2025-02-13@20:28:54 GMT
تلاش کی گنتی: 12216

«خون کے»:

(نئی خبر)
    گوجرانوالہ ،انسداد تجاوزات کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے آپریشن کررہاہے
    لاڑکانہ ،معذورافراد کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں
    جماعت اسلامی ضلع شہید بینظیر آباد کے نائب امیرسروراحمد قریشی خطاب کررہے ہیں
    اسلام آباد ،سڑک کے کنارے لگا کچرے کاڈھیر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    میرپورماتھیلو ،گائوں چاکرخان کولاچی کے مکین ٹھیکیداروں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
    ڈی سی جامشورو غضنفر علی قادری لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پرسہون کادورہ کررہے ہیں
    حیدرآباد ،پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہاہے
    حیدرآباد ،وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل سربراہ رضوان احمد کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں
    حیدرآباد ،گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ا یسوسی ایشن(گسٹا) کے تحت پرنسپل نائلہ سموں کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے کے بعد ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی حکام کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا۔ یہ رابطہ اس وقت ہوا جب ٹرمپ کے وزیر دفاع نے کیف کے نیٹو فوجی اتحاد میں شامل ہونے اور روس کے زیر قبضہ تمام علاقوں کی واپسی کے اہداف ترک کرنے کی بات کی، جو واشنگٹن کے نقطہ نظر میں ایک نمایاں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ صدر پیوٹن کے ساتھ ایک گھنٹے سے زائد کی بات چیت کے بعد، ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے۔  سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ رہے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ کے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ جولائی 2019 میں جسٹس (ر) عظمت سعید نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ججز کے ایک ہی عمارت میں ساتھ ساتھ دفاتر ہیں۔ بیچ میں صرف ایک دیوار ہے پھر بھی خطوط لکھتے ہیں۔ سینئر ججز کے خلاف ریفرنس کی بات میں کوئی دھمکی نہیں ہے۔ چیف جسٹس اور خط لکھنے والے ججز ایک ساتھ پریکٹس کرتے رہے ہیں۔ ہم نے تو یہ ہی سنا اور پڑھا تھا کہ ججز اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتے ہیں۔
    لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کے قومی دن کے موقع پر عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکاء ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ شرکاء نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2012ء میں کی گئی ترمیم کو واپس لینے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء جیسے جابرانہ قوانین کے دائرہ...
    اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یمن کے درمیان برادرانہ تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینٹ نے اسلام آباد میں یمن کے سفیر محمد مطہر الاشابی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی استحکام اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان یمن میں جاری تنازعہ کے حل کے لیے اپنے تعاون کے عزم پر قائم ہے۔ چیئرمین سینٹ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یمنی طلباء اور پیشہ ور افراد پاکستانی اداروں...
    لاہور/ اسلام آباد: پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں پیکا قانون کے خلاف صحافیوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے اور احتجاجی مظاہرے کیے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی صحافت کا آغاز ہو چکا ہے جو اسی طرح جاری رہے گی جیسے جنرل ضیا کے دور میں تین سال تک مزاحمت کی گئی تھی۔ سینئر صحافی ناصر زیدی، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، صدر آر آئی یو جے طارق ورک اور دیگر نے کہا کہ میڈیا پر کنٹرول کی ہر کوشش کے خلاف مزاحمت کی جائے گی۔ لاہور پریس کلب...
    اسلام آباد: ملک بھر کی مساجد میں آج شب برآت کی مناسبت سے بابرکت محافل کا اہتمام کیا جائے گا اور رات بھر عبادات و نوافل ادا کئے جائیں گے۔ آج رات ملک بھی کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کریں گے، جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔ شعبان المعظم کا مہینہ برکتوں سے بھرا ہوا ہے، لیکن اس کا 15 واں رات، جو شب برات کے نام سے مشہور ہے، خاص اہمیت رکھتا ہے۔ "شب" کے معنی رات اور "برات" کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔ یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے۔ روایات کے مطابق، اس رات...
    اسلام آباد،کراچی (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آفاق احمد کی گرفتاری میں جو تیزی نظرآئی، دیگر چیزوں میں بھی دکھائی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیرِ نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ محدود وقت میں نیشنل اسٹیڈیم کی شاندار تعمیرِ نو قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ خیبر پی کے میں آئی ڈی پیز کے مزید تجربات کر کے آگ سے نہ کھیلا جائے۔ فوجی آپریشن سے امن قائم نہیں ہو گا۔ دہشت گردی کی وجوہات تلاش کر کے انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کو ہر صورت امن چاہیے۔ پاکستان افغانستان کو لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ افغانستان سے بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کی خودمختاری، آزادی اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مذاکرات کریں۔ افغان سرزمین پاکستان میں بدامنی کے لیے کسی صورت استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سرحد پار سے دہشت گردی کو روکے۔ حکومت اور اداروں کی ذمہ...
    لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور ان کے والد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کیخلاف درخواست پر ان کے وکیل سے متعلقہ دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل نے بتایاکہ صنم جاوید ایک سماعت پر 9 مئی کے دو مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش نہ ہوسکیں۔ اے ٹی سی عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔ لہٰذا کالعدم قرار دیا...
    لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سماعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا لیکن ڈسٹرکٹ جج کو 10ارب روپے مالیت کا دعوی سننے کا اختیار نہیں، ڈسٹرکٹ جج صرف پانچ کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے جبکہ 10ارب روپے کا ہتک عزت دعوی ڈسٹرکٹ کورٹ ٹرائل کر سکتی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کو نوٹیفائی کرتا ہے۔ عدالت ڈسٹرکٹ جج کو ہتک عزت کیس پر سماعت سے...
    اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز جنگ کو روکنے کا وقت ہے، غیر ضروری طور پر بہت تباہی ہوچکی ہے۔ بعد ازاں یوکرینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی صدر سے امن کے حصول پر بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یوکرین نے ولادیمیر زیلنسکی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تصدیق کرتے ہوئے جلد امن کی امید ظاہر کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر بھی پیوٹن کی طرح امن قائم...
    ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور امریکی صدور نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں صدور نے باہمی تعلقات اور یوکرین کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور امریکی صدور نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں صدور نے باہمی تعلقات اور یوکرین کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکی صدر ٹرمپ کو ماسکو  مدعو کر لیا۔ روسی و امریکی ملاقات پر رضامند ہوگئے ہیں۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان...
    مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی ایجنڈے میں ہوئی تو مصری صدر وائٹ ہاؤس کی کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق ہوگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ مصری صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعاون کے خواہش مند ہیں۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق غزہ...
    چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں چینی سفارت خانے کے باہمی اشتراک سےچین پاکستان سپورٹس کارنیوال کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔ چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور...
      اسلام آباد: چین کے شہر ہاربن میں جاری 09ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی سرگرمیاں دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔اسی تناظر میں آج چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے باہمی اشتراک سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک خوبصورت اور مثالی سپورٹس کارنیوال کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمانِ خصوصی چینی سفارت خانے کے ثقافتی قونصلر چن پھنگ تھے۔   چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں، سپورٹس کارنیوال میں مختلف کھیلوں کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ معاشی اور اقتصادی ترقی کی طرح کھیلوں کے میدان...
    روسی قید سے رہا ہونے والے امریکی ٹیچر مارک فوگل صدر ٹرمپ سے مصافحہ کررہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ،جس کے تحت امریکی شہری مارک فوگل کو رہا کردیا گیا۔ روسی صدارتی ترجمان نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت فوگل اور ایک نامعلوم روسی قیدی کو رہا کیا گیا ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روسی شہری کی شناخت ان کی روس واپسی کے بعد ظاہر کی جائے گی۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے روس کی جانب سے رہا کیے جانے والے امریکی ٹیچر مارک فوگل کا وائٹ ہاؤس میں استقبال کرتے ہوئے انہیں انتہائی خاص شخصیت قرار دیا۔
    جرمنی میں ٹرین کی ٹکر سے ٹرک کا پچھلا حصہ تباہ ہوگیا ہے برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے قریب مسافر ٹرین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 300 افراد سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 80 ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجود ٹرین رکنے میں ناکام رہی اور ٹرک سے جا ٹکرا ئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    میکسیکومیں حادثے کا شکار ہونے والی بس جل کر خاکستر ہوگئی ہے میکسیکو سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ہولناک ٹریفک حادثے میں 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ واقعے میں 9 افراد زندہ بچ گئے۔ہلاک ہونے والے افراد میں بس میں سوار 36 سیاح اور ٹرک میں سوار 5مسافر شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران حادثے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،تاہم اس حوا لے سے تفتیش جاری ہے۔
    نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی نے سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک امریکی دہشت گرد گروہ نے مودی کے طیارے میں بم رکھ دیا ہے۔ کالر نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی گروہ ہے جس نے 6ماہ قبل امریکا میں ایک طیارے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی اور طیارے کو مکمل چیک کرنے کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی گئی۔...
    خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی فوج نے خرطوم سے تقریبا 50 کلومیٹر دور جیاد شہر کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کردیا۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ فوج ریپڈ سپورٹ فورسز کو جیاد شہر سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔ جیاد پر دوبارہ قبضہ کرنے کے ساتھ فوج نے چند چھوٹی جگہوں کو چھوڑ کر تقریبا تمام جزیرہ پر کنٹرول حاصل کرلیاہے۔
    کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی حکام نے سڈنی کے ایک اسپتال میں 2 نرسوں کو معطل کر دیا ۔ ٹک ٹاک پر ایک وڈیو میں نرسوں نے یہودی مریض کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیاتھا۔خاتون نرس نے کہا کہ وہ کسی بھی یہودی مریض کا علاج نہیں کرے گی اور اسے مار دے گی۔اس دوران اس کے ساتھی نے بھی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سرکاری ملازم نے چھٹیاں منسوخ ہونے پر ساتھیوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کولکتہ کے علاقے نیو ٹاؤن میں پیش آیا جہاں امیت کمار نامی سرکاری ملازم نے اپنے دفتر میں چھٹیوں کے لیے درخواست دی تھی۔ چھٹیاں منسوخ ہونے پر اسے غصہ آیا اور اس کا دفتر میں موجود دیگر ساتھیوں سے جھگڑا ہوگیا ۔ اس دوران ملزم نے طیش میں آکر چاقو سے حملہ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا ،جن میں دفتر کا سیکورٹی گارڈ بھی شامل تھا۔ حملے کے بعد ملزم چاقو لے کر سڑک پر بھی گھومتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ امیت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کی ذہنی...
    بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے نئے راکٹ کا ڈیزائن مکمل کر لیا ہے تاکہ خلا میں بڑے سیاروں کو بھیجنے کی تیاری مکمل کی جاسکے۔ یہ اقدام ایلون مسک کے خلا میں بڑھتے ہوئے اثرات کا توڑ کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھاری وزن کے ساتھ تیزی سے خلا میں پہنچنے والے راکٹ کی پہلی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ یہ تجربہ وینچانگ خلائی مرکز کی رسد گاہ سے کیا گیا،جو چین کے جنوبی جزیرے ہینان میں واقع ہے۔ راکٹ کا نام دی لانگ مارچ 8 اے رکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راکٹ کی مدد سے نچلی اور درمیانی سطح کے خلائی محور تک رسائی کو بہتر کیا جا سکے گا۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کرنے والی چیٹ جی پی ٹی کے بانی سیم آلٹیمن نے اپنے حریف ایلون مسک کی جانب سے 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس اے آئی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ٹیک بزنس ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین نے کہا کہ اوپن اے آئی کا ایک مشن ہے کہ اے جی آئی کو تمام انسانیت کے لیے فائدہ مند بنایا جائے۔ انہوں نے ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم براہ فروخت نہیں ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اوپن اے آئی کے حصص میں شریک ایلون مسک نے کمپنی کے بورڈ کو 97.4...
    اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔ نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ...
    کراچی(کامرس رپورٹر)سابق صدر سارک چیمبر آف کامرس،سابق صدر ایف پی سی سی آئی اور سابق چیئرمین یو بی جی، معروف کاروباری رہنما افتخار علی ملک نے حالیہ اقتصادی اشاروں اور کامیابیوں کی تعریف کی، ٹیکسوں اور ضوابط کے ڈھانچوں کو سادہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور حکومت، ایس آئی ایف سی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)، اور پالیسی سازوں کی ان کوششوں کی تعریف کی ہے جن کی بدولت معیشت میں استحکام آیا ہے، جس کا نتیجہ حالیہ مثبت اقتصادی اشاروں کی صورت میں سامنے آیا۔افتخار علی ملک نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، روپے کی استحکام، اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابل ذکر کمی دیکھنے کو ملی ہے، یہ کامیابیاں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد علی راشد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی)کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جس کی میزبانی ڈاکٹر زاہد انصاری نے کی تھی جہاں انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر ، آفس بیئررز/ممبران ، مسٹر ایس ایم تنویر مسٹر عاطف سے ملاقات کی۔ اکرام شیخ ، مسٹر خالد طواب ، مسٹر حنیف گوہر ، امان پیر کاروباری برادری کے علاوہ محکمہ صحت سندھ سے تعلق رکھنے والے دیگر قابل ذکر افراد بھی موجود تھے۔ محمد علی راشد نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق سندھ حکومت صوبے میں کاروباری دوستانہ ماحول پیدا کرنے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز سابقہ ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ— نے چاغی میں معدنی تلاش کے لائسنس میں 87.5 فیصد حصہ حاصل کرلیا ہے جس سے اس کے تانبے اور سونے کے کان کنی کے پورٹ فولیو میں توسیع ہوئی ہے۔ماری انرجیز نے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔کمپنی نے کہا کہ ماری منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (سابقہ ماری مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ)، جو ماری انرجیز لمیٹڈ (سابقہ ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے نے سنجرانی مائننگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایس ایم سی) کے ساتھ ایک حتمی معاہدہ کرلیا ہے جو ضروری منظوریوں سے مشروط ہے، تاکہ 87.5 فیصد حصہ اور آپریٹرشپ حاصل کی جاسکے۔...
    ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان، چیئرمین پاکستان کیمیکلز سلیم ولی محمد، عارف بالاگام والا اور شارق فیروزکا ایران کی فتح کی46ویں سالگرہ تقریب کے موقع پر گروپ فوٹو
    شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
    اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا تنویر اور سابق سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی بلوچستان میں زراعت کے حوالے سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
    ریاض: وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ سے چینی کمپنی ہو ائے کے نائب صدربیرے زو ملاقات کررہے ہیں
    جماعت اسلامی کے رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت کراچی یونیورسٹی میں 3 روزہ سالانہ کتب میلے کا دورہ کررہے ہیں
    پشاور (آن لائن) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔پہلے ہی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا اندازہ ہوگا تو وزیراعلیٰ نہیں رہے گا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کہہ رہے ہیں کہ میرے حق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ مولانا صاحب ان لوگوں سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولانا کے گھٹنوں میں بیٹھنے والوںکو ان کا مینیڈیٹ واپس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو میر جعفر اور میر صادق کا...
    پشاور (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سنبھالنے کے بعد جنید اکبر نے پارٹی کی سطح پر آپریشن شروع کر دیا، اس دوران ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے بیرسٹر سیف کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا، پی ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدہ کی ذمہ داری ذیشان ایڈوکیٹ کو تفویض کر دی گئی ہے۔ملک عدیل اقبال پی ٹی ائی کیصوبائی سیکرٹریاطلاعات اور ذیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، دونوں ممبران کی تعیناتی کااعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
    راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجسٹریٹ محمود عالم اور سب انسپکٹر احمد یار پر مشتمل استغاثہ کے 2 مزید گواہوں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے گواہان نے بیان میں شہریار آفریدی اور علی امین گنڈاپور کو نامزد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ملزمان نے بیان دیا کہ علی امین گنڈاپور اورشہریار آفریدی کے اکسانے پر اقدام اٹھایا اس موقع پر استغاثہ کی جانب سے پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے پٹرول بم، موبائل فونز، جلے ٹائر، راکھ اور دیگر اشیا پر مشتمل مال...
    اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، جو ابدارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ یاد رہے کہ عظمت سعید شیخ 2012 ء سے 2019ء تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔جسٹس (ر) عظمت سعید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کیس سننے والے5رکنی بینچ کا حصہ بھی رہے۔
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ہنگری کے سفارتکاربیلا فیضکاس سے مصافحہ کررہے ہیں
    اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہوگیا، اب حکومت مذاکرات کے لیے پہل نہیں کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کی جانب سے واضح پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی دعوت دینے کا موسم تمام ہوگیا، اب پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا دروازہ کھلا رہنے کا مطلب دعوت دینا نہیں اورمذاکرات کا دروازہ بند نہ کرنے کا بھی یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کا انتظار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی پر منحصر ہے کہ وہ کب سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات...
    کہوٹہ(صباح نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں چوری ہوئی اور2024ء میں ڈکیتی ہوئی۔کہوٹہ میں ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ آج پارلیمان میں موجود دو تہائی ارکان اسمبلی پیسے دے کر ایوان میں پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ 24کروڑ عوام کا ملک ہے، اس طرح کام نہیں چلے گا، مجھے ان 3 بڑی سیاسی جماعتوں سےبہتری کی کوئی امید نظر نہیں، سیاست اصولوں اور آئین کے مطابق کرنا ہوگی، ورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سربراہ عوام پاکستان کا کہنا تھا کہ آج جس قسم کی ملک میں کرپشن ہے،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی جب تک سیاسی،ملک اس طرح...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ملاقات کررہے ہیں دبئی /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن/اے پی پی)وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف اورعالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے گزشتہ روزدبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025ء کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے کی ملاقات کی جس میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے حاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی...
    اسلام آباد(خبرایجنسیاں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان، فیڈرل بورڈ ااف ریونیو (ایف بی آر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور وزارت قانون کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق وفد کو پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور شفافیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی، پبلک سیکٹر میں آڈٹ اور احتساب کا سب سے بڑا فورم پارلیمنٹ ہے،پارلیمانی روایت ہے کہ حکومتی اداروں کا آڈٹ اپوزیشن کرتی ہے، گزشتہ کئی سال سے پی اے سی کا سربراہ اپوزیشن لیڈر یا ان کا نامزد کردہ رکن ہوتا ہے۔آئی ایم ایف وفد نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر نامکمل عملدرآمد پر تحفظات ظاہر کیے۔آئی ایم ایف وفد نے ایف...
    واشنگٹن (اے پی پی) امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ العربیہ کے مطابق ایجنسی کو ختم کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں پر ان کے دفتر نے ایک تنقیدی رپورٹ شائع کی جس کےایک دن بعد ان کی برطرفی عمل میں آئی۔حساس معاملات پر بات کرنے کی بنا پر یو ایس ایڈ کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ مارٹن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پال مارٹن دسمبر 2023سے ایجنسی کے انسپکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس عہدے کے لیے امریکی سینیٹ کی تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ صدارتی...
    گلشن ٹاؤن کے تحت شب برأت کی تیاریوں کے سلسلے میں قبرستان میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جارہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمدکی ہدایت پر گلشن ٹاؤن میں شب برات کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے، گلشن ٹاؤ ن کی حدود میں آنے والے قبرستانوں باالخصوص عیسیٰ نگری، لیمو گوٹھ ڈالمیا اور ختم نبوت قبرستان میں شب برات کی مناسبت سے جراثیم کش ادویات کا اسپرے، جھاڑیوں کی کٹائی،صفائی و ستھرائی، روشنی و دیگر بلدیاتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ بلدیاتی خدمات کی مسلسل فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے اس موقع پر کہا کہ شب برات کے موقع پر قبرستان آنے والے شہریوں کیلئے استقبالیہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح ہسپتال کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا معاملہ ‘عدالت نے درخواست کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں جناح ہسپتال کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے جناح ہسپتال جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت چار ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی درخواست گزار کاکہنا تھا کہ وفاق نے 25 سال کیلئے پورا جناح ہسپتال ادارہ سندھ حکومت کے حوالے کر دیا، ہم نے وفاق اور سندھ حکومت کے معاہدے کو چیلنج کیا ہے، پورا ادارہ جس میں ہسپتال، یونیورسٹی ملکیت سمیت 25 سال کیلئے سندھ حکومت کو دے دیا گیا، جناح ہسپتال نے ابھی تک جواب...
    کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق ) تین کروڑ کی آبادی والے شہر میں پانچ فیصد افراد بھی اپنے قیمتی وقت کا ایک زائد گھنٹہ ٹریفک کی نذر کرتے ہیں تو شہریوں کے 15 لاکھ قیمتی گھنٹے روزانہ بغیر کسی نفع اور ثمر کے ضائع ہو جاتے ہیں،رش اور ٹریفک جام کی وجہ سے ایمبولنس وقت پہ اسپتال نہیں پہنچ پاتیں اور بے شمار مریض بروقت علاج سے محروم رہ جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار معروف سرجن ڈاکٹر محمد اورنگ زیب نے شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ پرنمائندہ جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مسئلہ صرف یہ نہیں ہے کہ ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں ہورہی...
    کراچی(رپورٹ / واجدحسین انصاری) مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے دباؤ اور روزنامہ ’’جسارت‘‘کی نشاندہی کے بعد حکومت سندھ نے کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات خاص طورپر ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز ڈرائیورز کے غفلت اور تیز رفتاری سے انسانی جانوںکے مسلسل اتلاف کو روکنے کے لیے موجودہ ٹریفک قوانین میں ترمیم کرکے سخت سزاؤں کا قانون لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ صوبائی وزرات قانون کو اس حوالے سے فوری طور پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میںکراچی میں یکم جنوری سے اب تک ٹریفک حادثات میں 105 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔یہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات انسانی المیے کے ساتھ ایک بڑا سیاسی مسئلہ بھی بن گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سپریم جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی، اور سینئر پیونی جج جسٹس صلاح الدین پنہور کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں دیگر ججزسندھ ہائیکورٹ باراور کراچی بار کے صدور سمیت سینئر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی کا کہنا تھا کہ میری تمام کامیابیوں میں میری ماں اور میری بہنوں کی محنت شامل ہے، مجھے گلی محلے میں دوست بنانے کی اجازت نہیں تھی،ہم اپنی چھت پر کبھی کبوتر تو کبھی پتنگ اڑانے چلے جاتے، اس پر مجھے تنگ کرنے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کا معاملہ ،عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ نمائش چورنگی سے گرفتار 11 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ضمانت منظور ہونے والے ملزمان میں احمد علی، عارف حسین، عارف حسین، حسن رضا ودیگر شامل ہیں وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر اور جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطین سے متعلق بیان پر سعودی کابینہ کے جرات مندانہ ردعمل کو امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ سعودی قیادت بالخصوص ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جو دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے وہ قابل تحسین ہے، سرزمین فلسطین فلسطینیوں کی ہے ‘بے دخلی کی باتیں انسانی حقوق کی پامالی ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ سیجاری بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے کہاہے کہ پہلے سے آباد فلسطینیوں کوبے دخل کرنے کاٹرمپ کا بیان عالمی انسانی...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ہمارے پرائم منسٹر ماحول تو بنا لیتے ہیں، انھیں ماحول تو بنانا آتا ہے اور تعریفیں بھی دیکھ لیں ان کی ہو رہی ہیں، بڑی سنگیں قسم کی، اب رولا یہ ہے کہ ایک دورتھا کہ ہمارے لیے سب سے مشکل جو خبر رپورٹ کرنا ہوتی تھی وہ ذرائع کے حوالے سے ہوتی تھی.  ایکسپریس نیوزکے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آج مجھے لگتا ہے کہ سب سے زیادہ مستند خبر ہوتی ہی ذرائع کی ہے کیونکہ سیدھی بات پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے ہمیں، ہم اون کرنا پسند کرتے ہی نہیں چیزیں، پرائم منسٹر نے بہت اچھا کیا کہ بجلی کے...
    فائل فوٹو نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔نومبر کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے کمی بنتی تھی لیکن ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔رپورٹس کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی کی گئی ہے۔
    کیا پاکستان کا گورننس سسٹم ایک مضبوط جمہوریت کے بغیر آگے بڑھ سکتا ہے ؟یاآئین، قانون کے تابع انتظامی ڈھانچے کے بغیر ہم جمہوری ساکھ کو قائم کر سکتے ہیں۔تواس کا جواب نفی میں ملے گا۔کیونکہ آج کے جدید جمہوری تصورات میں جو دنیا بھر میں موجود ہیںاس میں ایک مضبوط ملک مضبوط اداروں کی بنا پر ہوتا ہے۔اگر ادارے مضبوط اور فعال نہیں تو جمہوریت کی اہمیت بھی ختم ہوجاتی ہے اور اس کا ایک نتیجہ ہمیں اداروں کے درمیان ایک ٹکراؤ کے ماحول کی صورت میں دیکھنا پڑتا ہے ۔جو بداعتمادی کی فضا کو پیدا کرتا ہے اور ایک کو دوسرے کے مقابلے پہ کھڑا کر دیتا ہے۔ آج جب دنیا بھر میں ریاستوں کی درجہ بندی کی...
    لاہور: آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔ 2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا.  شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس...
    پشاور : ضلع کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے بنکرز گرانے کا عمل جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں 4روزکے دوران 44بنکرز گرائے گئے اور اب تک 130بنکرز کو گرایا جاچکا ہے جبکہ متعدد خندقوں کو بھاری مشینری کے ذریعے بند کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بنکرز اور خندق لڑائی جھگڑوں میں استعمال ہوتے تھے۔انتظامیہ نے بتایا کہ تجارتی سامان کی 853گاڑیاں کرم بھجوائی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے اور متاثرین کو امدادی رقوم دینے کاسلسلہ بھی جاری ہے۔
    محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن ہوٹل گروپ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کی رُو سے پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ریڈیسن گروپ کے سی ای او علیم ملک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ انٹرنیشنل ریڈیسن گروپ پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرے گا۔معاہدے کی رُو سے سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔ سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے تربیت، انٹرن شپ مشترکہ تحقیق کے اقدامات کئے جائیں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تکنیکی معاونت...
    لاہور: خواتین کے قومی دن کے موقع پرلاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔  مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا اور شرکاء ایجرٹن روڈ سے گزرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے قریب پہنچے، جہاں خواتین کو درپیش مسائل کو خاکوں اور گیتوں کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کے خلاف قائم...
    کویتی اخبار "قبس" کو انٹرویو دیتے ہوئے عبوری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں سرکاری طور پر بغداد کے دورے کی دعوت دی گئی ہے اور وہ اس دعوت کے جواب میں جلد ہی عراق کا دورہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عبوری حکومت کے نام سے جانی جانے والی شام کی حکومت پر براجمان گروپ کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کویتی اخبار "قبس" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سرکاری طور پر بغداد کے دورے کی دعوت دی گئی ہے اور وہ اس دعوت کے جواب میں جلد ہی عراق کا دورہ کریں گے۔ شام پر حکمرانی کرنے والے باغیوں کے رہنما ابو محمد الجولانی کے زیر کنٹرول حکومت کے وزیر خارجہ کا دورہ بغداد ایک ایسے...
    پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور رائٹر جویریہ سعود نے حالیہ انٹرویو میں برانڈز کے دیوانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں میں مہنگے کپڑوں کا رجحان غلط فہمی پر مبنی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جویریہ نے کہا: "اگر برانڈ کے کپڑے نہ پہنوں تو لوگ سوال کرتے ہیں، جیسے کہ آپ کی کلاس ہی نہیں!” انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں، دنیا گھوم چکے ہیں، ہزاروں جگہوں پر کام کیا ہے اور بہت سے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں، لیکن کلاس کا تعین مہنگے لباس سے نہیں ہوتا۔ جویریہ سعود نے مزید کہا: "اصل کلاس یہ ہوتی ہے کہ آپ 100...
    ویب ڈیسک —  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی ہے اور ایک بار پھر اپنے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ غزہ میں فلسطینی واپس نہیں جا سکیں گے اور یہ علاقہ امریکہ کے کنٹرول میں ہو گا اور اسے ایک سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے گا۔ دوسری جانب شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ کس طرح صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا منصوبہ ہےجو ممکنہ طور پر صرف اس صورت میں کام کر سکتا ہے جب...
    لاہور: نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان اور سیکریٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ فلسطین پر ازسرِنو جنگ مسلط کرنے اور غزہ کی زمین ہڑپ کرنے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی دھمکیاں نہ صرف مشرقِ وسطٰی بلکہ پوری دُنیا کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی بھونڈی سازش ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ   امریکی صدر نے اپنے ابتدائی دِنوں میں ہی امریکی حواس باختگی اور انسانیت سے بدترین دشمنی اور تعصبات کی آگ بھڑکادی ہے، امریکی صدر کے پے در پے غیرقانونی، غیرجمہوری اور غیرانسانی اعلانات ساری دُنیا کو غیرمحفوظ بنارہے ہیں۔ انہوں نےمزید کہاکہ   امریکا خود اپنے خلاف گریٹ ورلڈ الائنس کے مواقع تیزتر کررہا ہے۔ ٹرمپ...
    پارٹی ذرائع کے مطابق ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا انفارمیشن سیکرٹری اور خرم ذیشان ایڈووکیٹ کو ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تعینات کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک عدیل اقبال کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا انفارمیشن سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق خرم ذیشان ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری تعینات کیا گیا۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
    سٹی42:  سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججوں اور ایک عارضی جج کے تقرر کا نوٹیفکیشن ہو گیا۔ وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد   سپریم کورٹ کے 6 مستقل ججوں اور ایک عارضی جج کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ بدھ کے روز نوٹیفائی ہونے والے ججوں میں مسٹر جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین کو سپریم کورٹ کے جج تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل ہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو آرٹیکل 181 اور 175 اے کے تحت سپریم کورٹ کا ایکٹنگ جج تعینات کیا...
    اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 رزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اعلامیے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیے کے صدر کا استقبال کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزرا اور دیگر حکام  بھی موجود تھے۔  رجب طیب اردوار کا ایئرپورٹ پر ریڈ کارپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے حال ہی میں ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس تعینات کر دیے گئے ہیں، وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف پانچ ججوں کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے...
    جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے بینچ کا حصہ بھی رہے، عظمت سعید نے ایل ایل بی ڈگری کی تکمیل کے بعد 1978ء میں راولپنڈی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، 1981ء میں وہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈووکیٹ کے طور پر شامل ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ عظمت سعید شیخ 2019ء تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔ جسٹس (ر) عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری کرنا ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں ’ مکس زون ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری انگلی بالکل ٹھیک ہے،ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی، مجھے معلوم ہے کہ بولنگ کے دوران میرےآخری اوور اچھے نہیں ہورہے۔  جنوبی افریقی بیٹر میتھیوز کے  ساتھ بحث  کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوران میچ میتھیو سے میدان میں گرما گرمی ہو گئی تھی ،اب ہم اچھے دوست ہیں، پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے سپریم کورٹ میں 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج کے تقرر کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اور ساتھ متعلقہ ہائی کورٹس میں قائم مقام چیف جسٹسز کی تقرری بھی کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں 7 نئے ججوں سے آج صبح 9 بجے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی حلف لیں گے۔ وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پہنور، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں کا ارتکاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران صرف 46 یوم میں 1,400 لوگ ہلاک ہوئے جن کی اکثریت سکیورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنی۔ یہ یقین کرنے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ سابق حکومت کے عہدیدار، انٹیلی جنس اور سکیورٹی کے اداروں اور سابق حکمران جماعت سے وابستہ متشدد عناصر نے سوچے سمجھے انداز میں یہ جرائم کیے۔ اس تشدد میں ہزاروں افراد زخمی ہوئے جن پر...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے۔ ملک میں رول آف لاء لانا ہوگا، ہمارے لوگ 2 سال سے 9 مئی کے کیسز میں جیل میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈالائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ہے، مہنگائی کم نہیں ہوئی، 2 ملین لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہماری بات نہیں سن رہی ہے، اپوزیشن...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شیخ عظمت سعید انتقال کر گئے۔ وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ شیخ عظمت سعید لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی قانونی مہارت اور دیانت داری کو عدلیہ اور وکلا برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید اس بینچ کا حصہ بھی رہے جس نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت کی جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیرِاعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔ شیخ عظمت سعید کی وفات پر عدلیہ، وکلا برادری اور مختلف سیاسی و سماجی...
    اسلام آباد: ضلعی عدلیہ کے ججوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے ساتھ ساتھ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سمیت دیگر ہائی کورٹس سے آنے والے ججوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ 5 ججوں نے شرکت نہیں کی۔ اسلام آباد کی ضلعی عدلیہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ جانے والے دو ججوں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججوں نے بھی شرکت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنیارٹی کے مسئلے پر پریزنٹیشن بھجوانے...
    کراچی:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے،جب اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے تو نصرت قدم چومتی ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف بڑا ہدف عبور کر کے سی قومی سیریز کے فائنل میں رسائی بھرپور محنت کا نتیجہ رہی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے 353 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب کے لیے منصوبہ بندی کی اور ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ہمیں بہت اچھا آغازملا تھا ،3 وکٹیں گریں تو سب چیزیں لیول میں آگئیں،18 اوور تک اسکرین نہیں دیکھی، پانچ، پانچ...
    پشاور: پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ بطور چیف جسٹس ان کے 11ماہ کے دور میں 23ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے گئے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس اعجاز انور کو چیف جسٹس مقرر کیے جانے کاامکان ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم 11 اگست 2016 کو پشاور ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے 15 اپریل 2024 کو بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا حلف اٹھایا تھا، ان 11 مہینوں میں پشاور ہائی کورٹ میں 20 ہزار 438 مقدمات دائر ہوئے اور اس دوران 23 ہزار 317 مقدمات نمٹائے گئے۔ بطور چیف...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے ریپریزنٹیشن مسترد ہونے کے آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریپریزنٹیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آئندہ چند روز میں دائر ہونے کا امکان ہے، ریپریزنٹیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی سینیارٹی بحال کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کے خلاف 5 ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی گئیفیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر پیونی جج برقرار ہیں۔ ججز کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریپریزنٹیشن مسترد  کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف اسٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ روانڈا...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی اور مصنوعی ذہانت کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ بات چیت یوکرین میں جاری تنازع کے خاتمے کی نئی کوششوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، جو اپنے چوتھے سال میں داخل ہونے والا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یوکرین، مشرق وسطیٰ، توانائی، مصنوعی ذہانت، ڈالر کی طاقت اور مختلف دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ روسی حکام کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) خون بہنے کی بیماری ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری۔ پاکستان میں حکومت سندھ ایک بار پھر سب سے آگے۔ ملک میں پہلی بار حکومت سندھ کی جانب سے ہیموفیلیا کے 22 مریضوں کے علاج کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے ذریعے ہیموفیلیا جیسی مہنگی بیماری کے 22 مریضوں کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد فراہم کر دی ہے۔ اس تھراپی کی پہلی خوراک ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سینٹر میں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ کی موجودگی میں دی گئی۔ قبل ازیں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کے سینٹر ناظم آباد پہنچے۔ سیکریٹری سندھ...
    کراچی: جنوبی افریقہ کے میتھیو بریٹز اورپاکستان کے شاہین شاہ گرما گرمی کے بعد دوست بن گئے۔ سہ فریقی کرکٹ سیریز کے میچ کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں رضوان مکسڈ زون میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کرکٹر نے کہا کہ کھیل کے دوران واقعات پیش آجاتے ہیں۔ میرا شاٹ مس ہوا تو میں خود سے ہم کلام ہوا، شاہین شاہ آفریدی  سمجھے کہ میں نے انہیں کچھ کہا ہے جس کی وجہ سے تھوڑی سی تلخ باتیں ہوگئیں،تاہم میچ کے اختتام پر ہم نے ملاقات کی اور اب ہم دوست ہیں۔  یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی ویڈیوز سامنے آگئی میتھیو بریٹزنے مزید کہا کہ ہم نے اچھے رنز کیے...
    کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف شان دار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے فائنل میں رسائی پر تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری اور سلمان علی آغا کے عمدہ 134 رنز کی بدولت 353 رنز کا ہدف عبور کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے پر نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے خوب جشن منایا۔ پاکستان کی اس یادگار فتح پر تماشائیوں نے جذبات سے سرشار ہو کر پرجوش انداز میں قومی ٹیم اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی۔ کرکٹ کے متوالوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی بیٹرز...
    سیکورٹی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ آپ امام زمانہ علیہ السلام کے وجود بابرکت کے حضور اپنی ذمہ داریوں کو اننجام دینے کا احساس کریں، انشا اللہ آپ خاص سکون اور لطف محسوس کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم میں گورنر کی موجودگی میں دیگر حکام کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پولیس کے سربراہ سردار احمد رضا رادان نے نیمہ شعبان کے ایام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تمام محکموں اور ذمہ داروں کی ان ایام میں امن امان کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائی جانیوالی زحمات اور دن رات مصروفیات کیوجہ سے بے آرامی اور بے خوابی کو مولا امام زمان علیہ السلام شرف قبولیت...
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس کے دوران کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے دن کے اوقات میں کچرے کے علاوہ تمام بڑی گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، اس کے علاوہ سڑکوں...
    پاکستان نے سہ فریقی کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 353 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چوتھی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ پاکستان کے لیے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ہدف تھا جسے پاکستان نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان...
    آسٹریلیا اور ایک ڈاکٹر اور نرس کی وڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ مسلم ڈاکٹر اور نرس نے کہا ہے کہ وہ یہودی مریضوں کا علاج نہیں کریں گے۔ وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے اس وڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم اپنے ملک میں کیسے کیسے لوگوں کو آنے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ وہ یہودی مریضوں کو قتل کرچکا ہے جبکہ نرس کہتی ہے کہ وہ یہودی مریضوں کی نگہداشت نہیں کرے گی۔ دونوں ہیلتھ ورکرز کا تعلق نیو ساؤتھ ویلز سے ہے۔ وزیرِاعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ طب جیسے اہم شعبے میں کسی بھی انسان سے اُس کے مذہب، رنگ، نسل، ثقافت یا...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمہوریہ روانڈا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف سٹاف روانڈا ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔   پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل جین جیکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے آپریشنل امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر روشنی ڈالی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق روانڈا کے ایئر چیف نے روانڈا فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے پی اے ایف کے تعاون کی ضرورت...
    کراچی: سندھ میں اساتذہ کی تربیت کے لیے ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے بڑا اقدام لے لیا، نجی اسکولوں کے ٹیچرز کی تربیت میں تیزی، کراچی میں سندھ ٹیچرز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا انعقاد بوائز اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی اور بتایا گیا کہ سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں کے بعد نجی اسکولوں میں بھی اساتذہ کی تربیت اور لائسنسنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم سندھ نے کہا بہترین استاد ہی بچوں کے بہترین مستقبل کا ضامن ہے اور اساتذہ کی تربیت...
    پشاور: ایڈیشنل سیشن جج پشاورعبدالقیوم صدیقی نے کار سرکار میں مداخلت پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست گزار اسسٹنٹ انجینئر(جی) ایس ایس اینڈ ٹی ایل پیسکو نے میاں عماد خان ایڈووکیٹ کی وساطت سے سیشن کورٹ پشاور میں 22اے کی درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ 31اگست 2024کو رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے سخی چشمہ گرڈ اسٹیشن میں زبردستی گھس کر نئے گرڈاسٹیشن کا افتتاح کرکے کار سرکار میں مداخلت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ تھانہ میں رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے درخواست دائر...
    سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے، وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، اس سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید پانامہ لیکس کیس سننے والے...