WE News:
2025-04-16@00:57:27 GMT

گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں برآمد، مالک حیران رہ گیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں برآمد، مالک حیران رہ گیا

سرنگوں کی ایک خفیہ بھولبلییا سے ٹھوکر کھانے کے بعد حیران رہ گیا تھا، اور جنگلی دریافت کے باوجود، لوگ فوری طور پر ایک انتباہ پیش کر رہے تھے۔

ایک شخص کو حیرت انگیز طور پر اپنے گھر کے نیچے کئی کمرے اور سرنگیں ملیں جن کی دریافت نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک: یہودیوں نے اپنی عبادت گاہ کے نیچے سرنگیں کیوں بنائیں؟

برطانوی نیوز ویب سائٹ مرر کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی تلاش کی تفصیل بتاتے ہوئے اس شخص نے کہا کہ مجھے اپنے گھر کے نیچے سرنگوں اور کمروں کی ایک سیریز ملی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہاں بہت سے داغ دار کمبل بھی ملے اور وہ داغ شاید خون کے ہیں۔ اس نے مزید بتایا کہ وہاں طویل سرنگیں اور 5 کمرے ملے جن میں پانی بہہ رہا ہے۔

وہ زیر زمین تعمیرات بالکل سڑک کے نیچے بنی ہوئی ہیں وہاں نمی ہے اور لال بیگ بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

اس شخص کی پوسٹ پر بہت سے صارفین نے تبصرے کیے کسی نے حیرت کا اظہار کیا تو کسی نے نصیحتیں کیں۔ ایک صارف نے کہا کہ چلو اچھا ہوا تمہیں یہ اپنے گھر کے نیچے ملا لیکن کوئی نوادرات دکھائی دیں تو انہیں ہاتھ لگانا اور نہ ہی کسی ایسی چیز کو چھونا جن پر کوئی جادوئی اثر ہو۔

مزید پڑھیے: مصر، اہرام گیزا کے نیچے پراسرار وسیع و عریض شہر دریافت

ایک اور صارف نے کہا کہ مبارک ہو اب آپ کے پاس اپنا ایک ٹارچر سیل ہے۔

ایک اور صارف نے بتایا کہ اس کے چچا کے گھرکے نیچے سے بھی ایسا ہی کچھ نکلا تھا جوان کے پڑوسی کے گھر سے جا ملتا تھا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے قدیم زیر زمین شہر میں خاص کیا ہے؟

واضح رہے کہ برطانیہ و دیگر ممالک میں کبھی کبھار گھروں کے نیچے کچھ خفیہ کمرے برآمد ہوجاتے ہیں۔ وہ کمرے جنگ عظیم کے دوران لوگوں کے چھپنے یا جنگی قیدیوں کو رکھنے کے لیے بھی استعمال ہوا کرتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برطانیہ خفیہ سرنگیں خفیہ کمرے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برطانیہ خفیہ سرنگیں خفیہ کمرے

پڑھیں:

آئی فونز: وزیر اعظم شہباز شریف نے حیران کن کام کر دکھایا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • سیف علی خان حملہ کیس میں حیران کن پیشرفت؛ سب دنگ رہ گئے
  • مودی حکومت کے وقف قانون پر نیشنل کانفرنس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ مفاہمت ہے، شیخ رشید
  • آئی فونز: وزیر اعظم شہباز شریف نے حیران کن کام کر دکھایا
  • اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے 250 سے زائد سابق اہلکاروں کا غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
  • انٹرویو کیلئے جلدی پہنچنے پر ملازمت کا امیدوار مسترد
  • موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
  • دھناشری سے طلاق کے بعد چہل کی کارکردگی کا گراف بھی نیچے آگیا
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے “کپتان” کو ٹرول کردیا
  • وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے کپتان کو ٹرول کردیا