے فوائد لینے کا انحصار انسانی حقوق کے مسائل میں پیش رفت پر ہے ۔ یورپی یونین کے خصوصی نمایندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کے دورہ پاکستان کے اختتام پر یورپی یونین کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ۔ نمایندہ خصوصی نے وفاقی صوبائی وزراء عسکری قیادت اقوام متحدہ کے اداروں ، انسانی حقوق کے محافظوں ، وکیلء سول سوسائٹی کی تنظیموں کی تنظیموں ، میڈیا کے نمایندوں اور کاروباری شعبے سے ملاقاتیں کی ہیں ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں یورپی یونین کا کلیدی شراکت دار ہے ۔ پاکستان سے ہمارا رشتہ جمہوریت انسانی حقوق اور قانون...
کراچی: قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث قذافی ٹاؤن برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرالر یونس چورنگی سے منزل پمپ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا، دو پہر تین بجے تک ٹرالر ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ٹرالر کو سیدھا کر...
لاہور: نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ بچے سے بدفعلی...
حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دئیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4 روپے37 پیسے مقرر تھے۔ اس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا.پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح قذافی ٹاؤن برج پر کنٹینر سے لدا ٹرالر الٹ گیا، حادثے کے باعث قذافی ٹاؤن برج پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوگئی .ٹریفک پولیس کے مطابق ٹرالر یونس چورنگی سے منزل پمپ کی جانب جا رہا تھا، حادثے کے بعد ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو سڑک کے ایک حصے سے گزارا جا رہا، دو پہر تین بجے تک ٹرالر ہٹایا نہیں جا سکا تھا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مائی کلاچی روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی اور ٹرالر میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا، ٹرالر ڈرائیور کوقصوروار ٹھہرایا گیا۔رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ہونے والے حادثے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا جس میں ٹرالر ڈرائیور کو قصوروار ٹھہرایا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق نیٹی جیٹی سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر مال بردار ٹرین سے ٹکرا گیا جب کہ ٹرالرمخالف سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے بھی ٹکرایا جس سے آئل ٹینکر کا ڈرائیور عبد الستار شدید زخمی ہوگیا۔ٹرالر کی ٹکر سے پاکستان ریلوے کے انجن کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے...
پنجاب حکومت نے 5 ڈی آئی جی پولیس کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمران کشور کو ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن لاہور کی خالی آسامی پر اور منصور الحق رانا کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹرل پولیس آفس تعینات کردیا گیا ہے۔فیصل علی راجا کو ڈی آئی جی ایلیٹ فورس، ڈی آئی جی سید امین بخاری کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد اور خرم شہزاد حیدر کو ڈی آئی جی پولیٹیکل اسپیشل برانچ پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر آکاش انصاری(تصویر سوشل میڈیا)۔ معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے معاملے پر ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ ڈاکٹر آکاش کی موت حادثاتی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ سندھی شاعر آکاش انصاری جاں بحق: واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے جھلس کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، ڈاکٹرز نے تصدیق کی...
اٹک سے 2 افغان باشندوں کے والدہ سمیت مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ واہ کینٹ میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ لاپتہ شخص کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چند روز قبل اپنے شوہر، دیور، ساس اور نند کے ہمراہ افغانستان سے آئے ہیں۔مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ 14 فروری کو جرمنی سے میرے دیور نے فون کیا کہ آپ کو ایک شخص ملنے آئے گا، میرے دیور نے بتایا آپ کا جرمنی منتقلی سے متعلق پراسیس ہونے والا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر عبدالمجید، دیور مومن اور ساس نرگس ایک صدیق نامی شخص کے ساتھ چلے گئے، جب سے میرا شوہر، ساس اور دیور گھر...
کراچی: سعودی عرب میں مختلف وجوہات کی بنا پر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں بلیک لسٹ افراد، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور افراد اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق مجموعی طور پر مختلف ممالک سے 173 پاکستانیوں کی بے دخلی کی گئی ہے، ???? گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، برطانیہ، قطر، تھائی لینڈ، عراق، قبرص، انڈونیشیا، موریطانیہ اور تنزانیہ سمیت 11 ممالک سے مجموعی طور پر 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب سے 94 پاکستانی بے دخل ???? سعودی عرب میں بلیک لسٹ افراد، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر...
ویب ڈیسک : پنجاب کے شہر پتوکی میں خاتون کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کو بچانے کیلیے گٹر میں اترنے والا نوجوان بھی جان سے گیا۔ افسوسناک واقعہ چونیاں روڈ پر پیش آیا، واقع کے متعلق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خاتون کو بچانے کیلیے 2 نوجوان مین ہول میں اترے تھے اور تینوں پھنس گئے، ہم نے خاتون سمیت نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکالا، 15 منٹ کی کوشش سے جب انہیں مین ہول سے نکالا گیا تو تینوں کی حالت غیر تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں خاتون اور ایک نوجوان نے دم توڑ دیا جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت تشویشناک ہے...
پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو رابنسن پر فٹ بیٹھ رہی ہے جسے دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ نوجوان کی محبت میں کراچی آنیوالی امریکی خاتون نامراد امریکا واپس چلی گئیامریکی خاتون...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ 2024ء کے الیکشن میں جو جیتا وہ رو رہا ہے، جو ہار گیا وہ بھی رو رہا ہے۔پشاور میں عبدالغفار خان اور عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب میں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پشتون امن چاہتے ہیں، ریاست امن قائم کرنے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اخبارات میں اشتہارات دینے سے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں ہوگا، علی امین گنڈا پور نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے...
آج کل لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں، بیروزگاری اور نوکری کے دباؤ نے ذہنی مریض بنا دیا، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کمر توڑ دی اور رہی سہی کسر جرائم نے پوری کردی۔ اگر آپ بہترین معیار زندگی کے حامل ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں کے لوگ خوش باش اور جو خوشحال بھی ہو تو فن لینڈ آپ کی منزل ہے۔ یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 10 برسوں سے دنیا کے سب سے خوشحال ملک قرار دیا جا رہا ہے اور اب بھی 7.741 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فن لینڈ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔ کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی نقل و حمل مؤثر ہے اور لوگوں کو مضبوط سماجی حمایت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ، یہاں کا تعلیمی نظام...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے مقدمہ دائر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے والے سسرال والوں نے ایچ آئی وی سے آلودہ انجیکشن لگادیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے عدالت کے حکم پر یہ مقدمہ درج کیا ہے۔ لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے سسرال والے مزید جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے بتایا کہ انہوں نے 15 فروری 2023 کو اپنی بیٹی سونال سائنی کی شادی اتراکھنڈ کے رہائشی نیتھیرام سائنی عرف سچن سے کرائی تھی۔ شادی کے موقع پر دلہے کے خاندان کو جہیز...
جسٹس ہاشم خان کاکڑ بلوچستان ہائیکورٹ میں منعقدہ الوداعی تقریب میں اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکتے اور آبدیدہ ہوگئے،ان کاکہناتھا کہ جب وکالت شروع کی تو مجھے کہا گیا چوکیدار کے بیٹے ہو کہیں ٹھیلہ لگا لو وکالت تمہارے بس کی بات نہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس اور سپریم کورٹ میں حال ہی میں تعینات ہونے والے جج، جسٹس ہاشم کاکڑ کے اعزاز میں بلوچستان ہائی کورٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس ماضی کی تلخ یادیں بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ جب وکالت شروع کی تو مجھے کہا گیا چوکیدار کے بیٹے ہو کہیں ٹھیلہ لگا لو وکالت تمہارے بس کی بات نہیں۔ جسٹس...
افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 وفد جائیں گے، صوبائی حکومت نے دورے کے ٹی اور آرز بھی تیار کرلیے جب کہ بیرسٹر سیف کو رابطہ کاری کیلئے فوکل پرسن نامزد کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے بیرسٹر سیف کی سربراہی میں دو وفد افغانستان جائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے افغانستان کے دورے کے لیے ٹی او آرز تیار کر لیے ہیں، وفد بھیجنے کا مقصد کراس بارڈر ٹرائبل ڈپلومیسی مضبوط کرنا ہے۔ مذاکرات کے تمام انتظامات بیرسٹر سیف دیکھیں گے، ان کی سربراہی میں ابتدائی بات چیت کے لیے بارڈر ایریا کے چند قبائلی زعما اور ایک ذمہ دار حکومتی آفیشل پر مشتمل وفد جائے گا۔ پہلا...
ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار بھی انہیں دوبارہ زندہ نہیں کرسکتی، فاروق ستار کی پریس کانفرنس سے واضح ہوا کہ ایم کیو ایم امن نہیں چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو رد کرچکے، ایم کیو ایم کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا جنازہ نکل چکا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام ایم کیو ایم کے ڈراموں کو مسترد کرچکے، اب چیخ و پکار...
کراچی: ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،دوسری کارروائی میں بیرون ملک سے آنے والےمشکوک شہریت کے حامل 2 مسافروں کو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کےکراچی ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور چاروں خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا، خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی،مذکورہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیںَ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جارہا تھا،خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا...
سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں صدر ٹرمپ مودی ملاقات کو بھی الارمنگ قرار دیا گیا، اور کہا کہ علاقائی سطح پر بھارتی عزائم سے نمٹنے کیلئے ہمیں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے مایوسی پھیلانے والے یاد رکھیں ان کے عزائم پورے نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی رہائش گاہ پر پاکستان نیشنل فورم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے چیلنجز کے حل کیلئے مفاہمت اور مذاکراتی عمل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سویلین بالادستی کا خواب سیاسی قیادت کے سیاسی طرز عمل سے مشروط ہے، ایک دوسرے کو گرانے اور بنانے کے عمل نے ملک میں جمہوریت اور سیاست...
کراچی: ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،دوسری کارروائی میں بیرون ملک سے آنے والےمشکوک شہریت کے حامل 2 مسافروں کو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کےکراچی ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور چاروں خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا، خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی،مذکورہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیںَ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جارہا تھا،خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا...
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے شیو پور میں گھوڑے پر بیٹھ کر ڈانس کرنے والا دلہا اچانک جان کی بازی ہار گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نسواڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پردیپ جٹ بارات لے کر اپنی دلہنیا لینے پہنچے تو وہ گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے اچانک گر پڑے۔ دلہا کے بے ہوش ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر آر بی گوئل نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ دل کے دورے کی وجہ سے پردیپ کا انتقال ہوا ہے۔ پردیپ سنگھ کانگریس کے طلبا ونگ این ایس یو آئی کے سابق ضلعی صدر تھے جن کی شادی میں سیاسی لوگ بھی شریک تھے۔ View this post on Instagram ...
نارروال(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو لکھے گئے خط کا جواب مل گیا، بانی پی ٹی آئی کو جو خط لکھنا ہے وزیراعظم کو لکھیں ۔۔ سیاسی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔ نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو بار بار خط لکھنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے خود اس کا جواب دے دیا ہے جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاکخانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں تجاویز شکایات ہیں تو خط لکھیں۔ بار بار آرمی...
ٹورنٹو(انٹرنیشنل ڈیسک)کینیڈا کی تاریخ میں سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں مطلوب شخص کا بھارت میں سُراغ مل گیا۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابا کینیڈا میں 2 کروڑ ڈالر مالیت سے زیادہ کے سونے کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث ایئر کینیڈا کا سابق مینیجر 32 سالہ سمرن پریت پنیسر چندی گڑھ کے مضافات میں اپنی اہلیہ پریتی پنیسر اور خاندان کے ساتھ خاموشی سے رہائش پذیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق 17 اپریل 2023 کو ایک پرواز سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ سے پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں خالص سونے کی 6600 اینٹیں تھیں، جن کا وزن 400 کلوگرام تھا، اور 25 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کی غیرملکی کرنسی بھی تھی۔لینڈنگ کے کچھ دیر بعد کارگو...
سٹی 42 : وادی نیلم میں سیر و تفریح کرنے گیا کراچی کا نو بیاہتا جوڑا واپس نہ لوٹ سکا، گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد سے لاشیں کراچی ایئرپورٹ پہنچادی گئیں۔ اہل خانہ سے معلوم ہوا ہے کہ جاں بحق ہونے والا سید محمد طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا ، جاں بحق بیوی دعا زہرا بی بی اے کی طالبہ تھی ۔ دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا ، دونوں میاں بیوی 11 فروری کو کراچی سے ٹرین کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں، سردار سلیم حیدر اہل خانہ نے بتایا ہے کہ دونوں...
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غزہ پر اسرائیلی حملے میں 3پولیس اہلکار شہید، امداد بھی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے مشرق میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں امدادی ٹرکوں کے داخلے کو محفوظ بنانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس جرم کی مذمت کرتے ہیں اور ثالثوں اور بین...
کراچی سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے ابدی نیند سوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس ) ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاوس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کا رہائشی 25 سالہ طحہ علی اور ان کی 22سالہ اہلیہ دعا زہرہ مظفرآباد سے تقریبا 145 کلومیٹر دور گاوں میں ایک ریسٹ ہاوس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے۔ریسٹ ہاوس...
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت، بیٹا اور ڈرائیور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز حیدر آباد (آئی پی ایس )گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق سندھی کے نامور شاعر آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے کہا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا، کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو دیکھا کہ ڈاکٹر آکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، اندر کمرے میں جانیکی کوشش کی تو اس کے پاں جل گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش انصاری نے اپنے لے پالک بیٹے کے...
سعودی عرب اور امارات سمیت 11ملکوں سے مزید 173 پاکستانی ڈی پورٹ، 24کراچی میں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان سمیت 11 ملکوں سے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مزید 173 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 24 کو کراچی میں گرفتار کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، بھیک مانگنے، منشیات فروشی، غیر قانونی قیام، کفیل کے بغیر کام کرنے، ملازمت سے مفرور اور معاہدے کے برخلاف کرنے پر حراست میں لے کر 94 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3، تھائی لینڈ سے 1، عراق سے 9، برطانیہ اور قبرص سے 2، موریطانیہ...
جاں بحق ہونے والا سید محمد طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا، جاں بحق بیوی دعا زہرا بی بی اے کی طالبہ تھی، دونوں کی شادی رواں ماہ 4 فروری اور ولیمہ 8 فروری کو ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے جعفرطیار ملیر کے رہائشی 25 سالہ طحہٰ علی اور انکی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرا مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند...
جعفرطیار ملیر کے رہائشی 25 سالہ طحہٰ علی اور انکی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرا مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے ہنی مون منانے کیلئے وادی نیلم جانے والا جوڑا گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے جعفرطیار ملیر کے رہائشی 25 سالہ طحہٰ علی اور انکی 22 سالہ اہلیہ دعا زہرا مظفرآباد سے تقریباً 145 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک ریسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کر دیئے۔ ہفتے کی صبح ریسٹ ہاؤس عملے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مصطفیٰ کے آخری مرتبہ گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں مصطفیٰ کو 6 جنوری کو گاڑی میں شام ساڑھے 6 بجے گھر سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے مقتول مصطفیٰ کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر سے جانے کے ایک گھنٹے بعد ہی مصطفیٰ کی انٹرنیٹ ڈیوائس بند ہوگئی تھی۔مصطفیٰ کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں ایک لڑکی بھی ملوث ہے، لڑکی کے میرے بیٹے سے 4 سال سے تعلقات تھے اور وہ نشے کے عادی تھی۔ کراچی: مصطفیٰ کیس کے ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول...
آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز ناروال (سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا جواب آ گیا ، عمران سنجیدہ ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں ، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے، بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ نارووال میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو بار بار خط لکھنے کے سوال پر...