2025-02-03@11:48:03 GMT
تلاش کی گنتی: 3058

«پر تجاوزات»:

(نئی خبر)
     ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے سینٹر واوڈا الزامات کے ثبوت پیش کریں تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے فیصل واوڈا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ افسران نے کوئی دھمکیاں نہیں دیں، سرکاری گاڑیوں کی خریداری قواعد کے مطابق ہوئی۔ان لینڈ ریونیو ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ افسران کو بدنام کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، فیصل واوڈا الزامات کے ثبوت پیش کریں۔اعلامیے نے کہا کہ بے بنیاد بیانات الزامات سے ٹیکس وصولی کے عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے،ان لینڈ ریونیو سروس افسران ایمانداری اور پیشہ ورانہ اصولوں پر کاربند ہیں، افسران کی عزت...
    لاہور: وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پنجاب کے صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ سے معیشت کے ثمرات جڑے ہوئے ہیں اور بہت سی اس سے کہانیاں جڑی ہوئی ہیں۔ چین کے نئے قمری سال اور موسم بہار کی تقریب سے خطاب میں عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی کا لازوال سفر جاری و ساری ہے، ون بیلٹ ون روڈ صدر شی جن پنگ کا شاندار منصوبہ ہے۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم دوسرے مرحلے کی طرف بڑھ رہے ہیں، گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح ہو چکا جہاں پہلی فلائیٹ لینڈ ہوئی جو بہت بڑا سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمارے دلوں کے قریب ہے...
    فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔ملاقات میں سید نوید قمر، ملک محمد احمد خان اور سید اویس قادر شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے روزن کرانز کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ طور پر دعوت دی۔چیئرمین سینیٹ نے یو این سلامتی کونسل کے لیے پاکستان کی حمایت پر آسٹریا کا شکریہ ادا کیا۔ یوسف رضا گیلانی کی آسٹرین نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقاتچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی نیشنل کونسل کے صدر سے ویانا میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی تعاون کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کرنے کے لیے اہم پیش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ تعداد 2018 میں 89.1 ملین کےسابقہ ریکارڈ کو بھی عبور کر گئی۔ دبئی ایئرپورٹس کے مطابق حالانکہ خطے میں غزہ جنگ اور گزشتہ اپریل کے شدید سیلاب کے باعث پروازیں بری طرح متاثر ہوئیں تاہم اس کے باوجود دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت غیرمعمولی رہی۔ ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان واقع متحدہ عرب امارات کا یہ شہر گزشتہ ایک دہائی سے دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈا قرار دیا جا چکا ہے۔ دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس کے مطابق، 'ہوائی اڈا اب بھی اس شہر کی کووڈ انیس کی عالمی...
    امریکی ایئر لائنز کی ذیلی کمپنی امریکن ایگل کی پرواز 5342 واشنگٹن کے رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچ چکی تھی اور توقع تھی کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ کر جائے گی، طیارے میں 26 سالہ اسریٰ حسین بھی سوار تھی جبکہ ان کے شوہر حماد رضا پر ان کا انتظار کررہے تھے، اسریٰ حسین نے اپنے شوہر کو فون کیا کہ پرواز کے اترنے میں 20 منٹ ہی رہ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، تمام 67 افراد ہلاک حماد رضا اپنی اہلیہ اسریٰ حسین سے بات کرہی رہے تھے تھے کہ اچانک ایمرجنسی سروس کے لوگ ان کے پاس سے تیزی سے گزرے اور ساتھ ہی ان کا فون...
    — فائل فوٹو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری بھی ہو سکتی ہے۔ملک کے شمالی علاقوں میں  بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ نیلم آزاد کشمیر  کے سیاحتی مقامات پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو وزیراعظم کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشور دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کی مذاکرات والی ٹرین تو چھوٹ چکی، اب اسے وزیراعظم کی تازہ پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ "جیو نیوز " کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا  کہ لانگ مارچ اور دھرنے پی ٹی آئی کو پہلے کسی منزل تک لے کرگئے اور نہ آئندہ لے کر جائيں گے، ہر مسئلے کا حل سنجیدہ مذاکرات ہی ہیں۔ جرمن انتخابات۔۔جرمنی نئی منزلوں کی تلاش میں مزید :
    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے اس خوشی کے موقع پر چینی حکومت اور...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔ تقریباً ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ڈومیسٹک میں واپسی کرنیوالے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں محض 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوہلی کو ریلوے کے تیز گیند باز ہمانشو سنگوان نے کلین بولڈ کیا تھا، اسکے بعد نوجوان کرکٹر نے جشن منایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئیں، وہیں کوہلی کے مداح آپے سے باہر ہوگئے۔ مزید پڑھیں: نہ فوٹو شوٹ، نہ کیپٹنز میٹ! بھارتی بورڈ خوشی کے شادیانے بجانے لگا سنگوان کے جشن پر کوہلی کے مداحوں نے نوجوان کرکٹر کو سوشل میڈیا سائٹس پر خوب گالیاں دی گئیں اور نازیبا کمنٹس...
    30 جنوری کو یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ 21 سالہ رغد نے نمناک آنکھوں سے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے اپنے والد کو گلے لگایا، اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا، جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزادی ملی۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد کل رام اللہ میں خوشی کے مناظر تھے،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے جھوٹ بے نقاب ہونے کے خوف سے مذاکرات کی میز سے بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2018 اور 2024 کے انتخابات کی تحقیقات کے لیے بڑی پیشکش کی، لیکن پی ٹی آئی نے بغیر جواب سنے ہی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر لی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کسی قسم کی شفاف تحقیقات نہیں چاہتی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے 26 نومبر اور 2014 کے دھرنوں کی تحقیقات کی جائیں تو پی ٹی آئی کے جھوٹ بے نقاب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ نے پاکستان کا ایک ہفتہ طویل دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکومتی، عسکری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی یونین کے اعلامیے کے مطابق نمائندہ خصوصی نے وفاقی و صوبائی وزراء، عسکری قیادت، اقوام متحدہ کے اداروں، انسانی حقوق کے کارکنان، وکلاء، سول سوسائٹی، میڈیا اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔نمائندہ خصوصی نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کی، جس میں عدلیہ کی آزادی، عدالتی مقدمات کے بیک لاگ اور جوڈیشل اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے انسانی حقوق کے...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔  تفصیلات کے مطابق طلباء اور اساتذہ کرام نے کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے درس و تدریس کے نظام کو سراہا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے اور اس بات پر زور دیا کہ ایک اسلامی ریاست میں مدارس کو امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے جدید درس و...
    اسکرین گریب بشکریہ فیس بُک وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سالِ نو کی مبارکباد دی۔ سی پیک کا پہلا مرحلہ، 43 منصوبے مکمل کرلیے گئے، احسن اقبالوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین ،پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے پہلے مرحلے میں 43 منصوبے مکمل کرلیے گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نئے سال پر چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا سال پاکستان...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سالِ نو کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم  نے نئے سال پر چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ "جنگ " کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا، چینی نیا سال دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔  بزرگ شہری پر تشدد کرنا...
    اسلام آباد: یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ نے پاکستان کا ایک ہفتہ طویل دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکومتی، عسکری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ یورپی یونین کے اعلامیے کے مطابق نمائندہ خصوصی نے وفاقی و صوبائی وزراء، عسکری قیادت، اقوام متحدہ کے اداروں، انسانی حقوق کے کارکنان، وکلاء، سول سوسائٹی، میڈیا اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ نمائندہ خصوصی نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کی، جس میں عدلیہ کی آزادی، عدالتی مقدمات کے بیک لاگ اور جوڈیشل اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی...
    اپنے ایک بیان میں محمد الہندی کا کہنا تھا کہ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا منظر نتین یاہو کی شکست کی مانند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "محمد الہندی" نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی مقاومت کو بلیک میل کرنے کی کوششیں کوئی رنگ نہیں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ "حماس" کے صف اول کے قائدین کی شہادت کا مطلب مقاومت کا خاتمہ نہیں۔ محمد الهندی نے کہا کہ حماس آخری دن حتیٰ میدان جنگ میں اپنے مرکزی کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی لڑتی رہی۔ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے...
    برطانوی اخبار ‘‘فنانشل ٹائمز’’ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکی ساختہ ہتھیار زیادہ خریدیں اور دونوں ممالک کے درمیا ن تجارتی تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں،اخبار کے مطابق یہ بات دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی۔ وہائٹ ہاؤس نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اوربتایاہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو ‘‘نیتجہ خیز’’ رہی۔ مودی نے ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں ٹرمپ سے قریبی تعلقات قائم کیے، اور نئی دہلی واشنگٹن کی جانب سے بیجنگ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی میں ایک اسٹریٹجک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات میں ملوث سزا یافتہ 10 ملزمان کی سزا معطل کردی ہے۔ عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے سزا معطلی کا آرڈر جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام ہے، ریکارڈ کے مطابق، ایک بھی ملزم جائے وقوعہ سے گرفتار نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات میں ملوث پہلے 10 مجرموں کو قید و جرمانے کی سزائیں، 4 افغان شہری بھی شامل فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان کے وکیل نے...
    پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے ابرار سمیت پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیکر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد پارٹی رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے لال چوک میں دھرنا دینے کی درخواست انتظامیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد سرینگر میں جمع ہو کر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے...
    امریکی خاتون نے چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی کی اور اتر کر سڑک پر بھاگ گئی، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہوگئی تفصیلات کے مطابق محبت کی شادی کیلئے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے چلتی ایمبولنس میں ہنگامہ آرائی شروع کردی۔اونیجا اینڈریو نے شاہراہ فیصل پر ٹیپو سلطان کےقریب ایمبولینس کو رکوالیا اور ایمبولنس سے نکل کر سڑک پر بھاگ گئی۔امریکی خاتون نے رکشے کو روکا تو خاتون کے بیٹھتے ہی رکشہ خراب ہو گیا ، جس پر رکشے کو ٹھیک کرنے کے بعد دوبارہ چلایا گیا۔اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نرسری کے قریب جمع ہوگئی ، اونیجا اینڈریو کا کہنا ہے کہ مجھے اب پولیس اسٹیشن نہیں جانا۔دوسری...
    امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے مسافر بردار طیارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی خاتون کی شناخت اسریٰ حسین کے نام سے ہوئی ہیں۔ اُن کے شوہر حماد رضا ریگن ایئرپورٹ پر اپنی اہلیہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھے کہ ایئرپورٹ پر اچانک ہونے والی افراتفری سے بے چینی پھیل گئی۔ ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینسوں کی آمد و رفت سے وہاں موجود افراد بے چینی میں مبتلا ہوگئے۔ ہم سب کی پریشانی بڑھتی جا رہی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : واشنگٹن طیارہ حادثہ، تمام 67 افراد ہلاک حماد رضا کے بقول بار...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میںدو اسرائیلی قیدیوں اربیل یہود اور گادی موزیز کی صلیب احمر کو حوالگی کے موقع پر افراتفری اور بگھدڑ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا رد عمل آ گیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایکس ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں نیتن یاہو نے لکھا میں انتہائی خطرناک طور پر ان حیران کن مناظر کو دیکھ رہا ہوں جو ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر دیکھنے میں آئے،میں وساطت کاروں سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے خطرناک مناظر آئندہ نہیں دہرائے جائیں گے اور میں اپنے...
    مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں۔سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسما ہے۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر کی مہندی اور ڈھولک کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا ہے، جس میں ان کے...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی سے تعلقات منقطع کر دے گا جس سے غزہ میں 15 ماہ کی جنگ کے بعد اس کی اہم خدمات کی فراہمی میں تعطل پیدا ہونے کا امکان ہے۔انروا کے اسرائیلی سرزمین پر کام کرنے پر پابندی ہو گی اور اس کے اور اسرائیلی حکام کے درمیان رابطہ بھی ممنوع ہو گا۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اورین مارمورسٹین نے پابندی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، انسانی امداد انروا کے اور انروا انسانی امداد کے برابر نہیں ہے۔ انروا حماس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متاثرہ تنظیم کے برابر ہے۔ یہی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دن رات ایک کرکے تزئین و آرائش کے کاموں کو مکمل کرنیوالے مزدوروں کیلئے بڑا اعلان کردیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے ورکرز سے ملاقات کی اور انہیں دن رات کام پر شاباش دیتے ہوئے سہ ملکی سیریز کیلئے 8 فروری کو میچ دیکھنے آنے کی بھی دعوت دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کا فخر ہیں، میں خود آپکے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھوں گا۔ مزید پڑھیں: اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن؛ نئی لُک دیکھ کر بھارت حیران رہ گیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی...
    ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دیدی۔  رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں، وزیراعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، ملک کی بہتری کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں، 2018 کے بعد ہمیں گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا انہوں نے حکومت بنائی، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔  لاہور...
    اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے مقدمات کی سماعت سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کیس کی کارروائی میں جسٹس مسرت ہلالی نے ایک اہم سوال اٹھایا کہ 9 مئی اور 16 دسمبر کے واقعات میں شامل شہریوں کے درمیان کیا فرق ہے؟ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات کی سماعت کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر غور کیا۔ اس دوران وکیل خواجہ احمد، جو کہ جسٹس ریٹائرڈ جواد ایس خواجہ کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے اپنے دلائل پیش کیے۔ خواجہ احمد نے کہا کہ سویلینز کو ملٹری ٹرائل میں شامل کرنا غیر قانونی ہے، تاہم انہوں نے پورے آرمی ایکٹ کو چیلنج نہیں...
    اسلام آباد: غیر قانونی سمندر کے راستے اسپین بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ مراکش کے ساحل کے قریب پیش آنے والے کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے نے غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے بیرون ملک جانے والے گروہوں کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ اس کارروائی میں اب تک متعدد انسانی اسمگلنگ نیٹ ورکس بے نقاب ہو چکے ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے حالیہ کارروائی میں مزید سات ڈیپوٹیز کو تحویل میں لیا جن سے تفتیش جاری ہے، جبکہ سہولتکاری میں ملوث ملزم کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، حراست میں لیے گئے مسافروں میں مہتاب، محمد خلیق، گل شامیر،...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے اس خوشی کے...
    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ نیا سال پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لے کر آئے گا۔ چینی سفیر نے اس موقع پر وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
    مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک وفد کے ہمراہ 5 فروری کو منائے جانیوالے یوم یکجہتی کشمیر اور 9 فروری کو شہید افضل گورو کی برسی کے حوالے سے بسناڑ کیمپ کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وفد میں منیر احمد کونشے، زبیر درانی اور کمانڈر حیدر کشمیری شامل تھے۔ مشاق احمد بٹ نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ...
    بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہد کپور نے حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی اور جدید دور کے چیلنجز پر کھل کر بات کی۔ شاہد کپور کا ماننا ہے کہ ہر دور کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں اس نظریے سے اتفاق نہیں کرتا کہ ہمارا وقت بہتر تھا اور آج کل کے بچے عجیب ہیں۔ کیونکہ جب ہم بچے تھے تو ہمارے والدین بھی یہی سوچتے تھے۔ ہر نسل کے مسائل الگ ہوتے ہیں۔” شاہد نے اعتراف کیا کہ زیادہ فون استعمال کرنا اور حقیقی زندگی کے لوگوں سے کم بات چیت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، “مجھے احساس ہوا کہ میں موبائل پر زیادہ وقت گزارتا ہوں، اور مجھے...
    گلوبل وارمنگ، ماحولیات، آلودگی، صنعتی فضلہ، یہ وہ اصطلاحات ہیں جو آج کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ ہر محفل میں کہیں نہ کہیں ان کا ذکر نکل ہی آتا ہے۔ جہاں چند لوگ بیٹھے ہوں تو یہ موضوع نہ چاہتے ہوئے بھی گفتگو میں شامل ہوہی جاتا ہے۔ پھر وہاں موجود افراد کسی ماہر ماحولیات کی طرح سنے سنائے حل بتانے لگتے ہیں اور اپنی باتوں میں وزن ڈالنے کےلیے اس بات کو کسی حقیقی ماہر سے جوڑ دیتے ہیں۔ ماحولیات کی اہمیت آج کے دور کا اہم ترین موضوع ہے، لیکن معلم اعظم محسن انسانیت نبی مکرمؐ کی ذات مبارکہ کی تعلیمات اس مسئلے پر انسانی تاریخ کی پہلی اور جامع رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ تاہم نادانستہ ہم اس...
    وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے...
    ریاض : پاکستان اور سعودی عرب کے حکام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متوقع دورے کی تیاریوں میں سرگرم ہیں، جو آئندہ ماہ ہونے کی توقع ہے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔   حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے تین اعلیٰ سطحی وفود پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے پاکستانی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے دوران اقتصادی، تجارتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔
    مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ گزشتہ برس خاموشی سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والے 23 سالہ آل راؤنڈر اب اپنی دلہنیا کو گھر لانے کو تیار ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Muhammad Waseem (@waseem.jnr) سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی...
    جسٹس سوریہ کانت کے ذریعہ لکھے گئے اپنے فیصلے میں عدالت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ زیادہ تر گھریلو ملازمین درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور طبقات سمیت پسماندہ طبقات سے آتے ہیں، انہیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارت کی مرکزی حکومت کو گھریلو ملازمین کے حقوق اور عزت کے تحفظ کیلئے ایک جامع قانون بنانے کی ہدایت دی۔ جسٹس سوریہ کانت اور اجول بھویان کی بنچ نے وزارت محنت اور روزگار کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر اس طرح کے قانون سازی کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے اور چھ ماہ کے اندر اپنے نتائج پیش کرنے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) قانون کے خلاف آج 31 جنوری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ایف یو جے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، صحافی برادری احتجاجی ریلیاں نکالے گی، صحافی سرکاری و غیر سرکاری تقریبات کی کوریج سیاہ پٹیاں باندھ کر کریں گے۔ پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیثی نے صدر مملکت سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور چین کی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں اقوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ چینی سفیر نے وزیراعظم کے جذبات کو سراہتے ہوئے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی پیشکش کردی ہے جسے تحریک انصاف نے مستردکردیا،حکومت کی طرف سے یہ تجویز تاخیرسے آئی ہیاورحکومت اگرپارلیمانی کمیٹی بنانے میں سنجیدہ تھی تو اسے اس کاباضابطہ اعلان چندروزقبل کردیناچاہئے تھاتاکہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات کے بائیکاٹ کے اعلان سے قبل اس تجویزکاجائزہ لیتی اور دیگرجماعتوں سے مشاورت بھی کرلیتی تاہم 28جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے چوتھے اجلاس سے پہلے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے جوڈیشل کمیشن نہ بنانے پر مذاکرات کے بائیکاٹ کااعلان کردیاتھا،سپیکرسردارایازصادق ،جنہوں نے سنجیدگی اور دانشمندی کامظاہرہ کرتیہوئے مذاکرات شروع کرانے میں اہم کرداراداکیاتھاوہ اب بھی پرامید ہیں کہ مذاکرات...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  تحریک انصاف کو ایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کیلئے تیار ہے، ملک انتشار کے ذریعے مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کی دن رات کاوشوں اور اقدامات کی بدولت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے خوارج اور دہشت گردوں کے تعاقب کے دوران انہیں جہنم واصل کر تے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں بجلی کے نرخوں میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی اور اقتصادی امور کے وزراء  اور وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجلی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
    کرم(نیوز ڈیسک)ضلع کرم سے آمدورفت کے راستے چار ماہ سے بند ہونے کےباعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔راستے بند ہونے سے بیرون ملک تعلیمی اداروں میں داخلے اور روزگار حاصل کرنے والوں کے بھی مواقع ضائع ہونے لگے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تقریباً چار ہزار اوورسیز پاکستانی اور تقریباً 3 ہزار طلبہ و طالبات پاراچنار میں پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب مندوری لوئر کرم میں قبائل کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے۔ امن معاہدے کے تحت قبائل کے اب تک 16 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔کرم امن معاہدے پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں جرگہ آج ہوگا۔کرم انتظامیہ نے نقصانات کے ازالے کیلئے کے پی حکومت سے 60 کروڑ روپے...
    برصغیر میں بسنے والے لاکھوں اور اب کروڑوں مسلمانوں کے محبوب لیڈر قا ئداعظم محمد علی جناح کو اللہ رب العزت نے پیش بہا کر شماتی خوبیوں سے نوازا تھا۔ بیسویں صدی کے سب سے عظیم سیاسی رہنما ہونے کے باوصف قائداعظم کی شخصیت و کردار اس قدر شفاف اور متاثر کن تھی کہ آ ج پون صدی گزر جانے کے بعد بھی ان کا بڑے سے بڑا مخالف اور نا قد بھی انکے بارے کچھ منفی یا بے معنی و لا یعنی گفتگو کر نے سے پہلے سو بار سو چتا ہے ۔ ہمارے ہاں اپنے بڑے بزرگوں اور دنیا سے چلے گئے اکابرین کی بے توقیری کا ایک ناپسندیدہ و قبیح عمل کچھ لوگ فیشن کے طور پر...
    یہ حقیقت ہے کہ اگر حکومتیں عوامی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے اور سنجیدہ ہو جائیں، ان حکومتوں کے حکمران یہ بات طے کر لیں کہ انہوں نے سیاست کی بجائے عوامی خدمت کرتے ہوئے جہاں ان کی زندگیوں کو آسان بنانا، جہاں ان کو خوشیاں، آسودگی کے ساتھ خوبصورت ماحول اور اس کے اندر اچھا رہن سہن دینا ہے جو کہ ہر حکومت کا بنیادی حق بنتا ہے تو پھر ہر طرف اچھی فضا دیکھنے کو ملے گی۔ پاکستانی آج ایک نہیں کئی مسئلوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ حالات و واقعات کے تحت کبھی مسائل ہمارے اپنے ہی ہاتھوں پیدا ہوئے اور زیادہ مسائل ان اداروں نے پیدا کئے جن کا کام صرف عوام کو...
    کچھ دن پہلے ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی حیرت انگیز کارکردگی کا ذکر ہو رہا تھا۔ احباب کی گفتگو سے معلوم ہوا کہ ان کے ویوز کئی ملین ہوتے ہیں۔ اس خبر نے مجھے خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا کہ ایک نوجوان کا کنٹنٹ کم از کم ایسا ہے کہ کئی ملین لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر سکتا ہے۔ یہ وہ دور ہے جب ہمارے آس پاس کے سارے لوگ بڑے مصروف ہیں۔ گھروں میں بیٹھ کر بزرگوں کی بات سننا تو دور کی بات ہے یہاں بڑے بڑے دانشوروں اور فنکاروں کو اپنے پروگرامز میں اتنے لوگ نہیں ملتے۔ اس لحاظ سے یہ نوجوان غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ضرور ہیں جو عوام و خواص کو نہ...
    پاکستان کی معیشت گزشتہ کئی دہائیوں سے مشکلات کا شکار رہی ہے، کئی دفعہ اچھی بھلی ترقی کی راہ پہ گامزن معیشت کو پٹڑی سے اکھاڑ پھینکا گیا اور یوں معیشت کو ریورس گیئر لگ گیا۔ مگر اس سب کے باوجود، پچھلے ایک سال میں معیشت اور معاشی ترقی میں کچھ مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ اقتصادی ترقی کی شرح، غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے شعبہ، دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی میں اضافہ وہ سب عوامل ہیں جو پاکستان کی معیشت کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگرچہ اب بھی پاکستان کی معیشت کے سامنے کئی چیلنجز موجود ہیں لیکن پھر بھی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اس کا مستقبل روشن ہے۔ پاکستان...
    دنیا کے مشہور و معروف جنگلوں میں چھوٹے سے چھوٹے جانور سے لے کر قوی الجثہ ہر قسم کے جانور پائے جاتے ہیں، کچھ زیادہ وقت پانی میں گزارنا پسند کرتے ہیں جیسے دریائی گھوڑا، کہنے کو تو اسے گھوڑا کہا جاتا ہے لیکن جسامت میں وہ ہاتھی سے کم نہیں ہوتا، ہاتھی اپنا زیادہ وقت خشکی پر گزارتا ہے لیکن اسے پانی سے خاص رغبت ہے، وہ حالت غصہ میں ہو یا رومانوی موڈ میں، خشکی اور پانی دونوں میں ایک جیسی پرفارمنس دے سکتا ہے۔ غصے کی حالت میں یا پاگل پن کی حدود میں داخل ہاتھی اپنی راہ میں آنے والی ہر چیز کو اپنی سونڈ میں لپیٹ کر زمین پر پٹخ دیتا ہے۔ بڑے سے بڑے...
    اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت کے حجم کی درستگی کیلیے قائم کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات پیش کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کی تنظیم نو سے متعلق سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سفیر عمومی سلمان احمد کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں۔ جامع مشاورت، ماتحت محکموں کے دائرہ کار اور عوامی پالیسی پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ سفارشات مرتب...
    اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے،پولیو کیسز میں کمی انسداد پولیو مہم کے موثر ہونے کی سند ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کوآرڈینیٹر وزارت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز...
    اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ شخص کی موت یا زخمی ہونے، غیر انسانی سلوک کرنے کی صورت میں مجرم کو 14 سال...
    اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پی ایم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو ایک طویل خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے 26 نومبر واقعہ کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی ہے۔ عمران خان نے 349 صفحات پر مشتمل خط اپنے کونسل ایڈووکیٹ نعیم پنجوتھہ کے توسط سے ارسال کیا، جس میں انسانی حقوق، 2024 کے عام انتخابات میں دھاندلی، 26 نومبر احتجاج سمیت تمام موضوعات پر مفصل رپورٹس بھی شامل ہیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لکھے گئے خط میں 26 نومبر واقعے میں زخمی اور وفات پانے والے کارکنان کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی گئی...
    راولپنڈی کا سینٹرل جیل اڈیالہ کے مقام پر قائم ہے۔ یہ جیل شہری آبادی سے کچھ فاصلے پر موجود ہے۔ اڈیالہ جیل میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت 4 ہزار 300 سے زائد ملزمان مجرمان مختلف سیلز مین قید ہیں۔ ان قیدیوں سے ملاقات کے لیے دور دراز علاقوں سے ان کے عزیز و اقارب جیل کا دورہ کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کو کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر قیمتی اشیاء دیتے ہیں۔ وی نیوز نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور یہاں پر ملاقات کے لیے آنے والوں سے پوچھا کہ ان کو یہاں پر قید اپنے عزیز و اقارب سے ملاقات میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور جو کوئی...
    فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بطور سفیر انکی اولین ترجیح اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینا اور تجارتی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اب برآمدات پر مبنی اور خود کفیل سرمایہ کاری پر توجہ دے رہا ہے تاکہ ماضی میں درپیش زرمبادلہ کے بحرانوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیاری سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جو اپنے وسائل خود پیدا کرے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سی پیک منصوبے کو چین سے خلیج اور افریقی منڈیوں سے جوڑنے والا ایک تبدیلی کا منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے...
    پاکستان میں ملازمت پیشہ خواتین کا تناسب مردوں کے مقابلے میں کافی کم ہے، جبکہ پاکستان جیسے ترقی پزیر ملک میں ہر قابلِ روزگار فرد کا معاشی دوڑ میں حصہ لینا وقت اور حالات کی ضرورت بن چکا ہے۔ خواتین کے ملازمت اختیار نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں، جیسا کہ مناسب تعلیم کی کمی، ملازمت کے نا کافی مواقع، سرکاری ملازمتوں کا بحران، چھوٹے شہروں میں مواقع اور رحجان کا نہ ہونا، والدین یا خاوند کی عدم رضامندی اور سب سے بڑی بات دفتروں کا نا مناسب ماحول اور ہراسمنٹ کے واقعات۔ ہر پہلو پہ اگر تفصیلی بات کی جائے تو الگ سے کئی مضامین لکھے جاسکتے ہیں، مگر یہاں ہم حالات حاضرہ کے پیشِ نظر صرف خواتین کو...
    کوٹری (جسارت نیوز) دادو کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ کے رہائشی کلیم اللہ برڑو نے پریس کلب کوٹری پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عبدالقیوم، عمر خان، در محمد، طارق غلام رسول، نذیر برڑو، لطف اللہ، ایس ایچ او خیر پور ناتھن شاہ اور انچارج پولیس اسٹیشن گوزو میری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بااثر افراد کو سیاسی افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہے جس کی بناء پر مجھ پر مختلف علاقوں میں جھوٹے مقدمات درج کیے گئے لیکن میں ان مقدمات میں بری ہو چکا ہوں۔ اس کے علاوہ در محمد نے ایڈیشنل سیشن جج میہڑ کی عدالت میں کیس داخل کرایا تھا جس کا میرے حق میں فیصلہ آچکا...
    عرب و عجم کے مسلمانوں میں دوریاں: مسلم معاشرہ ہمیشہ سے گوری چمڑی کے نشانے پر رہا ہے۔ لاکھوں گورے، ہزاروں دانشور، سیکڑوں میڈیا چینل دن رات ایک ہی کام کر رہے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح اسلام کو زک پہنچائی جائے۔ خاص طور پر پاکستان تو بری طرح ہٹ لسٹ پر ہے۔ یہاں کی سیاست، اقتدار، معیشت و معاشرت سب انگریزوں کی منفی اور تباہ کن پالیسیوں کے زیر اثر ہوتی ہیں۔ کہ کسی طرح کوئی ایماندار قیادت اوپر نہ آجائے۔ قانون کی بالا دستی ہونے نہ پائے، تعلیم کا میدان کھلا نہ چھوڑا جائے، انصاف کی فراوانی نہ ہوجائے، کہیں قوم کی صحت مند پالیسی نہ مرتب ہوجائے، کہیں ترقی کا پہیہ نہ گھوم جائے الغرض کوئی...
    عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج سید منصور علی شاہ نے کراچی میں آئی بی اے میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر تنازع سیدھا عدالت میں لانے کے بجائے پہلے بات چیت اور مصالحت کی کوشش کی جانا چاہیے اگر مصالحت سے مسئلہ حل نہ ہو تب ہی عدالت کا رخ کیا جانا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ نے نشاندہی کی کہ پاکستان میں 86 فی صد مقدمات ضلعی عدالتوں میں ہیں اور ان عدالتوں میں 24 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، ہر کیس عدالت میں لے جانے کی کوشش کے بجائے مصالحت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ مقدمات میں سست روی کے تناظر میں معاملات کے حل کے لیے دیگر ذریعے استعمال ہونے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں اسلام آباد (اے پی پی،نمائندہ جسارت) وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت، کمیشن کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش۔ وفاقی کابینہ میں پائلٹس سے متعلق سابق وزیر کے بیان پر کمیٹی بنانے سمیت یورپی یونین سے ٹیرف معاہدے کی منظوری، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کوایک بار پھر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صدق دل سے مذاکرات کیلیے تیار ہے، ملک انتشار کے ذریعے مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کی دن رات کاوشوں اور اقدامات کی بدولت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، پاکستان...
    کراچی (رپورٹ :قاضی جاوید) سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور بی ایم جی کے سربراہ زبیر طفیل نے جسار ت کے سوال ’’شرح سود کم ہو نے سے عوام کی معاشی حالت کیوں تبدیل نہیں ہورہی ہے؟ ‘‘ کے جواب میں کہا کہ تاجر اور صنعتکارحکومت کی جانب سے شرحِ سود میں مسلسل کمی کوعوام تک منتقل نہیں کر رہے ہیں اور سارا منافع خود اپنے پاس رکھ لیتے ہیںاور وہ اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچنے دے رہے ہیں جس کی وجہ سے سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ ثمرات عام آدمی تک کب پہنچیں گے؟ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، جو13سے کم...
      پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، آئیں معاملات کو آگے بڑھائیں،الیکشن 2018کے لیے جو کمیٹی بنی تھی وہ بھی اپنا کام کرے ، شہباز شریف فروری 2024کے الیکشن کے لیے بھی کمیٹی بنے اور حقائق سامنے لائیں،شہدا ء کی قربانیوں کی تکریم ہم سب پر فرض ہے ،شرح سود میں کمی سے کاروبار اور صنعت کو فائدہ ہوگا،وزیراعظم ۔۔۔۔ (جرأت انیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر تیار ہیں، آئیں پارلیمانی کمیٹی بنائیں اور معاملات کو آگے بڑھائیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو مذاکرات تھے ، اس...
      پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی سے بات کی ہے، وہ اسلام آباد آئیں گے توصحافیوں کے ساتھ رابطہ ہو جائے گا ہم نے شرعی قانون کی بات کی تویہ سوال اٹھایا گیا کہ اس کا استعمال غلط ہو گا، اللہ کے قانون کوموخر کیا جاسکتا ہے تواسٹیبلشمنٹ کی خواہشات کوموخر کیوں نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو ۔۔۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا...
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ پر طیارے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ڈی سی ایریا کے رونلڈ ریگن ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر طیارہ اور آرمی ہیلی کاپٹر کے درمیان ہونے والے تصادم میں کوئی زندہ نہیں بچا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک قوم کے طور پر ہر اُس قیمتی جان کے لیے غمگین ہیں جو اچانک ہم سے چھین لی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، اور اس وقت یو ایس ملٹری اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن...
    بلاشبہہ حقوق العباد کی اہمیت ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شرک کو چھوڑتے ہوئے بقیہ تمام بے احتیاطیوں کو اللہ سبحانہ تعالیٰ اپنے حوالے سے معاف فرما سکتا ہے، لیکن حقوق العباد کا تعلق چونکہ اس کے بندوں سے ہے اس لیے اپنے بندوں کا آقا و مالک ہونے کے باوجود وہ ان کے پامال کیے جانے کو اپنے دائرۂ اختیار سے خود خارج فرماتا ہے۔حقوق العباد سے مراد وہ تمام حق ہیں جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں، مثلاً جان، مال، عزت، شہرت کے تحفظ کا حق، کسی کے مال کو بغیر اس کی اجازت کے تصرف میں لانا، کسی کو اس کی موجودگی یا غیرموجودگی میں تضحیک کا نشانہ اس...
    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن خوش گوار ماحول میں گفتگو کررہے ہیں ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دوستانہ گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر ، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر موسیٰ بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے، اب اسے وسیع تر مذاکرات کے لئے وزیراعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر...
    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات یا مفاہمت کے عمل میں ڈیڈ لاک کا پیدا ہونا فطری امر تھا۔کیونکہ جہاں فریقین میں بد اعتمادی کا ماحول ہوگا اور ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے بجائے شک کی نگاہ سے دیکھیں گے تو وہاں مذاکرات کم اور تلخیاں زیادہ پیدا ہوتی ہیں۔ پہلے سے اس بات کا اندازہ تھا کہ اگرچہ مذاکرات کی میز سجائی گئی ہے لیکن مذاکرات بے نتیجہ رہیں گے ۔ حکومت کی کوشش تھی کہ وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے کہ پی ٹی آئی کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرات کے نام پر حکومت الزام عائد کرتی ہے کہ وہ سنجیدہ نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ تاثر بھی...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ ہم مسلسل کابل میں امر واقعہ حکام سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ یہ ہتھیار غلط ہاتھوں میں نہ جانے پائیں۔ درحقیقت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی افغانستان میں جدید ہتھیاروں تک رسائی ایک بڑا خطرہ ہے، یہ جدید ہتھیار اس اسٹاک یعنی ذخیرے سے حاصل کیے گئے ہیں جو غیر ملکی افواج انخلا کے وقت افغانستان میں چھوڑ کر...
    پاک-چین دوستی ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک-چین دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور یہ ہمیں اپنے آباؤ و اجداد سے وراثت میں ملی ہے۔ جمعرات کے روز چین کے قمری نئے سال کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لازوال دوستی کا سفر جاری ہے، اور چین کے صدر شی جن پھنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت سی پیک جیسے بے مثال منصوبے نے پاک-چین دوستی کو مزید مستحکم...
    واشنگٹن طیارہ حادثہ ریکوری آپریشن اور تحقیقات جاری
    طلال چوہدری: فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، وزیراعظم کی بات پورے پاکستان نے سنی ہے یہ آفر بالکل درست ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم  نے پی ٹی آئی کو  بڑی مناسب آفر کی ہے، پورا سچ جاننا ہے تو 2014 سے چیزوں کو شروع کرنا پڑے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو پھر سے مذاکرات کی دعوتوزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پی ٹی آئی کی...
     چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔  اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور...
    اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں انفرا اسٹرکچر کی تباہی، ٹرانسپورٹ کا نہ ہونا، سیوریج اور صفائی ستھرائی بہت بڑے مسائل ہیں اور اس کی براہ راست ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد ہوتی ہے، پیپلز پارٹی 16 سال سے سندھ پر مسلط اور کراچی کے وسائل پر قابض ہے اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ قابض میئر مرتضی وہاب ہماری کارکردگی پوچھنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے 16 سالہ بدترین دور حکمرانی، ناااہلی و کرپشن کا جواب دیں، ہم نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں اپنے 9 ٹاؤنز میں 125 پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو بحال اور آباد کیا، جماعت اسلامی نے عبدالستار افغانی اور نعمت...
    احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، نورانی کباب ہاؤس شاہراہ قائدین، مین سپر ہائے وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک (9 نمبر) بلدیہ ٹاؤن اور جوہر موڑ پر کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حاظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جمعہ 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنو ں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے...
    غیر قانونی طریقے سے اسپین جانے کی کوشش کرنے اور بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر روک لیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے7 مسافروں کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین اور گوجرانوالہ سے ہے، مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے سینیگال سے اسپین جانے کی کوشش کی۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو...
    والدین ہم قدم، تعلیم میں والدین کی شمولیت کے نئے دور کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں تعلیم کے میدان میں ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے یونیسف پاکستان نے والدین ہم قدم پروگرام کے اثرات اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سیرینا ہوٹل، اسلام آباد میں ایک شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا۔والدین ہم قدم بصیرت سے اثر تک،تعلیم میں والدین کی شمولیت کا سفر” کے تحت، والدین کو تعلیمی عمل کا مرکزی ستون بنانے کے لیے جدید سماجی اور رویہ جاتی تبدیلی (SBC) کے اصولوں کو بروئے کار لایا گیا۔ اس منفرد مہم نے والدین کی شمولیت کے روایتی طریقوں میں ایک نئی روح پھونک دی، جس کے...
    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بہت مناسب آفرکی ، مذاکرات میں بات سنناپڑتی ہے اور پی ٹی آئی کو بات سننے کی عادت نہیں ہے، نجی ٹی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےطلال چوہدری نے کہاکہ مذاکرات میں دلیل سے بات کرناپڑتی ہے اور پی ٹی آئی کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پوراسچ جانناہے کہ توپھرہمیں2014 سے آغازکرناپڑے گا،ہم جو کہہ رہے ہیں کرکے دکھائیں گے ہمارے دل میں کھوٹ ہوتا توآفرکیوں کرتے؟ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بات پورے پاکستان نے سنی ہے اور یہ آفربالکل درست ہے، پارلیمانی کمیشن میں برابرنمائندگی ہوگی جو ہوگادنیادیکھے گی۔ طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف بانی پی ٹی آئی نہیں جو اپنی...
    صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ایکٹ کے حوالے سے کیا کہا تھا؟ مولانا کا سخت ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا جائے اور وہاں کچھ کیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے شہر دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی...
     پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی مذاکرات والی ٹرین تو چھوٹ چکی، اب اسے وزیراعظم کی تازہ پیشکش کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف نے یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے الگ ہو کر غیر جمہوری اور غیر سیاسی سوچ کا اظہار کیا ہے اور اپنے مطالبات سے متعلق ایک اچھا موقع بھی ضائع کیا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے انہيں کسی منزل تک نہ پہلے لے کر گئے نہ اب لے کر جائيں گے، ہر مسئلے کا حل سنجیدہ مذاکرات ہی ہیں، یکطرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے غیر سیاسی اور غیر...
    JEHLUM: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکٹرونک میڈیا کے حوالے بنائے گئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے حکومت اور صدر مملکت آصف علی زرداری  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ ہمیں کچھ کہا جائے اور وہاں کچھ کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کے شہر دینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے صدر مملکت سے بات کی تھی اور صدرنے کہا تھا کہ محسن نقوی سے بات کی، وہ اسلام اباد آئیں گے توصحافیوں کے ساتھ رابطہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدرنے کہا حکومت سے کہوں گا جو تجاویزدی جائیں انہیں تسلیم کریں لیکن...
    پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پروازوں میں اضافے پراتفاق کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کے مطابق اس ہفتے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ مزید بجٹ دوست ایئرلائن آپشنز متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پاکستان کی ایئرسیال 3 شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ووزایئرابوظہبی اور پاکستان کے 2 شہروں کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی۔ یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کے فروری میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات...
    بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اپنے ایک تبصرے کے حوالے سے وضاحت دی ہے جس میں انہوں نے کچھ اداکاروں کو "خود پر زیادہ فخر کرنے والا” کہا تھا۔  اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہوئیں کہ شاہد کا اشارہ سلمان خان یا کارتک آریان کی جانب تھا، تاہم شاہد نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ 28 جنوری کو شاہد کپور اپنی فلم دیوا کی شریک اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ ایونٹ میں شریک ہوئے۔ ایک تفریحی ریپڈ فائر راؤنڈ میں شاہد سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا تبصرہ سلمان خان کی طرف تھا؟ شاہد نے جواب دیا: "ہاں، لیکن مجھے دو تین لوگوں نے میسج کیا...
    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں قیام امن کے لیے افغان قبائل سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کے لیے وفاقی حکومت کی منظوری سے وفد افغانستان بھیجا جائےگا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہِ راست اثر خیبر پختونخوا خصوصاً قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کی وجہ کیا؟ اندر کی خبر جانیے نصرت جاوید سے انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جس کے دونوں جانب پختون قبائل آباد ہیں۔ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات...
    امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ نرسوں کی کمی سے دوچار پاکستان نرسیں کیسے امریکا بھیجے گا؟ پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے کیوں کہ حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر...
    پی ٹی آئی نے مذاکرات سے بھاگ کر اچھا موقع ضائع کیا،اب وزیراعظم کی پیش کش سے فائدہ اٹھائے،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات چھوڑنے پر غیر سیاسی اور غیر جمہوری قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے یہ...
    رہائش کیلئے سوئمنگ پول والا گھر، 20ہزار ڈالر دیئے جائیں ،امریکی خاتون نے مطالبات بڑھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )امریکا سے عاشق کی تلاش میں آنیوالی خاتون پینترے بدلنے لگی۔ نوجوان پردھوکہ دینے کاالزام لگانے والی اونیجا نے ائرپورٹ پرمنی ایکسچینجرپرفراڈ کا الزام دھردیا۔ کہا اس کے ہزاروں ڈالرزہتھیائے گئے۔ بدلے میں بہت کم روپے ملے۔ خاتون کاکہناتھا پہلے بیس ہزارڈالرزدیے جائیں پھرپاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوچوں گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون نے بتایا کہ مجھے20ہزارڈالرفنڈ کے طورپرچاہئیں، جبکہ یہاں رہنے کیلئے ہفتہ وار5سے 10 ہزاررقم چاہئے، میں حکومت پاکستان سے ایک گھرکامطالبہ کرتی ہوں۔ میں عمارت میں درست طریقے سے بجلی چاہتی ہوں۔اونیجا اینڈریونے بتایا...
    اسلام آباد: حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات چھوڑنے پر غیر سیاسی اور غیر جمہوری قرار دے دیا۔  سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ ‏یک طرفہ طور پر مذاکراتی عمل سے نکل کر پی ٹی آئی نے نہ صرف غیر سیاسی اور غیر جمہوری سوچ کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنے مطالبات کے حوالے سے ایک اچھا موقع بھی ضائع کر دیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے یہ گاڑی تو چھوٹ گئی ہے، اب انہیں وسیع تر مذاکرات کے لئے وزیر اعظم کی تازہ پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔پی ٹی آئی کو جان لینا چاہیے کہ سڑکیں،چوک، دھرنے...
    وائس چیئرمین ڈی پی ورلڈ پاک، پائلٹ، پرفارمنگ آرٹسٹ، ایوارڈ یافتہ اداکار، ٹی وی ہوسٹ اور اینکر پرسن فخرِ عالم کے گھر ڈکیتی کی وارداد ہوئی جس پر اداکار و ٹی وی ہوسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ مجرموں کو پکڑ لیا جائے گا۔ My home in Karachi has been robbed. Police are on the scene and an investigation is underway. It is unsettling and deeply upsetting. I am hoping that culprits are apprehended. Things don’t matter to me but peace of mind is priceless. That is the real loss here. For everyone else… — Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) January 29, 2025 جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں فخر عالم...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ قابض میئر مرتضی وہاب ہماری کارکردگی پوچھنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے 16سالہ بدترین دور حکمرانی،ناااہلی وکرپشن کا جواب دیں، ہم نے ڈیڑھ سال کے عرصے میں اپنے 9ٹاؤنز میں 125پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو بحال اور آباد کیا۔ ناظم آباد میں الحسن چوک اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر 55ہزار اسکوئر فٹ پیور بلاک ورک اور چوک کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کے موقع پر علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہاکہ   جماعت اسلامی نے عبدالستار افغانی اور نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی کے لیے پانی کے منصوبے K-2اورK-3مکمل کیے لیکن پیپلز پارٹیK-4منصوبہ مکمل نہ کرسکی، چائنا کٹنگ کرنے والوں...