2025-02-28@23:12:11 GMT
تلاش کی گنتی: 21404
«پرنٹرز کی»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھے چلیں گی توحکومت کو گھر چھوڑ آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کےکہنے پر مولانا فضل الرحمان کےساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 26 ویں آئینی ترمیم پرمولانا فضل الرحمان کو قائل نہیں کرسکے، 26 ویں ترمیم پر مولانا سے رابطوں سے ڈرافٹ بہتر ہوگیا، میں سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان کےساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان دیکھا ہے، وہ کہہ رہے تھےکہ کچھ لوگ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر آئندہ نیوزی لینڈ سیریز میں بریک لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر سخت مایوس ہیں اور ممکنہ طور پر کئی کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بعض سینئر کھلاڑی دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں پاکستان ٹیم کو 16 مارچ سے 5 اپریل تک نیوزی لینڈ میں 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں تاہم کچھ کھلاڑی اس سیریز میں...

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، وزیراعظم ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں، وزیراعظم ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے، وزیراعظم تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم عوامی نمائندوں...
روزہ ’’صبروضبط،ایثارو ہمدردی اورایک دوسرے کے ساتھ حسنِ سلوک کی دعوت دیتاہے۔ اسے تزکیہ نفس اورقربِ الٰہی کا مثالی ذریعہ قراردیاگیاہے‘‘۔ اسلام دین فطرت ہے،اس نے ایسی جامع عبادات پیش کیں کہ انسان ہرجذبے میں اللہ کی پرستش کرسکے اوراپنے مقصدِحیات کے حصول کی خاطرحیاتِ مستعارکاہرلمحہ اپنے خالق ومالک کی رضاجوئی میں صرف کرسکے۔نماز،زکو،جہاد،حج اورماہِ رمضان کے روزے ان ہی کیفیات کے مظہرہیں۔مسلمانوں کورمضان المبارک کے عظیم الشان مہینہ کاشدت سے انتظاررہتاہے،اوراس کی تیاری شعبان المعظم کے مہینے سے شروع ہوجاتی ہے۔یہ مہینہ رحمت،برکت اورمغفرت والامہینہ ہے، نیکی اورثواب کمانے والامہینہ ہے،بخشش اور جہنم سے خلاصی کامہینہ ہے،اسی مہینہ میں بندے کواپنے رب سے قربت کاعظیم موقعہ ہاتھ آتا ہے۔ اس مہینے میں رضائے الٰہی اور جنت کی بشارت حاصل...
جس کاروبار نے بڑے لیول پر کامیاب ہونا ہو وہ اپنے آغاز میں خود پر کیئے گئے ہوم ورک ہی سے نمایاں ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں نئے کاروبار کے ناکام ہونے کا تناسب اسی فیصد تک ہے، جو اپنی ابتدا ہی میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم کاروبار کو پوری تیاری اور تحقیق کے بغیر شروع کرتے ہیں۔ آپ کامیاب کاروباری گروپس، ملٹی نیشنل کمپنیوں اور امیر ترین کاروباری افراد کی تاریخ کو پڑھ کر دیکھ لیں ان میں اکثر نے نچلی سطح سے اوپر اٹھ کر کامیابی حاصل کی۔ چھوٹی کمپنیاں اپنی لیڈرشپ، تجربے اور مخلص اسٹاف کی وجہ سے ترقی کرتی ہیں جبکہ کسی کمپنی میں کام کرنے والا ایک...
رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمتوں، مغفرتوں، برکتوں اور نجات کا مہینہ ہے۔ یہ تقویٰ، صبر، خود احتسابی اور اللہ کے قرب کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ جلال الدین رومی ؒفرماتے ہیں،یہ دنیا ایک خواب ہے اور جب رمضان آتا ہے تو گویا انسان خواب سے بیدار ہونے کا موقع پاتا ہے۔ جو شخص روزہ رکھ کر اپنے اندر ضبطِ نفس، صبر اور تقویٰ پیدا نہیں کرتا، وہ حقیقت میں اس بیداری کے موقع کو کھو دیتا ہے۔پس رمضان کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کی درست تیاری کریں۔سوشل میڈیا اور ہر میسج فارورڈ کرنے سے بھی روزہ رکھ لیں۔ ہر قسم فضول اور فحش باتوں سے مکمل اجتناب کریں...
سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے درخواست میں لکھا ہے 9 مئی واقعے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے کسی شہری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لگایا ہے؟ کوئی ایک سرٹیفکیٹ تو ہمیں دکھا دیتے۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ...
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا پاکستان میں جمہوریت کی درجہ بندی میں مزید کمی ہو گئی۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 3.25 سے کم ہو کر 2024ء میں 2.84 رہ گئی۔رپورٹ میں عام انتخابات 2024ء کے دوران پُر تشدد واقعات اور سیاسی عدم استحکام کو اس کمی کی بڑی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔ 2024ء انتخابات کا سال، 70 سے زائد ممالک میں پونے 2 ارب افراد نے ووٹ ڈالےسال 2024ء کو انتخابات کا سال کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا، اس سال 70 سے زائد ممالک کے ایک ارب 70 کروڑ سے زیادہ افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق8 فروری 2024ء کے انتخابات کے...
— فائل فوٹو ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 151 روز سے بند ہے۔ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت اپر اور لوئر کرم کے 100 سے زائد دیہات کی آبادی اس بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے، خوراک اور علاج نہ ملنے کے باعث لوگ پریشان ہیں۔ضلع کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یکم مارچ سے کھلنے والے تعلیمی ادارے احتجاجاً بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کرم: مرکزی شاہراہ 143 روز سے بند، شہری پریشانضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 143 روز سے بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 5 لاکھ کی آبادی خوراک، علاج اور پیٹرول سے محروم ہے، اسٹیشنری، یونیفارم...
سوشل میڈیا اسکرین گریب سرگودھا کے وائلڈ لائف اسکواڈ نے چنیوٹ کے قریب سیلانوالی میں کارروائی کر کے ایک ریچھ کو بازیاب کروا لیا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق ریچھ کی طبی جانچ اور بحالی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور اسے محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔عدالت نے ریچھ کو اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سرگودھا: محکمۂ وائلڈ لائف کی کارروائی، ریچھ برآمدترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کارروائی جھال چکیاں کے قریب کی گئی، 3 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ سینٸر صوباٸی وزیر مریم اورنگزیب نے کامیاب آپریشن پر وائلڈ لائف اسکواڈ کو شاباش دی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع اور...
ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ سال 2019 میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر پر صدر آصف علی زرداری کو نیب کی حراست سے...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن ہار گئی دھاندلی ہی ان کے پاوں کی بیڑیاں ہیں، رمضان المبارک میں آسانیوں کے بجائے پچاس وزیر بنا دئیے ہیں، امریکہ گورنمنٹ چھوٹی کررہا ہے اور ہم بڑی کررہے ہیں،پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے میں ابھی تک ناکام ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ سے یہ حکومت بلیک میل ہو رہی ہے۔ حکومت چل نہیں رہی گھسیٹ رہی ہے۔پی ٹی آئی قیادت حالات سے فائدہ نہیں اٹھا رہی۔سٹریٹ پاور مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے پاس ہے۔یہ لوگ مائنس فضل الرحمان کرنے چلے ہوئے ہیں۔ موجودہ پی ٹی آئی عہدیداروں کا کوئی سیاسی بیک...
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے جو وزرا کی فوج لائی گئی ہے، ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا کو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ انسدادِ دہشتگری عدالت میں شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100 اس سے کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹے تھے انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، وہ لوگ کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا۔...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خدیجہ وزیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔(جاری ہے) وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پر عملدرآمد نہیں ہورہا، پنجاب میں نابالغ قیدیوں کے ٹرائل تاخیر کا شکار ہیں، نابالغ قیدیوں کے زیر التوا ء کیسز کی تفصیلات معلوم نہیں، سیشن ججز جوینائل جسٹس سسٹم کی ہر ماہ میٹنگ کے پابند ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا...

امن مشنز کی کامیابی یقینی بنانے کے لئے اقوام متحدہ کی پولیس کو حقیقت پسندانہ مینڈیٹ دینے کی ضرورت ہے، پاکستانی سفیر منیراکرم
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) پاکستان نے دنیا بھر میں قیام امن کے اقدامات کو بہتر بنانے میں اقوام متحدہ کی پولیس کی شمولیت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نےسلامتی کونسل میں تنازعات سے متاثرہ ممالک کے لئے اقوام متحدہ کی حمایت کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یواین او کی پولیس عالمی سطح پر قیام امن کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے ، قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے فلیگ شپ منصوبوں میں یواین پولیس کے نقطہ نظر کو شامل کر کے تنازعات سے متاثر ممالک میں امن بحال کرنے کے اقدامات کو زیادہ موثر بنایا جا سکتا...
حکومت پنجاب نے صوبے بھر کی 43 جیلوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے حتمی پلان وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے لیے پیش کر دیا۔اس حوالے سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (NRTC) کی مدد سے تمام جیلوں کا ابتدائی سروے بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ سروے کے دوران جیلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے لاگت کا تخمینہ بھی لگایا گیا ، جس کے مطابق پنجاب کی 43 جیلوں میں بجلی اور گیس کا سالانہ بل ساڑھے 4 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ تمام 43 جیلوں کی مکمل طور پر شمسی توانائی پر منتقلی کی کل لاگت ایک سال کے بلوں سے بھی کم ہے۔ این آر...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بارڈر بندش کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ افغان حکام نے پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کی۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ابوظبی کے ولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا یہ پہلا دورہ تھا، جس میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا تھا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے صدر الہام علیوف کی دعوت پر آزربائیجان کا دورہ کیا۔ اسی طرح وزیراعظم نے صدر شوکت...
پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی کابینہ میں توسیع پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک طرف وزرا یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا تو دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینےسےحکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار...

نئے وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے وفاقی وزرا ،وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر خود جائزہ لو ں گا ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناشتے پر وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ...
قمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حکام نے سندھ کے علاقے قمبر اور پنجاب کے منڈی بہاؤالدین میں پولیو کیسز کی تصدیق کردی ہے۔(جاری ہے) سندھ میں رواں برس کا تیسرا اور پنجاب کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے، اس سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے، ان کیسز میں بلوچستان سے 27، کے پی سے 22 اور سندھ سے 23 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ان کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔
عام انتخابات میں دھاندلی پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر شیر افضل مروت اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستوں پر سپریم کرٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دیں۔ عمران خان کے حامد خان نے کہا کہ میں تیار ہوں، آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ آپ کے اعتراضات ہیں، اعتراضات پر دلائل نہیں دے سکتے تو مرکزی درخواست پر دلائل دیں۔ وکیل شیر افضل مروت حنیف راہی نے کہا کہ جب تک...
سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے، کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔ عدالتی کارروائی کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں اور جو فیصلہ عدلیہ کرے گی وہ سر تسلیم خم ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے درخواست ہم نے دی...
بیان میں کہا گیا ہے کہ حضیرہ کے قریب کرکور کے علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو ہونے والا رن اوور آپریشن اور چاقو حملے مقبوضہ مغربی کنارے خاص طور پر اس کے شمالی گورنریوں میں وحشیانہ صہیونی جارحیت اور جاری جرائم کے خلاف ایک فطری، بہادرانہ ردعمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیلی ساحلی شہر حیفہ میں حضیرہ کے قریب کرکور کے علاقے میں رن اوور اور چاقو مارنے کی فدائی کارروائی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ہے کہ قابض دشمن کی دہشت گردی اور اس کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود مزاحمتی حملے جاری ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ...
لاہور(نیوزڈیسک)ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہوگئے ۔ عاقب جاوید کو قومی کرکٹ اکیڈمی کا ڈائریکٹر بنائے جانے کا امکان، ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید کی جگہ قومی ٹیم کا فل ٹائم ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، عاقب جاوید کو ندیم خان کی جگہ قومی کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر بنانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے ملتان سلطانز جوائن کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عاقب جاوید قومی کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ عاقب جاوید کا عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ ختم ہو گیا ہے، نومبر میں عاقب کو وائٹ بال اور...
سابق کپتان شعیب ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز اور صحافی اپنا ہوم ورک پورا کیا کریں اس کے بعد بات کیا کریں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کے 50 لاکھ روپے ماہانہ کمانے پر تنقید کر رہے ہیں وہ ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ مینٹور شپ قبول کرنے سے پہلے بھی ماہانہ 50 لاکھ سے بہت زیادہ کماتے تھے اور اگر اس کے ثبوت چاہیے تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں ٹیم کی بہتری کے لیے آئے ہیں اور ہمیں اصل...
کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈسڑکٹ کورٹ اسلام آباد نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے کیس ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے، شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے، اس کیس میں استغاثہ شواہد کے ساتھ اپنا کیس ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اسل یے عدالت مصطفی نواز کھوکھر کو الزامات سے بری قرار دیتی ہے۔ سال 2019 میں مصطفیٰ...
چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی میں اہم میچ آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں میں سے جو ٹیم بھی جیتے گی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔ آسٹریلیا اور افغانستان کا میچ دونوں کےلیے انتہائی اہمیت اختیار کرگیا، جو ٹیم جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ اگر افغانستان ٹیم ہاری تو ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگا بلکہ اُسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ابھی تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ رن ریٹ افریقہ کا بہتر ہے۔ اگلے میچ کےلیے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں...
عالیہ حمزہ اور شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر جزل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہونیوالی میزبان پاکستان کی ٹیم کو ملنے والی ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 62 کروڑ سے زائد) کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنز اَپ ٹیم کو 1.12 ملین ڈالر (یعنی 31 کروڑ 11 لاکھ سے زائد روپے) دیے جائیں گے۔اسی طرح سیمی فائنل فائنلسٹ ٹیموں کو 560,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 15 کروڑ 55 لاکھ سے زائد) ملیں گے۔ پاکستان سمیت گروپ مرحلے سے باہر ہونیوالی ٹیموں کو 140,000 ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباً 4 کروڑ...
سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی اپیل پر رمضان المبارک کا چاند آج تلاش کیا جائے گا۔ سعودی سپریم کورٹ کے مطابق چاند دیکھنے والے افراد قریبی عدالت میں گواہی دیں گے۔ اس سے قبل رواں ماہ یہ بات سامنے آئی تھی کہ سعودی عرب میں یکم مارچ بروز ہفتہ پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کے علاوہ سپارکو اور محکمۂ موسمیات کے حکام بھی شریک...
ماہ رمضان مبارک کی آمد سے پہلے مہنگائی کا طوفان اشیائے خورونوش کے ساتھ کجھور کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔ ہول سیل مارکیٹ میں کھجور کی قیمت پچاس سے سوروپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے جبکہ پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔ آڑھتیوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ بے جا ٹیکسز کو قرار دے دیا۔گورنمنٹ نے کسٹم وغیرہ بڑھائے ہیں اس وجہ سے بھی اسکے ریٹ میں فرق پڑا ہے،مہنگا ہوجاتا ہے، کرائے ٹرانسپورٹ اسکے اخراجات بھی زیادہ ہیں تو پھر کچھ لوگ بھی مہنگائی کرلیتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ 50 کلو سے 80 روپے بڑھ گیا ہے اوپر، جو 100 روپے پاو تھی وہ اب 120،130 روپے...
بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی اسٹار کرکٹر بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم گزشتہ چند سالوں سے میدان میں کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 23 رنز بنائے اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس تنقید کے دوران بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کی حمایت کی ہے، انہوں نے پاکستانی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بابر اعظم کا احترام کریں اور ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے آپ کے لیے رنز...
راولپنڈی کے علاقے روات میں چیک بیلی روڈ پر کار اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہوں نے اسرائیل کے خاتمے کے بارے میں پیش گوئی کی تھی۔ عرب میڈیا نے شیخ احمد یاسین شہید سے 1999ء میں ایک انٹرویو کے دوران اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ظلم و جبر کے ذریعے قائم کیا گیا ہے اور ظلم پر مبنی کوئی بھی چیز ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔ شیخ احمد یاسین شہید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی طاقت غیر معینہ مدت تک نہیں رہتی۔ اُنہوں نے کہا کہ جس...
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے شہر قمبر اور پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں پولیو کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں رواں سال پولیو کے مزید دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سندھ کے شہر قمبر اور پنجاب کے شہر منڈی بہاالدین میں پولیو کیسز کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے قومی روزنامے کو بتایا کہ یہ سندھ سے تیسرا اور رواں سال پنجاب سے پہلا پولیو کیس ہے جس کے بعد 2025ء میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ اس...
اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو دستاویزی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جمعرات تک وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیرشن کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ میں یہ سوچ نہیں سکتا وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت کو رد کر دے۔ ایڈیشنل...
پشاور: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونےو الے 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی میتوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے پارا چنار منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی مزید لاشیں اسلام آباد سے پشاور ایئرپورٹ لائی گئی ہیں، جنہیں آج پشاور سے پارا چنار بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کردیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق 4 فروری کو لیبیا زاویہ میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن میں سے 13 کا تعلق پاراچنار سے تھا۔
بہت سے لوگوں کا رمضان میں سحری یا افطاری میں زیادہ کھانے کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے۔ زیادہ وزن سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، کسی نہ کسی قسم کی جسمانی سرگرمیاں شامل کریں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے والی غذاؤں کا انتخاب کریں۔ ذیل میں کچھ غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے وزن کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کر سکتی ہیں۔ انڈے انڈے پروٹین اور صحت مند چکنائی کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہیں کیونکہ یہ آپ کو دن کے وقت پیٹ بھرے احساس کا تجربہ دیتے ہیں ۔ تخم شربتی (chia seeds) تخم شربتی فائبر اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہیں...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ کو ون وے کرنے اور خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ایک کیمرہ نصب کر کے مانیٹرنگ کی جائے اور خلاف ورزی پر فوری جرمانے کیے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے شہری ہارون فاروق کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے دوران سماعت بتایا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ اسکولز ڈراپ لائنز بنائیں لیکن ایل ڈی اے نے سکولز کو نوٹس جاری کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ چیف ٹاؤن پلانر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا...

تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم
تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور...
مراکش (نیوزڈیسک) مراکشی بادشاہ شاہ محمد ششم نے بڑھتی مہنگائی اور قحط سالی کی وجہ سے شہریوں سے عید الاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 7 سال سے مراکش کو خشک سالی کا سامنا ہے جس کے باعث یہاں مویشیوں کی تعداد میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 38 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ مراکش کی وزارتِ زراعت کے مطابق گزشتہ 30 برس کی اوسط سے 53 فیصد کم بارش کے باعث ملک کو خطرناک حد تک خشک سالی کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق مراکش کے بادشاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خشک سالی کے باعث مویشیوں کی تعداد میں کمی اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے...
معروف پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ نامور ڈرامہ نویس اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔ ریشم کئی دہائیوں سے انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے اس واقعے کے علاوہ خلیل الرحمٰن قمر کے کام پر بھی تنقید کی اور کہا کہ میں پہلے ان کے مداحوں میں شامل تھی لیکن اب ان کی تحریروں کو متاثر کن نہیں سمجھتی۔ ریشم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر اب صرف بھارتی فلموں کی کاپی کر رہے ہیں، ان کے مکالمے اب خود ان کے خلاف جا رہے ہیں، ان کے قلم کی وہ طاقت نہیں رہی جو پہلے ہوا کرتی تھی۔...
مراکش میں قحط سالی کے باعث عید الاضحیٰ پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 7 سال سے مراکش کو خشک سالی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہاں مویشیوں کی تعداد میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران 38 فیصد کمی آئی ہے۔ مراکش کی وزارتِ زراعت کے مطابق گزشتہ 30 برس کی اوسط سے 53 فیصد کم بارش ہونے کی وجہ سے ملک کو سنگین خشک سالی کا سامنا ہے۔ مراکش کے بادشاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خشک سالی کے باعث مویشیوں کی تعداد میں کمی اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر رواں برس عید کے موقع پر جانور قربان کرنے سے گریز...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ خواتین کو...
پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کی تفصیلات شیئر کر دیں۔ ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ کبھی میں کبھی تم، جندو اور عہدِ وفا جیسے مشہور ڈراموں میں شاندار اداکاری کر چکی ہیں، انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹس کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ حال ہی میں نعیمہ بٹ لندن میں ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیا۔ نعیمہ بٹ نے انٹرویو میں بتایا کہ میں اس وقت 2 نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں، جن میں سے ایک میرے لیے بہت خاص ہے۔ انہوں نے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن کہا کہ یہ پروجیکٹ میرے کرداروں جندو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اپنے بیٹے ساحر حسن کے ملوث ہونے پر بول پڑے۔ ساجد حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے اور میں مصطفیٰ عامر کے گھر والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سے میں نے مصطفیٰ کی والدہ کا پیغام سنا ہے مجھے نیند نہیں آ رہی، مصطفیٰ میرے اپنے بیٹے جیسا تھا۔ اداکار نے کہا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ انصاف ہو، ناصرف میرے بیٹے کے ساتھ بلکہ جتنے بھی خاندان اس کیس سے جڑے ہوئے ہیں ان سب کے ساتھ انصاف ہو۔ اُنہوں نے میڈیا اور لوگوں کی...
کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے سرحدی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 1.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز، ڈرونز اور 10,000 سرحدی محافظ شامل ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔ ٹروڈو کا کہنا...
چین میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے لئے پہلی کھیپ کے 13 غیر ملکی اداروں کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے حال ہی میں بیجنگ، شنگھائی، ہائی نان اور شین زین سمیت چار علاقوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز کے پائلٹ پروگرام کے تحت 13 غیر ملکی کاروباری اداروں کو منظوری جاری کی ہے۔ متعلقہ ادارے انٹرنیٹ تک رسائی اور انفرمیشن کی خدمات جیسے ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام خدمات انجام دے سکتے ہیں۔فروری 2025 کے اختتام تک ، چین میں 2،400 سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری والی ٹیلی کام کمپنیاں ہیں ، جو 2024 کے عرصے کے مقابلے...

امریکہ فلپائن کو فوجی امداد دیکر چین کو محدود کرنے کے عمل میں مہرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا
امریکہ فلپائن کو فوجی امداد دیکر چین کو محدود کرنے کے عمل میں مہرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، “امریکہ اول” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، تقریباً تمام بیرونی امدادی پروگراموں پر 90 دن کی “فریز” لگا دی۔ حال ہی میں، فلپائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فلپائن کو 336 ملین ڈالر کی فوجی امداد “چھوٹ” دی ہے۔ امریکہ کبھی بھی خیراتی کام نہیں کرتا، تو اس بار فلپائن کو “خصوصی مراعات” کیوں دی گئی ہیں؟ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی امداد فلپائن...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے جلائو گھیرا ئو کے الزام میں درج پانچ مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر پولیس نے فواد چوہدری کو تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا ۔عدالت نے مزید سماعت 19 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا ء کو عبوری ضمانتوں پر حتمی بحث کرنے کی ہدایت کردی ۔(جاری ہے) عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ جمعہ کے روز سماعت پر تفتیشی افسران...
دبئی پولیس نے عوام کو دھوکے باز بھکاریوں سے بچانے کے لیے آگہی مہم کا آغاز کر دیا۔ رمضان المبارک کے آغاز پر دبئی پولیس نے ضرورت مندوں تک امداد کی پہنچ کو یقینی بنانے کے لیے ’ڈونیٹ وائزلی‘ کے عنوان سے ایک آگہی مہم شروع کی ہے۔ پولیس حکام نے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سڑکوں، مساجد اور عوامی مقامات کے قریب گھومنے والے بھکاریوں کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہ کریں۔ پولیس حکام نے کہا ہے کہ یہ پیشہ ور بھکاری لوگوں کے عطیات کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ پولیس حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صرف تسلیم شدہ خیراتی اداروں کو اپنے عطیات دیں اور اگر اپنے ارد گرد بھیک مانگنے...
چین کی جی ڈی پی میں 5.0 فیصد کا اضافہ ،قومی ادارہ شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کےقومی ادارہ برائے شماریات نے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی پر 2024 کا شماریاتی اعلامیہ جاری کیا ، جس میں ابتدائی طور پر حساب لگایا گیا ہے کہ سال 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن بنی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔ پرائمری انڈسٹری کی اضافی قیمت 9141.4 بلین یوآن تھی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔ثانوی صنعت کی اضافی قیمت 5.3 فیصد اضافے کے ساتھ 49208.7 ارب یوآن رہی۔ تیسرے درجے کی صنعت کی اضافی قیمت 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 76558.3 ارب یوآن...
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے، کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔عدالتی کارروائی کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں اور جو فیصلہ عدلیہ کرے گی وہ سر تسلیم خم ہوگا۔ایک سوال کے جواب...
فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز، آسکر کی 97 ویں تقریب، 3 مارچ 2025 کو منعقد ہوگی۔ اکیڈمی ایوارڈز کے منتظمین نے اس تقریب کی نشریات کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔اس بار آسکر ایوارڈز کی تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر لائیو نشر کی جائے گی، جو پاکستانی شائقین کے لیے صبح 6 بجے دستیاب ہوگی۔اس کے علاوہ، آسکر کی 97 ویں تقریب کو اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر بھی 3 مارچ 2025 کو صبح 6 بجے نشر کیا جائے گا۔مداح اس ایونٹ کو دوبارہ اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر اسی دن صبح 9 بجے دیکھ سکیں گے۔اس سال کے آسکر ایوارڈز میں کئی مشہور ہستیاں شامل ہوں گی، جن میں اسٹرلنگ کے براون،...
کینیڈا کے وزیرِاعظم نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کینیڈا پر ناجائز ٹیرف لگائے گئے تو سخت جواب دیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر متوقع نئے تجارتی ٹیرف کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا 4 مارچ سے کینیڈا پر ناجائز ٹیرف عائد کرتا ہے تو ہماری حکومت فوری اور بھرپور جواب دے گی۔ انہوں...
لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں ہلاک ہونیوالے 12 پاکستانی تارکین وطن کی لاشیں پشاور پہنچ گئی ہیں، جن میں 6 لاشوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع کرم روانہ کردیا گیا ہے۔ ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے 6 شہریوں کی میتیں گزشتہ روز باچا خان ایئرپورٹ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں تدفین کے لیے آج ان کے آبائی علاقے بذریعہ ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں پولیس حکام کے مطابق کرم روانہ کی گئی لاشیں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین اور محمد علی شاہ کی ہیں، جو غیرقانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کے قریب...
کبریٰ یلدرم دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس A380 کی کپتان پائلٹ بننے والی ترکی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ کبریٰ جو A380 پر فرسٹ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، اب کپتان کی نشست سنبھال چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایوی ایشن کیریئر کا آغاز ترکش ایئر لائنز کی ہوائی جہاز کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ٹی ایچ آئی ٹیکنیک میں انٹرنشپ کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹریننگ کے بعد انہوں نے ترکش ایئر لائنز کے ایئربس فلیٹ میں فرسٹ آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ دبئی میں ایک ایئر لائن میں اپنے کیریئر کو جاری رکھتے ہوئے، کبریٰ نے کپتان کے عہدے کو حاصل کرنے سے پہلے کئی سالوں تک...
لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مسلسل تیسرے سال رمضان کی خصوصی روشنیاں لگائی گئی ہیں، جن کا افتتاح لندن کے میئر صادق خان نے کیا۔ اس طرح لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے جہاں رمضان کے موقع پر روشنیوں کی تنصیب ایک روایت بن چکی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ رمضان لائٹس لگانے کی روایت لندن کی ثقافتی ہم آہنگی اور تنوع کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا"یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم رمضان کی یہ خوبصورت روشنیاں لگا کر تمام مذاہب کے احترام اور تسلیم کرنے کا عزم ظاہر کر رہے ہیں"۔ انہوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ...
لاہور ہائی کورٹ نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے میچز کے دوران بہترین ٹریفک انتظامات کی تعریف کی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالتِ عالیہ نے ٹریفک وارڈنز کو ہیلتھ الاؤنس فراہمی کا عمل تیز کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ وارڈنز کا سروس اسٹرکچر جلد بنایا جائے۔ عدالت نے شہر کے 18 مقامات پر ٹریفک جام ختم کرنے کے پلان اور واسا سے گندے نالے انڈر گراؤنڈ کرنے کے حکم پر بھی رپورٹ مانگ لی۔ عدالتِ عالیہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل حامد خان نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیئے۔ دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی اس درخواست میں استدعا کیا ہے؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز...
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس کو بلاتفریق کارروائیوں کے احکامات جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس جو کہ ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے ، اس کیس کے سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، وفاقی حساس ادارےکےافسر ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شریک تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی سی آئی اے ڈی آئی جی ساوتھ اور وفاقی حساس ادارے کے افسرکی جانب سے وزیراعلی سندھ کو کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر مکمل بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی سندھ کو عدالت میں ہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کے...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سینئر کھلاڑیوں کی اگلی سیریز میں بریک...
کامران اکمل نے کہا ہے کہ افغانستان کی پرفارمنس زبردست ہے، 2023 میں بھی ہم نے کہا تھا کہ یہ بھارت کے بعد ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم بن رہی ہے۔ کامران اکمل نے کہا کہ ایک میچ انھوں نے گندا کھیلا اور دوسرے میچ میں بڑی مضبوطی سے کم بیک کیا، آپ کہہ سکتے ہیں کہ انھوں نے اس ٹورنامنٹ کی دوسری یا تیسری بڑی ٹیم انگلینڈ کو ہرایاکامران اکمل نے کہا کہ ابراہیم زدران، حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی اور عمر نے شاندار بیٹنگ کی، انھوں نے چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ لگائی اور زدران نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا اسکور کردیا۔انھوں نے کہا کہ ایک مرحلے پر افغانستان کے 37 رنز پر 3 کھلاڑ...
اسلام آباد: سانحہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیے۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی اس درخواست میں استدعا کیا ہے؟ وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمشن تشکیل دیا جائے۔ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے...
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ انہوں نے معروف کری ایٹر وکاس پھاٹک، جو ہندوستانی بھاؤ کے نام سے مشہور ہیں، کو ان کے متنازعہ رویے پر کھری کھری سنادیں۔ یہ معاملہ فرح خان کے خلاف درج کی گئی شکایت کے بعد سامنے آیا، جس میں فرح پر ہولی کے تہوار کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ فرح خان، جو بالی وڈ کی نامور کوریوگرافر اور فلم ساز ہیں، حال ہی میں رئیلٹی شو ’ماسٹر شیف‘ کی ایک قسط میں ہولی کے تہوار کے بارے میں ایک تبصرہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنیں۔ انہوں نے کہا تھا، ’’ہولی تمام چھپڑی لوگوں کا...
راولپنڈی: اے این ایف نے منشیات کی دبئی، قطر اور برطانیہ اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 7 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 97 لاکھ سے زائد مالیت کی 52.111 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ اسی طرح کراچی میں کھارادر کے قریب موٹرسائیکل سوار کے قبضے سے 1.4 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے...
— فائل فوٹو 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریکِ انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیے۔اس موقع پر جسٹس امین الدین خان نے حامد خان سے سوال کیا کہ آپ کی اس درخواست میں استدعا کیا ہے؟حامد خان نے جواب دیا کہ 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کی...
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل؛ 9مئی کو جاں بحق کسی شہری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ہی دکھا دیں، آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سانحہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیے۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی...
سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی وکیل ایڈووکیٹ حامد خان نے استدعا کی کہ 9 مئی کے ملزمان کیخلاف کس انداز سے مقدمہ چلایا جارہا ہے اس سمیت دیگر حقائق جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: نگراں حکومت کی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں پرویز الہیٰ اور شاہ محمود قریشی بری الذمہ قرار؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے حامد خان سے دریافت کیا کہ کس قانون کے تحت جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، آپ نے درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں...
ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عالیہ حمزہ، شہریار آفریدی اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر جزل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے استدعا کی کہ رپورٹس کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔ سات اکتوبر حملوں میں اغوا ہونے والی مقتول ماں اور بچوں کی اسرائیل میں تدفین ...
کراچی ( نیوزڈیسک ) چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ڈراپ ہونے کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے اگلی سیریز میں بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نےنیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے “بریک” لینے پر مشاورت شروع کر دی کچھ کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے۔۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیا نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے فوری اور مختصر اصلاحات کے بعد جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں۔ 79 سالہ خالدہ ضیا، جو دو مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، نے اپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ عوام ایک شفاف اور منصفانہ انتخابات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت بحال ہو سکے۔ یاد رہے کہ 2018 میں کرپشن کیس میں سزا کے بعد وہ جیل میں قید تھیں، لیکن گزشتہ سال ایک عوامی انقلاب کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا، اور خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا۔...
میواڈی: میانمار کے سرحدی علاقے میواڈی میں ہزاروں نوجوان سخت گرمی اور مچھروں سے بھرے کھلے حراستی مراکز میں پھنسے ہوئے ہیں، جہاں وہ اپنے ملک واپس جانے کے منتظر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، میانمار کے مختلف اسکام سینٹرز سے 7,000 سے زائد افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے، جن میں 14 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ تاہم، ان افراد کی واپسی کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے، جس پر متاثرین شدید مایوس ہیں۔ ایک پاکستانی نوجوان، جو رمضان سے پہلے پاکستان واپس آنا چاہتا ہے، نے کہا، "ہم جانتے ہیں کہ اب ہم محفوظ ہیں، لیکن آٹھ دن گزر چکے ہیں، ہمیں ابھی تک تھائی لینڈ کیوں نہیں بھیجا جا رہا؟" حراستی مرکز میں حالات انتہائی خراب ہیں، جہاں...
قاہرہ: دنیا کے سب سے طویل عرصے تک قید رہنے والے فلسطینی سیاسی قیدی نائل برغوثی کو 44 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا کر دیا گیا، مگر انہیں اپنے وطن جانے کی اجازت نہیں ملی۔ وہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت مصر جلاوطن کر دیے گئے ہیں۔ نائل برغوثی کے خاندان نے ان کی رہائی کی تصدیق کی، مگر بتایا کہ اسرائیلی حکام نے انہیں فلسطین واپس جانے سے روک دیا ہے۔ یہاں تک کہ ان کی اہلیہ کو مصر جا کر ملاقات کی اجازت بھی نہیں ملی۔ اپنی رہائی کے بعد الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں نائل برغوثی نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قیدیوں کی...
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے گزشتہ ہفتے ہونے والی 1.5 ارب ڈالرز (1.2 ارب پاؤنڈ) کی تاریخی ڈیجیٹل ڈکیتی کا الزام شمالی کوریا پر عائد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائی بٹ نے گزشتہ ہفتے 1 ارب 20 کروڑ پاؤنڈ کے 4 لاکھ کرپٹو کرنسی ایتھریم چوری ہونے کی اطلاع دی اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین سے چوری کی گئی کرپٹو کرنسی کی واپسی میں مدد کی اپیل بھی کی۔ کرپٹو کرنسی ایکسچینج کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے لین دین کے دوران سیکیورٹی پروٹوکول کا فائدہ اٹھایا اور اثاثوں کو ناقابلِ شناخت پتے پر منتقل کر دیا۔ اب امریکی حکومت نے تاریخ...
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ محمد اعظم خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔ سعودی عرب میں موجود اعظم خان نے مقدس مقام سے تصویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ کرکٹر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے مقدس گھر کی زیارت کا موقع دیا۔ محمد اعظم خان کو عمرے کی ادائیگی پر معروف شخصیات و فینز کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ بی میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کا اہم میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی جبکہ شکست کی صورت میں افغان ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔ تاہم آسٹریلیا کے پاس ہار کے بعد بھی موقع ہوگا، انہیں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔ گروپ بی میں اسوقت پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ یوں ہے؛ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ابھی 3،3 پوائنٹس ہیں البتہ رن ریٹ افریقا کا بہتر ہے جبکہ افغانستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے باہر کیوں ہوئے وجہ "کپتانی" یا کچھ اور،...
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504 کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے صدر ٹرمپ کو دورہ برطانیہ کا دعوت نامہ دیا جسے انہوں نے فوراً قبول کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں تجارت، دفاعی اخراجات اور یوکرین کی جنگ پر بات چیت کے لیے ملاقات کی، جس میں برطانوی وزیر اعظم نے امریکا یوکرین میں قیام امن کے ضمن میں روس کے حق میں رعایت برتنے سے خبردار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، یوکرین تنازع پر اختلاف رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلی بار برطانوی وزیر اعظم کیئراسٹارمر کی میزبانی کی...
ویب ڈیسک — دنیا کے دوسرے نمبر کے دولتمند ترین شخص جیف بیزوس کی راکٹ کمپنی،’ بلیو اوریجن‘ نےجمعرات کو اپنی 11 ویں انسانی پرواز کے لیے کچھ سیلیبریٹی مسافر خواتین کا اعلان کیا ہے، جو اس موسم بہار میں خلا میں جائینگی۔ یہ سب ہی اپنے اپنے شعبے میں معرو ف ہیں۔ لارین سانچیز اس کمپنی کے مالک جیف بیزوس کی منگیتر ہیں اوروہ خود ہیلی کاپٹر پائلٹ اور سابق ٹی وی صحافی ہیں۔ انہوں نے ہی اس کےعملے کا انتخاب کیا ہےجو مغربی ٹیکساس سے 10 منٹ کی خلائی پرواز پر ان کے ساتھ شامل ہوگا۔ عائشہ بو ایوارڈز کی ایک تقریب میں۔ یہ بلیو اوریجن کی 11ویں انسانی خلائی پرواز ہوگی۔ یہ خواتین اس موسم...
ویب ڈیسک _ امریکہ کی وفاقی عدالت کے ایک جج نے محکمۂ دفاع سمیت سرکاری اداروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی بر طرفی کے عمل کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ سان فرانسسکو کی عدالت کے وفاقی جج نے جمعرات کو نتیجہ اخذ کیا کہ وفاقی اداروں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین کی برطرفیاں ممکنہ طور پر غیرقانونی ہیں۔ لیبر یونین اور بعض تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے فیڈرل ورک فورس کی چھانٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر سماعت کرتے ہوئے جج نے درخواستوں گزاروں کو عارضی ریلیف دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ جج ولیم السپ نے حکم میں کہا ہے کہ آفس آف پرسنل مینیجمنٹ (او پی ایم) وفاقی اداروں کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جن میں سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، انجینئر امیر مقام، انوشہ رحمان، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران مسلم لیگ ن کے صوبائی سطح کے پارٹی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے نارووال کے کامیاب جلسے کو سراہا، احسن اقبال نے اہم پارٹی امور پر میاں نواز شریف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر عید کے بعد مسلم لیگ ن کے زیر...
اسلام آباد (آئی این پی ) نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی2 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، نیپرا ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹرمیں عوامی سماعت چئیرمین نیپرا کی زیرصدارت ہوئی۔سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، دوران سماعت پاور ڈویژن نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں کمی کی کیٹیگری میں زرعی ٹیوب ویلز اور ماہانہ 300 یونٹ تک...