پی ایس ایل 10 سے قبل بابراعظم انجری کا شکار: پشاور زلمی کو دھچکا لگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے اسلام آباد میں ہونے والے تربیتی سیشن کے دوران انہیں گیند پاؤں پر لگ گئی جس کے بعد وہ واضح طور پر تکلیف میں دکھائی دیے اور لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی طرف روانہ ہوئے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بابراعظم کو چلنے میں دشواری ہو رہی تھی جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے پشاور زلمی کی جانب سے تاحال بابراعظم کی انجری پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم کرکٹ حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ان کی عدم موجودگی ٹیم کی حکمت عملی کو متاثر کر سکتی ہے پشاور زلمی کو پی ایس ایل 10 کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترنا ہے یہ مقابلہ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اس بات کا انتظار ہے کہ آیا بابراعظم فٹ ہو کر ٹیم کی قیادت کریں گے یا نہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پشاور زلمی
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی
راولپنڈی:پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دےد ی
راولپنڈی میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم 217 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 16 اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 35، مچل اوون 31، محمد حارث 13 اور سفیان مقیم 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پانچ کھلاڑی بشمول کپتان بابر اعظم، ٹام کوہلر-کیڈمور، میکس برائنٹ، الزاری جوزف اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 4، محمد عامر اور عثمان طارق نے 2،2 اور کائل جیمیسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز اسکور کیے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 59 اور فن ایلن نے 53 رنز اسکور کیے۔ حسن نواز 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوسل مینڈس 35 اور رائلے روسو 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا، سفیان مقیم اور الزاری جوزف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلی وکٹ کیلئے فن ایلن اور سعود شکیل نے 90 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم ایلن 53 اور کپتان سعود شکیل 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن نواز 41 رنز بناسکے۔ رائلی روسو اور کوشل مینڈس ایک ایک رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم، الزاری جوزف اور علی رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیں اور فاتحانہ آغاز کریں۔
اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے کہا کہ میچ میں فتح کی کوشش کریں گے، اسکواڈ مضبوط ہے بڑا ہدف دینا چاہتے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ:
کپتان سعود شکیل، فن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس، ریلی روسو، شعیب ملک، فہیم اشرف، کائل جیمیسن، ابرار احمد، محمد عامر، عثمان طارق
پشاور زلمی کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، مچل اوون، حسین طلعت، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم، علی رضا
Post Views: 2