عمر ایوب(فائل فوٹو)۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے نام جیل سپرنٹنڈنٹ کو آئے ہوئے تھے، پارٹی لیڈرز کو روک دیا گیا۔ پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو آگے نہیں جانے دیا۔

راولپنڈی میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جیل کے اندر سے کہا گیا کہ سب کو اکٹھا ہونے دیں پھر اجازت دیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ پولیس افسران نے ہمارے ساتھیوں کو روکا اور آگے نہیں جانے دیا۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ محرر نے عدالتی احکامات وصول نہیں کیے۔ 

اپوزیشن لیڈر کے مطابق جیل عملہ نے بتایا جیل سپرنٹنڈنٹ کے احکامات ہیں کوئی آرڈر وصول نہ کریں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو یہاں زدوکوب کیا گیا۔ 

عمر ایوب نے کہا حامد رضا، شفقت اعوان، طیبہ راجہ اور عالیہ حمزہ کو یہاں سے گرفتار کیا گیا، پولیس اہلکار خود کو ریاست سے بڑا سمجھتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا میرے سو اختلاف ہوں گے لیکن کسی سے ہے نہیں، ہم ایک لیڈر کے پیچھے متحد ہیں، یہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ 

عمر ایوب نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ہے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سمیت گرفتار لیڈرز کی رہائی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سیاسی مذاکرات کس سے کریں؟ شہباز شریف، مریم نواز سے مذاکرات کریں انکے پلے کیا ہے؟  وزیراعلیٰ بلوچستان سے مذاکرات کریں، ان کے پلے کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عمر ایوب نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بھارت؛ بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے والی لڑکی کو والد نے غصے میں بدترین سزا دے دی

BIHAR:

بھارتی ریاست بہار کے علاقے سماسٹپور میں سابق فوجی نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے پر غصے میں آکر قتل کردیا جبکہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سماسٹپور میں مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا ہے جو بھارتی فوج کا سابق اہلکار ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ طور پر 25 سالہ ساکشی کو 7 اپریل کو قتل کیا گیا اور ان کی لاش گزشتہ روز ان کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی جس سے لاک کردیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزم مکیش سنگھ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ان کے دوست کو بھی مارنے کے لیے گیا تھا لیکن وہ گاؤں میں موجود نہیں تھا۔

ساکشی کے ماموں وپن کمار نے بتایا کہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ 4 مارچ کو دہلی گئی تھی جس کا تعلق دوسری ذات سے تھا اور ان کا پڑوسی تھا اور دونوں ایک ساتھ کالج جاتے تھے۔

مکیش سنگھ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل انہوں نے لڑکی کو وفاقی دارالحکومت سے واپس سماسٹپور واپس آنے کے لیے قائل کیا تھا تاہم چند روز وہ غائب ہوگئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کی والدہ نے پوچھا تو ملزم نے ان کو بتایا کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں تاہم انہیں شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کردیا۔

بعد ازاں پولیس نے تفتیش شروع کی اور ان کے گھر کے واش روم سے بدبو کی نشان دہی کی اور پھر لاش برآمد کرلی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے جب مکیش سنگھ سے سوالات کیے تو انہوں نے جرم کے ارتکاب کا اعتراف کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • ہمارے ملک کی حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح ہے، مولانا فضل الرحمن
  • آئی جی پنجاب اور دیگر پولیس افسران غیر قانونی آرڈرز کر رہے ہیں، عمر ایوب
  • بھارت؛ بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی جانے والی لڑکی کو والد نے غصے میں بدترین سزا دے دی
  • سینئر ٹریفک وارڈنز کیلئے خوشخبری
  • گرفتار ملزمان کے میڈیا انٹرویوز پر پابندی عائد
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 9 کیسز میں ضمانت کنفرم
  • ن لیگ اور پی پی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا ہے؟ عمر ایوب
  • عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، ن لیگ، پی پی پی کا ہمارے اندرونی معاملات سے کیا لینا دینا؟ عمر ایوب