سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سندھ کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی۔
گریس مارک تمام طلبہ و طالبات کو 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ (یو اینڈ بی) کو بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں، کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرکے رپورٹ دے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
علی امین گنڈاپور(فائل فوٹو)۔خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور سے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالا جائیں گے، جہاں ملاقات میں اہم سیاسی امور زیر بحث آئیں گے۔
ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔