وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان آزادی آمد پر استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی دی۔
گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، استقبالیہ تقریب میں پاکستان اور بیلاروس کے قومی ترانے بجائے گئے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر جمہوریہ بیلاروس روانہ ہو گئے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025 تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی