کینالز معاملے میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں شریک ہیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو ہمارے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی ہیں۔ وفاقی حکومت نے میرے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرائی تو اس میں آئی جی اسلام آباد نے 2 ایف آئی آرز کو چھپایا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ کینالز کے معاملے میں شہباز شریف اور پیپلز پارٹی دونوں شریک ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ جب ہم اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو ہمارے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی ہیں۔ وفاقی حکومت نے میرے خلاف مقدمات کی رپورٹ جمع کرائی تو اس میں آئی جی اسلام آباد نے 2 ایف آئی آرز کو چھپایا۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج عدالت نے حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ہے، اس پر شکرگزار ہیں۔ ہمارے ساتھیوں کو پارلیمنٹ کے اندر سے اٹھایا گیا، اسپیکر نے کمیٹی بنائی، اس پر کچھ نہیں ہوا۔ کینالز کے معاملے پر ہم نے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی، وہ غائب ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ کینالز کے معاملے میں شہباز شریف اور پیپلزپارٹی برابر کے شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر بھی بات ہو رہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں اس بل پر بات تک ہوگی جب بانی پی ٹی آئی احکامات دیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ آج عمران خان سے وکلا پینل کی ملاقات ہے۔ 3 ماہ ہو گئے، میں خود بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملا۔ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ پارٹی میں اختلافات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر مختلف مکاتب فکر کے لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، ہم ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرح ہماری پارٹی میں بادشاہت نہیں ہے۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے جنید اکرم نے ڈرون حملے کے حوالے سے خطاب کیا تھا،مجھے اطلاع ملی ہے کہ کوئی نامعلوم اسمبلی گیا اور ان کا خطاب اڑا دیا ہے۔ اسپیکر صاحب قومی اسمبلی کی پراپرٹی کی حفاظت آپ نے نہیں کی۔ بحیثیت اسپیکر آپ اپنا رول ادا کریں۔ جنید اکبر کا خطاب غائب ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہے ان کو کیفر کردار کو پہنچائیں۔ قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین نے کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کو 15 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمر ایوب بات کرتے ایف آئی
پڑھیں:
وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف
فوٹو: فائلمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بےقابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کرکے حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔