Daily Mumtaz:
2025-03-09@18:52:41 GMT

بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا۔

بابر اعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پہنچے۔

بابر اعظم کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح ان کو مبارک باد دے رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم 15 مارچ کو واپس آکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی اندرونی کہانی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کی جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے، پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت سوالات کیے گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا۔

ریاست مخالف پروپیگنڈا، جے آئی ٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 15 ارکان طلب

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

بیرسٹر گوہر علی و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے، تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے دو افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی  نے ہدایت کی کہ آئندہ طلبی پر دونوں خواتین رہنما ہر صورت پیش ہوں۔

جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے،

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے تحریک انصاف کے 15 پارٹی ارکان کو طلب کیا گیا تھا، تحریک انصاف کے صرف 3 رہنما آج جے آئی ٹی میں پیش ہوئے۔

 جے آئی ٹی نے شیخ وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ،خالد خورشید خان کو نوٹس جاری کیا تھا، عون عباس بپی، کنول شوزب، عالیہ حمزہ کو بھی طلب کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • نیوزی لینڈکوشکست،  بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
  • بابراعظم بھائی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود
  • محمد رضوان، بابر اعظم اور نسیم شاہ ماہ رمضان میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے
  • سوشل میڈیا پروپیگنڈا: پی ٹی آئی لیڈرز جے آئی ٹی میں پیش، کڑے سوالات کا سامنا
  • بھارت کے لیجنڈ کرکٹر کے بھائی کو 7 کروڑ روپے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا
  • تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی اندرونی کہانی
  • ریاست مخالف پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں میں سے کوئی بھی جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوا
  • بابراعظم، محمدرضوان، نسیم شاہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے