واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) امریکا نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو یوکرین کو جرمن دارالحکومت برلن کی طرح تقسیم کا مشورہ دے دیا ہےجس کا اہم نکتہ یہ ہے کہ یوکرین کے جن علاقوں پر روس اب تک قبضہ کر چکا ہے وہ روس کے کنٹرول میں رہنے دیئے جائیں۔ ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ کیتھ کیلوگ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اورا ن سے روس کے ساتھ جنگ بندی ہو نے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹائمز آف لندن کو انٹرویو میں کیتھ کیلوگ نے کہا کہ انہوں نےصدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات میں ان کو یوکرین کو اتحادیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں تقسیم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے تحت برطانوی اور فرانسیسی افواج یوکرین کے دریائے دنیپرو کے مغرب میں ایسے انداز میں تعینات کی جائیں گی جو روس کے لئے اشتعال انگیز نہ ہو۔اس منصوبے میں جو تجویز یوکرین کے لئے مشکل ہو گی وہ یہ ہے کہ اس کے جن علاقوں پر روس اب تک قبضہ کر چکا ہے وہ روس کے ہی کنٹرول میں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبے پر عملدرآمد کی صورت میں یوکرین کا نقشہ ایسے ہی دکھا ئی دے گا جیسے دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمنی کے شہر برلن کو مختلف علاقوں میں تقسیم کرنے سے بنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حوالے سے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی سرزمین پر نیٹو کے رکن ممالک کے فوجیوں کی تعیناتی کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گا کیونکہ وہ روس یوکرین جنگ میں غیر جانبدار نہیں بلکہ روس کےفریق مخالف تھے ۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس منصوبے سے امریکا یوکرین میں اسی حکومت کو قائم رکھنا چاہتا ہے جس کی سربراہی اس وقت ولودیمیر زیلنسکی کر رہے ہیں؟ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہو ں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اقتدار میں آتے ہیں روس یوکرین جنگ بند کرنے کا وعدہ کیا تھا ، اس جنگ کو بندی کرنے کے لئے پیش رفت کی سست روی پر مایوسی کا اظہار کر چکے ہیں۔ وائٹ ہائوس ترجمان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس جنگ کو جلد ختم ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یوکرین کے کے لئے روس کے

پڑھیں:

کراچی میں میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز دے دی۔

کے ایم سی حکام کے مطابق میونسپل ٹیکس میں اضافے کی تجویز سٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق کراچی میں شہری سہولتوں میں بہتری کےلیے میونسپل ٹیکس میں معمولی اضافہ کیا ہے، صارفین سےحاصل رقم شہری سہولتوں پر خرچ کی جائے گی۔

تجویز میں کہا گیا کہ 50 یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنے والے میونسپل چارجز سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ 51 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے 30 روپے کے اضافے کے ساتھ 50 روپے ادا کریں گے۔

چارجز میں اضافے کی تجویز میں کہا گیا کہ 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 50 روپے اضافے کے ساتھ 100روپے ادا کریں گے۔

تجویز میں مزید کہا گیا کہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے 100روپے اضافے کے بعد 200 روپے چارجز دیں گے۔

ٹیکس اضافے کی تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ 401 سے 500 بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے 100روپے اضافے کے بعد 225 روپے ادا کریں گے۔

کے ایم سی ٹیکس تجویز میں کہا گیا کہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے 125 روپے اضافے سے 275 روپے ادا کریں گے۔

تجویز میں کہا گیا کہ 601 سے700 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 125روپے اضافے کے بعد 300 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کو 450 روپے اضافے سے 750 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

کے ایم سی ٹیکس اضافے کی تجویز میں کہا گیا کہ جنرل سروسز پر 600، کمرشل صارفین پر 550 اور صنعتی صارفین پر 750 روپے چارجز کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا یوکرین جنگ بندی میں ثالثی سے دستبرداری کا عندیہ
  • امریکا پر ’ارب پتی قبضہ‘ کیخلاف ایک ہی روز میں 4 سو سے زیادہ مظاہرے
  • امریکا کا روس یوکرین امن معاہدے کی کوششیں ترک کرنے کا عندیہ
  • وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت
  • ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملے کا منصوبہ مسترد کر دیا، نیویارک ٹائمز
  • کراچی، قلات، خضدار اور کوئٹہ شاہراہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کریں گے؛ وزیراعظم
  • ملک کے کن علاقوں میں آج بادل برسیں گے؟
  • صدر ٹرمپ کی ایرانی جوہری مقامات پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی کی مخالفت
  • کراچی میں میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز