اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیش رفت عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے ’’بی مائنس‘‘ تک بہتر بنانا انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی معیشت بتدریج مستحکم ہو رہی ہے.

فچ نے نہ صرف ریٹنگ میں بہتری کی بلکہ پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کو بھی ’’مستحکم‘‘ قرار دیا ہے جو حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے لیے موجودہ حکومت دن رات محنت کر رہی ہے اور ان کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہونا پوری قوم کے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کی عالمی مالیاتی اداروں میں ساکھ مضبوط ہو گی اور سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنے گا جو مستقبل میں ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے حکومتی معاشی ایجنڈے کی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فچ کی ریٹنگ سے نہ صرف پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوگا .بلکہ یہ پیش رفت سرمایہ کاری، تجارتی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا باعث بھی بنے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور ریٹنگ میں بہتری سے صنعتی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معاشی اصلاحات اور استحکام کے سفر کو مزید آگے بڑھائے گی تاکہ ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جاسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں معاشی صورتحال میں مزید بہتری اور استحکام متوقع ہے اور سرمایہ کاروں و مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

واضح رہے کہ فچ نے حال ہی میں پاکستان کی غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ کو ’’ٹرپل سی پلس‘‘ سے بڑھا کر ’’بی مائنس‘‘ کر دیا ہے اور آؤٹ لک کو بھی مستحکم قرار دیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی کریڈٹ ریٹنگ ہے وزیراعظم ریٹنگ کو کی معاشی ہے اور کہا کہ دیا ہے

پڑھیں:

دہشتگردوں کیجانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے؛ شیری رحمان

سٹی 42 : نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے،  معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ 

شیری رحمان نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کےدرجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کچھ بھی کر لیں سکیورٹی فورسز اور بہادر عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔ 

دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ سے اہم سفارتی رابطہ، پاکستان کی امن کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا
  • اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کلائمیٹ فنانس تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے. یوسف رضا گیلانی
  • عالمی برادری کو مل کرمالیاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف
  • دہشتگردوں کیجانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے؛ شیری رحمان
  • کرپٹو کرنسی کی ترویج کیلئے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام جاری ہے، وزیراعظم
  • بھارت کی جانب سے بغیر بتائے اضافی پانی چھوڑ نےکے بعد دریائے جہلم کی تازہ صورتحال کیا ہے؟
  • گورنر اسٹیٹ بینک کی عالمی اداروں، سرمایہ کاروں کو بہتر معاشی منظرنامے پر بریفنگ
  • پہلگام واقعہ ،وزیراعظم کاغیر جانب دارانہ تحقیقات میں تعاون کا عندیہ
  • قوم کو وژن چاہیے
  • آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ