Daily Mumtaz:
2025-04-13@00:24:50 GMT

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ لبنانی حدود میں گر کر تباہ

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ لبنانی حدود میں گر کر تباہ

اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث لبنانی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے یا معلومات کے لیک ہونے پر کسی بھی قسم کی تشویش کا اظہار نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، حادثے سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دوسری جانب اس حادثے میں اسرائیلی فوجی ڈرون فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ادھر حوثی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کو ضلع الجوف میں مار گرایا گیا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنے سر کے بال منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔

انہوں نے یہ قدم خود کو روایتی خوبصورتی کے معیار سے آزاد کرنے کے لیے اٹھایا۔ شانتی پریا نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے آنجہانی شوہر کا کوٹ پہنے نظر آئیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے حال ہی میں سر منڈوایا اور میرا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ خواتین ہونے کے ناطے ہم اکثر زندگی میں حدود طے کرتے ہیں اور قوانین کے مطابق چلتے ہیں اور یہاں تک کہ خود کو پنجرے میں بند رکھتے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Shanthi Priya (@shanthipriya333)

انہوں نے لکھا کہ سر منڈوا کر میں نے اپنے آپ کو ان حدود سے آزاد کیا، اداکارہ نے مزید کہا کہ میں کوئی باغی نہیں لیکن دنیا کے طے کردہ خوبصورتی کے معیارات کو توڑنے کا ارداہ کیا۔

ان کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہےکچھ نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ نے تنقید کی۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ دی
  • بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا دورہ چین، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
  • نیویارک، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
  • حزب‌ الله نے اپنے ہتھیاروں کے معاملے پر لچک دکھائی، لبنانی صدر
  • تہران ہمیشہ بیروت کیساتھ ہے، ایرانی سفیر
  • لبنان میں اسرائیلی طیارہ تباہ! کیا یہ صرف تکنیکی خرابی تھی؟
  • اسرائیلی ایئرفورس کا طیارہ لبنان میں گر کر تباہ