کراچی: جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد کراچی کے جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا۔
لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، جناح ہسپتال میں مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کو آئی سی یو میں شفٹ کرنے کی ضرورت ہے، آئی سی یو میں 2 بیڈ خالی ہونے کے باوجود بیڈ نہیں دیا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
جناح ہسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔
ادھر مریض کے لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا مگر لڑکا جانبر نہ ہو سکا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جناح ہسپتال
پڑھیں:
نادیہ حسین کا شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے سے انکار
پاکستان کی معروف سپر ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے سے انکار کر دیا۔
نادیہ حسین گزشتہ 2 دہائیوں سے میڈیا کی روشنی میں ہیں، اپنی صاف گوئی اور بے باکی کے لیے مشہور نادیہ حسین ان دنوں ایک بڑے تنازع کا سامنا کر رہی ہیں، جب ان کے شوہر عاطف خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ سرکل نے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا۔
عاطف خان پر اپنے ادارے کے بینک میں تقریباً 54 کروڑ روپے کے مبینہ مالی فراڈ کا الزام ہے، اس وقت وہ تفتیش کے لیے زیر حراست ہیں، مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ فراڈ کی رقم میں سے 2 کروڑ روپے نادیہ حسین کے سیلونز میں منتقل کیے گئے تھے، جس کے بعد نادیہ حسین کو بھی ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔
نادیہ حسین اپنے وکلاء کی ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے شوہر نے میرے کاروبار میں سرمایہ کاری کی تھی، تاہم انہوں نے یہ واضح طور پر کہا کہ میں نے اپنی ٹیکس ریٹرنز میں تمام مالی تفصیلات باقاعدگی سے ظاہر کی ہیں۔
نادیہ نے کسی بھی قسم کے فراڈ میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی، میڈیا نمائندوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی مگر ان کے وکلاء نے انہیں میڈیا سے گفتگو سے روک دیا۔
سوشل میڈیا پر نادیہ حسین کو اس معاملے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
Post Views: 3