جمعیت علما اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں بل کے خلاف تحریک التوا جمع کرا دی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق پارٹی سربراہ نے بلوچستان اسمبلی سے مائنز اور منرل ایکٹ کے پاس ہونے میں جے یوآئی کے اراکین اسمبلی کی حمایت کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل کے جائرے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی

ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی قیادت کو ایکٹ کی تائید کرنے والے اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور اس پر مرکزی جماعت کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی کے مطابق ایسے کسی ایکٹ کا حصہ بننا یا حمایت کرنا جے یو آئی کی پالیسی ہی نہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اراکین صوبائی اسمبلی کو طلب کرتے ہوئے دفعات و مندرجات اور اسمبلی کارروائی کے تمام ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعیت علما اسلام کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی بل کو مسترد کردیا ہے۔

پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے اس ایکٹ کی منظوری درحقیقت ہمارے وطن اور سرزمین کے قدرتی وسائل اور معدنیات پر براہِ راست قبضے کی کوشش کو مستقل کرنا ہے جو کسی بھی صورت صوبے کے اقوام وعوام کو قابل قبول نہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آئین میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ قدرتی معدنیات پر مکمل اختیار صرف صوبوں کو حاصل ہے، لیکن وفاق اور پنجاب کی سول و ملٹری بیوروکریسی نے فارم 47 والوں کے ذریعے پہلے متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹی اور پھر اسمبلی کے ذریعے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کو بوگس طریقے سے منظور کرایا۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا میں مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل پر پی ٹی آئی حکومت مشکل میں، اپنے ہی ارکان کی مخالفت

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ رمضان المبارک میں صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا تھا جسے پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اراکین صوبائی اسمبلی بلوچستان شوکاز نوٹس جاری مائنز اینڈ منرلز ایکٹ مولانا فضل الرحمان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اراکین صوبائی اسمبلی بلوچستان شوکاز نوٹس جاری مائنز اینڈ منرلز ایکٹ مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان مائنز اینڈ منرلز بلوچستان اسمبلی شوکاز نوٹس اسمبلی کو

پڑھیں:

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، فیصل واوڈا


سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے شرکت کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بعد پی ٹی آئی پاکستان کی کوششیں چل رہی ہیں۔

دوران گفتگو زرتاج گل نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروانےکےلیے حکومت کو خیبر پختونخوا کے عوام سے بات کرنا ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا، فیصل واوڈا
  • جے یو آئی نے بلوچستان اسمبلی سے منظور مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کردیا
  • مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل پر خیبرپختونخوا حکومت مشکل میں، پی ٹی آئی اراکین کا بریفنگ سے واک آؤٹ
  • فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالوں سے جواب طلب کرلیا
  • فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری مؤخر کیوں کی گئی؟
  • مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ