کراچی، ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے مبینہ مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، تین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا گیا۔
پہلے واقعے میں سکھن پولیس نے لانڈھی لالا آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقابلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا، جس کے بعد زخمی ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت موسیٰ عرف خر کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
دوسری کارروائی تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک N میں مہدی حسن پارک کے قریب انجام دی، جہاں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت 18 سالہ ذیشان ولد اجمل کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 20 سالہ شاہد ولد اجمل کے طور پر کی گئی۔
تیسرا ملزم 25 سالہ مجاہد ولد جان محمد پتھر لگنے سے معمولی زخمی ہوا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں بمعہ گولیاں، چار موبائل فونز، نقد رقم اور عزیزآباد کے علاقے سے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔ ہلاک و زخمی ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے ایک ڈاکو پولیس کے کے مطابق
پڑھیں:
سلمان خان کو دھمکی دینے والا گرفتار، کچھ دیر بعد رہا
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے والے کیس میں گرفتار کیے گئے شخص کو رہا کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر ایک بار پھر سلمان خان کے لیے دھمکی موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں داخل ہونے کے بعد مار ڈالیں گے اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑا دیں گے۔
بعد ازاں ممبئی پولیس نے اس حوالے سے شکایت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا لیکن اس مبینہ ملزم کو ذہنی صحت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔
گرفتار اور پھر بعد میں رہا کیے گئے شخص کی عمر 26 سال ہے جو کہ مبینہ طور پر ذہنی مسائل کا شکار ہے۔
ملزم گجرات میں واقع ایک گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، جس کو اگلے 2 سے 3 دنوں کے اندر دوبارہ پولیس کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے کے بعد ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
Post Views: 3