ویب ڈیسک : سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے زندہ بیٹے کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

 محکمہ صحت نے زندہ شخص کو مردہ قرار دیے جانے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی، سیکریٹری صحت، ڈی جی صحت، ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے رپورٹ جمع کروائی۔

ہائیکورٹ سکھر میں من پسند لوگوں کو بھرتی کرنے سے متعلق کیس چل رہا ہے۔محکمہ صحت نے لیاقت شاہ کے مردہ ہونے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، کیس میں عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروایا گیا۔

حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز

ڈاکٹر لیاقت علی شاہ خیرپور کے سرکاری آنکھوں کے اسپتال میں کنٹریکٹ پر انچارج مقرر ہیں۔ لیاقت علی شاہ پر بطور ڈی ایچ او من پسند 161 سے زائد ملازمین کی بھرتی کا الزام عائد ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی شاہ

پڑھیں:

54 کروڑ روپے خرد برد کرنے کا الزام: معروف ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا

بینک الفلاح سیکورٹیز کے سابق سی ای او  اور  معروف پاکستانی ماڈل نادیہ حسین کے خاوند عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق سی ای اوبینک الفلاح سیکورٹیز عاطف محمد خان کو 54 کروڑ روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

معروف ماڈل نادیہ حسین کے خاوند کو بینک الفلاح سیکورٹیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خرد برد میں ملوث ہے، ملزم نے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لئے استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے تھرڈ پارٹی کے ذریعے 654 ملین غیر قانونی طور پر ایکوائر کئے اور کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم کو سابق سی ایف او فیصل شیخ اور امتیاز احمد نے فراڈ میں سہولیات فراہم کیں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ ،ڈی جی اسحق کھوڑو کی سرپرستی میں بدعنوانیاں جاری
  • کراچی سمیت اندرون سندھ میں غیر مستند دائیوں کے حوالے سے رپورٹ
  • پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈاپور کو اگلی سماعت تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ہر یونین کونسل میں لڑکیوں کیلئے ہائی اسکول قائم کریں، وفاقی وزیر کا وزرائے اعلیٰ کو خط
  • محکمہ صحت سندھ کی نااہلی، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا
  • 54 کروڑ روپے خرد برد کرنے کا الزام: معروف ماڈل نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا
  • ایک دن میں سب سے زیادہ عمرہ حاضری کا نیا ریکارڈ قائم
  • سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں لیتھوٹریسی مشین استعمال کیے بغیر ناکارہ
  • ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کردی