اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش پر پانچ نوجوانوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد میں انٹرنیشنل فوڈ چین کو بند کرانے کی کوشش کرنے والے پانچ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ای الیون 2 میں انٹرنیشنل فوڈ چین میں گھس کر مشتعل افراد نے نعرے بازی کی فوڈ چین کو بند کروانے کی کوشش کی۔
مشتعل نوجوان عملے کو ڈراتے دھمکاتے رہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور پولیس نے فوڈ چین میں گھسنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے، نوجوان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فوڈ چین
پڑھیں:
اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل
اسلام آباد:تھانہ سہالہ میں پیش آنے والا غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جب ایک خاتون ٹک ٹاکر نے تھانے کے ایس ایچ او اور محرر کی نشستوں پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون نے نہ صرف تھانے میں آزادانہ آمد و رفت کی بلکہ پولیس کی نشستوں پر بیٹھ کر ویڈیوز بھی بنائیں جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے پر پولیس کے اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا اور اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد تھانہ سہالہ کے ایس ایچ او ظفر گوندل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ محرر یاسر کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عامر حیات کو نیا ایس ایچ او تھانہ سہالہ تعینات کر دیا ہے۔معاملے کی مزید چھان بین جاری ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔