ایس ایچ کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور میں اسٹیشن ہاؤس افسر( ایس ایچ او) کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی وائرلیس کے ذریعے افسران کو غلط پوزیشن سے آگاہ کرتا رہا۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو کی ڈیوٹی مادھو لال حسین دربار پر لگائی گئی تھی تاہم وہ وہاں نہیں پہنچا۔
ایس پی سول لائن ڈویژن ڈاکٹر عبدالحنان ایس ایچ او گڑھی شاہو کو 2 گھنٹے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ وائرلس سیٹ اور بذریعہ موبائل فون رابطہ بھی کرتے رہے۔
ایس پی سول لائن نے ڈی ائی جی اپریشنز لاہور محمد فیصل کامران سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی ائی جی اپریشنز لاہور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی کو معطل کر کے پولیس لائن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
سونے کی مسلسل بلند اُڑان ؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا
کراچی:سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، جس کے نتیجے میں عامی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر سونا مہنگا ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 06ڈالر کے اضافے سے 3224ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 39ہزار 400روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 514روپے کے اضافے سے 2لاکھ 90ہزار 980روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3397روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2912روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔