2025-01-27@04:32:35 GMT
تلاش کی گنتی: 6904

«ہیں ذرائع»:

(نئی خبر)
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کمیشن نہیں بنے گا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھ سکتے۔  اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے اور مزاکرات ہونے چاہیے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جس طریقے سے سزائیں دی گئیں سب کے سامنے ہیں، حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کر لیے تھے، پی ٹی آئی تمام سیاسی جماعتوں...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق مظفر گڑھ میں کارروائی کرکے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا جس نے گجرات کے رہائشی ریحان سے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ریحان کوپاکستان سے دبئی اور پھر ایتھوپیا کے راستے سینیگا لے جایا گیا جہاں ریحان سینیگال سے موریطانیہ پہنچا اورپھرکشتی حادثےمیں جاں بحق ہوا۔ایف آئی اےکے مطابق ملزم عدیل حادثےکے بعد سے روپوش تھا جس کے خلاف ریحان کے ورثا نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم کو گرفتاری کے بعد گوجرانوالہ منتقل کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 16 دسمبر کو افریقی ملک موریطانیہ...
    لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار دے دیا گیا۔ پہاڑی علاقوں میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیوز، ویٹورا، پیلیسڈس اور ایٹن کے علاقوں میں 77 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ 38 ہزار ایکڑ رقبہ اور 15 ہزار املاک جل کر راکھ ہوگئیں۔لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے معاشی نقصان کا تخمینہ 250 بلین ڈالر سے زائد ہوگیا ہے وہیں 12 ہزار ملازمتیں بھی ختم ہوگئیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2 ہزار کمپنیوں کو 1 اعشاریہ 2...
    تعلیم کا عالمی دن چوبیس جنوری کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس دن کے حوالے سے جہاں اخبارات میں کچھ خبریں شائع ہوئیں عین اسی روز کے اخبارات میں وزیراعلیٰ سندھ کا بیان بھی شائع ہوا جس میں وہ سندھ کی جامعات کے نئے قوانین لانے کی وجہ بتا رہے تھے کہ صوبے میں جامعات کے کچھ وائس چانسلرز مالی اور اخلاقی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں اور وہ پرانے قوانین کے باعث ایسے واٰئس چانسلرز کو عہدے سے ہٹا بھی نہیں سکتے، وغیرہ وغیرہ۔ دوسری طرف نئے قوانین کے خلاف اساتذہ اور طلبا تنظیموں کی طرف سے مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ کسی کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا لیکن اصل سوال یہ ہے کہ تعلیم سے...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ فوجی اور خفیہ ایجنسی کے حکام کے دورہ بنگلا دیش سے نئی دہلی الرٹ ہوگیا ہے اور اس نے کہا ہے کہ وہ حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور جب قومی سلامتی کی بات آتی ہے تو وہ مناسب اقدامات کرے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم ملک اور خطے میں ہونے والی تمام پیش رفت کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی  سے متعلق تمام سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں اور حکومت مناسب اقدامات کرے گی۔" بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یہ ریمارکس...
    امریکی طیارہ ساز ادارے بوئنگ کو گزشتہ برس کی چوتھی سہہ ماہی میں 3 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ خسارہ ہڑتالوں اور چھانٹیوں کے باعث واقع ہوا ہے۔ بوئنگ کو چھانٹی پر ملازمین کی طرف سے شدید احتجاج کا سامنا ہے۔ ہڑتالوں کے باعث بوئنگ کو مقبول ترین ماڈل کے طیارے بنانے میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ بوئنگ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالیاتی مشکلات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ معاملات الجھتے ہی جارہے ہیں۔ ملازمین کہتے ہیں کہ اُن کی تنخواہوں اور سہولتوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ مہنگائی کہتی ہے کہ ایسا کچھ بھی فی الحال نہیں کیا جاسکتا۔ انتظامیہ کہتی ہے ادارے کو چلانے میں مالیاتی الجھنوں...
    بلوچستان(نیو زڈیسک)چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت بےروزگارنوجوانوں کیلئے قومی روزگارپروگرام شروع کرنے جا رہی ہےنجی شعبےمیں تقریباً 2 لاکھ 15 ہزارنئی ملازمتیں پیداکی جائیں گی۔کوئٹہ میں چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع کی تلاش میں مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا شکیل قادر خان کا کہنا تھا کہ روزگارپروگرام کو فعال بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں نوجوانوں کوہنرمند بنانا کسی ملازمت کے بغیر اپنی روزی آپ کمانے کے قابل بنانا بھی، بے روزگاری کے چیلنج سے نمٹنے کا ایک ذریعہ ہے۔چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کا مزیدکہنا تھا کہ محکمہ انرجی میں 5...
    حماس کی جانب سے آج 4 اسرائیلی فوجی خواتین کو رہا کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ آج مزید 4 اسرائیلی مغوی خواتین فوجیوں کو رہا کیا جائے گا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی خواتین کے بدلے اسرائیل کی عافر جیل سے مزید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔اسرائیل نے حماس کی جانب سے آج رہا کی جانے والی 5 خواتین فوجیوں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔ ان میں کرینا آریوو، ڈینیئلا گلبوا، ناما لیوی اور لیری البیگ شامل ہیں۔ یہ چاروں خواتین 7 اکتوبر 2024 سے حماس کی قید میں تھیں۔قبل ازیں، حماس نے قیدیوں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بشری بی بی عمران خان کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت ہیں،ہر سازش کے بعد بشری بی بی اور عمران خان کا رشتہ پہلے سے مضبوط ہوا ہے۔(جاری ہے) ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بشری بی بی مختلف مواقعوںپر وکلا ء کو کہہ چکی ہیں کہ اب وہ تب ہی ضمانت لیں گی جب عمران خان رہا ہوں گے،یہ ان سب کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے اپنا سارا زور سازشی تھیوریاں گھڑنے پر لگایا ہوا تھا،ہر سازش کے بعد بشری بی بی اور عمران خان کا رشتہ پہلے...
    پشاور میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گلبر خان ملکہ الزبتھ کی طرح ہیں، جن کو صرف دکھانے کیلئے حکومت میں رکھا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے کہا ہے کہ جی بی میں حکومت کمپنی بہادر چلا رہی ہے، گلبر خان ملکہ الزبتھ کی طرح ہیں، جن کو صرف دکھانے کیلئے حکومت میں رکھا ہوا ہے، سارے فیصلے کمپنی بہادر کر رہی ہے، ہم ان (گلبر خان) سے کیوں ناراض یا خوش ہوں گے۔ پشاور میں گلگت بلتستان کے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب میں آفس آیا تھا تو ایک...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ لکھ کر بھی دینا پڑا تو آج دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے، ہمارا یہی مؤقف ہے کہ سچ عوام کے سامنے آنا چاہیے، لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ 8 فروری کے الیکشن سے متعلق حقائق سامنے آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکوت نے جوڈیشل کمیشن بنا بھی لیا تو اس بارے میں عمران خان سے بات کریں گے، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔ سلمان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنا ان کے لیے باعث فخر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی آف لندن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء آج ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی میں ان کا کلیدی حصہ ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکا دہی، اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت جی جلدی آ جائو میں آپ کو ایئرپورٹ لینے آ رہی ہوں۔اداکارہ ہانیہ عامر نے وٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ و رقاصہ کی درخواست قبول کرلی۔ انہوں نے کہا کہ انسٹا اسٹوری پر مختصرویڈیو میں پاکستانی اداکارہ نے کہا ہے کہ پہلے زندگی کافی افسردہ تھی اور پھرزندگی میں راکھی جی آ گئیں۔یاد رہے کہ راکھی ساونت نے بھارتی وزیرِاعظم مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاں گی اور وہاں کسی پاکستانی سے شادی کرلوں گی۔ درِفشاں سلیم...
    امریکا(نیوز ڈیسک)امریکا نے تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طورپر معطل کردیے ہیں، معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین ، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے، یہ امدادی پروگرام ابتدائی طورپر نوے 90 روز کیلئے معطل کیے گئے ہیں۔پاکستان سے متعلق پروگراموں کے بارے میں آگے چل کر ذکر کریں گے تاہم پہلے یہ بتادیں کہ دنیا بھر کے تقریباً تمام پروگرام معطل کیے جانے کے باوجود اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل رہےگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تمام امدادی پروگرام فوری طورپر معطل کر دیں اور...
    دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں، 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2 معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جو کہ ایک مسجد کے قریب ہوا، مستونگ حملے میں شہید ہونے...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2025ء) اقوامِ متحدہ نےاسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران مغربی کنارے میں طاقت کے استعمال بشمول "جنگ لڑنے کے لیے وضع کردہ طریقوں"پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کے ترجمان ثمین الخیتان نے جنیوا میں ایک میڈیا بریفنگ کو بتایا کہ ہمیں مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں غیر قانونی مہلک طاقت کے استعمال پر گہری تشویش ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی ہلاکت خیز اسرائیلی کارروائیوں نے طاقت کے غیر ضروری یا غیر متناسب استعمال بشمول جنگ لڑنے کے لیے وضع کردہ طریقوں اور ذرائع کے بارے میں سنگین خدشات پیدا کیے ہیں جو بین الاقوامی انسانی قانون، اصولوں اور معیارات کی...
     ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔  فیصل کریم نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سےجب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔  واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں،اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔  مریم نواز  کامحفوظ پنجاب ویژن:سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری
    کسی جگہ کا پتہ کرنا یا وہاں جانے کا راشتہ تلاش کرنے کے لیے گوگل میپ ایک بہتر ٹول کے طور پر کام کرتا ہے مگر کبھی کبھار لوگ گوگل میپ ایپلیکیشن پر اتنا اندھا اعتبار کرلیتے ہیں جس کا آگے انہیں مختلف صورتوں میں نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ جیسا کہ گوگل میپ سے متعلق کئی ایسی خبریں سامنے آچکی ہیں کہ ایک شخص اس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کسی انجان مقام پر پہنچ گیا یا گوگل میپ کی وجہ سے ایک شخص حادثے کا شکار ہوگیا۔ وہیں اب حال ہی میں گوگل میپ پر اعتبار کرنے والے 2 فرانسیسی سیاح نیپال جانے کے بجائے بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ’بریلی‘ پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے سفید آؤٹ فٹ میں کروایا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔درِ فشاں سلیم کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور انہوں نے یہ مقام بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔در فشاں سلیم ایک ایسی اداکار ہیں جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں بے انتہا شہرت حاصل کی ہے جن کی وجۂ شہرت اداکاری کے ساتھ ساتھ انکی خوبصورتی بھی ہے۔ درِفشاں سلیم کے نام سے جُڑی دلچسپ کہانی کیا؟ در فشاں سلیم نے ڈرامہ دلربا سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا لیکن انہیں سب سے پہلے شہرت بخشنے والا ڈرامہ کیسی تیری خودغرضی ثابت ہوا۔یوں توپردیس اوربھڑاس...
    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائی اور فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھنا تھا۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جو احتجاج ہوا تھا، اس سے متعلق ایک مقدمہ ہوا تھا، اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی، اس میں درخواست ضمانت پر سماعت چل رہی ہے۔ان کا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات بہترین راستہ ہے، مذاکرات ہونےچاہئےتھے، تحفظات کے باوجود ہم نیک نیتی سے بیٹھے تھے، بڑی فراخدلی سے ہم نے مذاکرات شروع کیے تھے، حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں۔ بیرسٹر گوہر نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بننے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائے اور فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھنا تھا، لہٰذا خان صاحب نے ان عوامل کے پیش نظر مذاکرات ختم کردی۔ انہوں نے کہا کہ...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اختتام پزیر ہوئے کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 391 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 880 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 190 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 16 ہزار 424 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 234 رہی۔ اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 3.49 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 172.87 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس ایک ہفتے میں 127 ارب روپےکم ہو کر 14 ہزار 116 ارب...
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیِں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، پمفلٹس اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 163 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ہیں، جن کے دوران 10 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیِں۔ ترجمان کے مطابق لاہور سے ایک خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، پمفلٹس...
    امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کی نئی فنڈنگ روک دی۔ امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں تقریباً تمام امدادی پروگراموں کے لیے نئے فنڈز معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی میڈیا  کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں اور اسرائیل کے علاوہ مصر کو فوجی امداد کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ امریکا کے اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکی امداد سے چلنے والے ہونے والے اربوں ڈالر کے صحت، تعلیم، جاب ٹریننگ، انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی سے متعلق منصوبوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ عالمی سطح پر امریکا سب سے زیادہ امدادی فنڈز جاری کرتا ہے اور 2023 کے دوران یہ فنڈز 60...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل آج کا دن آپ کے لیے توانائی اور جوش و خروش سے بھرپور رہے گا۔ آپ نئے منصوبوں پر کام شروع کر سکتے ہیں اور اپنی توجہ اہداف پر مرکوز رکھ سکتے ہیں۔ تاہم، جلد بازی سے گریز کریں اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔ خاندانی معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔     ثور: 22 اپریل تا 20 مئی آج آپ کو مالی معاملات میں کامیابی مل سکتی ہے۔ آمدنی میں اضافے کے امکانات ہیں۔ کاروبار میں بہتری آئے گی۔ تاہم، اخراجات پر قابو رکھنا ضروری ہے۔ گھریلو زندگی خوشگوار رہے گی۔ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔     جوزا: 21...
    دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں ۔ 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔ 29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جوکہ ایک مسجد کے قریب ہوا۔ مستونگ حملے میں شہید ہونے والی ایک کم سن بچی کا والد اپنی معصوم بچی کی تصویر لیے غم سے نڈھال ہے۔ بی ایل اے کے دل دہلا دینے والے حملوں کی ذمے داری خود بی ایل اے نے قبول کی۔ گزشتہ برس بھی بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجتی کونسل کا مرکزی وفد 27 جنوری کو کرم صورتحال پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق صوبوں کے اعتراض دور کرے، انسانی اسمگلنگ کا قلع قمع ہونا چاہئے، مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی حکومت ایک پیج پر ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایک سال بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین انتخابات اچھا اقدام ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا اقدام...
    چین کے سونے کے ذخائر 2024 کے آخر تک ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک کےپاس موجود سونے کے ذخائر میں 2024 کے دوران 44.17 ٹن کا اضافہ ہوا ۔ اس سے مجموعی ذخائر 2,279.57 ٹن کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئےاور چین دنیا کا چھٹا سب سے بڑا سونے کا ذخیرہ رکھنے والا ملک بن گیا۔ چائنہ گولڈ ایسوسی ایشن کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین میں سونے کی پیداوار 377.24 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.56 فیصد زائد تھی جبکہ سونے کی کھپت 985.31 ٹن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.58...
    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سابق وزیر مفتاح اسماعیل بولے ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ بھی نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔
    اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لئے امریکا کی غیرملکی امدادی پروگرامز کی فنڈنگ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کی نئی فنڈنگ روک دی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں تقریباً تمام امدادی پروگراموں کے لیے نئے فنڈز معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں اور اسرائیل کے علاوہ مصر کو فوجی امداد کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ امریکا کے اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکی امداد سے چلنے والے ہونے والے اربوں ڈالر کے صحت، تعلیم، جاب ٹریننگ، انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی سے متعلق منصوبوں...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ اگر حکومت سے جاری مذاکرات کے نتیجے میں 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے کمیشن نہیں بنتے جا رہا تو ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہیلو ہائی  اور فوٹو سیشن کے لیے تو نہیں بیٹھنا تھا۔ ویب ڈیسک: جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جو ہے احتجاج ہوا تھا اس سے ریلیٹڈ ایک مقدمہ ہوا تھا، اس میں  دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی،  اس میں درخواست ضمانت پر سماعت چل رہی ہے۔ نعمان علی ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے ان کا کہنا تھا کہ  بہت سارے وکلاؤ پر مقدمات...
    لندن(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ لندن میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کی بھی مسلم لیگ نہیں رہی ہے، آج تو...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سےجب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔ اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
    لاہور: پنجاب بھر میں موسم خشک ہونے سے سردی کی شدت کم ہو گئی اور دورانیہ بھی انتہائی کم ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسمیاتی تبدیلیاں سردی کے موسم جنوری ہی میں موسم بہار کے اثرات دکھا رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس سردی کے موسم کا دورانیہ انتہائی کم رہا ۔ آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں  ہیں اور اس دوران موسم بھی خشک رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ,24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
    پاکستان امریکی مارکیٹ میں رسائی کی کوشش کرنے لگا، اعلیٰ آفیشلز کے دورے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں سمیت مستقبل میں میچز کرانے کی راہیں تلاش کی جانے لگیں۔  تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرکٹ کا کھیل تارکین وطن ایشیائی باشندوں کی بڑی تعداد کے سبب تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے، گزشتہ برس آئی سی سی کی جانب سے ورلڈکپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا، نیویارک میں پاک بھارت مقابلہ شائقین سے کھچا کھچ بھرے میدان میں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہے ہیں، چیئرمین محسن نقوی بطور ملکی وزیر داخلہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ...
    برطانیہ اور آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں طوفان ایوئین کے اثرات دیکھنے میں آرہے ہیں، ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آئرلینڈ میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں، دس لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم سے ہیں۔ کار پر درخت گرنے سے آئرلینڈ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک، ایک کرکٹر شامل ہے جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں ایک بھی پاکستانی کرکٹر جگہ نہ بناسکا آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے کپتان آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔ ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے یشسوی جیسوال، رویندرا جڈیجا، جسپریت بمراہ، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیوزی...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بننے کی تجویز اور نہ بننے کی صورت میں معاشی نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کے بعد یہ موضوع کینیڈا سمیت دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ ایسے میں کینیڈا میں ایسی ٹوپیاں ہزاروں کی تعداد میں بکنے لگی ہیں جن پر ’کینیڈا برائے فروخت‘ نہیں کے الفاظ درج ہیں۔ کینیڈا کے شہری اس منفرد انداز سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی مذمت کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:امریکا کی ریاست بن جائیں، ٹیرف ختم کردیں گے، ٹرمپ کی کینیڈا کو پیشکش ان ٹوپیوں کو شہرت اس وقت ملی جب کینیڈا کی ریاست اونٹوریو کے پریمیئر ڈَگ فورڈ نے ایک ایسی کیپ پہن کر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہماری قیدی عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا،امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے ۔ وزیراعظم، وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی رپورٹ ، پاکستانی سفیر کی عافیہ متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب جمع ۔ تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی  تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔   نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا ہے اور پی ٹی آئی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران...
    وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا یوتھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جاگتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر حکومت کے وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضائوں میں سانس لے رہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں تو ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارک...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبز رجب بٹ کے بعد اب ذوالقرنین سکندر بھی جیل کی ہوا کھانے پر مجبور ہوگئے۔ان دنوں سوشل میڈیا پریوٹیوبر رجب بٹ اپنی شادی پر ملنے والے تحفے کے سبب کافی قانونی مسائل کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں، لیکن ابھی یہ معاملہ تھما نہ تھا کہ ذوالقرنین سکندر بھی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب مشہور پاکستانی ڈیجیٹل کریئٹر ہیں جنہوں نے مختصر وقت میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک بڑی فین فالوئنگ ہے، کنوال آفتاب کے 20 ملین ٹک ٹاک فالورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے تقریبا 17 ملین ٹک ٹاک فالوورز ہیں، کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے یوٹیوب پر 2.18 ملین سبسکرائبرز ہیں، مداح...
    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا ہے کہ اگر شاہین آفریدی کھیلتے تو محمد عباس کو موقع نہ ملتا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ اتنی زیادہ ہورہی ہے کہ آپ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، پھر ٹیسٹ میں آپ کو 25، 30 اوؤرز کرانے پڑتے ہیں، اس کے بعد آپ 3 مہینے تک 4 روزہ کرکٹ ہی نہیں کھیلتے، تو پھر آپ کو دوبارہ ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ کرانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا یا ڈراپ کیا گیا؟ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب...
    شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہمارا آج محفوظ اور مستقبل روشن ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کی شہادت کو اپنی طاقت، حوصلہ اور جینے کا مقصد بنالیا ہے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے جنہوں نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شہادت پرسر فخر سے بلند ہوگیا، والد شہید سب انسپیکٹر عدنان قریشی سیاچین جانے سے قبل وہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کاحصہ بھی رہ چکے تھے، ان آپریشنز میں انہوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ ان کی اہلیہ، ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سال 2024 میں متعدد ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین سمیت انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو چونکا دیا کیونکہ وہ ٹک ٹاکرز جن کے بارے گمان تک نہیں تھا کہ وہ ایسی ویڈیو اپلوڈ کریں گی، انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی ویڈیو لیک ہوئی۔ ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ ان مشہور شخصیات کی ایک کڑی ہے جن میں مناہل ملک اور امشا رحمان کے علاوہ کئی خواتین ٹک ٹاکرز شامل ہیں، ابھی تک اس لیک ویڈیو کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن یہ معاملہ ڈیجیٹل پرائیویسی اور آن لائن سیکورٹی کے بارے میں تشویش پیدا کر رہا ہے، ٹک ٹاکر کی جانب سے بھی...
    پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا تاہم مختلف ممالک کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں وارم اپ میچز کھیلیں، اس بات کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ تقریباً تمام ٹیمیں پہلے سے شیڈول ایونٹس میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں دوملکی سیریز میں مصروف ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ان تمام ٹیموں کے پاس وارم اپ میچز کھیلنے کا وقت...
    انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق 15 ممالک کا سفر کرنے والے پاکستان اور آزاد کشمیر کے 9 شہروں کے افراد اور 2 غیرملکی ایئرلائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی جائے گئی۔ ایف آئی اے ایڈوائزری کے مطابق، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر کے شہریوں پر نظر رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ 15 سے40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ ایف آئی اے نے سعودی...
    لندن میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سابق وزیر مفتاح اسماعیل بولے ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ لندن میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ سابق وزیر مفتاح اسماعیل بولے ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا...
    لاہور‘ اسلام آباد (لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں تعلیم کا دن منایا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے، عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض ہے، لیکن ملک میں صورتحال انتہائی ابتر اور تشویشناک ہے، سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پاکستان کا دنیا بھر میں دوسرا نمبر ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں 16 سال کی عمر کے سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ تک جا پہنچی ہے، پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ خیبر پیکے...
    راجہ ابریز آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام وادی نیلم کے علاقے کنڈلشاہی سے ملحقہ فراشیاں اور ریت محلے میں گزشتہ کئی سالوں سے نوجوان بچے اور بچیاں ایک پر اسرار بیماری کا شکار ہوکر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کئی نوجوان، بچے اور بچیاں اس بیماری کا شکار ہوکر چلنے پھرنے سے قاصر ہیں، دوسری طرف محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر اس پراسرار بیماری کی تشخیص کرنے سے قاصر نظر آرہا ہے۔ پر اسرار بیماری 14 سے 15 سال کی عمر میں نمودار ہوتی ہے، جس کی علامات میں جھٹکے لگنا اور بے ہوش ہوجانا شامل ہے، انسان چلنے پھرنے سے قاصر ہو کر بیڈ تک پہنچ جاتا ہے اور کچھ سال بیمار رہنے کے بعد مریض کی...
    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کے لئے ایک دل شکن مرحلہ اور حماس کے لئے ایک ہدف کی تکمیل کے مترادف ہے ۔یہ معاہدہ بالادست اور زیر دست کے شائبے سے قطعی آزاد اور ایک جنگ کے دوفریقوں کا رنگ لئے ہوئے ہے ۔یوں اس میں اسرائیل اور حماس دو مساوی فریقوں کے طور پردکھائی دے رہے ہیں اور یہی حماس کی طاقت اور فتح ہے۔اسرائیل حماس کے ساتھ کسی قسم کی جنگ بندی کا مخالف تھا کیونکہ وہ اس بار حماس کو تہس نہس کئے بغیر اپنا ہاتھ نہ روکنے کا تہیہ کئے ہوئے تھا مگر سیکڑوں یرغمالیوں کے رشتہ داروںکے دبائو اس کے نتیجے میں اسرائیل میں پھیلنے والی بے چینی کے خوف...
    ٹرمپ نے حلف لینے سے قبل کہہ دیا تھا کہ ان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی ہو جائے گی اور وہ ہو گئی۔ اس میں کس کی جیت اور کون ہارا اس بات کا فیصلہ ابھی باقی اور یہ جنگ عارضی بندی ہے یا مکمل اس بارے میں بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہی ہو گا۔ اس سلسلے میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ’پر امید نہیں‘ کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ برقرار رہے گا۔ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا، ’یہ ہماری جنگ نہیں ہے‘ یہ اسرائیل اور حماس کی جنگ ہے۔ لیکن میں پر اعتماد نہیں ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا...
    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بالآخر جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ہفتوں کی تباہ کن جنگ کا خاتمہ لے کر آیا۔ یہ جنگ، ماضی کی جنگوں کی طرح اپنے پیچھے تباہی کے آثار، بے پناہ انسانی تکالیف اور گہرے سیاسی و سماجی زخم چھوڑ گئی ہے۔ دونوں فریق اپنی کارروائیوں کے جواز کے دعوے کرتے ہیں، لیکن انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے پر اس جنگ کے اثرات انتہائی شدید ہیں، اور ان کے اثرات دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔فلسطین میں نقصان انتہائی تباہ کن رہا۔ ہزاروں شہری، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پوری کی پوری بستیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں کیونکہ فضائی حملوں اورتوپ خانے کی...
    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی گزشتہ سال جب اپنی بہن سے ایف ایم سی کارسویل جیل میں ملاقات کر کے وطن واپس لوٹی تھیں تو انہوں نے واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ میں امریکہ اپنی بہن سے ملنے نہیں بلکہ اسے واپس وطن لانے کے لیے جانا چاہتی ہوں۔ گزشتہ برس ڈاکٹر عافیہ کی سزا کے خاتمے کے لیے امریکی صدر جوبائیڈن کے دفتر میں ان کے وکیل کلائیو اسمتھ نے Clemency Petition # C310439 دائر کی تھی۔ اس پٹیشن کی کامیابی کے لیے دنیا بھر میں موجود ڈاکٹر عافیہ کے لاکھوں سپورٹرز نے رضاکارانہ طور پر کئی ماہ تک دن رات انتھک محنت کی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت دسمبر2023 میں ایک سرکاری وفد کو امریکہ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر ذرائع ابلاغ کی تعمیری تنقید حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت ضروری ہے، حکومت اور ذرائع ابلاغ کے مابین اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت ذرائع ابلاغ کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ایوان وزیر اعظم سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے اس ملاقات میں دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت ذرائع ابلاغ کے ریاست کا چوتھا ستون ہونے پر یقین رکھتی ہے۔ ’’ اڑان پاکستان‘‘ ملکی ترقی کا مقامی طور پر تیار کردہ...
    اور ڈرو اس وبال سے جو تم میں سے صرف ان پہ ہی نہیں آ پڑے گا جنہوں نے ظلم کیا ہوگا اور جان رکھو کہ اللہ سخت سزا دینے والا ہے (سورۃ الانفال)غزہ میں اب تک 50,000 سے زیادہ شہادتیں ہیں اور کئی ایٹم بم کے برابر بارود گرا کے 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنے پہ مجبور کیا گیا۔ اور اس سب میں دنیا کے امیر ترین ملک کا اسلحہ اور ہر طرح کی مدد حاصل ہوئی تو 15 مہینوں میں یہ تباہی ممکن ہوئی۔ دوسری طرف چند گھنٹوں پہلے ایک جگہ آگ لگتی ہےکوئی نہیں جان پا رہا کہ کیسے لگی، بظاہر کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی پھر ہوا چلتی ہے، آگ...
    منہ بولے بیٹوں کو ان کے باپوں کی نسبت سے پکارو، یہ اللہ کے نزدیک زیادہ منصفانہ بات ہے اور اگر تمہیں معلوم نہ ہو کہ ان کے باپ کون ہیں تو وہ تمہارے دینی بھائی اور رفیق ہیں نا دانستہ جو بات تم کہو اس کے لیے تم پر کوئی گرفت نہیں ہے، لیکن اْس بات پر ضرور گرفت ہے جس کا تم دل سے ارادہ کرو اللہ درگزر کرنے والا اور رحیم ہے۔ بلاشبہ نبی تو اہل ایمان کے لیے اْن کی اپنی ذات پر مقدم ہے، اور نبی کی بیویاں اْن کی مائیں ہیں، مگر کتاب اللہ کی رو سے عام مومنین و مہاجرین کی بہ نسبت رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں، البتہ اپنے...
    چین نے سمندری روٹس پر اہم بندرگاہوں پر کنٹرول کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ 129 بندرگاہیں ایسی ہیں جہاں چین نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ان روٹس اور بندرگاہوں کے ذریعے چین خوراک اور خام مال کی تجارت پر اثر بڑھا رہا ہے۔ سویا بین، کارن، بیف، آئرن، کاپر اور لیتھیم وہ اہم آئٹم ہیں جو ان راستوں سے چین آتے جاتے ہیں۔ ان آئٹمز کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ چین اپنی انڈسٹری کے خام مال اور آبادی کے لیے خوراک کی سپلائی لائن مستحکم رکھنے پر کتنا کام کررہا ہے۔ چین بندرگاہوں میں سرمایہ کاری زیادہ تر گلوبل ساؤتھ یعنی لاطینی امریکا، افریقہ اور ایشیا کے ترقی پذیر ملکوں میں کررہا ہے۔ سمندری راستوں...
    خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر چترال میں صدیوں پرانی ثقافت کے امین کیلاش مذہبی عقیدے کے ماننے والوں کی مجموعی آبادی میں معمولی اضافہ ہورہا ہے لیکن حیران کن طور کیلاش خواتین کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو اس برادری کے لیے پریشان کن ہے۔ دنیا کی قدیم ثقافت کی وجہ سے سیاحت کے لیے مشہور کیلاش کی تینوں وادیوں کی ترقی اور بہبود کے لیے قائم ادارہ کیلاش ویلیز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کیلاش کی تینوں ویلیز بمبورت، بریر اور ریمبور کی آبادی اور دیگر سہولیات کے حوالے ایک تفصیلی سروے رپورٹ جاری کردی ہے جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کیلاش مذہبی تہوار چاؤموس، جہاں نئے سال کی پیش گوئی لومڑی کرتی...
    گوانزو سے ایو کی فلائٹ میں ایک بھارتی ہمسفر ہوئے، تعارف پر معلوم ہوا کہ وہ دہلی سے ہیں اور خواتین کے فینسی پرس بناتے ہیں اور یہاں سے ان کے لیے رنگدار ریگزین خریدنے آتے ہیں۔ مزید کا سلسلہ آگے بڑھا تو مزید معلوم ہوا کہ وہ ہر 3 ماہ بعد چین آتے ہیں۔ ہم نے حیرت سے پوچھا کہ وہاں سے ہی آرڈرز کیوں نہیں دے دیتے، ہر 3 ماہ بعد آنا کیوں ضروری ہے؟ تو اس پر انہوں نے ایک حیران کردینے والی بات بتائی۔ ’کہنے لگے کہ گوانزو میں خواتین کے پرس بیچنے والی مارکیٹ میں ہر دکان پر ہر 3 ماہ بعد سب کچھ بدلا ہوا ہوتاہے، پرس کا میٹیریل، ڈیزائن، رنگ، ٹیکسچر سب کے...
    اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں صنعتوں کو بدل رہی ہے، اور پاکستان بھی اس تبدیلی سے محروم نہیں۔ اگرچہ ماضی میں پاکستانی خواتین کو ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس کے شعبوں میں داخل ہونے میں رکاوٹوں کا سامنا رہا، لیکن اے آئی نے ان کے لیے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ تعلیم تک رسائی، کاروبار میں آسانی، اور جدت پر مبنی روزگار کے مواقع کے ذریعے، اے آئی پاکستانی خواتین کو بااختیار بنا رہی ہے اور انہیں ڈیجیٹل معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں خواتین اور ٹیکنالوجی کا موجودہ منظرنامہ پاکستان میں خواتین ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہیں، لیکن وہ STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) کے...
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کر رہا ہے۔ پاکستان کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت مظلوم کشمیریوں کے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث ہے۔ ذرائع کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام بھارتی تسلط کے خلاف جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا نہ صرف ایک اہم فریق ہے بلکہ...
    حیدرآباد: ٹنڈو حیدر آزاد نگر کی رہائشی ہندو برادری کی خاتون ممتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہی ہیں
    حیدرآباد: سماجی تنظیم الٹرنیٹیو کے زیر اہتمام سگریٹ نوشی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے پروگرام منیجر جعفر مہدی خطاب کر رہے ہیں
    حیدرآباد: لیاقت کالونی کے رہائشی با اثر افراد کی جانب سے فلاحی پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم فلاح و بہبود برائے معذورین کی جانب سے حکومت کے مختص 5 فیصد معذور کوٹے کے تحت معذور افراد کو نوکریاں نہ دیے جانے کے خلاف اور دیگر مسائل کے حل کے لیے پریس کلب کے سامنے تنظیم کے چیئرمین نعیم قریشی، ظہور بلوچ، سہیل پاٹولی، نوید قریشی، حافظ محمد سلمان، علی گل، اشرف میئو اور فہیم احمد سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود معذور افراد کو 5 فیصد کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور معذور کوٹے کے تحت ملنے والی نوکریاں من پسند افراد کو دی جا رہی ہیں یا پھر فروخت کر دی جاتی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے محکمہ بجلی میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی جگہیں خالی ہیں جن پر حکومت نے بھرتیاں بند کی ہوئی ہیں، جبکہ کام کا دبائو دن بدن بڑھ رہا ہے جس کے باعث ایک ملازم سے 10 کا کام لیا جا رہا ہے، شدید قلت کے باوجود ملازمین کے واجبات کی ادائیگیاں اور مراعات کو کٹ لگایا جا رہا ہے، اوقات کار بالائے طاق رکھ کر تعطیلات بھی نہیں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر شدید دبائو ہے جو حادثات کا باعث بن رہا ہے، یونین نے ان حالات میں بھی جدوجہد کرکے 62 لائن اسٹاف کو...
    سانگھڑ (نمائندہ جسارت) گسٹا تعلقہ سنجھورو کے صدر فیض محمد کیریو نے کہا ہے کہ گسٹا اساتذہ کے حقوق کی محافظ ہے، کسی فرد یا ادارے کو اساتذہ کے حقوق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ سنجھورو کے ہائی اسکول دیھ 39 جمڑاؤ، دیھ 30 جمڑاؤ میں اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ ڈیوٹی ایمانداری کے ساتھ ادا کریں، اپنے اسکول کو علاقے کا بہترین اسکول بنانے میں یکسوئی کے ساتھ درس و تدریس کو یقینی بنائیں، مسائل زندگی کا حصہ ہیں، پریشان نہ ہوں، شاہنواز ملک رافع سمیت کئی اساتذہ نے اپنے مسائل کا ذکر کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) اور ممبر تنظیم ہیومنٹرین فار آرگنائزیشن سسٹین ایبل ڈپارٹمنٹ پاکستان کی کی جانب سے سگریٹ نوشی کے نقصانات کے حوالے سے پریس کلب کے آڈیٹوریم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اسموکرز، ٹرانسجینڈرز، وکلاء، صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے آر آئی کے جنید خان، جعفر مہدی اور رومس بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی تیزی سے انسان کی زندگی کا خاتمہ کررہی ہے ، سگریٹ نوشی کے نقصانات میں بڑا نقصان امراض قلب، فالج، ذہنی صحت کے مسائل، پھیپھڑوں کی بیماری، خراب مسوڑھے، ہڈیوں کی بیماری، جلد کی سوزش، زخم بھرنے...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت پر سے توجہ ہٹانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس کو28سال بعد اپنے ملک میں ہونیوالے ایونٹ پر فوکس کرنا چاہیے، انہیں بھول جانا چاہیے کہ بھارت ٹیم کیا کررہی ہے البتہ اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کے طریقے دیکھنے چاہیں۔ ایک انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان دفاعی چمپئن کے طور پر ایونٹ میں داخل ہوگا ، گرین شرٹس کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے، ہمارے پاس ہوم کنڈیشنز کیلئے اسپنر کی شکل میں ابرار احمد، سفیان مقیم، اسامہ میر جیسے بالرز دستیاب ہیں۔ اسی طرح بیٹنگ میں فخر زمان ، شان مسعود، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق...
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلے باز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی آئی سی سی ون ڈے...
    بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار خطاب کر رہے ہیں، اس موقع پر ناصر حیات مگوں، غلام علی، عبدالرحیم جانو اور خواجہ شاہ زیب بھی موجود ہیں
    فیصل آباد (کامرس ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیراحمد فاروق نے کہا کہ حالیہ تبدیلیوں کے باعث پاکستان کیلئے سعودی عرب کو زراعت، ٹیکسٹائل، تعمیرات اور آئی ٹی کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے بعد اب پاکستانی سرمایہ کار کفیل کے بغیر بھی سو فیصد اپنی ذاتی کمپنی قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں 90سے زائد پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں کام...
    کراچی(کامرس رپورٹر)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل انتہائی ناقص ہے جس سے اشرافیہ پروری اور غربت میں اضافہ کے علاوہ کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس معاشی ماڈل کی وجہ سے امیر اور غریب میں خلیج مسلسل بڑھ رہی ہے، عوام کے لئے صحت تعلیم اور خوراک کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے اور معاشرتی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ جب تک غریب کی زندگی مشکل بنائی جاتی رہے گی اس وقت تک سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ناممکن ہے اور معیشت کو قرضوں پر ہی چلانا پڑے گا۔...
    کراچی(کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین ، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اورٹیکس میں بے پناہ اضافے کے باوجود قرضے لینا پڑرہے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ سرکاری اخراجات بڑھنے کی رفتارضرورت سے بہت زیادہ ہے۔ سرکاری اخراجات کوکنٹرول نہ کیا گیا توملک پرعائد قرضوں میں اضافہ ہوتا رہے گا اور ڈیٹ سروسنگ بھی بڑھتی رہے گی جس کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑے گا اور ضرورت سے زیادہ ٹیکسوں سے معیشت کونقصان اور غربت میں اضافہ ہوگا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آرمیں اصلاحات پرکئی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کے سابق صدراور بزنس مین پینل کے سینئروائس چیئرمین ناصر حیات مگوں نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں موجودہ برسراقتدار گروپ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ناکام ہوچکا ہے،نااہل عہدیداروں نے فیڈریشن ہائوس میں ہمارے قائم کردہ پالیسی بورڈ قائم کو ختم کردیا اور ہم نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے 24 منزلہ عمارت کی جو منظوری حاصل کی تھی لیکنموجودہ عہدیداران نے اس ضمن میں تمام تحقیقاتی کاموں کو منجمد کر دیا اور ریسرچ اور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کوبھی بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے مقامی ہوٹل میں بزنس مین پینل کے چیئرمین انجم نثار اور دیگر رہنمائوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    کراچی(کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ گیم ڈویلپرزکانفرنس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 جنوری 2025 تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق5روزہ نمائش امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں 17سے 21مارچ تک منعقد ہو گی جس میں گیم انڈسٹری سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
    پڈعیدن ،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم ڈگری کالج مورو میں اسپورٹس ویک میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
    لاہور،سخت سردی کے باعث شہری سستا بازار سے گرم جوتے خریدنے میں مصروف ہیں
    میرپورخاص،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرمحمد افضال آرائیں ودیگر پریس کلب کے نذیر احمد پنہور ودیگر کوپانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    ماتلی،فضیلت علم وعمل کانفرنس کے شرکا مقررین کا بیان سن رہے ہیں
    بیوروکریٹس کے لیے سونے کی چڑیا سمجھی جانے والی کرسی ڈی جی ایس بی سی اے ایک بار پھر گھومنے لگی ہے۔ اس بار یہ سونے کی کان کسے دی جائے گی، اس کا خفیہ طور پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریٹائرمنٹ کی دہلیز پر کھڑے ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی جانب سے دن رات لوٹ مار کے قصے زیر گردش آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ عبدالرشید سولنگی کوریٹائرمنٹ کی تاریخ یعنی 6؍فروری تک مہلت دینے کے بجائے کیوں نہ جبری رخصت پر بھیج دیا جائے۔ ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے 2024کے دوسرے مہینے میں اس سونے کی کان کا ٹھیکہ سنبھالا تھا اور اپنے پچھلے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری 2025 کو طلب کرلیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے جو کہ دن پونے 12 بجے پارلیمنٹ ہاس کے کمیٹی روم پانچ میں اِن کیمرہ ہوگا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرچکے تاہم ذائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پیش رفت متوقع ہے ۔مذاکراتی کمیٹی اجلاس سے متعلق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب کسی اور میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی، لمبی چارج شیٹ کے باوجود بانی نے مذاکرات کا کہا، حکومت نے...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کسی ادارے نے ختم کی تو اسے کوئی نہیں مانے گا۔اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے ۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا، یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے ،کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے ، نہ میں وزیر ہوں اور نہ...
    بھارتی ساختہ موبائل فونز، مصنوعات ودیگرآلات پاکستان کی سائبرسیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں، کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچرمیں انڈین مداخلت سے مانیٹرنگ کاخدشہ ہو سکتا ہے ۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزاورصوبائی چیف سیکرٹریز کومراسلہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق فیک ویب سائٹس اورایپل طرزکے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتاہے ، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈکٹس،ڈیوائسزپاکستان کے لیے سیکیورٹی خدشات بن سکتی ہیں، مصنوعات کے ذریعے پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور میلویئروائرس کی موجودگی کا خطرہ ہے ۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکٹس کی تیاری میں ہارڈ ویئر یا سافٹ ویئرکے ساتھ وائرس کی موجودگی کاخدشہ ہے ، بھارتی مصنوعات ڈیٹا انٹرسیپشن کے ذریعے...
    ٹنڈو آدم (پ ر) اسرائیل یہودی ملک ہے اور یہودی کبھی اسلام اور مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے،جنگ بندی کے معاہدے کو اسرائیل نے توڑا ہے جس پر عالم اسلام کو احتجاج کرنا ہوگا،مسلمان توہین صحابہ کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے صحابہ اور اہل بیت اسلام کے دوستون ہیں، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یوم وفات امیر معاویہ اور یکجہتی فلسطین منایا گیا، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مفتی محمد طاہر مکی، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، محافظین ختم نبوت پاکستان کے مولانا جہانزیب بیہن،شبان ختم نبوت سندھ کے محمد محرم علی راجپوت،پاسبان ختم نبوت کے ذوالفقار نقشبندی، سیدبدرشاہ، حافظ میر اسامہ سموںاور دیگر نے ملک کی...
    گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو کے قریب کوسٹل ہائی وے پر واقع زفائر ونڈ کمپنی انتظامیہ اور مقامی ماہیگیروں کے درمیان راستوں کی بندش کے تنازع پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زفائر ونڈ پاور کمپنی انتظامیہ نے مقامی ماہیگیروں کے سمندر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے جس کی وجہ سے مقامی ماہیگیر چار دن سے کمپنی کے مین گیٹ کے سامنے شدید سردی میں اپنے حق کے حصول کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور گزشتہ 13 روز سے بے روزگاری رہنے کی وجہ شدید پریشانی کا شکار ہیں، آج بروز جمعرات اس مسئلے کے حل کے لیے صوبائی وزیر جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، صوبائی وزیر سسئی پلیجو، ضلع...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک ریاض ملک و قوم پر احسان کر یں اور سامنے لائیں کہ کرپشن کی اس بہتی گنگا میں کس کس نے ہاتھ دھوئے ہیں۔25کروڑ عوام کے نام نہاد خیر خواہوں، سیاست دانوں، سرمایہ داروں، ججز، جرنیلوں کو بے نقاب کیا جائے جنہوں نے ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ ظلم کے اس نظام نے ملک و قوم کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔پاکستان کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹنے والے کسی قسم کی ہمدردی اور رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وطن...
    لاہور (نمائندہ جسارت) عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے3 195ء کے شہدا کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کاتب وحی، فاتح قبرص و شام سیدنا امیر معاویہؓ کی سیاست نے عالم اسلام میں ایک مثال قائم کی، سیدنا امیر معاویہؓ کے دور حکومت میں فتنوں نے سر اٹھایا لیکن حضرت امیر معاویہؓ کی حکمت عملی سے اسلامی حکومت کوغیر مستحکم ہونے سے بچالیا گیا اور ان فتنوں کا پوری قوت کے ساتھ قلع قمع کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں ، علما کرام ، خطبا عظام اور مبلغین نے اپنے اپنے خطبات جمعۃالمبارک اور بیانات میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سیدنا ابوبکرصدیق ؓنے جھوٹے...
    اسلام آباد+ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں پی ٹی آئی نے شرکت کا مشروط عندیہ دے دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 جنوری کو دوپہر پونے بارہ بجے طلب کیا ہے۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور پی ٹی آئی نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔ ترجمان حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کررہے ہیں۔ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی برقرار اور مضبوط ہے۔ جوہری اور میزائل ٹیکنالوجی شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستانی قوم کو دیا ہوا تحفہ ہیں۔ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پیپلز پارٹی کے لیے یہ روایت کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ چونکہ ان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے، اس لیے ان کا امریکی حکام کے ساتھ باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ارادہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دوستوں سے ملاقات کرنے کا ہے۔ پیپلز پارٹی کے حکومت...
     کوئٹہ(آئی این پی )مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کیا۔ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اس نے ریاست پاکستان اور اس کی سکیورٹی فورسز کو بے پناہ نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا، میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی نا پختہ عمر میں ہوئی، پاکستان سے نفرت میرے دماغ میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے ورلڈ بنک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے ملاقات کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ آبی وسائل کے منصوبے توانائی کی ضروریات کے لئے اہم ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور، تربیلا توسیعی اور عالمی بنک کے منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے کہا کہ توانائی انفراسٹرکچر، سماجی شعبوں میں عالمی بنک کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس بڑی واردات ہے، اب احتساب اور حساب ضرور ہو گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوگ مال ودولت کیلئے بدل جاتے ہیں، آخری واردات 190ملین پاؤنڈ والی ہوئی ہے، کابینہ میں کاغذ لہرایا گیا تھا، القادر یونیورسٹی کیلئے 438ایکڑ زمین دی گئی، پی ٹی آئی والے بتادیں ریاست کا پیسہ ان کے اکاؤنٹ میں کیسے چلا گیا؟ انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کوئی ادارہ نہیں جعلی نام رکھا ہوا ہے، القادر یونیورسٹی کو کالج کا درجہ دینا بھی توہین ہے، یہ کہتے ہیں حسن نواز نے بھی تو پراپرٹی خریدی، این سی...
    آئی سی سی ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کی ٹیم برائے 2024 کا اعلان کردیا گیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کی لیورا وولڈورٹ کپتان مقرر ہوگئیں، بھارتی اوپنر سمرتی مندھانا، سری لنکن چماری اتاپتو، ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز، میریزن کاپ، آسٹریلیا کی ایشلیگ گارڈنر، اینابل سدرلینڈ، دیپتی شرما اور انگلش پلیئرز ایم جونز، سوفی ایکلیسٹون اور کیٹ کراس کو چنا گیا ہے۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل  ٹیم میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی منتخب نہ ہو سکیں۔