لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں گزشتہ شام ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔عشائیے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری اور سیکرٹری سیاحت فرید احمد تاڑر نے خصوصی شرکت کی۔

مہمان وفد کی لاہوری روایتی اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، جس پر وفد نے شاندار میزبانی کو سراہا اور اظہارِ تشکر کیا۔ قبل ازیں، ای سی او ممالک کے سفیروں نے دہلی دروازہ، گلی سورجن سنگھ اور مسجد وزیر خان کا تاریخی دورہ کیا، جہاں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے شاہی انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مسجد وزیر خان میں وفد کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

مہمان سفیروں نے مغلیہ طرزِ تعمیر، تاریخی ورثے اور اس کے تحفظ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاہی حمام کے دورے کو یادگار قرار دیا۔ وفد نے لاہور کی تاریخی گلیوں، ثقافتی حسن اور ورثے کی جھلک کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی وفود کی میزبانی پنجاب کی تہذیبی شناخت کا عکاس ہے۔ ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم پنجاب کو عالمی سطح پر روشناس کرا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کی ترویج ہے۔ لاہور کی گلیوں میں تاریخ ہر دم سانس لیتی ہے، جو دنیا کے لیے کشش کا باعث ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ + نیوز رپورٹر) وزیراعلی مریم نوازشریف نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں تعلیم کی انقلابی طاقت کے عنوان سے تاریخی خطاب میں کہا کہ ہر بچہ سکول میں داخل ہو اور سکول میں پڑھتا رہے اور کامیابی حاصل کرے، مریم نوازشریف نے ڈپلومیسی فورم میں انقلابی ویژن، اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گرلز ایجوکیشن کے لئے عالمی معاہدہ تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ باہمی اشتراک کار سے تعلیمی پالیسی، تدریسی حکمت عملی اور فروغ تعلیم کے لئے اقدامات کی تجویز بھی پیش کی۔ ریاست نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے با وقار سفارتکاری کے فروغ کے لئے فرینڈز آف ایجوکیشن کا ویژن ہے۔ ترکیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کو پنجاب میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ نے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب میں کہاکہ ترکیہ کے ادارے پنجاب میں نوجوانوں کے لئے اعلیٰ مراکز قائم کریں۔ ترکیہ سے باہمی شراکت داری اور ایکسچینج پروگرام سے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔ ایسا مستقبل چاہتے ہیں جس پر پاکستان ہی نہیں بلکہ ترکیہ کی آئندہ آنے والی نسلیں بھی فخر کریں۔ ہم اجتماعی طور پر ہر وہ کام کر سکتے ہیں جو انفرادی طور پر مشکل نظر آتا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ ترک خاتون اول کی قیادت میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کا انعقاد خوش آئند امر ہے۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم وویمن لیڈر شپ کا کامیاب ماڈل ہے۔ ہم مل جل کر تمام مسائل کے حل پر قادر ہو سکتے ہیں۔ کامیابی کی داستانوں کی گونج دوسرے ممالک میں بھی سنائی دیتی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں خاتو ن وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی ہوں۔ ہماری تعلیمی پالیسی کی بنیاد انقلاب آفرین اصلاحات ہیں۔ خواتین اور بچوں کے لئے تعلیم، انصاف، عزت و وقار اور مساوی مواقع ہماری اولین ترجیح ہے۔ میں پنجاب میں ایک منفرد طرز حکمرانی چاہتی ہوں جو ہر طرح موثر ہو۔ معاشرتی ناانصافیاں بچوں سے مکمل صلاحیتوں کے اظہار کا حق چھین لیتی ہیں۔ ایجوکیشن محض ایک ڈیپارٹمنٹ نہیں بلکہ امید کی روشن کرن کا اظہار ہے۔ ہم نے اصلاحات کا آغاز سکولوں سے کیا ہے۔ 3 بار پاکستان کے وزیراعظم رہنے والے  نواز شریف اور 3 بار وزیراعلیٰ رہنے والے شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی اور اصلاحات کی ٹھوس بنیاد رکھی۔ تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اورسماجی ترقی کے شعبو ں میں ان کی شاندار کامیابیاں میرے لئے مشعل راہ ہیں۔ بحیثیت وزیراعلیٰ تعلیمی اداروں میں عمارتوں کی بہتری ہی نہیں بلکہ روایتی سوچ کو بدلنے کا چیلنج بھی درپیش تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں سکول ایجوکیشن ریفارمز کا تاریخ ساز آغاز ہو چکا ہے۔  پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کا مقصد محض خواندگی نہیں بلکہ لرننگ فریڈم اور روشن مستقبل بھی ہے۔ تعلیمی اصلاحات کو موثر بنانے کے لئے براہ راست خود نگرانی کر رہی ہوں۔ میں خود کو پنجاب کی وزیراعلیٰ ہی نہیں بلکہ ایجوکیشن کی سفیر سمجھتی ہوں ۔ گرلز ایجوکیشن کے معاملے میں پنجاب کی ہر طالبہ کی ماں بن کر سوچتی ہوں۔ میرا مشن ہے کہ غربت، صنف، پسماندہ علاقوں اور معاشرتی رکاوٹ کی وجہ سے کوئی بچہ پیچھے نہ رہ جائے۔ دور دراز کے پسماندہ اضلاع میں بچیوں میں غذائی قلت کے سدباب کیلئے سکول نیوٹریشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ غذائی قلت کے مسئلے سے سب سے زیادہ طالبات متاثر ہوتی ہیں۔ پنجاب کے سکولوں میں غذائی قلت کے شکار بچوں کو روزانہ ملک پیک ملنا خوشی کا باعث ہے۔ تعلیم میں اصلاحات محض نصاب تعلیم یا درسی مواد تک محدود نہیں بلکہ استاد کی قابلیت بھی اہم ہے۔ پنجاب میں مکمل شفافیت کے ساتھ میرٹ پر 30ہزار نئے اساتذہ بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں تعلیمی  اصلاحات کا مرکز و محور صرف اور صرف طالب علم ہیں۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے ہر طالب علم کی استعداد کا ر کے مطابق ایجوکیشنل پلیٹ فارم پر کام کیا جا رہا ہے۔ 3بار وزیراعظم منتخب ہونے والے نواز شریف کے نام سے منسوب انٹرنیٹ سٹی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے دل میں پاکستان کی پہلی آرٹیفشل انٹیلی جنس یونیورسٹی بھی قائم کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے 2طالبہ کی کہانی نے مجھے ذاتی طور پر بہت متاثر کیا۔  پنجاب کے 50ہزار محنتی اور قابل طلبہ کے لئے ہونہار سکالر شپ پروگرام قائم کیا گیا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کا 50فیصد حصہ طالبات کو ملنے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔ بیٹیاں صرف طالب علم نہیں بلکہ مستقبل کی رہنما، سائنسدان اور قوم کی معمار ہیں۔ ہونہار سکالر شپ حاصل کرنے والے 2ہزار طلبہ ایسے ہیں جو والد کی شفقت کے سائے سے محروم ہو چکے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ پر پڑھنے والے 91بچوں کے والدین حیات نہیں ہیں۔ ہونہار سکالر شپ محض اعداد و شمار نہیں بلکہ اس کے پس منظر میں ناقابل تصور درد ناک داستانیں ہیں۔ ہر بچہ کلاس میں محض پڑھنے نہیں آتا بلکہ زندگی کے غم اور اپنے خواب بھی لاتا ہے۔ ہونہار سکالر شپ سے ہم نئے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ تعلیم ہی ہمیں طاقت، سر بلندی، امید اور روشن مستقبل کی بنیاد دے سکتی ہے۔ تعلیم سماجی مساوات قائم کرنے والی سب سے بڑی طاقت ہے۔ ہم درپیش چیلنجز محض سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ ملبے تلے بچوں کو تلاش کرنے والی فلسطینی ماں کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہمیں سکول سے محروم کئے جانے والی افغان بچی اور سوڈانی مہاجر پر بھی سوچنا ہے۔ تعصب کی زنجیروں کو توڑنے والے کشمیری بچے ہمارے ضمیر کا امتحان اور انسانیت کا بحران ہیں۔ ترکیہ نے بچوں کی تعلیم کے بارے میں سوچنے کا قابل قدر موقع فراہم کیا۔ ترک خاتون اول امینہ اردگان نے با وقار سفارتکاری کے ذریعے بچوں کے بارے میں با ور کرایا۔ میں اور اہل پنجاب مشکلات کا شکار بچوں اور خواتین کی اخلاقی اعانت کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہم اقتدار کے ایوانوں اور سڑکوں پر بے بس اور بے کس طبقات کی آواز بنیں گے۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم محض کارکردگی کا بوجھ نہیں بلکہ تاریخ کا وزن بھی اٹھا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کانفرنس کے شرکاء کا ترک زبان میں شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مریم نواز شریف نے ہنجروال میں تشدد سے کمسن ملازمہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قبل ازیں  مریم نواز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ خاتون اول امینہ اردگان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ مریم نواز شریف کا انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کی تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔ ترکیہ کی خاتون اول نے مریم نواز کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ صدر رجب طیب اردگان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر اردگان نے کہاکہ انشاء اللہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگ۔ وزیراعلیٰ نے نواز شریف کی جانب سے ترکیہ کے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ نے ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ قبل ازیں مریم نواز نے ترک خاتون اول امینہ اردگان سے ملاقات کی۔ امینہ اردگان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا۔ امینہ اردگان نے ترکیہ کا دورہ کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ کی دعوت دینے پر امینہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے امینہ اردگان کے ہمراہ کلچرل سٹال کا دورہ کیا۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے سیشن سے صرف ترک خاتون اول اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خطاب کیا۔ مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل ڈے فار سٹریٹ چلڈرن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سٹریٹ چلڈرن ہمارے کل کا چمکتا ہوا سورج ہیں، انہیں اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔ سٹریٹ چلڈرن ریاستی توجہ اور معاشرتی ہمدردی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر خواجہ شاہد محمود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025ء کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں۔ دنیا بھر سے کانفرنس میں شریک رہنماؤں، سفارتکاروں اور مندوبین نے تقریر کے بعد مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مندوبین نے وزیراعلیٰ کے خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ مندوبین نے مریم نواز کے وژن کو سراہا اور ان کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔ مندوبین نے مریم نواز سے گفتگو  میں کہاکہ آپ کے وژن اور پالیسیز سے بڑی تبدیلی آئے گی، آپ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ بعض مندوبین نے مریم نواز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی بھی درخواست کی۔ وزیراعلیٰ نے مندوبین سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ آپ کی تجاویز خواتین اور بچوں کی بہتری کی عالمی تحریک کے حوالے سے بڑا سنگ میل ثابت ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کے لیے کل کسان پیکج جاری کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • ملتان، ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام، یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا 
  • طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز