پاکستان میں ژالہ باری سے گاڑیوں یا سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کے واقعات سامنے نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ کبھی کسی فرد نے اپنی گاڑیوں اور سولر پینلز کو ژالہ باری سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کا سوچا بھی نہ تھا، 2 روز قبل اسلام آباد میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے سینکڑوں گاڑیوں اور گھروں کی چھتوں پر لگے سولر پینلز کو نقصان پہنچا، بعض گاڑیاں اور سولر پینلز اس ژالہ باری سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز آندھی طوفان، شدید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

پھر سے ژالہ باری

اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں محکمہ موسمیات نے آج پھر سے ژالہ باری کی پیشنگوئی کر رکھی ہے، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایسے کون سے حفاظتی اقدامات ہیں کہ جن کے ذریعے ژالہ باری کے دوران سولر پینلز اور گاڑیوں کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

ژالہ باری کا ٹیسٹ

پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے رہنما وقاص ہارون نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ژالہ باری سے سولر پینلز کو ہونے والے نقصانات اب سامنے آرہے ہیں،  مارکیٹ میں مختلف قسم کے سولر پینلز دستیاب ہیں جو اچھے سولر پینلز ہیں ان پر 4 انچ کا ژالہ باری کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور 4 انچ تک کے اولے برسنے پر وہ محفوظ رہتے ہیں، پاکستان میں ویسے تو انشورنس کرانے کا رواج نہیں ہے لیکن اگر اپ سولرز پینلز کو ایسی آفات سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انشورنس کرانا ضروری ہے، اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں ہے۔

سولر پینلز کو ژالہ باری سے بچانا زیادہ ممکن نہیں

وقاص ہارون نے کہا سولر پینلز کو ژالہ باری سے بچانا زیادہ ممکن نہیں ہے، لیکن تیز ہوا سے ہونے والے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے، سولر پینلز کا ہر 3 ماہ بعد معائنہ کرانا چاہیے کہ سسٹم محفوظ لگا ہوا ہے اور کسی قسم کا کوئی معمولی یا چھوٹا نقص تو نہیں ہے۔

جالی، کمبل اور موٹا کپڑا

گرین ٹیک سولر کے مالک فواد احمد شیخ نے کہا کہ سولر پینلز کو ژالہ باری کے نقصانات سے بچانا بہت مشکل ہے، اگر آپ سولر پینلز کے اوپر ایک نیا فریم بنا کر اس پر جالی لگا لیں تو اس طرح سولر پینلز کو محفوظ تو کیا جا سکتا ہے، لیکن ایک تو اس پر خرچ آتا ہے اور اور دوسرا چونکہ جالی سے سورج کی روشنی بھی رک جائے گی جس سے سولر پینلز کی کارکردگی بھی کچھ متاثر ہو گی۔ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ژالہ باری کی پیشنگوئی کو دیکھتے ہوئے سولر پینلز پر کوئی کمبل یا موٹا کپڑا کچھ دیر کے لیے رکھ دیا جائے، اس سے نقصان نہ ہونے یا بالکل کم ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔

پینلز مکمل تباہ نہیں ہوتے

فواد احمد شیخ نے کہا کہ سولر سسٹم میں سولر پینلز کی قیمت میں 65 فیصد ہوتی ہے، اگر پینلز کو نقصان پہنچے تو اس سے لاگت میں بڑا اضافہ ہو جاتا ہے، ژالہ باری سے اگر پینلز کا نقصان ہو بھی جائے تو وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوتے ہیں، اگر ایک سولر پلیٹ میں ژالہ باری کے باعث ایک یا 2 سوراخ ہو بھی جائیں تو بھی وہ بجلی بناتا ہے البتہ اس کی کارکردگی میں 10 سے 15 فیصد کمی آ جاتی ہے۔

موٹی تہہ والا فوم

اسلام اباد میں گاڑیوں کی ڈینٹنگ کے شعبے سے منسلک شباب آٹوز کے مالک چوہدری منظور نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کو موقع پر تو نہیں البتہ پہلے سے حفاظتی اقدامات کر کے بچایا جا سکتا ہے، جب کبھی موسم خراب ہو یا ژالہ باری کی پیشنگوئی ہو تو اپنی گاڑی کو کسی چھت یا کسی گھنے درخت کے نیچے کھڑی کریں اور اگر اپ نے کہیں باہر گاڑی کھڑی کرنی ہوتی ہے تو اس کے لیے گاڑی کے کور کے اندر ایک موٹی تہہ والا فوم لگوا لیں اور اسی گاڑی میں رکھ لیں اور جب کبھی گاڑی کہیں باہر کھڑی کرنی ہو اور موسم خراب یا ژالہ باری کی پیشگوئی ہو تو اس کور کو گاڑی پر لازمی لگائیں۔

 چوہدری منظور نے کہا ژالہ باری کے دوران زیادہ نقصانات اس وجہ سے بھی ہوتے ہیں کہ لوگ گاڑی چلا رہے ہوتے ہیں، جیسے ہی ژالہ کا آغاز ہو اور آپ گاڑی چلا رہے ہو تو گاڑی کو سائیڈ پر کھڑا کر دیں اور کوشش کریں کہ کسی درخت ، کسی شیڈ کے نیچے یا کسی پل کے نیچے کھڑے ہوں لیکن گاڑی ہرگز نہ چلائیں کیونکہ گاڑی کی اسپیڈ میں ہونے سے نقصان ہونے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چوہدری منظور ژالہ باری سولر پینل شباب آٹوز فواد احمد شیخ گرین ٹیک سولر ونڈ اسکرین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چوہدری منظور ژالہ باری سولر پینل شباب ا ٹوز فواد احمد شیخ گرین ٹیک سولر ژالہ باری کی ژالہ باری سے ژالہ باری کے جا سکتا ہے کو نقصان نہیں ہے نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد میں پھر شدید ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

محمکہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب موسم بدل رہا ہوتا ہے تو اس طرح کے ایونٹ ہوتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں نے ہمارے خطے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اس طرح کی شدید ژالہ باری مستقبل قریب میں دوبارہ ہوسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محمکہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک بار پھر شدید ژالہ باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جس طرح گزشتہ روز اسلام آباد میں شدید گرمی کی لہر کے دوران اچانک آسمان نے اولے برسائے اور شدید ژالہ باری سے سیکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، اسی طرح کی ژالہ باری دوبارہ بھی ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب موسم بدل رہا ہوتا ہے تو اس طرح کے ایونٹ ہوتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں نے ہمارے خطے کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اس طرح کی شدید ژالہ باری مستقبل قریب میں دوبارہ ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی تھی جس کے سبب سیکڑوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹنے کے علاوہ دیگر کئی نقصانات ہوئے تھے، ژالہ باری سے فیصل مسجد کی کھڑکیوں کے شیسے بھی ٹوٹ گئے تھے۔ علاوہ ازیں ژالہ باری کے دوران گرنے والے اولے اتنے بڑے تھے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کھلے آسمان تلے موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور سڑکوں و پارکوں نے گویا سفید چادر اوڑھ لی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ
  • بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی
  • ملک میں پھر موسلا دھار بارش و ژالہ باری، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان
  • سولر پینلز، یو پی ایس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے کی نمایاں کمی
  • سولرپینلز، یو پی ایس اور سولر بیٹریوں کی قیمتوں میں بڑی کمی
  • اسلام آباد میں پھر شدید ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ
  • اسلام آباد میں پھر شدید ژالہ باری کا امکان: محکمہ موسمیات کا انتباہ
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں طوفانی بارش، ژالہ باری، لنڈی کوتل میں گاڑی بہہ گئی
  • اسلام آباد میں شدید ژالہ باری،  گاڑیوں اور املاک کو نقصان