اشرف طائی(فائل فوٹو)۔

معروف ماہر مارشل آرٹس ماسٹر اشرف طائی این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج ہیں۔ 

کراچی سے ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کے باعث لایا گیا تھا۔ 

ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق گرانڈ ماسٹر طائی کو دل کا عارضہ لاحق ہے، پہلے ہارٹ اٹیک بھی ہوچکا ہے۔ 

ترجمان این آئی سی وی ڈی نے کہا کہ اشرف طائی کی حالت میں بہتری آنے کے بعد سی سی یو منتقل کیا جائے گا۔ 

دریں اثنا ترجمان این ائی سی وی ڈی کے مطابق اشرف طائی کو ایمرجنسی سے سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آئی سی وی ڈی

پڑھیں:

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن کیوں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟

مایہ ناز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے حوالے سے گزشتہ ایک سال سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونا چاہتے ہیں، اب اس حوالے سے تصدیق ہوگئی ہے کہ یہ جوڑی لندن منتقل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان

نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوجائیں گے۔

ڈاکٹر نینے نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلے کی ممکنہ وجوہات بیان کی ہیں۔

ڈاکٹر نینے نے کہا کہ انوشکا شرما نے انہیں بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر اس لیے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت میں وہ اپنی کامیابی کا سکون سے لطف نہیں اٹھا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما ویرات کوہلی کے کپڑے کیوں پہنتی ہیں؟

ڈاکٹر نینے کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے ان کے مداح آجاتے ہیں، اگرچہ اس میں کوئی حرج نہیں مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما چاہتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو ایک عام اور پُرسکون ماحول میں پروان چڑھائیں، اس لیے انہوں نے لندن جیسے شہر کو منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکارڈ ساز بلے باز ویرات کوہلی کا آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس وقت آئی پی ایل 2025 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اداکارہ انوشکا شرما بھارت ذہنی سکون ڈاکٹر نینے کرکٹر لندن ویرات کوہلی

متعلقہ مضامین

  • نوشکی: ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • کیا آپ جانتے ہیں کہ ہنسنے سے آپ کی موت ہوسکتی ہے
  • مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق
  • ملتان میں شیڈول پی ایس ایل میچ منتقل کردیا گیا
  • تربیلا، منگلا، چشمہ میں قابل استعمال پانی کا کل ذخیرہ 16 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے، ترجمان واپڈا
  • ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن کیوں منتقل ہونا چاہتے ہیں؟
  • پنجاب: ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
  • میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام
  • جعلی نازیبا ویڈیو لیک کا شکار سجل ملک کا عمران اشرف سے تعلق کا انکشاف
  • عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل