2025-02-19@07:45:06 GMT
تلاش کی گنتی: 17951
«کی سمز»:
(نئی خبر)
وزارت خارجہ میں سیاسی اور بین الاقوامی مطالعات کے مرکز میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہ پائیدار سلامتی اس کے بغیر ممکن نہیں کہ سب ایک دوسرے کی سلامتی کا خیال رکھیں، خلیج فارس میں سیکیورٹی ایک مربوط تصور ہے اور اس سے سب کو فائدہ اٹھانا چاہیے، ورنہ کسی کے لیے کوئی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خلیج فارس میں آٹھویں ایرانی خارجہ پالیسی کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو خطے کی سیاست سے خارج کرنے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خلیج فارس ہمیشہ سے دنیا کی اہم آبی گزرگاہوں میں سے ایک رہا ہے...
وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔ عدالت نے طلب کیے جانے پر ایس ایچ او کو مزید وقت دیتے ہوئے سماعت 24 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا ۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی ترقی کے لیے 40 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور مکمل بجٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کو بھی زیر غور لایا تاکہ منصوبوں کے...
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے موسم کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے 19 سے 21 فروری تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہوائیں کے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے جس سے موسم میں اہم تبدیلیاں آئیں گی جن میں تیز ہوائیں اور بارشیں شامل ہیں۔ پنجاب، لاہور اور گردونواح کے متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور تیز بارش کا امکان ہے۔ سرگودھا، میانوالی، بھکر، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور گجرات جیسے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، اس کے اثرات صوبے کے دیگر حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری...
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کاکہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونے کی صورت حال ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا واضح ثبوت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں اور کوئی عوامی مفاد کی بات نہیں کر رہیں، رمضان سے قبل حکومتی حکام نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، مزید کمی سے عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ، صدر ن لیگ نے کہاکہ الحمدللہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہوگئے ہیں،شہبازشریف کی محنت اور جاں فشانی کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی،بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان، راجن پورڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ امن و امان اور نیشنل ایکشن پلان...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ کابینہ کو وزارتوں اور محکموں میں ای-آفس پر عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ قومی سرحدوں سے ماورا علاقوں میں آبی ماحول کے تحفظ اور استعمال کے عالمی معاہدے کی توثیق کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے گی، اس کے علاوہ کابینہ ریاستی ملکیتی ادارہ جات ایکٹ 2023 میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے...

رمضان المبارک کی آمد آمد، سعودی عرب میں تراویح اور تہجد کیلئے نئے علماء کرام کے ناموں کی منظوری دیدی
جدہ (نیوزڈیسک)سربراہ دینی امور سعودی ادارہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان المبارک میں ترویح اور تہجد کی نمازوں کیلئے آئمہ کے ناموں کی منظوری دیدی ۔ رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تراویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کیلئے شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم، شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید، شیخ ڈاکٹر خالد المھنا، شیخ ڈاکٹر احمد الحذیفی، شیخ ڈاکٹر صالح البدیر، شیخ ڈاکٹر عبداللہ البیعجان، شیخ ڈاکٹر محمد البرھجی اور شیخ ڈاکٹرعبداللہ القرافی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ مسجد الحرام کے لیے ترویح و آخری عشرے میں تہجد کی نمازوں کے لیے جن اماموں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں شیخ عبداللہ الجھنی، شیخ...
میکسیکو سٹی: میکسیکو کی حکومت نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس نے "گلف آف میکسیکو" کا نام امریکی صارفین کے لیے "گلف آف امریکہ" کر دیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے کہا کہ اگر گوگل نے نام کی تبدیلی واپس نہ لی تو ان کی حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔ صدر نے وضاحت کی کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت یہ نام صرف امریکی پانیوں پر لاگو ہوتا ہے، لیکن میکسیکو اور کیوبا کے سمندری علاقوں کو شامل کرنا غلط ہے۔ گوگل نے وضاحت دی کہ یہ صرف امریکی صارفین کے لیے کیا گیا ہے اور دیگر ممالک میں دونوں نام نظر آئیں گے۔ میکسیکو کی حکومت...
لاہور: ہائی کورٹ نے نظربندی قانون کی شق معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی کے قانون کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نظر بندی کے سیکشن کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کردی ۔ جسٹس امجد رفیق نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نظربندی کے قانون کو سیاسی انجینئرنگ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 مارچ تک ملتوی کردی ۔

القادر ٹرسٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نےچیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن درخواست پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر وکیل کو کلائنٹ سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ۔ قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے ، ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں ۔ اب کچھ نہیں ہو سکتا اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کی۔ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی استفسار پر بتایا کہ...
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک—فائل فوٹو وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا خواب ہے کہ پاکستانی عزت کی زندگی گزاریں۔اسلام آباد میں سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب نوجوان میں خود اعتمادی ہو گی کہ ’وہ کر سکتا ہے‘ تو ملک ترقی کرے گا۔ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ 10 سال کے بعد 40 نئے آف شور بلاکس اور31 آن شور بلاکس کا اعلان کیا گیا ہے، ایک بہت بڑا حصہ ابھی تک دریافت نہیں ہوا۔ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، مصدق ملکوفاقی وزیر توانائی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عوام کی سہولت موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔...
—فائل فوٹو قومی اسمبلی نے کشمیری عوام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر امیر مقام نے پیش کی۔قرار داد میں کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور تشدد کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ ایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا، مصطفیٰ کمالایم کیو ایم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پر رکھ کر بھارت کا کراچی میں مقابلہ کیا۔ ایوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ...
کوئٹہ میں اجتماعی شادی کی تقریب میں 16 جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں نجی فلاحی ادارے کی جانب سے منعقد کی گئی اجتماعی شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے پچاس پچاس رشتے داروں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ہر دلہن کو جہیز بھی دیا گیا۔تقریب میں شریک دولہاؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے کہ ہم شادی کے اخراجات برداشت کر سکتے، مقامی فلاحی ادارے نے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کر کے ہمیں بغیر اخراجات کے شادی کا موقع فراہم کیا۔کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ نجی فلاحی ادارے اور مخیر شخصیات کی تقلید کرتے ہوئے صوبائی حکومت بھی...
— فائل فوٹو پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ کسٹم کی کارروائی، مسافر سے 40 لاکھ کا سامان ضبطکراچی لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم کے عملے نے متحدہ عرب... کسٹمز ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں بلوچستان سے آنے والی 2 بسوں سے تلاشی کے دوران اسمگلڈ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔اس کے علاوہ موٹر گاڑیوں کے انجن پارٹس، ممنوعہ چائنیز سالٹ، غیر ملکی سگریٹس، استعمال شدہ ٹائرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں بس سے تلاشی کے دوران اسمگلڈ شدہ سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری بھی برآمد ہوئی ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی واپڈا ٹاؤن لاہور میں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے ان کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد سمیت دیگر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کو بہادری پر خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے والد و بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا۔ لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں اداوزیراعظم شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہید نے دہشت گردوں...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک اور شہری کی ڈمپر سے موت انتظامیہ کے ماتھے پر داغ ہے۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈمپر مافیا کی بے جا طرف داری شہریوں کی مزید اموات کا سبب بن رہی ہے، پسماندہ اور متوسط طبقے کے افراد ڈمپروں اور ٹینکروں کی زد میں آتے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بڑی گاڑیوں اور محافظوں کے ساتھ گھومنے والے عوام کے درد کو محسوس کریں، سمجھ سے بالاتر ہے کہ صوبائی وزراء ڈمپر مافیا کے خلاف بولتے کیوں نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہری پُرامن احتجاج کریں، ٹینکروں اور ڈمپروں کو جلانا درست نہیں، سندھ حکومت بھی سمجھے کہ شہریوں...
عرفان ملک: پنجاب حکومت نے پولیس کی مختلف یونٹس کی اپگریڈیشن کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ان فنڈز کے ذریعے رائٹ مینجمنٹ فورس، سائبر کرائم ونگ، اور انفورسمنٹ فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے جدید مشینری اور آلات خریدے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق رائٹ مینجمنٹ فورس کیلئے ایکوپمنٹ کی خریداری کی جائے گی تاکہ تشویش ناک اور پرتشدد مظاہروں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔ اس کے علاوہ سائبر کرائم ونگ کے دفاتر تھانوں میں قائم کیے جائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مشینری کی خریداری بھی کی جائے گی تاکہ آن لائن جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔ گھریلو ملازمہ سے زیادتی ، ملزم گرفتار پنجاب پولیس...
وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا دنیا اعتراف کر رہی ہے۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، پوری دنیا کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، عالمی مسائل پر بات چیت اور غور و فکر کے لیے جمع ہوئے ہیں، جب بھی امریکا کا دورہ کیا تو...
دنیا بھر میں پاکستانی اوورسیز کی تعداد تقریباً نوے لاکھ سے ایک کروڑ کے درمیان ہے۔ یہ افراد مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں جن میں سب سے زیادہ پاکستانی خلیجی ممالک یورپ، شمالی امریکہ، اور آسٹریلیا میں رہتے ہیں۔ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے کیونکہ یہ ممالک پاکستانی مزدوروں اور پیشہ ور افراد کے لیے روزگار کے بڑے مراکز ہیں۔ سعودی عرب میں تقریباً25 سے 30 لاکھ پاکستانی رہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں یہ تعداد 10سے 15لاکھ کے درمیان ہے۔ عمان میں ڈھائی لاکھ پاکستانی ہیں جبکہ قطر اور کویت میں ہر ایک میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔ بحرین میں پاکستانیوں کی تعداد 80 ہزار کے قریب ہے۔ یورپ...
صوبہ خیبر پختونخوا میں کثیرالجہت مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔ سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ سب سے زیادہ سنگین ہے۔ تاہم افواج پاکستان اور ایف سی کے ادارے دفاعی محاذ کامیابی سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ دوسرا اہم مسئلہ ناقص طرز حکمرانی کا ہے جس کی بدولت عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ تیسرا اہم معاملہ نام نہاد قوم پرست پریشر گروپس کا ہے جو کہ دہشت گردی اور ناقص طرز حکمرانی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عوامی بے چینی کی چنگاریوں سے لسانی تعصب کی آگ بھڑکانے کی کوششوں میں مصر وف ہیں۔ اس گھمبیر صورتحال میں صوبائی حکومت کا کردار بہت اہم ہے ۔ یہ پہلو باعث تشویش ہے کہ صوبے میں مسلسل تیسری بار اقتدار...
میڈیا میں 14فروری کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ قائد اعظم ؒاور علامہ اقبالؒ ہمارے بھی ہیروز ہیں، علامہ اقبال ؒنے اپنی شاعری سے دنیا بھر میں انقلاب برپا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد ہمارا فرض ہے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کشمیر کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی، یہ ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ترکیہ کے صدر محترم حافظ رجب طیب اردگان...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں، جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی شرٹس میں پوز دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں بھارتی کرکٹرز کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ڈیزائن کردہ نئی شرٹس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ سمیت پاکستان کا نام بحیثیت میزبان ملک دائیں کونے پر نقش تھا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ...
ذرائع کے مطابق انہیں آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جسے مودی حکومت بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ثبوت نہ ہونے کی بناء پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار افراد کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سنجے دھر نے توصیف احمد پرے، جہانگیر احمد ملک، توصیف احمد شیخ اور محمد اسحاق تانترے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاکو کرنے کے احکامات کو منسوخ کر دیا جنہیں بالترتیب بارہمولہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے احکامات پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) کوسٹا ریکا نے پیر کو کہا کہ وہ امریکہ سے ایسے غیرقانونی تارکین وطن کو وصول کرنے کے لیے تیار ہے جو دوسرے ممالک کے شہری ہوں۔ اس سے قبل پاناما اور گوئٹے مالا نے بھی ایسا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ملک کے صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وسطی ایشیا اور بھارت سے 200 تارکین وطن بدھ کو امریکہ سے ایک تجارتی پرواز کے ذریعے پہنچیں گے۔ پاکستانیوں سمیت سو سے زائد تارکین وطن امریکہ سے ملک بدر اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔ فوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں...
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر...
پیامبر اعظم 19 مشقوں میں استعمال کیے گئے ڈرونز آسانی اور تیزی سے منتقل اور تعینات کیے جا سکتے ہیں، جس سے زمینی فورس کی طرف سے پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے کاروائی میں سرعت کا عنصر مزید بڑھ جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی گراؤنڈ فورسز نے پیامبر اعظم (ص) مشق 19، کے دوران نئے خودکش، ٹیکٹیکل جاسوسی ڈرون نزسا کی نمائش کی ہے۔ ان میں 40 کلومیٹر کی آپریشنل رینج کے ساتھ "بینا" ہائبرڈ جاسوسی ڈرون، 100 کلومیٹر کی رینج کے 5 اور 10 گھنٹے کی پرواز کے حامل "قندیل 4 اور 5" جاسوسی ڈرون اور 7 کلو گرام وار ہیڈ کیساتھ 10 کلومیٹر تک پرواز والے"اربعین" اور 20...
پشاور: خیبرپختونخوا میں کورونا سمیت دیگر ایمرجنسیز میں ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کی کوریج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کو مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے 12 روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے جس میں دو سے پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو شامل کیا جائے گا۔ مشیر صحت احتشام علی نے ایک بچے کو ویکسین لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بارہ روزہ مہم میں زیرو ڈوز والے 78 ہزار بچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی، جبکہ ایک یا دو ڈوز لینے والے سوا لاکھ بچوں کو بھی ویکسین دی جائے گی۔ بچوں کو کالی کھانسی، خسرہ، نمونیا، ٹی بی، اور...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روبیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین کے درمیان آئندہ سربراہی اجلاس کے معاملات کو ترتیب دینے کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں یوکرین پر امن مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی کے بعد کیا جارہا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی...
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ اسلام آباد میں سالانہ تکنیکی کانفرنس اورآئل شو سے خطاب میں وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ ہمیں حکومتی پالیسیوں میں لبرل آئزیشن کی ضرورت ہے۔ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں اس طرح تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ مصدق ملک نے کہا کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے۔ معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا۔ پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ہوئی۔ ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کررہے ہیں۔ ہمیں ملکی وسائل پر انحصار بڑھانا ہے۔ دقیانوسی اور نوکر شاہی کے...
ان دنوں سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص اللہ تعالیٰ، رسول اللہ ﷺ،صحابہ کرام و اہل بیت رضی اللہ عنہم اور قرآن کریم کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ہونے پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے گستاخوں کو تحفظ دینے کی سازشیں عروج پر ہیں۔افسوس کی بات یہ ہے کہ مقدس ہستیوں کے جن گستاخوں کو قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے،مخصوص عناصر صلیبی و یہودی ڈالروں کے بل بوتے پر ان گستاخوں کو بے گناہ قرار دے کر تحفظ دینے کی سازش کررہے ہیں۔اس مقصد کے لئے وہ دجالی میڈیا اور جھوٹے پراپیگنڈے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔اسپیشل برانچ لاہور پنجاب کی...

مصطفیٰ عامر قتل کیس، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل، سندھ ہائیکورٹ نے ریمانڈ کے لیے ملزم کو طلب کرلیا
سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 فروری کا انسداد دہشتگری کا فیصلہ معطل کردیا اور ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج ہی کورٹ نمبر ٹو میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان کو پیش کردیا گیا اور ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغوا کیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ درخشاں تھانے کے پولیس افسر نے مصطفیٰ کی والدہ کا...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس؛جسٹس نعیم اختر افغان اور وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان اور وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان مکالمہ ہوا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ برطانیہ میں فیڈلی نامی فوجی کا کورٹ مارشل ہوا، یورپی عدالت نے فیڈلی کا ملٹری ٹرائل کالعدم قراردیدیا تھا،ذہنی تناؤ کے شکار فیڈلی نے فائرنگ کی تھی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ فیڈلی کی فائرنگ سے ایک ٹی وی ٹوٹ گیاتھا،9مئی واقعات میں بھی ایک ٹی وی توڑا گیا۔ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی: مصدق ملک وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا...
کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل:18فروری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 303,290.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا تقریباً 260,026.75 روپے ہے۔ سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس سونا فی کلو گرام 24K 26,003.00 260,027.00 303,290.00 332,752.00 26,002,675.00 22K 23,836.00 238,361.00 278,019.00 305,026.00 23,836,083.00 21K...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی آمد کے بعد متعدد انتظامی کمیٹیوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی سربراہی میں 6 رکنی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) شامل ہیں، آئی ٹی ڈائریکٹر اس کے سکریٹری ہوں گے، کمیٹی کیس مینجمنٹ کو ہموار کرکے عدالتی کام میں کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔ چیف جسٹس نے پاکستان میں خصوصی عدالتوں (انسداد دہشت گردی عدالتوں) کے افعال اور کارکردگی کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کے 5 ججوں کو بھی مقرر کیا،جسٹس مسرت ہلالی...
کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی کھیپ کراچی پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق موصولہ اطلاع پر بلوچستان سے آنے والی بسوں کو روک کر مکمل تلاشی لی گئی۔ بس نمبر BSC465 کے فرش کے خفیہ ٹینکوں سے 9,340 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ بس نمبر SGS788 سے انجن پارٹس، اجینوموتو، غیر ملکی سگریٹس اور ٹائرز برآمد ہوئے۔ صدر کراچی پاسپورٹ کے باہر بس نمبر BSA736 سے سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری برآمد کی گئی۔ رضا نقوی نے بتایا کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی بسوں اور اشیاء کی مالیت 3 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد ہے، جبکہ برآمد اسمگل شدہ...
بیروت: لبنانی حکام نے ایران سے آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا ہے۔ اس سے قبل ایران سے بیروت جانے والی پروازوں پر 18 فروری تک کی پابندی عائد کی گئی تھی۔ صدراتی ترجمان نجات شرف الدین کے مطابق، "وزیر ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایران سے پروازوں کی معطلی کے دورانیے میں مزید توسیع کریں۔" تاہم، پروازوں کی بحالی کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔ امریکی حکام نے خبردار کیا تھا کہ اسرائیل ایرانی پروازوں کو نشانہ بنا سکتا ہے، جس کے بعد لبنان نے دو ایرانی پروازوں کو بیروت لینڈنگ کی اجازت نہیں دی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ ایران سے ہتھیار لانے کے لیے...
پاکستان شوبز کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھاتے نظر آئے۔ حمزہ علی عباسی نے نکاح پڑھایا اور دولہا کی جانب سے حق مہر کی رقم کا بھی اعلان کیا۔ اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ نکاح پڑھانے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین حمزہ علی عباسی کو مزاحیہ انداز میں مولانا حمزہ علی عباسی کہہ رہے ہیں۔ View this post on Instagram ...
ذرائٰع کے مطابق اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مظلوم کشمیری عوام کی جائز جدوجہد آزادی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کے فوری حل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے اصول کا احترام فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ حل کے لیے اہم...
چوہدری پرویز الہٰی— فائل فوٹو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک بار پھر طلب کرلیااینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔ لاہور کی اینٹی کرپشن کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت جج سردار اقبال ڈوگر کے تبادلے کی وجہ سے نہ ہو سکی۔عدالت نے بغیر کسی کارروائی کے درخواست پر سماعت 4 مارچ...
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ فیصلے لیتے ہوئے اگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تو تشویش ہوتی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ن لیگ کو اپنی ذمے داری ادا کرنی ہو گی، ہم کہتے ہیں کہ ن لیگ فیصلے مشاورت سے کرے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال ہو چکا اور سی سی آئی کی ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی جائز بات کرتی ہے تو ن لیگ کے خلاف کیسی ہوئی؟ آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے: شازیہ مریپیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ آئینی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے...
میدان سج گئے، ٹیمیں پہنچ گئیں،کرکٹ کی دنیا کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ سجنے میں صرف ایک دن باقی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا باقائدہ آغاز بروز بدھ سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کی چمچاتی ٹرافی کیسے تیار کی گئی آئی سی سی نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے پاکستان کی میزبانی میں سج رہا ہے۔ جس میں کرکٹ کی دنیا کی بہترین 8 ٹیمیں ایک ٹرافی کے لیے 19 فروری سے 9 مارچ تک میدانوں میں اتریں گی۔میگا ایونٹ کی یہ ٹرافی کیسے تیار کی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں ٹرافی کی تیاری کے مراحل دکھائے گئے ہیں۔اس...
نئے ججز کی آمد کے بعد سپریم کورٹ میں ہلچل WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی آمد کے بعد متعدد انتظامی کمیٹیوں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنی سربراہی میں 6 رکنی کیس مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی جس میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) شامل ہیں، آئی ٹی ڈائریکٹر اس کے سکریٹری ہوں گے، کمیٹی کیس مینجمنٹ کو ہموار کرکے عدالتی کام میں کارکردگی کو یقینی بنائے گی۔ چیف جسٹس نے پاکستان میں خصوصی عدالتوں (انسداد دہشت گردی عدالتوں) کے افعال...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سےچل رہے ہیں، آئینہ اُن کو دکھایا تو بُرا مان گئے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان کہا ہے کہ صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے، مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں، پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے تو آپ تڑپنا شروع کر دیتے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سندھ میں جانور بندھے اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے...

ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوششوں کا الزام ، 14 امریکی ریاستوں کا عدالت سے رجوع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) امریکا میں ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی سرپرستی میں قائم ادارے پر ٹیکس دہندگان کی معلومات، بینک ریکارڈ اور دیگر حساس ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے کی کوششوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ، امریکی وکلا نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ تک ممکنہ غیر قانونی رسائی کو امریکی شہریوں کو بدنیتی سے نشانہ بنانے، ان کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے اور دیگر اثرات پیدا کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی کے اپنی کوششوں میں کامیاب ہونے کی صورت میں اس ادارے کے سربراہ ایلون مسک اور ان...
پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کے قرآن و حدیث کے بارے میں علم و فہم کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تعریفی بیانات آرمی چیف کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کے بعد سامنے آئے، جس میں جنرل عاصم منیر نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل اور جامع گفتگو کی۔ علمائے کرام نے کہا کہ آرمی چیف کے دلائل نے انہیں اطمینان بخشا اور وہ اس موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے انہیں بہت سکون ملا اور...
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مینا خان آفریدی کی 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کو درج مقدمے میں گرفتار نہ کی جائے۔ یہ بھی پڑھیے: کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت دیگر ملزمان بری دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ مینا خان آفریدی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، وہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے عدالے سے استدعا کی کہ انہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے جس پر...
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں "وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا" کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے حکومت کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی سیف نے معاشی صورتحال...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔ بعد ازاں...
نیو یارک: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے، جس سے معیشت میں استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، زبوں حال معیشت کو سنبھالا اور اقتصادی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آج ہونے والی شہادتیں ان دہشتگردوں کو دوبارہ واپسی...
بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ...
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا پولیس ریمانڈ کیوں نہیں دیا گیا؟ عدالت میں سنسنی خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں عدالت نے ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تاہم سماعت کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے۔سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظفر راجپوت نے مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت کی جس دوران سرکاری وکیل اور کیس کے سابق تفتیشی افسر سمیت متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ملزم ارمغان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ اب کیس کا تفتیشی افسر کون ہے؟ سرکاری...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت موخر کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس میں یہ مجھے سزا دے کر پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوائیں گے، عمران خان جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں دی جاچکی ہیں اور ٹرسٹ بھی ضبط ہوچکا ہے، ٹرسٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں چلا گیا ہے، اب اس کیس میں کچھ نہیں ، قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 8 سال کے طویل انتظار کے بعد 19 فروری کو سج رہا ہے، ایونٹ میں 8 ٹیمیں چمچماتی ٹرافی کیلئے میدان میں اتریں گی، پاکستان پہلی بار اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جو کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 8 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں کل 15 میچز کھیلے جائیں گے جس کیلئے ٹیموں نے بھرپور تیاری شروع کردی ہے۔ ایونٹ میں بھارت اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گا۔ ایونٹ میں ویرات کوہلی، کین ولیم سن، جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم جیسے بڑے نام ایکشن میں ہوں گے وہیں کچھ ایسے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) یوکرین جنگ کے حوالے سے ریاض میں امریکی اور روسی اعلیٰ سفارت کاروں کی یہ میٹنگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی ملکی خارجہ پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کا مظہر ہے۔ دوسری مدت کے لیے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد یہ امریکی اور روسی اعلیٰ سفارت کاروں کی پہلی میٹنگ ہے۔ امریکہ، روس تعلقات کی بحالی بھی بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ روسی امریکی مذاکرات سے قبل روسی وزیر خزانہ سعودی عرب میں اس میٹنگ میں نہ تو یوکرین کے نمائندے موجود ہوں گے اور نہ ہی یورپی ممالک کے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو بھی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ ادھر یورپی رہنماؤں نے...
اسلام آباد: ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے وکیل جہانزیب سکھیرا پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں ، ٹرسٹ ضبط ہوچکا ہے۔ ٹرسٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں چلا گیا ہے، ضبط ہے، اب اس کیس میں کچھ نہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں بھی مقرر نہیں ہوئیں۔ جب تک ٹرائل کورٹ کا...
خیبر پختونخوا کے علمائے کرام نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے قرآن سے متعلق علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کی۔ بعد ازاں علما نے آرمی چیف کے علم و فہم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے دلائل کی تائید کی اور کہا کہ ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا کہ آرمی چیف کے بیان سے بہت اطمینان ملا اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مفتی...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh) مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ...
مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، ملزم ارمغان کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسکیوٹر نے جواب دیا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کا اغواء ہوا، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں دو کروڑ روپے کے تاوان...
—فائل فوٹو اٹک میں سنگین جرائم میں ملوث ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عالمگیر کو حضرو پولیس برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی۔ وہاڑی: امام مسجد کا قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ2 فرار ہوگئے۔ اس دوران نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر کے ملزم کو پولیس حراست سے چھڑا لیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ رکنے پر ملزم عالمگیر شدید زخمی حالت میں ملا، جو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی سے پیپلز پارٹی کو پریشر محسوس ہوتا ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گورنر پنجاب تو بہت کچھ کہتے رہتے ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیا کریں، ان کی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، گورنر پنجاب کے کہنے سے تو کوئی وزیرِ اعظم بنے گا اور نہ ہٹے گا۔ دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ سندھ کے تاجروں نے مریم نواز...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ جنگ بندی معاہدے کے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالم اسلام امریکا اسرائیل کے منصوبے کے خلاف متحد ہو جائے۔ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائیل سول حکومت کی ناکامی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیریوں اور فلسطینیوں سے محبت ہر پاکستانی کی رگ میں ہے۔نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ کرم میں امن معاہدہ کو سبوتاژ کرنا تباہ کن...
وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی بہتری کا دنیا اعتراف کر رہی ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی استحکام پیدا ہو رہا ہے، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے۔ مہنگائی 5 فیصد کے قریب آ گئی: اسحاق ڈارنائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی 5 فیصد کے قریب آ گئی ہے، اس ماہ 5 فیصد سے کم نمبر آئے...
کینیڈا میں ڈیلٹا ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار ہوکر الٹ گیا جس سے کم از کم 18 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا سے پرواز بھرنے والے طیارے کو حادثہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت جہاز میں 80 مسافر سوار تھے جنہیں واقعے کے فوراً بعد جہاز سے ریسکیو کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں لاپتہ جہاز کا ملبہ منجمد سمندر سے مل گیا، 10 افراد ہلاک سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں مسافروں کو الٹنے والے جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریسکیو اہلکار تباہ شدہ جہاز پر فائر بریگیڈ سے پانی...

القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں، ٹرسٹ ضبط ہو چکا، کیس میں کچھ نہیں،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں، ٹرسٹ ضبط ہو چکا، کیس میں کچھ نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کی چیریٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سماعت کی، عدالت نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں تو سزائیں ہو چکیں، ٹرسٹ ضبط ہو چکا،ٹرسٹ پنجاب حکومت کی تحویل میں چلا گیا، اس کیس میں کچھ نہیں۔ چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا لوگو چھاپا گیا یا نہیں ؟ تصویر...
چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12.123 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا اور عالمی سطح پر فلمی تاریخ کی باکس آفس فہرست میں یہ فلم ٹاپ نو میں شامل ہو گئی۔ ریلیز ہونے کے بعد سے ، فلم “نیزہ 2” نے متعدد “ریکارڈ” قائم کیے ہیں۔ چینی فلمی تاریخ کے باکس آفس میں اسے ٹاپ پر آنے میں صرف 8 دن اور 5 گھنٹے لگے ، یہ فلم عالمی سنگل فلم مارکیٹ کی باکس آفس چیمپئن بن گئی ، اور عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں “واحد نان ہالی...
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں دے گی اور ہفتے کو 3 یرغمالی رہا کرے گی۔ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، غزہ میں موبائل گھروں اور خیموں کی ترسیل پر پابندی برقرار ہے۔ ادھر لبنان کے شہر صیدا میں ڈرون حملے میں حماس کمانڈر شہید ہوگیا۔ علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر تبادلہ خیال اور روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔
یوکرین تنازع پر امریکا روسی حکام کی سعودی عرب میں کل ریاض میں ملاقات ہوگی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے کل ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے سمیت، غزہ پر ٹرمپ کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، بات چیت میں یوکرین شریک نہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی شمولیت کے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسا معاہدہ قبول کریں گے۔
پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سیما گُل کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی جبکہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ پولیس کے مطابق سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا تھا کہ ورسک روڈ پر واقع ارباب فلیٹس کی رہائشی ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے سے ہوئی۔ واضح رہے کہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔
پاکستان کا او آئی سی پر فلسطینی ریاست کیلئے سعودی اقدام کی حمایت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد/نیویارک(سب نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) پر زور دیا ہے کہ وہ پورے خطے میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے ایک ناگزیر پیشگی شرط کے طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی اقدام کی توثیق کرے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان او آئی سی کو اپنا ’بنیادی حلقہ‘ سمجھتا ہے اور فلسطین کا مسئلہ پاکستان اور مسلم دنیا...
بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کی جرسی پر لفظ ‘پاکستان’کندہ کروانا پڑ گیا۔بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے رہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کوآئی سی سی کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ واضح رہےکہ انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان (یعنی میزبان ملک) کا ذکر ہونے پر...
سندھ ہائی کورٹ نے نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کے پولیس ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغواء کیا گیا۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کے تاوان کی کال موصول ہوئی ہے، تاوان کی کال کے بعد کیس کی انویسٹی گیشن اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہو گئی، 8 فروری...
کراچی: جیل چورنگی پر ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل ہجوم نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)جیل چورنگی فلائی اوور سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والی سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے وہاں سے گزرنے والے واٹر ٹینکروں پر پتھراؤ کر کے انھیں نقصان پہنچایا اور نامعلوم افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی کے فائر بریگیڈ کا عملہ 4 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکروں میں لگنے والی آگ پر...
کراچی میں جیل چورنگی فلائی اوور پر واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکرز کو آگ لگادی۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکرز ڈرائیورز مبینہ طور پر ریس لگا رہے تھے، اس دوران موٹر سائیکل سوار ان کی زد میں آگیا۔ پولیس کے مطابق مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو آگ لگائی، اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ یاد رہے کہ رواں سال 2025 میں اب تک کراچی میں...
کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا۔ حادثے میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوئے، 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، مسافروں اور عملے کی مزید معلومات لی جارہی ہیں، جبکہ موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔
ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کی غیرقانونی اور مشکوک دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری امر الدین حاکمی نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔ افغان شہری قازقستان کے پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹیمپ موجود نہیں تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے طورخم بارڈر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کے...
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو F-35 جنگی طیارے فروخت کرنے کی پیشکش پر بھارتی اپوزیشن نے سخت تنقید کی ہے، جبکہ روس نے بھی Su-57 طیارے بھارت میں تیار کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 31 تک گر چکی ہے، جبکہ مطلوبہ تعداد 42 ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کے پیش نظر بھارت مزید جنگی طیارے خریدنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور روس دونوں نے جدید طیارے دینے کی پیشکش کی ہے۔ بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے امریکی F-35 طیاروں کو "مہنگا اور ناقابلِ اعتماد" قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے ایلون مسک کے F-35 پر...
پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھپوانا پڑ گیا۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ فینز کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر 'پاکستان' تحریر ہے یا نہیں؟ توجہ اس پر مرکوز تھی کیونکہ بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے۔ مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور...
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاون جاکر ان کے والد محمد اشرف ،بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ کو دلاسہ دیا۔ انہوں نے شہید کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف...
ماریہ بی پاکستان کی بہترین اور مشہور فیشن ڈیزائنرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کامیاب کاروباری خاتون اور معروف سماجی کارکن کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کی ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ اس وقت خبروں میں آئیں جب انہیں عورت مارچ لاہور کے منتظمین کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ 12 فروری کو لاہور میں خواتین کے قومی دن کے موقع پر عورت مارچ ہوا۔ مارچ کے شرکا پریس کلب سے فلیٹیز ہوٹل تک مارچ کرتے ہوئے پہنچے۔ ان کے پلے کارڈز ماریہ بی اور سابق پاکستانی اداکارہ مشی خان کے خلاف تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کے عالمی دن پر عورت مارچ حال ہی میں ماریہ بی نے عورت مارچ لاہور کے بارے میں ردعمل ظاہر کیا...
آج بروزمنگل،18 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ کو دوستی میں کامیابی ملے گی۔ صنعت و تجارت میں آپ کی کوششیں رنگ لائیں گی۔ آپ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے۔ مشترکہ منصوبوں میں بہتری جاری رہے گی۔ ذمہ دار افراد کے تعاون سے کام کے حالات مزید مثبت ہو جائیں گے۔ آپ کا جیون ساتھی آپ کی توقعات پر پورا اترے گا۔ استحکام کو تقویت ملے گی۔ آپ اپنے کام میں سرگرم رہیں گے اور اپنے منصوبوں میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ بات چیت کی خواہاں ہے، اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ اس کوشش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ گنڈا پور بات چیت کی بحالی کیلئے اپنے تعلقات کا استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم، پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے تردید کی ہے کہ ایسی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔ اس تردید کے باوجود، ذریعے کا اصرار تھا کہ پی ٹی آئی اس پس پردہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے بے قرار ہے اور گنڈا پور کو اہم شخصیت سمجھتی...
کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں کے بعد امدادی قافلے کو بچانے کی کوششوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں ایف سی کے 4 اور پاک فوج کا ایک جوان شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے پیر کومتعدد حملوں میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد کرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ تشدد کی تازہ لہر نے علاقے میں موجود غیر یقینی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، کیونکہ گزشتہ ماہ ہی کئی ماہ تک جاری رہنے...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا واحد مقصد علاقے کا اسلامی تشخص اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 فروری 2025ء) اقوام متحدہ اور شراکتی اداروں نے غزہ میں فوری اور متواتر مدد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 15 ماہ کی جنگ سے تباہ حال لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری ہے لیکن بڑے پیمانے پر ضروریات کے باعث اس میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے غزہ کی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علاقے میں طبی مقاصد کے لیے آکسیجن، جراحی کا سامان اور انتہائی نگہداشت کے متقاضی مریضوں اور زخمیوں کا علاج کرنے کی خدمات ہنگامی بنیادوں پر درکار ہیں۔ خاص طور پر الشفا اور الرنتیسی ہسپتالوں میں ان کی اشد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن رواں ہفتے شام کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ عبوری حکومت کے عہدیداروں سمیت معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والوں سے ملک میں قیام امن، استحکام اور ترقی پر بات چیت کریں گے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ خصوصی نمائندے نے چند روز قبل میونخ سلامتی کانفرنس میں شام، فرانس، جرمنی، عراق، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں سے بات کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے شام میں وہاں کے لوگوں کے زیرقیادت اور عالمی برادری کی مدد سے جامع سیاسی...
—فائل فوٹو نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے مصطفیٰ عامر کے اغواء کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور کہا کہ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغواء کیا گیا۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ تحقیقات کے دوران مغوی کی والدہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا، مغوی کی والدہ نے بتایا کہ انہیں 2 کروڑ روپے کے تاوان کی کال موصول ہوئی ہے، تاوان کی کال کے بعد کیس کی انویسٹی گیشن اے وی سی سی پولیس کو منتقل ہو گئی، 8 فروری کو ڈیفنس کے ایک...