بیجنگ:امریکہ میں ” تائیوان کے نمائندے” نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ مین لینڈ کے دفاعی امور پر تائیوان اور امریکہ مسلسل اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ تائیوان کون سے امریکی ساختہ ہتھیار خریدے ، اور یہ کہ تائیوان اپنے فوجی ذخائر اور خوراک کی فراہمی کو بہتر بنا رہا ہے۔بد ھ کے روز چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے فوجی تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تائیوان کو مسلح کرنا بند کرے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی حکومت سختی سے “تائیوان کی علیحدگی ” کے موقف پر قائم ہے، اور بیرونی ممالک پر انحصار اور طاقت کا استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عوام کی محنت کی کمائی کو برباد کرتے ہوئے امریکہ سے ہتھیار خریدنے کے ساتھ ساتھ تباہی بھی لائی جا رہی ہے۔ ہم ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ چاہے وہ بیرونی طاقتوں سے کتنے ہی ہتھیار خرید لیں، وہ تائیوان کے معاملے کو حل کرنے اور قومی وحدت کے حصول کے لیے ہمارے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ نہ ہی وہ “تائیوان کی علیحدگی ” کے منصوبے کو مکمل کر سکتے ہیں، اور نہ ہی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کی ہماری طاقتور صلاحیت کے خلاف مزاحمت کر سکتے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم  ملاقاتیں

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔

"جنگ " کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے امریکی رہنماؤں کو حکومتی پالیسیوں خصوصاً معاشی ترجیحات پر بریف کیا، انہوں نےامریکی کانگریس کی امور خارجہ کی کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ سے بھی ملاقات کی۔

امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سینٹرل ایشیا کی رینکنگ ممبر رکن کانگریس سڈنی کام لاگرڈو سے بھی طارق فاطمی کی ملاقات ہوئی، جبکہ معاون خصوصی کی پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینز جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات ہوئی۔

(ن )لیگ بلوچستان کے مسائل پر فکرمند ہے،6 کینالز معاملےکی اونرشپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی : رانا ثناء اللہ

ملاقاتوں میں پاک ،امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ طارق فاطمی نے کہا کہ پاک، امریکہ تعلقات میں مزید وسعت خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نظریاتی محاذ آرائی کو ہوا دینا بند کرے، چینی وزارت خارجہ
  • چوہدری شجاعت کے گھر سے سب رہنمائی حاصل کرتے ہیں: چیئر مین رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد
  • کیا قرآن مجید میں اسباق پر تاریخ ڈالی یا غلطی کے نشان لگائے جا سکتے ہیں؟
  • امریکہ، فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا چاہتا ہے، سربراہ انصار الله
  • تائیوان کی علیحدگی ” کی تمام سرگرمیوں کو سختی سے ناکام بنایا جائے گا، چینی وزارت دفاع
  • امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم
  • انوکھی ڈکیتی، مسلح افراد درزی کی دکان سے سلے ہوئے 80 سوٹ لے کر فرار
  • صدر مملکت کی گوادر کے علاقے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت
  • محسن نقوی کی کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 مسافروں کی ہلاکت پر سخت مذمت
  • وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی امریکہ میں اہم  ملاقاتیں