گلگت، جے یو آئی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امیر مفتی ولی الرحمان نے کہا کہ آج کے اجلاس میں مرکزی مجلس عمومی کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کو فعال بنانے کے لئے عوامی سطح پر پروگرام تشکیل دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی صوبائی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی امیر مفتی ولی الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی امیر مفتی ولی الرحمان، صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر احمد قریشی، نائب امیر میر بہادر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد انس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی شیر اعظم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ محبوب الرحمان، سیکرٹری اطلاعات عبد اللہ احمد، سیکرٹری مالیات ٹکا خان، ڈیجیٹل میڈیا کے کوآرڈینیٹر محمد طیب قریشی، سالار جے یو آئی جی بی مولانا دلدار عزیزی اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ابوبکر صافی نے شرکت کی جبکہ جے یو آئی ضلع گلگت کے امیر منہاج الدین، گلگت کے جنرل سیکرٹری حافظ عنایت اور استور کے جنرل سیکرٹری پروفیسر انور ناصر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشیر احمد قریشی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمعیت علماء اسلام کو مرکزی بیانئے کے تحت منظم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کی معدنیات پر جی بی کے عوام کا حق ہے اور انشاء اللہ عنقریب جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان دیگر جماعتوں سے رابطے کر معدنیات کے حوالے سے متفقہ موقف عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی امیر مفتی ولی الرحمان نے کہا کہ آج کے اجلاس میں مرکزی مجلس عمومی کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کو فعال بنانے کے لئے عوامی سطح پر پروگرام تشکیل دینگے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنرل سیکرٹری نے کہا کہ
پڑھیں:
لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سے ملاقات، مرکزی کنونشن کی دعوت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔