2025-02-27@12:54:54 GMT
تلاش کی گنتی: 1500

«جمشید دستی کو»:

(نئی خبر)
    عالمی سطح پر باسمتی چاول کی جنگ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول پاکستانی پروڈکٹ قرار دے دی، یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آنے کی توقع ہے، معروف تاجروں نے تاریخ کھنگال کر ثابت کر دیا باسمتی پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔ باسمتی چاول پر پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھارتی دعوٰی مسترد کر دیا۔ یورپی یونین میں بھی جلد منہ کی کھائے گا، پاکستانی تاجر شمس الاسلام نے تاریخ سے ثابت کردیا کہ باسمتی پاکستان کی ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی پیداوار ہے۔ پاکستان کے بازاروں میں عمدہ، خوشبودار اور مناسب قیمت پر باسمتی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہمیں دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا چاہیے جن میں غربت، ناانصافی، دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی قبضے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لیا جائے، پاکسانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب ترجمان دفترخارجہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ 10 فروری کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ’دہشت گردانہ کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات‘ پر بریفنگ ہوئی جس میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے کہا کہ دہشتگردی کی وجوہات میں نوآبادیاتی اور غیر ملکی تسلط اور اجنبی حکمرانی کے تحت لوگوں کے حق خودارادیت...
    امریکا سے تعلیم حاصل کرکے بھارت آنے والے پوتے نے جائیداد کی تقسیم پر اپنے دادا کو چھری کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول وی سی جناردھن راؤ 460 کروڑ کے ویلجن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔ وی سی جناردھن راؤ ہائیڈرولکس آلات، جہاز سازی، توانائی اور صنعتی ایپلی کیشنز کی دنیا کا ایک بڑا نام اور کامیاب بزنس مین تھے۔ امریکا پلٹ کیرتی تیجا کو اپنے دادا سے شکایت تھی کہ انھوں نے کمپنی کا ڈائریکٹر اسے بنانے کے بجائے اپنی بڑی بیٹی کے بیٹے کو بنادیا۔ اسی طرح دادا نے قائم دیگر پوتوں کو بھی نوازا تھا۔ کیرتی تیجا کمپنی کا سربراہ بننے کی خواہش رکھتا تھا۔ وہ اپنی والدہ کے...
    مشہور اداکارہ راکول پریت سنگھ نے اپنی ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ کے بارے میں انکشاف کیا ہے، جو 80 کلو ڈیڈ لفٹ کے دوران پیش آیا۔  یہ چوٹ اتنی شدید تھی کہ وہ دو ماہ تک بستر پر رہیں اور مشکل سے ایک منٹ کھڑی ہو پاتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں راکول نے بتایا کہ چوٹ نے نہ صرف ان کے جسم پر بلکہ ذہنی طور پر بھی بڑا اثر ڈالا۔  انہوں نے کہا، "یہ میرے لیے ایک سبق تھا، اور اب میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کو اسٹیل جیسا مضبوط بناؤں گی۔" راکول نے فٹنس میں واپس آنے کے لیے سخت ریہیبیلیٹیشن (بحالی) کی، جس میں آبی تھراپی (Aqua Therapy) شامل تھی۔  انہوں نے بتایا کہ "میں...
    ویب ڈیسک : لیبیا کے ساحل پر حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کشتی میں جاں بحق ہونے والے پاکستان کے مختلف شہروں سے عرب ممالک پہنچے تھے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے 7 پاکستانیوں کی شناخت اور سفری تفصیلات سامنے آگئی۔ ان پاکستانی مسافروں میں سے ایک نے تافتان بارڈر سے جب کہ بقیہ چھ مسافر کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور فیصل آباد ایئر پورٹس سے الگ الگ تاریخوں میں روانہ ہوئے تھے۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ پاکستان ریلوے اکیڈمی والٹن مسافر شعیب حسین 10 جنوری 2025ء کو تافتان بارڈر سے ایران گیا تھا جب کہ مسافر ثقلین حیدر 9 فروری...
    لاہور: کوٹ لکھپت میں 2 افراد نے 11 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کا رہائشی 11 سالہ حمزہ گھر کے پاس واقع گیم کی دکان میں گیم کھیلنے گیا تھا، اسی دوران ملزم عبدالرزاق  اور اس کا ساتھی بچے کو ورغلا کر لے گئے اور اس سے بدفعلی کی۔  پولیس کے مطابق کم سن بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔   دریں اثنا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہ کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان  کے...
    اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ منگل کے روز رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے ملک  چین کے نمائندے نے کہا کہ سلامتی کونسل کو انسداد دہشت گردی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دہشت گردی کے لیے ‘زیرو ٹالرنس’ پر عمل کرتے ہوئے  ‘دوہرے معیار’ اور منتخب انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے  ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ بدستور...
      ریاض:دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کا حل 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ القدس کا دارالحکومت ہونا اور پائیدار امن کی بنیاد صرف دو ریاستی حل میں ہے۔ وزیراعظم نے غزہ تنازع کے اثرات سے نکلنے کے لیے عالمی سطح پر ایک مشترکہ ردعمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے گزشتہ سات سالوں میں متعدد چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، اور ایک سال میں معاشی استحکام کی طرف بڑا قدم بڑھایا ہے، جس سے مہنگائی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں،اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے ، ڈی ریل نہ کیا جاتا اور 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بھی بہت عرصے بعد عوام میں...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے قابل اعتراض الفاظ کارروائی سے حذف کرنے کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ بھی روک دی۔ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47 والے اگر باہر جا کر یہ کہیں گے کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے تو انہیں جوتے پڑیں گے۔اس دوران حکومتی رکن نے قابل اعتراض لفظ کہا تو عمر ایوب نے بھی جواب میں وہی قابل اعتراض لفظ دہرا دیا۔  آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے ہو جائیں ہوشیارآمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والے افراد کے گرد...
    وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کسی پر کوئی چیز زبردستی نافذ نہیں ہونی چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں کسی پر کوئی چیز زبردستی نافذ نہیں کرنی چاہیے، وہ ارکان جو اسپیکر کو بتائیں گے ان کی تنخواہ بڑھائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا وزیرقانون نے کہا کہ قانون کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے، کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے، جو ارکان بڑھی ہوئی تنخواہیں نہیں لینا چاہتے وہ لکھ کردیں کہ وہ تںخواہ میں اضافہ نہیں چاہتے، تقریریں نہ کریں۔ اس سے قبل  اسپیکر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) بھارتی سپریم کورٹ نے شاعر اور رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک نظم پر ریاست گجرات کے ہائی کورٹ کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 'ہوم اسٹیٹ‘ گجرات کے سرکاری وکیل سے کہا، ''براہ کرم نظم کو تو دیکھیں۔ (ہائی) کورٹ نے اس نظم کے معنی و مفہوم کی ستائش نہیں کی۔ یہ بالآخر یہ تو محض ایک نظم ہی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شاعر اور کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان عمران پرتاپ گڑھی نے اردو کی ایک نظم ''اے خون کے پیاسو! بات سنو ، گر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )مہر گڑھ کو ایک اہم سیاحتی مقام بنانے کے لیے کوششوں کی اشد ضرورت ہے بلوچستان میں واقع مہر گڑھ کی باقیات قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے نسبتاً نامعلوم ہیں اس قدیم اثاثے کو مسلسل تحفظ کی کوششوں کی اشد ضرورت ہے ڈائریکٹر ثقافت اور محکمہ سیاحت، بلوچستان کے فوکل پرسن داود ترین نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہر گڑھ کو ایک مقبول سیاحتی مقام بنانے کے لیے مقامی لوگوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں آگاہی ضروری ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام کو فروغ دینے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کا قیام، سیاحتی سہولتی مراکز کا قیام، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلاتی ذرائع...
    جج ہمایوں دلاور سمیت اسلام آباد کے تین سیشن ججز کو گریڈ 21 میں ترقی مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔ترقی پانے والوں میں جج زیبا چوہدری، جج عبدالغفور اور جج ہمایوں دلاور شامل ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے رجسٹرار کی جانب سے جاری کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس نے ان ججز کی ترقی کی منظوری دی، جس کے بعد یہ تینوں ججز گریڈ 21 میں فرائض انجام دیں گے۔ ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے داعش کے حوالے سے دنیا کو لاحق خطرات پر ہونے والے اجلاس میں کہا کہ اپنی سرزمین سے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے باوجود پاکستان کو ٹی ٹی پی‘داعش اور مجید بریگیڈ جیسے دہشت گرد گروپوں کے خطرے کا سامنا ہے جو سرحدوں پار محفوظ پناہ گاہوں سے فعال ہیں.(جاری ہے) منیر اکرم نے کہا کہ داعش کا خطرہ خطے سے آگے تک پھیل...
    ویب ڈیسک: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ایم کیو ایم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم والے اپنے داخلی تضادات سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے الزامات کی سیاست کھیل رہے ہیں، متحدہ ہر دور میں سیاسی مفادات کے لیے کراچی کے عوام کے جذبات کا بدتر استعمال کرتی رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ نفرت کی سیاست نے متحدہ کو تقسیم در تقسیم کر دیا ہے لیکن ایم کیو ایم کے لیڈران اب بھی باز نہیں آ رہے ہیں۔ متحدہ کے رہنما بار بار نفرت، تعصب، تقسیم اور فریب کی سیاست کو ہوا دیتے ہیں۔ قدیم اور جدید...
    اسلام دنیا کا ایسا مذہب ہے جو انسانیت کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے جس نے تمام حقوق اس کی حیثیت کے مطابق رکھ دیئے،اسلام امن سلامتی و آشتی کا دین ہے جس میں کوئی جبر نہیں،اتنا آسان مذہب کوئی نہیں جتنا اسلام ہے،ہماری روزمرہ زندگی میں جو ہم وقت گزارتے ہیں ہر طرح کی ہماری رہنمائی اسلام ہی کرتا ہے اور ہمیں اچھی زندگی گزارنے کے اصول بتا تا ہے اگر ہم صحیح معنوں میں اسلامی تعلیمات اور سنت نبویؐ پر عمل کریں تو ہماری زندگی جنت بن جائے، جب سے ہم نے اسلامی تعلیمات اور نبی کریمﷺ کے اسوئہ حسنہ کو چھوڑا ہے اس وقت سے آسیب، مصائب، مشکلات اور پریشانیوں نے ہمیں آگھیرا ہے، اسلام...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سینکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی...
    حریت رہنمائوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ نے کشمیری نوجوانوں کو بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لیے شہادت کا راستہ دکھایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے معروف کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے، جنہیں بھارتی حکومت نے 1984ء میں آج کے دن نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھا دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنماء مولوی بشیر عرفانی...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید خان نے حفاظتی ضمانت اور کیسوں کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اگرچہ ان سے ملاقات نہیں ہوئی، لیکن انہوں نے جلسے کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا ہے۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ صوابی جلسے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، تاہم میڈیا والوں کا مسئلہ تھا اور انہیں بخوبی علم ہے کہ ان کا کیا مسئلہ ہے، صوابی جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے اس کی رپورٹ ریجن کے صدور پانچ روز کے اندر دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں جنید خان کا کہنا...
    نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، داعش کا خطرہ خطے کی حدود سے نکل چکا ہے، یہ تشویش ناک امر ہے کہ داعش کے خطرے کا ذکر تو کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستان کو لاحق خطرات، بالخصوص ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ...
    پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی  اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ممبئی میں مقیم پاکستانی خاتون نے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے کراچی جانے کی اجازت مانگی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ خدیجہ رنگوالا جو گزشتہ 15 سالوں سے بھارت میں رہائش پذیر ہیں، انہیں نیا پاکستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈ درکار ہے لیکن ان کے ماضی کا مجرمانہ ریکارڈ اور بھارتی شہریت کے حوالے سے اُٹھنے والے سوالات نے اس درخواست کو ناکام بنا دیا۔ سیشن جج وشال گائیکے نے کہا کہ بیرون ملک سفر کے حق کو بنیادی حق قرار دیا گیا ہے اور بھارتی آئین کے تحت ضمانت شدہ بنیادی حقوق غیر ملکیوں کو بھی دستیاب ہیں لیکن موجودہ...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ پاکستانی مندوب نے اپنے خطاب میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم عمل ہیں، افغانستان داعش کی بھرتی اور سہولت کار کا مرکز ہے، داعش کی بات ہر جگہ ہورہی ہے مگر ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی بات نہیں ہورہی جن سے پاکستان کو خطرات لاحق ہیں، یہ گروہ سرحد پار سے آپریٹ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے اقوام...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر رہنماجماعت اسلامی سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اساتذہ کے مسائل حل اور ان کے جائز مطالبات منظور کرے۔ کراچی پریس کلب پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بھر سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہونے والے اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک اور صوبے کا اہم شعبہ ہوتا ہے، 18ویں ترمیم کے بعد اب یہ مکمل طور پر صوبوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پیغمبرانہ پیشے سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کا سندھ کے مختلف علاقوں سے یہاں آ کر دھرنا دینا، تعلیم جیسے شعبے کے بارے میں سندھ حکومت...
    لاہو ر(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ امریکا غزہ میں اسرائیل کی شکست پر ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مصداق احمقانہ مؤقف کیساتھ نِت نئی اُوٹ پٹانگ تجاویز دے رہا ہے۔ سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اسرائیلی تجویز کسی قیمت پر ملت اسلامیہ کے لیے قابل قبول نہیں۔ امریکا اور برطانیہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام، نسل کشی کے لیے اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کی، اسرائیل اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا۔ امریکا اور برطانیہ اسرائیلی یہودیوں کو واپس یورپی ممالک میں بسائیں اور دُنیا کو امن کی طرف لوٹ آنے دیں۔ مصر میں عرب ممالک کا سربراہی اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    اسلام آباد/لاہور/ کراچی (نمائندہ جسارت + اسٹاف رپورٹر) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں جبکہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیااور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی...
    اسلا م آباد (صباح نیوز) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاویہ کے شمال مغرب میں مارسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کی ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت میں مقامی حکام کی مدد کی جا سکے‘ سفارتخانہ متاثرہ پاکستانیوں کی مزید تفصیلات حاصل کرنے...
    لاہور: کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ چیلنج کیسے؟ جب بھی ان کا بڑا احتجاج آتا ہے جس چیز کی یہ سب سے زیادہ مخالفت کر رہے ہوتے ہیں کسی سیاسی ایجنڈے پہ وہ کامیاب ہو جاتی ہے، آج 6 ججوں کو دیکھ لیں یا صوابی کا جلسہ دیکھیں آپ، اگر وہ جلسہ کامیاب تھاجس کا دعویٰ کیا جا رہا ہے تو پھر آج یا کل جنید اکبر صاحب نے جتنے بھی ان کے ضلعی یا تحصیل سطح پر جو صدور ہیں ان سے رپورٹ طلب کی ہے شرمندگی سے بچنے کے لیے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دوسرے شہروں سے اور سرکاری وسائل کا استعمال کر کے اگر...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت کی کراچی کے شہریوں سے عدم دلچسپی کے باعث کراچی سرکلر ریلوے کہ بحالی ناممکن ہوکر رہ گئی ہے، کئی بار مختلف حکومتوں نے کے سی آر کے افتتاح کیے مگر پرانی پٹریاں اور اسٹیشن اب گل سڑ رہے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی ممکن یا ناممکن ہوگئی ہے؟ پاکستان ریلوے حکام تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق90 کی دہائی میں کراچی بھر سے سرکلر ریلوے چلاکرتی تھی جبکہ سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کے دور میں وزیر مینشن سے ایک بار پھر سرکلر ریلوے شروع کرنے کا اعلان بھی ہوا، وزیر مینشن پر واقع ٹریک اس وقت سے ہی لاوارث پڑا ہے۔سرکلر ریلوے کے ٹریک پر منشیات کے...
    پشاور:  گورنر خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کے ملازمین برطرفی بل 2025 کو مسترد کرتے ہوئے ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور صوبائی حکومت کو اسے دوبارہ نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر کے پی  نے کہا کہ ملازمین کو اپیل کے حق سے محروم کرنا آئین کے آرٹیکل 10-A کی خلاف ورزی ہے اور ماضی میں کی گئی قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دینا غیر آئینی عمل ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ حکومت کو غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے اور الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی کیے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے...
    پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ٹریننگ کالج کی گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس ٹرینگ کالج کی گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ کالج کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
    پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ٹریننگ سینٹر کی گیٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس ٹرینگ سینٹر کی گیٹ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر کے مرکزی گیٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
    بھارتی فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اُسے نئے لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت ہی میں تیار کیے جانے والے لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹس (ایل سی اے) تیجس مارچ سے فضائیہ کو فراہم کیے جانے لگیں گے۔ بھارت کے سیکریٹری دفاعی پیدوار سنجیو کمار نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کو فرسودہ طیاروں سے پاک کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل طیاروں کے لیے بھارتی فضائیہ کو ملک کے دفاع کے لیے اہم ترین عامل کا درجہ دیا جارہا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنجیو کمار نے کہا کہ اگلے سال سے تیجس کی تیاری کو اسٹریم لائن بھی کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا...
    عیسیٰ ترین :  کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کے گیٹ پر  بم دھماکہ ہوا  پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹرینگ کالج کےگیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ،کوئٹہ:دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ملزمان دستی بم پھینک کر فرار  ہوگئے ،  ملزمان کی تلاش جاری  ہے 
    اسلام آباد،لاہور، کراچی:ملک بھر میں پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف قانونی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ مختلف عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں جبکہ حکومت نے بھی ترمیمی شقوں پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔جسٹس راجا انعام امین منہاس کل درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار آفس نے سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ حکومت کا ممکنہ ترمیم کا عندیہ میڈیا اور...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہ لطیف ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20سالہ نوجوان حسنین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس او ر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور متعلقہ حکام کی نا اہلی و ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی وبے ہنگم ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی ذمہ دارسندھ حکومت اور پولیس ہے۔ منعم ظفر خان نے کہاکہ  تیز رفتار ڈمپر اور ٹینکر شہر میں نقل و حرکت کے اوقاتِ کار کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں میں موت بانٹ رہے ہیں اور صوبائی وزراء،...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف بانی پی ٹی آئی تیسرا خط جنرل عاصم منیر سپریم کورٹ عمار مسعود عمران خان نئے ججز کا تقرر وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے آرمی چیف عاصم منیر کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا کہ بانی اگلے ہفتے آرمی چیف عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔علیمہ خانم نے کہا کہ یہ سارے خط اوپن ہیں اور عوام ان خطوں کو پڑھ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے آرمی چیف کے نام دو خط لکھے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا...
    ٭ 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی لیبیا میں مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب اُلٹ گئی، ترجمان دفتر خارجہ   لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے، مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید پاکستانی...
    صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران  پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن...
    ستمبر میں 2024ء کے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جیل میں بند رکن پارلیمنٹ کو 21 دن کی عبوری ضمانت دی گئی تھی لیکن دوبارہ جیل بھیج دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے ممبر آف پارلیمنٹ انجینئر رشید کو پارلیمنٹ میں حاضری کے لئے حراستی پیرول دے دیا ہے۔ ان پر انٹرنیٹ استعمال کرنے یا میڈیا سے بات کرنے پر پابندی ہے۔ عدالت نے انجینئر رشید کو 11 اور 13 فروری کے لئے کسٹڈی پیرول منظور کیا ہے۔ انجینئر رشید کو ان کے موبائل فون اور انٹرنیٹ تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا "درخواست گزار کسی بھی شخص کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا سوائے اس کے پارلیمنٹ میں جانے کی اپنی...
    حکومت قبائل میں امن بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مشاورتی جرگہ کا اعلامیہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگہ نے کہا ہے کہ حکومت قبائل میں امن کی بحالی کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات کرے۔پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے افغانستان دورہ پر مذاکرات کے آغاز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، قبائلی علاقوں میں...
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثہ ہوا ہے، لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق شمال مغربی شہر زاویہ کے قریب مارسادیلا بندرگاہ کے پاس کشتی ڈوبنے کا واقعہ ہوا ہے ۔ڈوبنے والی کشتی پر65مسافر سوار تھے،طرابلس میں پاکستانی سفارت خانے نے لاشوں کی شناخت کے لیے ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی ہے، پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات حاصل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صورتحال کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا ،واقعے سے متعلق معلومات کے لیے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔ Parep Tripoli 03052185882(WhatsApp) +218913870577(Cell) +218 91-6425435(WhatsApp) 
    لاہور: معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی گئی، تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان  پولیس کے مطابق اچھرہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم رمضان نے 10 سالہ طالب علم کو چھٹی کے بعد ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ 10 سالہ ریحان شاہ جمال مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا، جس سے معلم رمضان نے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
    لیبیا(نیوز ڈیسک)لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا ہے اور کشتی حادثے میں...
    سہ فریقی سیریز کے دوسرا میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیدیا۔پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 304 رنز بنائے، میتھیو بریسکی 150، مولڈر نے 65, جیسن سمتھ 41 رنز بنائے، ٹرائی نیشن سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔سہہ فریقی سیریز  میں قومی شاہین اپنے دوسرے میچ کے لیے آج مشقوں کا آغاز کریںگے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔خیال رہے کہ  پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ کے 331 رنز کے...
    بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اگر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ سلمان خان کے بجائے منوج باجپائی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں گی۔ حالیہ دنوں نوال سعید نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انٹرویو کے دوران ان سے بھارت میں اپنی مقبولیت، دونوں ممالک کے درمیان کام پر عائد پابندیاں اور پسندیدہ اداکار کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ نوال سعید نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زیادہ تر فالوونگ بھارت سے ہے، اور وہ نہیں جانتی کہ وہ وہاں کیسے مشہور ہوئیں۔ ان کا...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیا یےلاہور ہائی کورٹ میں متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور  درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ چیلنج کردیادرخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔  لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
    اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدروسابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں۔ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں۔ لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف...
    خیرپور(نیوزڈیسک) 12 سالہ کمسن بچی نے اپنی جبری شادی کی کوشش ناکام بنادی ، بچی گھر سے بھاگ کرپولیس سٹیشن پہنچ گئی۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا،کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میں 12 سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کراپنی شادی کی کوشش ناکام بنادی ہے، والدین شہناز کی زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے۔بچی تھانے جا رہی تھی کہ والدین بھی پہنچ گئے، والد شہناز کو گالیاں دیتا ہوا زبردستی گھر لے گیا۔ 12سالہ شہناز کے چیخنے چلانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے۔ متاثرہ بچی شہناز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری زبردستی شادی کروائی جارہی ہے، مجھے والدین مارتے ہیں میں وہاں نہیں جاؤں گی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے...
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)غزہ میں فلسطینی شہری دفاع کے متعلق ادارے نے تین شہریوں کی اسرائیلی فوجی فائرنگ سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جنگ بندی کے دوران پیش آیا جب دوحا میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کرنے دونوں طرف کے وفود پہنچے ۔(جاری ہے) اسرائیلی فوج کی طرف سے اس واقعے کی تردید نہیں کی گئی بلکہ کہا گیا ہے کہ اس کے فوجیوں نے یہ فائرنگ انتباہ کے لیے کی تھی ، کیونکہ یہ شہری فوجیوں کی طرف بڑھ رہے تھے۔غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے تین شہریوں کو غزہ کے...
    بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں31 ماؤ نواز مارے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپ کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔ چھتیس گڑھ پولیس کے مطابق اس سال اب تک ریاست میں الگ الگ ان کاؤنٹرز میں 49 ماؤ نواز مارے جا چکے ہیں۔
    ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا، کانفرنس کا اہتمام کل حریت کانفرنس اور لبریشن سیل نے کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور لبریشن سیل کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان شہدا ئے جموں و کشمیر کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد شہدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا اور یہ تجدید عہد کرنا تھا کہ کشمیری قوم اپنے شہداء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی...
    پاکستان کی معیشت میں حالیہ برسوں میں قابلِ ذکر بہتری آئی ہے، جس کی بدولت ملک اقتصادی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری  کی  طرف اشارہ کرتی ہیں، جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی استحکام کے حوالے سے نمایاں کاروباری شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار پیغامات کے ذریعے کیا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری   کے صدرعاطف اکرم شیخ صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام انڈیکیٹرز مثبت ہیں، معیشت مستحکم ہے، سرمایہ کاری فوری طور پر آ رہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج اپنے عروج پر ہے، سود کی شرح کافی کم...
    پنجاب میں دھی رانی پروگرام کے تحت 1500 اجتماعی شادیوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔صوبائی حکومت کو مزید 1500 شادیوں کےلیے درخواستیں موصول ہوگئیں، شادیوں کی تقریبات میں دولہا دلہن اور مہمانوں کےلیے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے ہوگا۔دھی رانی پروگرام کے تحت دلہاد لہن کو بذریعہ اے ٹی ایم 1 لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ معاشرے کے نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے، ہر ذمے داری اچھی طرح نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کے سر پر دَست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے، پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔ پنجاب دھی رانی...
    بھارتی ریاست منی پور کے وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے ریاست میں نسلی تشدد کے قریباً 2 سال بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے آج ہونے والی ملاقات کے بعد بی جے پی سے تعلق رکھنے والے این بیرین سنگھ نے اپنا استعفیٰ گورنر کو ارسال کیا جسے قبول کرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، ’تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں رہا‘ منی پور میں تشدد کے حوالے سے مسلسل اپوزیشن جماعتیں مرکز کی مودی حکومت اور ریاست کی بی جے پی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنارہی تھیں۔ این بیرین سنگھ نے اس سے پہلے 2024 کے آخر میں ریاست میں نسلی تشدد کے بارے میں...
    اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ملک میں تمام شعبوں اور اداروں کے متعلق قانون اور انصاف کی فراہمی یکساں نہ ہو، تب تک ملک کی معاشی، سیاسی، استحکام اور ترقی ناممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فارم 47 کے تحت نشستیں بیچنے والوں کے خلاف قانون کیوں خاموش ہے۔ نااہل اور عوام کی جانب سے مسترد شدہ لوگوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے والے آج تک قانون کی گرفت سے باہر کیوں ہیں؟ ان کا نام کیوں کوئی نہیں لے سکتا۔ امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد اور دیگر نے اپنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام عوامی انتخابی فیصلے کو نہ ماننے کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور اس کا واحد حل تمام سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ہے۔جہلم میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حیثیت کو بندوق کی نوک پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کے ساتھ مذاکرات کرے تاکہ موجودہ بحران سے نکلا جا سکے۔ کریئر میں پہلی فائٹ ہارنے والا معروف باکسر برین انجری سے ہلاک فواد چوہدری نے بتایا...
    JEHLUM: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام عوامی انتخابی فیصلے کو نہ ماننے کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور اس کا واحد حل تمام سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ہے۔ جہلم میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی حیثیت کو بندوق کی نوک پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ گرینڈ اپوزیشن الائنس کے ساتھ مذاکرات کرے تاکہ موجودہ بحران سے نکلا جا سکے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ گرینڈ اپوزیشن الائنس اپنے آخری مراحل میں ہے اور جلد عوام کے سامنے...
    فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک(فافن ) کی جانب سے جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونلز نےجنوری 2025 میں مزید11انتخابی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے الیکشن ٹربیونلزکی جانب سے کئے گئے فیصلوں کی تعداد112ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کے3ٹریبونلز نے9،بہاولپور اور کراچی کے ٹریبونلز نے1،1درخواست کا فیصلہ کیا ہے فیصلہ شدہ11درخواستوں میں 6 پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تھیں،4 درخواستیں مسلم لیگ ن اورایک درخواست استحکامِ پاکستان پارٹی کےامیدوارکی تھی۔ فافن نےالیکشن ٹریبونلزسےمتعلق رپورٹ جاری کرتے لکھا کہ جنوری کےدوران الیکشن ٹربیونلزنےتمام 11 درخواستیں مسترد کردیں، پنجاب میں قانونی چیلنجزکےبعدانتخابی درخواستوں کےفیصلوں کی رفتارمیں بہتری آئی ہے فافن رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےٹریبونلز نے 51 میں سے 41 درخواستوں پر فیصلہ سنایا ہےپنجاب...
    بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیسہ کے شہر کٹک میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں اُس وقت فلڈلائٹس بند ہوگئیں جب بھارت 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا تھا۔ 7 ویں اوور کے آغاز سے قبل ہی ایک پول کی متعدد لائٹس بند ہوئیں اور پھر پہلی گیند کے بعد پول کی ساری لائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔ لائٹس بند ہونے کے بعد کئی منٹ تک کھلاڑی فیلڈ میں انتظار کرتے رہے اور لائٹس ٹھیک نہ ہونے پر ڈریسنگ روم چلے گئے۔ بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند، کھیل آدھے...
    ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ توڑ دیا پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ نے دوبارہ ریلیز ہوتے ہی کئی نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔یہ فلم اپنی اصل ریلیز پر محدود کامیابی حاصل کر پائی تھی، لیکن او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے بعد اسے سینما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا، جہاں اس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کا ریکارڈ ٹوٹ گیابھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز کے پہلے دن 88 ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں، جو اس کی اصل ریلیز سے بھی زیادہ ہیں۔ اس فلم نے اوپننگ ڈے پر 1.55 کروڑ بھارتی روپے...
    امریکا کی جانب سے چین پر 10 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیے جانے بعد صنعتی ماہرین کا خیال ہے کہ برآمد کنندگان کو بنیادی طور پر اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو برآمد کنندگان کو کچھ مراعات دینی چاہئیں۔ امریکا نے یکم فروری سے چینی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جبکہ چین نے امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کیے تھے، تاہم امریکا نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد درآمدی محصولات کو ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اوورسیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو/سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم سے جب...
    رہبر معظم انقلاب سے اپنی ایک ملاقات میں محمد اسماعیل درویش کا کہنا تھا کہ ہم انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کے موقع پر غزہ کی کامیابی کو نیک شگون سمجھتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ملاپ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کی بنیاد بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کی سربراہی کونسل کے چئیرمین "محمد اسماعیل درویش" ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے رہبر معظم کے نمائندے اور ایران کی قومی سلامتی کے سربراہ "علی اکبر احمدیان" سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد اسماعیل درویش کے علاوہ حماس کے ڈپٹی پولیٹیکل بیورو چیف "خلیل الحیه" اور مغربی کنارے میں حماس کے سربراہ "زاھر جبارین" سمیت متعدد...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لئے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔اپنے خطاب میں محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، حکومت پائیدار ترقی...
    مِشعل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کا کنٹری پارٹنر ادارہ ہے۔ اس کی ’پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025‘ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے۔ جس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی منظم دستاویز بندی اور گزشتہ 11 مہینوں میں 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں گورننس، اقتصادی پالیسی، قانونی فریم ورک اور ادارہ جاتی کارکردگی کے احاطے سمیت معاشی عدم استحکام، افراطِ زر، زرمبادلہ ذخائر اور قرضوں کے دباؤ پر حکومتی اقدامات کی تفصیل بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: ’پتن‘ رپورٹ بے بنیاد اور اداروں کے خلاف سازش ہے، الیکشن کمیشن پاکستان ریفارمز رپورٹ میں گورننس، احتساب اور شفافیت پر جامع تجزیے، پالیسی تبدیلیوں کے حقیقی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) جنوبی کوریا میں اس بات پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیول کو نظرانداز کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن تک یکطرفہ طور پر پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جیسا کہ انہوں نے اپنی پہلی انتظامیہ کے دوران اسی طرح کے بعض اقدامات کیے تھے۔ ٹرمپ کی پہلی میعاد کے دوران جنوبی کوریا اس وقت گھبرا گیا تھا، جب ٹرمپ نے کم جانگ ان کے ساتھ تین دور کی بات چیت کی اور دونوں کے درمیان 27 "محبت ناموں" کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ اور پھر جون 2018 میں سنگاپور میں دونوں کے درمیان سربراہی اجلاس کے دوران ہی غیر متوقع طور...
    امریکی عدالت کے جج نے ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی نظام تک رسائی سے روک دیا۔ جج پال اینجل میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھربوں ڈالر کی ادائیگی کرنیوالے حکومتی نظام سے متعلق حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ ہے۔ 19 ریاستوں کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرلز نے مسک کی ٹیم کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا، ایلون مسک نے عدالتی فیصلے کو پاگل پن قرار دیدیا۔ ایلون مسک نے جج کو سرگرم کارکن کہہ ڈالا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی رقم فراڈ سے بچائیں گے کیسے اگر اس کا استعمال نہ پتہ ہو۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2025ء ) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر مؤثر ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیٹی باضابطہ طور پر تحلیل ہو یا نہ ہو، حکومتی مذاکراتی کمیٹی اب غیر فعال اور غیر مؤثر ہے کیوں کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیراعظم کی پیشکش بھی مسترد کرچکی ہ، پی ٹی آئی اب پرتشدد احتجاج کی اپنی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اسے جب کبھی ایک بار پھر...
    ویب ڈیسک:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔  یومِ تعمیر و ترقی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ  پالیسی ریٹ میں کمی اور زرِ مبادلہ ذخائر میں اضافہ حکومتی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ اور نجکاری سمیت ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہے ہیں ، ٹیکس اصلاحات کے لیے ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا  اپنے خطاب میں محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ  حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9  سال کی کم ترین سطح پر...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے تحریک انصاف پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی کمپنی کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیر موثر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیراعظم کی پیشکش بھی ٹھکرا چکی ہے، اب وہ پرتشدد احتجاج کیلئے ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا چاہتی ہے اسے جب کبھی ایک بار پھر مذاکرات کی ضرورت محسوس ہوئی تو دیکھا جائے گا۔
    اسلام آباد(صباح نیوز)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر موثر ہوچکی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو، پی ٹی آئی سے متعلقہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی عملی طور پر غیر موثر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل گئی ہے، اپوزیشن جماعت مذاکرات کے حوالے وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش بھی ٹھکرا چکی ہے۔ (ن) لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی پرتشدد احتجاج کی ہوم گراونڈ کی طرف جانا چاہتی ہے، اپوزیشن جماعت کو جب کبھی پھر...
    لاہور: سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد...
    کراچی: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت نہیں کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمی ہونے والا 35 سالہ محمد ایاز جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبدالوہاب کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متوفی کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر شوکت کھٹیان کی جانب سے مذکورہ واقعہ سے متعلق بتایا گیا تھا...
    حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے معاملات پر مداخلت کی جا رہی ہے اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بدستور اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تنظیمی  معاملات کا تعلق ان کی قیادت سے ہے، اس سے وفاقی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت اتحادیوں کی تنظیمی سیٹ اپ یا معاملات میں مداخلت نہیں کرتی ہے، اسی پالیسی کے سبب مسلم لیگ (ن)کی حکومت اور اتحادیوں میں مثالی تعلقات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گورنر...
    سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ کے 331رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آوٹ ہوگئی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آوٹ کرا دیا جبکہ...
    کراچی:لیاری سے منتخب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ نے میئر کراچی کی سرپرستی میں ہونے والی کرپشن کی داستان سے پردہ اٹھا دیا۔ یوسف بلوچ نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب کے ساتھ اس وقت جتنے لوگ بیٹھے ہیں ان کے پاس مال آرہا ہے یہ لوگ اپنی ذات کے لیے پیسے بنا رہے ہیں،20 لاکھ روپے کی ترقیاتی کام کی فائل میں سے 16 لاکھ روپے رشوت میں چلے جاتے ہیں بقیہ 4 لاکھ روپے ٹھیکیدار کو ملتے ہیں کیا 4لاکھ روپے میں کیا کوئی ترقیاتی کام ہوسکتا ہے؟کراچی کے اوپر اور خاص طور پر ہمارے لیاری پر میئر کراچی کے نام پر وائسرائے مسلط کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
    مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، معاشی طور پر ریاست عدم استحکام کا شکار ہے، بلوچستان میں بھی ریاست نام کی کوئی چیز نہیں، جہاں بلوچوں نے اپنا ترانہ اور پرچم بنایا ہے، منظور پشتین نے کہا کہ ہمیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے کب تک چلنا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے دینی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے...
    بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار ویوین دسینا نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔  غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بگ باس 18 کے اختتام کے چند دن بعد بحرین کا سفر کرنے والے اداکار ویوین دسینا کو بحرین حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا، جس کے ساتھ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی ٹی وی اداکار بن گئے ہیں۔ بحرین کے سرکاری حکام نے ان کی فنی خدمات اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز پیش کیا۔ A post common by Yusuf Lori (@yusuf44) ویوین دسینا نے اس موقع پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بے حد خوش اور شکر گزار ہوں کہ مجھے...
      سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیر موثر ہو چکی ہے۔ ہفتہ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں بیان انہوں نے کہا کہ رسمی طور پرتحلیل ہو نہ ہو، حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال ( Non Functional ) اور غیر موثر ہو چکی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل جانے کے بعد وزیر اعظم کی پیشکش بھی ٹھکرا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب پر تشدد احتجاج کی ہوم گراؤنڈ کی طرف جانا...
    حکومت کمیٹی رسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیرموثر ہوچکی ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی روسمی طور پر تحلیل ہو نہ ہو غیرموثر ہوچکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ رسمی طور پرتحلیل ہو نہ ہو، حکومتی مذاکرتی کمیٹی عملی طور پر غیر فعال اور غیرموثر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل...
    کانگریس کی ممبر آف پارلیمنٹ نے اپنی پارٹی کی مایوس کن کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سخت محنت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں مسلسل تیسری بار کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ kangris پارٹی کھاتہ کھولنے میں بھی ناکام رہی ہے، حالانکہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے کانگریس نے ووٹ شیئر میں دو فیصد کا اضافہ کیا ہے۔ اسے اس بار 6.39 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ کانگریس کو 2020ء میں 4.26 فیصد ووٹ ملے تھے۔ 2015ء میں کانگریس کو 9.7 فیصد ووٹ ملے تھے، دونوں الیکشن میں پارٹی کھاتہ بھی نہیں کھول سکی تھی۔ کانگریس کے لئے بڑا جھٹکا اس لئے بھی ہے کہ پارٹی صرف ایک سیٹ کستوربا نگر پر دو نمبر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد آمد ،مافیا بھی سرگرم، درجہ اول کا گھی ،درجہ دوم کا گھی 6 روپے مہنگا ہوگیا۔ درجہ اول گھی ہول سیل میں 595،درجہ دوم 540روپے کلو ہوگیا، درجہ دوم کے مختلف برانڈز کا گھی 550روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ صدر کریانہ مرچنٹس طاہر ثقلین بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے قیمتیں بڑھا کر رمضان میں قیمتیں کم کرنے کا ڈرامہ ہوگا،انتظامیہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے۔ عالمی مارکیٹ میں سویا بین ،پام آئل سستا ،یہاں گھی مہنگا ہو رہاہے،گھی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوئیں تو احتجاج کریں گے۔ مزیدپڑھیں:کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونیوالی خوشی بیان نہیں کرسکتی: مریم نواز
    لاہور: لاہور میں تین ملکی سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ جاری ہے، پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو331رنزکاہدف دے دیا۔ نوتعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں سہ ملکی سیریز کا پاک کیویزپہلا میچ جاری ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو331رنزکاہدف دیا، نیوزی لینڈ نے6وکٹوں پر330رنز اسکورکیے۔ گلین فلپس نے 72گیندوں پرجارحانہ سنچری داغ دی جبکہ ڈیرل مچل نے81 اور ولیمسن نے58رنزبنائے۔ شاہین آفریدی نے تین، ابراراحمد نے دو وکٹیں لیں۔ نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 254کے اسکورپرگری۔ بریسویل 31رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 200 کے اسکورپرگری، ڈیرل مچل 81رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے۔ فاسٹ بالرحارث رؤف پیر کی انجری...