وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار مزید پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت کے معاملے پر وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق عازمین جمع شدہ درخواستوں کے تحت پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرحج کرسکیں گے۔ پالیسی کی خلاف ورزی یا غلط بیانی پر نجی حج کمپنی نااہل قرار دے دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اب نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 12 ہزار کے بجائے ساڑھے 22 ہزار افراد حج کرسکیں گے۔
رواں برس1 لاکھ 79 ہزار 210 کے بجائے1 لاکھ 12 ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار 67 ہزار عازمین فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق حکومت 77 ہزار پاکستانی عازمین میں سے صرف 10 ہزار کیلئے رعایت حاصل کرسکی، نجی حج اسکیم کے تحت 67 ہزار 105 پاکستانی فریضہ حج سے محروم رہ جائیں گے۔
نجی حج اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 پاکستانی عازمین میں سے تقریباً 22500 حج کرسکیں گے۔ حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 میں سے نصف 89605 سرکاری اور اتنے ہی نجی اسکیم کیلیے مختص ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب سے رابطے کر کے 10 ہزار عازمین کیلئے اجازت لی، نجی حج آپریٹرز کی معاہدے کیخلاف ورزی اور مقررہ تاریخ تک حج واجبات جمع نہیں کراسکے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نجی حج کوٹہ استعمال نہ کرنے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنائی، کمیٹی نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ کابینہ ڈویژن کو بھجوا دی۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے اختلافات سے معاملے نے سنگین صورت اختیار کی، پرائیویٹ حج آپریٹرز کے معاہدے پر عمل نہ کرنے کے سبب67 ہزار پاکستانی عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں عازمین حج کی سہولیات سے متعلق بکنگ کی ڈیڈ لائن14 فروری تھی، پرائیویٹ حج آپریٹرز اور سعودی وزارت مذہبی امور اور پاکستان حج مشن کے درمیان10 دسمبر کو معاہدہ ہوا۔
معاہدے کے تحت رواں سال14 فروری تک عازمین کی بکنگ کروانا لازمی تھا، پرائیویٹ آپریٹرز حج کمپنیوں کی تعداد کم کر کے 45 کرنے کی بجائے 902 برقرار رکھنے پر اصرار کرتے رہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے بکنگ سے متعلق توسیع سے انکار کر دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستانی عازمین ذرائع کے مطابق نجی حج آپریٹرز عازمین کی کرسکیں گے اسکیم کے کے تحت
پڑھیں:
2025 کے پہلے تین ماہ؛ کتنے پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں روزگار ڈھونڈ لیا
ویب ڈیسک : بیورو آف امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔
بیورو آف امیگریشن کے مطابق رواں سال پہلے 3 ماہ میں ایک لاکھ72ہزار 144پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے اور سب سےزیادہ 99 ہزار 139پاکستانی مزدوربیرون ملک گئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 859 مستری، 38 ہزار 274 ڈرائیورز اور ایک ہزار 689 باورچی بیرون ملک گئے۔
رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں 849 ڈاکٹرز ملازمت کی غرض سے بیرون ملک گئے، اس کے علاوہ ایک ہزار 479 انجینئرز، 390 نرسز ،3474 ٹیکنیشن اور1058ویلڈرز بھی بیرون ملک گئے۔بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ کے مطابق 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کیا۔ سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے جب کہ 6 ہزار 891 افراد یو اے ای، 8 ہزار 331 عمان، 12ہزار 989 قطر، 939 بحرین،775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان،264 جرمنی اور 815 پاکستانی یونان گئے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
رپورٹ کے مطابق 108 پاکستانی جاپان، 109 اٹلی، 870 ترکیہ، ایک ہزار454 برطانیہ اور 257 پاکستانی امریکا گئے۔