اسرائیل کا چپا چپا آج مزاحمتی گروہوں کے نشانے پر ہے، شیعہ علماء کونسل کی کراچی میں القدس ریلی
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ریلی سے علامہ شبیر میثمی، علامہ اسد اقبال زیدی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی، ڈاکٹر صابر ابومریم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے ایس یو سی پاکستان کے رہنماؤں علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رپنما علامہ قاضی احمد نورانی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی نے امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم سکھر کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد، علماء کرام کا خطاب
حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک احتجاجی ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی یونٹس پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسایا ہے لیکن اسرائیل خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی مجاہدین کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع سکھر کے زیر اہتمام حیدری مسجد پرانا سکھر تا سکھر پریس کلب تک عالمی یوم القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین، وحدت یوتھ ونگ، وحدت علماء ونگ، وحدت خواتین ونگ و دیگر ملی تنظیموں کے رہنماؤں و علماء کرام سمیت بزرگوں، خواتین اور بچے شامل تھے جبکہ ریلی کی قیادت چوہدری اظہر حسنین، محسن سجاد اترا، ایڈووکیٹ، سید کاشف شاہ نقوی و دیگر علماء کرام نے کی۔ شرکاء ریلی سے خطابات کے دوران مذکورہ تنظیموں کے عہدے داروں و علماء کرام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کردیا، آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ کو شکست ہوئی ہے، اسرائیل کو شکست ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے دو پہلو ہیں ایک اسرائیل کا سیاہ ظالمانہ اور مکروہ چہرہ ہے، دوسرا خوبصورت پہلو غزہ کے مظلومین کی استقامت اور بہادری کی صورت میں ہے، اسرائیل اب تک غزہ میں لاکھوں نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کر چکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں، مساجد، اسکولوں اور رہائشی یونٹس پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسایا ہے لیکن ان خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی انکے حوصلے پست ہوئے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ کی مظلوم عوام کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا۔