2025-04-16@21:36:28 GMT
تلاش کی گنتی: 2134

«خرید لیا»:

(نئی خبر)
    YORKSHIRE: دو روز قبل شمالی سمندر میں دو بحری جہازوں کے درمیان ہونے والے حادثے کے بعد کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرتگالی پرچم بردار شپ "سولونگ" اور امریکی پرچم بردار آئل ٹینکر "اسٹینا امیکلیٹ" پیر کی صبح مشرقی یارکشائر کے ساحل کے قریب آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ کارگو شپ کے 59 سالہ کپتان کو سنگین غفلت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری ہیڈی ایلکزانڈر نے کہا کہ ابھی تک کارگو شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر دونوں جہازوں کے فی الحال ڈوبنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جرمن کمپنی ایرنسٹ رس، جو سولونگ کی مالک ہے، نے برطانوی میڈیا کو تصدیق...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا  ۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔   کچھ دیر قبل 80  یرغمال مسافروں کو  سیکیورٹی فورسز نے رہا کروا لیا  اور13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔  اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں  سے بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا ہے کہ بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے جبکہ17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2025ء) پاکستان کو شہری آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں، ڈیجیٹل پابندیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی تنظیموں اور کارکنوں کے عالمی اتحاد "سیویکس" کی تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ میں پاکستان کو بھی شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ملک میں آزادیوں سے متعلق سنگین خدشات پائے جاتے ہیں۔ پاکستان کو تازہ ترین مانیٹر واچ لسٹ میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیونکہ اس ملک میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیاں، انسانی حقوق کی تحریکوں کے خلاف کریک...
    کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء ) جعفر ایکسپریس حملہ، 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر کیے جانے والے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے، جبکہ 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروا لیا گیا۔ بازیاب ہونے والوں میں 43 مرد، 26 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں، سیکورٹی فورسز کی جانب سے تمام یرغمال مسافروں کو بازیاب کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملہ دہشت گردی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بلوچستان حکومت کے...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا  تھا ۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیاتھا ۔ اس حوالے سے تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق 80  یرغمال مسافروں کو  سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا ہے ۔  سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ رہا ہونے والوں میں 43 مرد، 26 عورتیں اور 11 بچے شامل ہیں، باقی مسافروں کی با حفاظت رہائی کے لئے سیکیورٹی فورسز کوشاں ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ پنجاب...
    حکومتی رکن امجد علی جاوید نے پنجاب میں دوایوانی نظام متعارف کرانے کی قرارداد پیش کر دی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب کی آبادی کئی ممالک سے زیادہ ہے، اس لیے صوبے کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنوکریٹس پر مشتمل اعلیٰ سطحی دوایوانی نظام متعارف کروایا جائے۔ مزید کہا گیا کہ پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر سینیٹ قائم کی جائے تاکہ قانون سازی اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ پارلیمانی سیکرٹری خالد محمود رانجھا نے قرارداد کو آئینی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے وفاق کو بھجوایا جائے گا تاکہ اس کا آئینی طور پر جائزہ لیا جا سکے۔
    بولان(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو  ضلع کچھی کے علاقے پیرو کنری میں دہشت گردوں نے  ایک ٹنل میں روک کر مسافروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا رکھا ہے اور علاقے کی پیچھیدگی کی وجہ سے آپریشن میں احتیاط سے کام لیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا گھیراو کر لیا ہے ، آخری دہشت گرد تک آپریشن جاری رہے گا۔ مزید :
    عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شدت پسندوں نے کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانیوالی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کے سینکڑوں مسافروں کو شدت پسند مسلح افراد نے یرغمال بنا لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں نے بلوچستان کے درۂ بولان کے علاقے میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ شدت پسندوں نے ڈھاڈر کے مقام پر ٹرین پر حملہ کیا اور وہاں واقع ایک سرنگ میں اسے روک...
    پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کے لیے ’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبا کو سی ایم ایمی ننس، اسٹار کارڈ ملے گا، پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدید اسکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک اسکول آف ایمی ننس بنے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے میٹرک ٹیک کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا اور کہا کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں...
    برسبین(نیوز ڈیسک) کوئینز لینڈ میں بچوں کی طرف سےازگر کو رسی کے طور پر استعمال کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ ماحولیات نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئینز لینڈ کے شہر وورابنڈا میں بچوں کے ایک گروپ کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ ایک ازگر کو رسی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں تقریباً 6 بچے ایک میٹر سے زیادہ لمبے سانپ پر چھلانگ لگا کر کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مختصر کلپ میں بچوں کو ہنستے ہوئے اور سانپ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور ویڈیو میں یہ سنا جا سکتا ہے کہ وہ سانپ کو کالے...
     ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جنید بلوچ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم کاروائی کے دوران ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر کے جعفر ایکسپریس کو روک لیا ہے، سرمچاروں نے تیزی سے ٹرین پر قبضہ جماتے ہوئے تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس پر قبضہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جنید بلوچ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مشکاف کے مقام پر ایک منظم...
     شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کے ردعمل میں شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور  پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر کارٹیل کے اس اقدام پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر شوگر مل مالکان نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو بیرون ملک سے خام چینی درآمد کرنے پر غور کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس دن اختیار ہوگا ہر شخص کا اپنا گھر اپنی چھت اپنا روزگار ہوگا اور ہر شخص با اختیار ہوگا، آج تک آپ کو سمجھ نہیں آیا کہ ووٹ تو آپ سے لیتے گئے لیکن اپنے گھر اور عمارتیں بناتے گئے، میں وہ باتیں کررہا ہوں جو کہ اس منصب پر کوئی نہیں کرتا، سب کو اپنی سیٹ عزیز ہوتی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے 2 سے 3 سالوں میں پاؤں پر کھڑا ہوجائے گا، اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کیلئے لیاقت آباد...
    — فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی۔آج کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر ریکور کیا ہے اور آلۂ ضرب بھی برآمد کر لیا ہے، ملزم ارمغان کا ایک آئی فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 17 مارچ تک کی توسیع کی جائے۔عدالت میں وکیلِ صفائی عابد زمان نے کہا کہ ملزم سے اب کوئی تفتیش نہیں کرنی،...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ اختیارات نہ ہونے کے باوجود اتنے کام ہورہے ہیں اختیارات ہوں گے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کیلئے لیاقت آباد پہنچے جہاں پر ان کے ساتھ منتخب نمائندے اور متحدہ قومی موومنٹ کے علاقائی عہدیدار بھی تھے، اس موقع پر گورنر سندھ کا استقبال آتش بازی کے ذریعے کیا گیا۔ گورنر سندھ نے لیاقت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو کہتا ہوں لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے،کل کے الیکٹرک کے ایم ڈی کے کو بلاکر کہوں گا لیاقت آباد کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اگلے 2 سے3 سالوں میں...
    پنجاب میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کے مرتکب افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں کرپشن  کی شکایت پر اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کرتے ہوئے پی اینڈ ڈی بورڈ کے اسسٹنٹ چیف انڈسٹریز محمد احمد مفلح الرحمن کو گرفتارکر کے مقدمہ درج  کرلیا۔ ملزم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیمیں شامل کرانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے رشوت لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کرپشن ریڈ لائن ہے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ عوام شکایات کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی سطح پر کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔
     پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں جس دوران  توانائی شعبے کے حکام نے آج اور کل آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا ہے جب کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سےطویل سیشن ہوا۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے تاہم ٹیرف کم کرنے سے پہلےتقسیم کارکمپنیوں کی...
    ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری ہیں جبکہ حکومت نے بجلی 2 روپے فی یونٹ سستی کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان ایک ارب ڈالر قسط کے لیے مذاکرات کے سیشن جاری ہیں۔ حکومتی وفد کا  بجلی کے بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر  آئی ایم ایف سے طویل سیشن ہوا۔ آئی ایم ایف نے بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے پر  رضامندی ظاہر کردی۔ یہ بھی پڑھیےبجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کی مخالفت کا خدشہ نہیں رہا، وزیراعظم بجلی کا بنیادی ٹیرف کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ...
    فلپائن(نیوز ڈیسک)انٹرپول نے فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹےکوحراست میں لے لیا۔ روڈریگو ڈوٹیرٹے کے وارنٹ گرفتاری انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات میں عالمی فوجداری عدالت نے جاری کئے تھے،سابق صدر پرمنشیات فروشوں کو ماورائے عدالت قتل کروانے کا الزام ہے ،انہوں نے2016 سے2022 کےدوران اپنے دورحکومت میں منشیات فروشوں پر سخت کریک ڈاؤن کیا تھا،اس دوران ہزاروں افراد مارے گئے تھے۔ ڈوٹرٹے کو ہانگ کانگ سےفلپائن پہنچنے پر حراست میں لیاگیا،ان کی بیٹی سارہ فلپائن کی نائب صدر ہیں۔
    ایک ارب ڈالر قسط کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے کی کل اور آج آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف 1.5 سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی ایم ایف سے طویل سیشن ہوا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد اپریل سے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیرف کم کرنے سے پہلے تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نیا جامع منصوبہ آئی ایم...
    چین نے ڈیپ سیک کے بعد ’مینس‘  (Manus)نامی اے آئی ایجنٹ تیار کرکے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مینس مصنوعی ذہانت کا پہلا ماڈل ہے جو انسانی ہدایات کے بغیر خود سے فیصلے کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جسے چینی کمپنی ’علی بابا‘ کے ذیلی ادارے ’مانیکا‘ نے تیار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق مینس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خودکار طریقے سے نہایت پیچیدہ ٹاسکس سرانجام دے سکتا ہے اور اس کے لیے انسان کی طرف سے انسٹرکشنز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ سیک نے ماڈل کوڈ پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا رپورٹس کے مطابق اس ماڈل کو کاروباری اعدادوشمار کے تجزیے...
    ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی۔  یاد رہے کہ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر سے زائد کی دوسری قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف وفد کیساتھ معاشی ٹیم کے اہم مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔  آئی ایم ایف وفد کیساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں وزارت توانائی حکام کیساتھ ٹیرف ری بیسنگ پر بات چیت کی گئی۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر  ذرائع کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیتے ہوئے نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیار...
    وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، وزارت کا چارج لینے کے بعد وفاقی وزیر نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو وزارت کے اداروں اور ذمے داریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ فیس لیس اپریزمنٹ سسٹم گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے ہے: علی پرویز ملکوزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایف بی آر میں بہتری نظر آئے گی۔ حکام نے موجودہ تیل اور گیس کے ذخائر،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔ جے آئی ٹی نے آج پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجا‘ رؤف حسن‘ فردوس شمیم نقوی‘ خالد خورشید خان‘ حماد اظہر‘ عون عباس‘ عالیہ حمزہ ملک‘ اسد قیصر‘ محمد شہباز‘ وقاص اکرم‘ کنول شوذب‘ تیمور خان‘ شاہ فرمان‘ آصف رشید‘ محمد ارسد‘ صبغت اﷲ ورک‘ اظہر مشوانی شامل ہیں۔
    ویب ڈیسک:  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    کراچی: گورنر سندھ نے لیاقت آباد میں اپنے خطاب کے دوران کے الیکٹرک کے ایم ڈی کو ہدایت دی کہ علاقے میں لوڈ شیڈنگ کو 14 گھنٹے سے کم کر کے صرف 14 منٹ تک محدود کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کا کہتے ہیں، انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ جب اختیار حاصل ہوگا تو مسائل کا حل ممکن ہوگا، اور اس کے بعد ہر شخص کا اپنا گھر اور کاروبار ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک مراحل سے گزر رہا ہے اور مخالف طاقتیں ملک کی مضبوطی کے خلاف کام کر رہی ہیں، لیکن ہمیں ثابت قدم رہنا ہے اور اندرونی مسائل...
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    کراچی: کراچی: ڈیفنس سے لاپتہ ہوکر بربریت کے ساتھ قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپورٹ ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔  پولیس کی جانب گرفتار ملزم ارمغان کی انٹروگیشن رپوٹ کے مطابق ملزم ارمغان نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا اور مصطفیٰ کو قتل کرنے کی وجوہات بھی بتا دیں۔ ملزم نے تفتیش کاروں کے سامنے کاروبار اور منشیات کے استعمال کی تفصیلات بھی اگل دی ہی ، ملزم ارمغان ڈیفنس خیابان مومن کے بنگلے میں کال سینٹر چلاتا رہا، جہاں 30 سے 40 لڑکے اور لڑکیاں کام کرتے تھے جبکہ 30 سے 35 سیکیورٹی گارڈز بھی بنگلے پر تعینات تھے۔ رپورٹ کے مطابق  بنگلے میں شیر کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) انڈیا گیٹ سے سپریم کورٹ کی طرف تلک مارگ پر گزرتے ہوئے جب بھی میں ایک مخصوص عمارت کے صحن میں پاکستانی پرچم لہراتا دیکھتی، حیرانی ہوتی۔ یہ عجیب تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ تو چانکیہ پوری کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہے، مگر دہلی کے قلب میں، ایک مکان پر پاکستانی پرچم کیوں؟ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ پاکستان کے سفیر یا ہائی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ ہے۔ حال ہی میں پاکستانی مشن نے اس تاریخی عمارت کے دروازے میڈیا اور دیگر افراد کے لیے کھول دیے، اور مجھے بھی وہاں جانے کا موقع ملا۔ پتا چلا کہ یہ محض ایک رہائش گاہ نہیں، بلکہ متحدہ ہندوستان...
    اسلام آباد: حکومت نے چینی برآمد کرنے کے بعد بیرون ملک سے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا ہے، شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی،  درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔  خیال رہے کہ شوگرانڈسٹری نے پچھلے سال حکومت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ چینی ایکسپورٹ ہونے سے ملک میں...
    سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطا الرحمان نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور، وزارت کے ذیلی اداروں اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا قلمدان سنبھال لیا۔ سردار محمد یوسف کی وزارت مذہبی امور آمد ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید عطا الرحمان نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو وزارت مذہبی امور، وزارت کے ذیلی اداروں اور حج تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کرام اور زائرین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات...
    کراچی میں گرین لائن، اورنج لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔بسوں کے آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن میں آپریشنل کنٹرول سے متعلق تقریب ہوئی۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہے کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی شہر کیلئےایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور کر لیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس ی پی) کو آگاہ کر دیا ہے۔اس سے قبل، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ نشست خالی قرار دے دی گئی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔سینٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کے باعث استعفیٰ دیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر ثانیہ نشتر کا سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ثانیہ نشتر 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ ثانیہ نشتر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔ مزیدپڑھیں:صدر زرداری کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں تھی، عمرایوب
    ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اپنی کرنسی کے لیے خصوصی ’ لوگو‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کو سرمایہ کاروں نے ایک دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ عرب نیوز نے اس کے حوالے سے مالی امور کے ماہرین اور سرمایہ کاروں سے بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ معیشت کو جدت کی طرف لانے کا اشارہ اور اس سے عالمی طور پر کرنسی کی شناخت میں اضافہ ہو گا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔‘ مملکت ایک عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر سامنے آنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ یہ نشان...
    نیتن یاہو نے اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ سے استعفا مانگ لیا، شن بیت چیف کا منہ پر انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز )اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر شِن بیت (اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی) کے سربراہ رونین بار سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم بار نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا چینل این 12 کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ جمعرات کو ایک سخت ملاقات میں نیتن یاہو نے بار سے کہا کہ حکومت نے شِن بیت کی تحقیقات کا انتظار کیا، اور اب چابیاں حوالے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بار نے کہا کہ اگر نیتن یاہو انہیں عہدے...
    حنیف عباسی نے وزارت ریلو ے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا،وفاقی سیکرٹری کی منصوبوں پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر حنیف عباسی نے وزارت ریلوے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔وفاقی وزیر ریلو ے کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ریلوے مظہر علی شاہ نے ریلوے کی کارکردگی، ٹرین آپریشنز اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر کو مکمل بریفنگ دی ۔ دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے نگرانی کے آلات نصب کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو مستحکم اور متحرک...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیر سردار یوسف نے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا چارج سنبھال لیا۔وفاقی وزیر سردار محمد یوسف وزارتِ مذہبی امور کے دفتر پہنچے۔ حج 2025 بچوں کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد اسلام آباد بڑی تعداد میں عازمین حج کے لیے شاید یہ... اس موقع پر وفاقی وزیر کو وزارتِ مذہبی امور، ذیلی اداروں اور آئندہ حج کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سردار یوسف نے کہا کہ حجاج کرام اور زائرین کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کرنا اولین ترجیح ہے۔
    وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے موقع اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی، جس میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کیے گئے معاہدے پر تفصیلاً گفتگو کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔  ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختون خوا سمیت اہم پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہو گی۔ یاد رہے...
    گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو، اورنج لائن اور گرین لائن بی آر ٹی کے حکام بھی شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد: ریڈ، گرین، بلیو اور اورنج لائنز بحال نہ ہوسکیں شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن کی سندھ حکومت کو منتقلی پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک...
    راولپنڈی پولیس نے پولیس افسر بن کر چیکنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم پولیس کی وردی میں راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ کررہا تھا۔ صادق آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت قمر ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد پرمبنی چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو آج وفد سمیت افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے۔ذرائع کے مطابق افطار ڈنر کے موقع اہم ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گی، جس میں حکومت سازی کے دوران پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان کیے گئے معاہدے پر تفصیلاً گفتگو کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات موخر اسلام آ باد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول... ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر خیبر پختون خوا سمیت اہم پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی جانب سے دائر درخواست میںچیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔(جاری ہے) درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے،22 مارچ کو شام 8 بجے سے رات 12بجے تک جلسہ کرنا ہے ،جلسے اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے ،پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی ،استدعا ہے عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر...
    حیدر آباد: قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی کپاس، چینی اور تیل خاکستر ہوگئے۔   ریسکیو اور موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے قریب منی آئل ٹینکر پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس میں 2 ہزار لیٹر کیروسین آئل موجود تھا۔ ریسکیو کا عمل مکمل کرکے قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کروا دی گئی۔ دوسری جانب مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی  کے نتیجے میں کروڑوں  روپے مالیت کی کپاس، چینی کی بوریاں اور آئل جل گیا۔ آتشزدگی کے سبب قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ 2...
    لاہور(نجی چینل) نجی ٹی وی کے شو پر ایک کالر نے مذہبی سکالر سے پانچویں شادی کے لیے وظیفہ مانگ لیا جس پر مذہبی اسکالر نے ہاتھ جوڑ لیے۔ نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں آنے والی ایک فون کال پرکالرنے دعویٰ کیا کہ میں پہلے ہی 4 شادیوں میں کامیاب رہا ہوں اور میری بیویاں بھی مجھ سے خوش ہیں، مگر اب میں پانچویں شادی کرنا چاہتا ہوں اور اس سلسلے میں مخصوص وظیفے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ اس معاملے میں کامیابی مل سکے۔ کالر کی اس درخواست پر مذہبی اسکالر نے شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فوراً اسے روک دیااور کہا کہ ایسے خیالات سے دور رہیں، آپ کو چاہیے کہ اپنی موجودہ گھریلو...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے رات گئے لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللّٰہ خان اور یو سی چیئرمین بھی تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیاری اور دیگر علاقوں میں پانی اور سیوریج کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کے قدیم علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ Post Views: 1
    کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لکڑیوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑے 5 رکشے جل گئے۔ 4 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ Post Views: 1
    کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں واقع ایک لکڑی کے گودام میں آتشزدگی کے واقعے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔  فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باؤزر کی مدد سے آگ بجھائی گئی، تاہم فائر بریگیڈ ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔ ترجمان کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے بھی مدد طلب کی، جس کے بعد ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے جائے وقوعہ...
    NEWYORK: کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے فلسطینی طالب علم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایجنٹوں نے گرفتار کرلیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  یونیورسٹی کی انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ مریم عالوان اور دیگر تین طلبہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے طالب علم محمد خلیل کو امریکی ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی کے ایجنٹوں نے یونیورسٹی کے اندر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا تھا۔ محمد خلیل گزشتہ برس کولمبیا یونیورسٹی میں کیمپ لگانے اور احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی طلبہ کی طرف...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان نے جو کچھ اسرائیل کے لئے کہا وہ سب کے سامنے ہے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار ہے کوئی بھی انبیا کی سرزمین پر اپنا قبضہ نہیں کرسکتا اور نا ہی کشمیر پر کوئی اپنا فیصلہ مسلط کرسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی حکمران اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتا، اسرائیل امریکا کا ناجائز بچہ ہے اسے کوئی تسلیم نہیں کرسکتا، پاکستان کا بچہ بچہ فلسطین کے ساتھ ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فلسطین...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آرا کی روشنی میں صہیب عمار صدیقی کو امیر ضلع ملتان مقرر کیا، نو مقرر امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے اجلاس میں امارت ضلع کا حلف اٹھایا، جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق یہ تقرر 31 اکتوبر 2026 تک ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر العظیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کی زیرصدارت جماعت اسلامی ضلع ملتان کی ضلعی شوری کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی ضلع ملتان کے استصواب کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان جماعت کی آرا کی روشنی میں صہیب عمار صدیقی کو امیر ضلع ملتان مقرر کیا، نومقرر امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی...
    ویب ڈیسک : سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے زندہ بیٹے کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا گیا۔  محکمہ صحت نے زندہ شخص کو مردہ قرار دیے جانے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی، سیکریٹری صحت، ڈی جی صحت، ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے رپورٹ جمع کروائی۔ ہائیکورٹ سکھر میں من پسند لوگوں کو بھرتی کرنے سے متعلق کیس چل رہا ہے۔محکمہ صحت نے لیاقت شاہ کے مردہ ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، کیس میں عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروایا گیا۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز ڈاکٹر لیاقت علی شاہ خیرپور کے سرکاری آنکھوں کے اسپتال میں کنٹریکٹ پر...
    فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252رنز کا ہدف دے دیا، کیویز نے پہلے بلے بازی کرتے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔69کے مجموعی اسکور...
      دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34، رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا...
      لندن: فلسطینی پرچم تھامے نوجوان کو بگ بین کلاک ٹاور سے کرین کے ذریعے 16 گھنٹے بعد نیچے اتار لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کو بحفاظت نیچے اتارنے کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے نوجوان نے فلسطین کا پرچم تھام رکھا تھا۔ لندن میں پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شہر کے تاریخی کلاک ٹاور بِگ بین پر فلسطین کا پرچم لے کر چڑھنے کے بعد رات گئے اُترا۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ مذکورہ شخص کو ایمرجنسی سروس کی گاڑی کے ذریعے نیچے اُتارا جا رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے مخصوص انداز میں احتجاج...
    پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین اونے پونے داموں فروخت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں دبئی پراپرٹی لیکس: صدر زرداری کے بچوں، حسین نواز اور محسن نقوی کی اہلیہ سمیت متعدد پاکستانیوں کی جائیدادوں کا انکشاف وزیراعظم آفس نے 3 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کے لیے دی گئی ہے، تین رکنی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے گاؤں رام چندر پیٹ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا جہاں دولہے نے شادی سے ایک دن قبل خودکشی کر لی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے دولہے کی شناخت 37 سالہ لکمپلی کرن کے نام سے ہوئی جو رام چندر پیٹ کے رہنے والا تھا۔ لکمپلی کرن کی اتوار کی شادی شادی طے تھی، دولہے نے جمعے کو نہ صرف پری ویڈنگ شوٹنگ کروائی بلکہ دیگر رسومات میں بھی حصہ لیا تھا۔ جمعے کی رات کھانا کھانے کے بعد وہ حسب معمول کمرے میں جا کر سو گیا، تاہم ہفتے کی صبح کمرے سے اس کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ دل دہلا دینے والے واقعے...
    لندن کے مشہور بگ بین ٹاؤر پر چڑھنے والے شخص کو بالآخر 16 گھنٹے کی کوششوں کے بعد اتار لیا گیا ہے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ لندن میٹرپولیٹن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہم نے اس واقعے کو اختتام تک پہنچانے کے لیے لندن فائر بریگیڈ سروس کے ساتھ مل کر کام کیا اور خصوص اہلکاروں کو تعینات کیا تاکہ کسی انسانی جان کو نقسان پہنچنے کے امکان کو کم سے کم کیا جاسکے۔ مذکورہ شخص نے طویل گفت وشنید کے بعد کہا کہ وہ اپنی شرائط پر نیچے اتر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: واشنگٹن میں اسرائیل مخالف مظاہرے، کانگریس سے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ یہ واقعہ ہفتے کی صبح اس وقت پیش...
    سندھ رینجرزاور پولیس  نے کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان  سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو گرفتار کرلیا گیا۔ بیان کے مطابق گرفتار ملزم 2024میں عزیر بلوچ کی ذہن سازی کرنے پرکالعدم تنظیم لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا،گرفتار ملزم شاہ بیگ لین لیاری کارہائشی ہے،  گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ واقعے کے وقت میں...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزدوروں کی فلاح کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اور کم از کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا ہے، اور صوبے بھر میں سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں ’مریم نواز ویلنس سینٹر‘ بنیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال ریفر کیا جائے گا، لاہور ڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے رحیم یار خان میں...
    لیاقت بلوچ— فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا کسی کا دوست نہیں، خطے میں موجود تمام ممالک کے اپنے مفادات ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، قومی قیادت کو مل بیٹھ کر قومی ایکشن پلان پر عمل کرانا چاہیے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کو قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے نفاذ کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ورکروں کو کم از کم 37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے۔  انہوں نے پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کے لیے پلان طلب کر لیا، جبکہ سوشل سیکیورٹی اسپتالوں کی ری ویمپنگ کا بھی حکم دیا۔ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکریننگ کے لیے مریم نواز ویلنس سینٹر قائم کیے جائیں گے، جہاں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتالوں میں ریفر کیا جائے گا۔   لاہور کے ڈیفنس روڈ پر 200...
    پشاور: واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ریگی پولیس نے ملزم اشفاق کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر مشتاق نامی نوجوان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اعترافی بیان میں ملزم نے کہا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے کا رنج تھا۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا۔ بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچے۔ بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح ان کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم 15 مارچ کو واپس آکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ Post Views: 1
    نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مقابلے میں غزہ کی تعمیر نو پر او آئی سی کا متبادل منصوبہ بہت اچھا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے بہادر مظلوم فلسطینیوں نے تاریخ کا دھارا بدل دیا ہے۔ معاشی معاملات پر بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ چین، سعودی عرب، امارات نے قرض واپسی مدت میں توسیع دی تاہم انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاشی ترقی کے اعلانات کہاں ہیں؟۔ پاک افغان تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان اور...
    پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    علامتی فوٹو کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں فنی خرابی آگئی جس واپس کراچی اتار لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ سکھر کے قریب فنی خرابی ہوئی۔ ایئر بس اے 320 طیارے کو پونے 2 گھنٹے بعد واپس کراچی اتارا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا گیا جس کے بعد اسے واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔
    محکمہ صحت سندھ کی ایک اور نااہلی سامنے آئی ہے، اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کو موبائل وینز اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کا عطیہ ملازمین بھرتی کے کیس میں سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ آرڈر لکھنے والے ڈاکٹر لیاقت علی شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور میڈیا کو مؤقف نہیں دیا جارہا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے فرزند ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ 10...
    پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ Post Views: 1
    بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او  اور  معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای اوبینک الفلاح سیکورٹیز عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ معروف ماڈل نادیہ حسین کے خاوند کو بینک الفلاح سیکورٹیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خرد برد میں ملوث ہے، ملزم نے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لئے استعمال کیا۔ رپورٹ کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عاطف خان 54 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہیں، ان پر کارپوریٹ مالیاتی دھوکا دہی کا الزام ہے، یہ کارروائی نجی بینک سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کی گئی ہے۔ عاطف خان نجی بینک سیکیوریٹیز کے سابق سی ای او تھے، انھوں نے ذاتی کاروبار کے لیے بینک فنڈز کا غلط استعمال کیا، ملزم نے مالی بدانتظامی چھپانے کے لیے کمپنی ریکارڈ...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر عاطف احمد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک مرتبہ پھر اپنی ایکشن رومانوی فلم ’سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کیلئے انہوں نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے؟ نئی فلم ’سکندر‘ میں سلو میاں جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے جو کہ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے بتایا جارہا ہے جبکہ اس فلم کیلئے سلمان خان نے 120 کروڑ کا بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔         View this...
    نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے موجودہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتیں پنجاب، اسلام آباد، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ٹالنے کی بدنیتی کر رہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمراں اپنا سرمایہ پاکستان میں واپس لائیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہیں: مشتاق احمدجماعتِ اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ وکیل بہادری سے کیس لڑ رہے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد رہا ہو سکتی ہیں۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے ماہ رمضان میں اٹھائے گئے...
    پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوانِ بالا میں پیش ہوئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا بعد ازاں انہوں نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز بھی شریک تھے عون عباس بپی نے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا ایوان آمد کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں عون عباس بپی سے پنجاب پولیس کے رویے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کوئی خاص مسئلہ نہیں تھا بس 12 گھنٹے کے طویل سفر کے دوران ڈالے میں طبیعت خراب ہوئی باقی سب ٹھیک ہے ایک...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں،یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے...
    پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔ شریف خاندان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں...
    اسلام آباد(خبرنگار+این این آئی) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ صدرآصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے پرسوں سہ پہر 3 بجے جبکہ آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحتقومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ بروز منگل دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔خیال رہے کہیہ 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔
    اسلام آباد: ریاست  مخالف پروپیگنڈے کی تفتیش کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔  ذرائع کے مطابق7 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا جن میں سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے علاوہ رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔  ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی، دوران تفتیش شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا، جے آئی ٹی نے شاہ فرمان  سے کچھ اضافی اور سخت سوالات بھی کیے۔   جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم...
    ریاست مخالف پروپیگنڈا؛ جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنما ئوں سمیت 25افراد کو دوبارہ طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تفتیش کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق7 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا جن میں سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے علاوہ رف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی، دوران تفتیش شاہ فرمان نے جے آئی...
    ذرائع کے مطابق شامی پاپولر ریزسٹنس ماؤنٹین بریگیڈ نے ملک کے مغرب میں لبنان کے ساتھ ملک کی سرحد کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک شام میں الجولانی کے مخالفین نے لاذقیہ میں سطامو فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق الجولانی کی سربراہی میں شامی عبوری حکومت کی مخالفت نے ملک کے مغرب میں واقع "سطامو" فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق الجولانی کی سربراہی میں شام کی عبوری حکومت کی مخالف قوتوں نے لاذقیہ کے دیہی علاقوں میں واقع "سطامو" ہوائی اڈے کو خالی کرا لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق الجولانی...
    صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ 2025ء بروز پیر سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
    سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ختم ہوتے برابری کے مقابلوں کے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی دوسرے درجے کی ٹیم بھی ایک روزہ فارمیٹ میں پاکستان کو باآسانی ہرا سکتی ہے۔ سنیل گواسکر کی جانب سے یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست بعد سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت برابر کے حریف نہیں رہے جس کی وجہ پاکستان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا نہ...
    DELHI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کے بھائی ونود سہواگ کو 7 کروڑ روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ پولیس نے 7 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں ونود سہواگ کو گرفتار کرلیا ہے اور مقامی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ونود سہواگ کو ان کی کمپنی جالتا فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی سے جڑے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے ڈائریکٹرز میں ونود کے علاوہ وشو مٹل اور سدھیر ملہوترا بھی اس کیس میں شامل ہیں، ان کے خلاف نیگوشیابل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ریاست ہماچل پردیش کے علاقے بڈی...
    علامتی تصویر۔ شکارپور میں قومی شاہراہ پر جھان خان کے قریب ڈاکوؤں نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق تین غیر ملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر 2 فون، لیپ ٹاپ، گھڑی، 600 ڈالر اور پاکستانی کرنسی لوٹ لی اور سیاحوں کے پاسپورٹ و بیگ کھیتوں میں پھینک دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سامان برآمد کرلیا ہے۔ دریں اثنا ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو لوٹنے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، جلد گرفتار کرلیں گے۔
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) میں حج 2025 کی ای-بیلٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ پی اے اے کے مطابق حج ای-بیلٹنگ کی تقریب پی اے اے ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی جہاں ڈائریکٹر جنرل (اے وی ایم) ذیشان سعید اور منیجمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل پی اے اے نے 'اسٹارٹ بیلٹنگ' کے بٹن پر کلک کرکے ای-بیلٹنگ کا عمل مکمل کیا اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس نے ای-بیلٹنگ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کیا۔ پی اے اے نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے حج پر جانے والے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ انتظامیہ نے کہا کہ...
    کراچی: سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں لیتھوٹریسی مشین استعمال کیے بغیر ناکارہ ہوگئی۔ صوبائی محکمہ صحت کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اسپتال میں 15 سال قبل خریدی جانے والی لیتھوٹریسی مشین استعمال کیے بغیر خراب ہوگئی، جس سے عوام کے لاکھوں روپے ضائع ہو گئے۔ یہ مشین گردے میں شعاعوں کے ذریعے پتھری توڑنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ محکمہ صحت کے افسران نے مشین تو خرید لی، لیکن اسپتال میں اسے آپریٹ کرنے کے لیے تربیت یافتہ عملہ تعینات نہیں کیا، جس کے باعث مشین ناکارہ ہو گئی۔   ضلع وسطی میں 45 لاکھ افراد پر مشتمل سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال وہ واحد اسپتال ہے جو...
    اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤں سے گاڑی چلانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔  یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ملزم کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ بے خوف ہو کر پاؤں کی مدد سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔   پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ظہران ولد محمد نثار کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹریفک پولیس نے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانہ کورال میں بند کر دی ہے۔   ایس پی ٹریفک نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ...
    صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق  ایک اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس10 مارچ 2025بروز پیر سہ پہر 3بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔خیال رہے کہ ایوان زیریں کا 11 مارچ کو ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 14 واں اجلاس ہوگا۔
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ (بروز پیر) سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاو¿س میں طلب کیا ہے۔آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب کیا ہے۔ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کا اجلاس 11 مارچ (بروز منگل) دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کیا...
    صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس...