پاکستان اور روس کا تجارت و صنعتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور روس کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات باؤ فورم برائے ایشیا کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ 31 مارچ 2025 کو شروع ہوگا۔
وزیر خزانہ نے روس کے تعاون سے پاکستان میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام پر گفتگو کی، ملاقات کے دوران اس حوالے سے فزیبلٹی اسٹڈی اور لاگت کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
فجی اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، اسپیکر فجی پارلیمنٹ
فجی اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، اسپیکر فجی پارلیمنٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :فجی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر فلیمونی جیٹوکو پہلی بار چین آئے اور شنگھائی، شانشی اور بیجنگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی، دیہی ترقی اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں چین کی اختراعی کوششوں کا مشاہدہ کیا۔ہفتہ کے روز سی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی فجی کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس دورے کا سب سے دلچسپ پہلو یہ تھا کہ چین کس طرح لوگوں کو ان کے روایتی رہائشی علاقوں سے نئے مقامات پر منتقل کرنے اور ان کے روزگار کا بندوبست کرنے میں مدد کرتا ہے۔
جیٹو کو نے کہا کہ فجی عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا بحر الکاہل کے جزیروں میں پہلا ملک ہے ۔ تعلقات کے قیام کے 50 سالوں میں، چین اور فجی کے درمیان سیاسی اعتماد، عملی تعاون اور ثقافتی تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں بھرپور نتائج سامنے آئے ہیں، جو بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان مساوی سلوک اور مشترکہ ترقی کی ایک مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ فجی اور چین کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور زیر گفتگو شعبوں بشمول زراعت، ماہی گیری، انفراسٹرکچر، مواصلا ت سمیت دیگر بہت سے شعبوں میں ہمارا تعاون مزید گہرا ہوگا۔فجی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ انیشیٹوز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور عالمی ترقیاتی انیشیٹو کے فرینڈز گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
جیٹوکو نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ چین قیادت کا یہ کردار جاری رکھے گا جو نہ صرف فجی بلکہ کرہ ارض کے مستقبل کے لیے رہنمائی اور حمایت فراہم کرتا ہے۔انٹرویو کے دوران، اسپیکر جیٹوکو نے بارہا کہا کہ چین کے اس دورے نے انہیں بہت سے خیالات اور نئی سوچ فراہم کی ہے ، خاص طور پر “غربت کے خاتمے اور غربت میں کمی” اور ” ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت” کے ضمن میں کی گئی کاوشیں اور حاصل کی گئی کامیابیاں فجی کے لیے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک بنیادی ڈھانچے، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کریں تاکہ چینی دانش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فجی کی ترقی کو تیز اور بہتر کیا جا سکے ۔