اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایران کے راستے پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کے تحت 31 مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو بواؤ فورم برائے ایشیا کانفرنس کے موقع پر رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک سے ملاقات میں کہی۔

چین کے شہر بواؤ میں منعقدہ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے روس کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں نے توانائی، تجارت اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ماسکو میں منعقدہ پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن کے 9ویں اجلاس کے دوران ہونے والی اہم پیش رفت کا اعادہ ہوا۔

ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے پربھی گفتگو ہوئی، وزیرخزانہ نے خام تیل کی خریداری اور تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بھی بات چیت کی۔ ملاقات میں وزیرخزانہ نے روس کی تکنیکی مہارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان-روس فریٹ پائلٹ ٹرین منصوبہ ایران کے راستے شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کاریڈور کے تحت 31 مارچ 2025 کو شروع ہو گا۔

فریقین نے اس منصوبے سے متعلقہ کسٹمز کی سہولیات اور قواعد و ضوابط سے ہم آہنگ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران روس کے تعاون سے پاکستان میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور فزیبلٹی اسٹڈی و لاگت کے تخمینے کا جائزہ لیاگیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کو مضبوط بنانے تجارتی تعلقات پاکستان روس ملاقات میں تعلقات کو کا اعادہ روس کے

پڑھیں:

پاکستان جدید شعبوں میں چین کی جدت طرازی پر بہت توجہ دیتا ہے، پاکستانی سفیر

بیجنگ :  چین کے صوبہ ہائی نان میں منعقدہ  بوآو فورم  فار ایشیاء کی سالانہ کانفرنس میں شریک چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی  نے چائنا میڈیا گروپ  کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان جدید شعبوں میں چین کی جدت طرازی پر بہت توجہ دیتا ہے اور فعال طور پر اس کی حمایت کرتا ہے۔ اپنی جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر انحصار کرتے ہوئے ، چین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، سبز ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ ‘نئے معیار کی پیداواری قوت چین کی اقتصادی ترقی کا  انجن ثابت ہو رہی ہے۔جمعہ کے روز خلیل ہاشمی کا ماننا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں چین نے ایک پیچیدہ بین الاقوامی ماحول میں اپنی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے ہیں جو چینی حکومت کی بہترین پالیسی کے نفاذ اور اقتصادی ایڈجسٹمنٹ اور کنٹرول کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین سالانہ جی ڈی پی نمو 5فیصد کے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے انہوں  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعاون کے پہلے مرحلے کے وافر ثمرات  برآمد ہوئے ہیں۔

فی الحال فریقین تعمیرات کے دوسرے مرحلے کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں، جس میں  زرعی جدیدکاری اور  انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائےگی.سفیر ہاشمی کا کہنا تھا  کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان کامیابی کے ساتھ کاروباری  مشاورت کے کئی ادوار کا انعقاد کیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کے حصول میں نئی روح پھونک دی ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • فجی اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، اسپیکر فجی پارلیمنٹ
  • وفاقی وزیر سے ڈینش سفیر کی ملاقات، بی آر آئی ایم ایم پاکستانی انجینئرز کو تربیت دے گی
  • صدر مملکت  سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء کی ملاقاتیں 
  • حکومتی توجہ معیشت کو بہتر بنانے پر مرکوز، شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے: وزیر خزانہ
  • بنگلہ دیش کے رہنما محمد یونس کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات
  • پاکستان جدید شعبوں میں چین کی جدت طرازی پر بہت توجہ دیتا ہے، پاکستانی سفیر
  • چین-فرانس تعلقات مستحکم اور مثبت ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چینی وزیراعظم
  • کینیڈا و امریکا کے پرانے تعلقات ختم ہو گئے، مارک کارنی
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات مستحکم، بھارت کی بے بنیاد مہم بے نقاب
  • وزیر خزانہ نے رواں سال ’’پانڈا بانڈز‘ ‘کے اجرا کا امکان ظاہر کردیا