پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ  بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ انڈین پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی تاہم اس حوالے سے کچھ چیزیں راز میں رکھی جا رہی تھیں۔

حال ہی میں تجربہ کار پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی نے تصدیق کی ہے کہ ہانیہ عامر انڈین پنجابی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکار خود بھی اس فلم میں کردار نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟

ناصر چنیوٹی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ پاکستان کی سپر اسٹار ہانیہ عامر سردار جی 3 میں کام کر رہی ہیں، اور یہ فلم جون 2025 میں ریلیز ہو رہی ہے۔

فلم میں ہانیہ عامر کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ناصر چنیوٹی نے بتایا کہ وہ کوئی سائیڈ رول نہیں بلکہ ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہیروئن کا سائیڈ رول نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہماری انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اور انہوں نے پنجابی میں اداکاری کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ وہ پنجابی بہت اچھی بولتی ہیں جب فلم ریلیز ہو گی تو آپ خود دیکھ لیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹویز بھی سامنے آئی تھیں جس سے صارفین نے اندازہ لگایا کہ دونوں فنکار ساتھ کوئی پراجیکٹ کر رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

واضح رہے کہ فلم سردار جی 3، جو بھارتی پنجابی سنیما کی مشہور فرنچائز کا تسلسل ہے جس کی کاسٹ اور کہانی کو پروڈیوسر نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ناصر چنیوٹی ہانیہ عامر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ناصر چنیوٹی ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ ناصر چنیوٹی ہانیہ عامر فلم میں

پڑھیں:

پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب،دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا بستا رہے، مریم نواز

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے، دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا اوربستا رہے

صوبائی دارالحکومت کے الحمرا ہال میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب ایک خوبصورت صوبہ ہے، پنجابی بولنے والوں کو اپنی زبان پر فخر ہونا چاہیے، مجھے بھی پنجابی ہونے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پنجاب کی مٹی اور کلچرسے محبت ہے، مشرف دور میں ہمیں ملک سے جانا پڑا، اس وقت بھی ہمیں اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 30سال بعد ملک میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد ہوا، کوئی بھی گانا سن لیں لیکن بھنگڑے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین ملک ڈیفالٹ کرنے کی باتیں کررہے تھے، اب سٹاک مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر اوپر جا رہی ہے، ملک کے حالات بہت بہتر ہو رہے ہیں اور باہر سے سرمایہ کاری بھی آرہی ہے، مہنگائی میں کمی اور بجلی کی قیمتوں کے متعلق گفتگو کی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں عوام کوصحت کی بہتر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، فنکاروں کے لیے جلد اقدامات کا اعلان کریں گے، دعا ہےکہ ہمارا پنجاب ہمیشہ ہنستا اوربستا رہے میری پوری کوشش ہوتی ہے آٹے کی قیمت کم رہے، حکومت عوام کوریلیف فراہمی کےلیےہرممکن اقدام کر رہی ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے تین روزہ پنجابی کلچر ڈے کا افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں ملکی فنکاروں اور اعلیٰ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے افتتاح کے موقع پر الحمرا ہال میں لگائے گئے ثقافت کے رنگوں سے سجے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی 
  • ہانیہ عامر ’سردار جی 3‘ میں کونسا کردار نبھا رہی ہیں؟ ناصر چنیوٹی نے بتا دیا
  • عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کب ریلیز ہوگی؟ ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
  • نہروں کا منصوبہ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے ،ناصر حسین شاہ
  • پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے، مریم نواز
  • پنجاب کی ثقافت میرے دل کے قریب،دعا ہے ہمارا صوبہ ہمیشہ ہنستا بستا رہے، مریم نواز
  • امید ہے وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کر نے کا اعلان کریں گے: ناصر شاہ
  • کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت سے الگ ہو جائیں گے، ناصر شاہ
  • نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، ناصر حسین شاہ