پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں جہانداد خان کی جگہ زمان خان کو شامل کیا ہے، جبکہ کراچی کنگز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اچھا ٹوٹل بنا کر دفاع کریں گے، پہلا میچ مشکل رہا، ہر ٹورنامنٹ میں ایسا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل: بائننس اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی پارٹنرشپ کا اعلان
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہاکہ ہم اگر ٹاس جیت بھی جاتے تو فیلڈنگ ہی کرتے، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹاس ڈیوڈ وارنر شاہین شاہ آفریدی کراچی کنگز لاہور قلندرز میچ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹاس ڈیوڈ وارنر شاہین شاہ ا فریدی کراچی کنگز لاہور قلندرز میچ وی نیوز لاہور قلندرز کراچی کنگز پی ایس ایل ٹاس جیت
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز بیٹنگ
اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے محمد نعیم صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تاہم عبداللہ شفیق نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 39 گیندوں پر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، ڈیرل مچل 37، سکندر رضا 6 اور کپتان شاہین آفریدی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگز نے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل پیش کرکے ٹیم کا ٹوٹل مستحکم کیا، وہ 19 گیندوں پر 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دی تھی جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔