Daily Sub News:
2025-04-19@12:18:21 GMT

چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد

چین کمبوڈیا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے کمبوڈیا کے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات، وزارت ثقافت و فنون لطیفہ، وزارت سیاحت، رائل اکیڈمی آف اسٹڈیز، کمبوڈیا کی رائل اکیڈمی نے افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا مشترکہ انعقاد کیا۔ چین -کمبوڈیا کے میڈیا شراکت دار میکانزم کا آغاز ہوا، چین -کمبوڈیا ثقافتی تبادلے کا پروگرام نشر ہوا اور 10 ویں آؤٹ ڈور سنیما ایونٹ کا آغاز ہوا۔

چائنا میڈیا گروپ کمبوڈیا کے متعدد حکومتی ادروں اور میڈیا کے ساتھ ٹھوس تعاون کے سلسلے تک پہنچا۔کمبوڈین پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سینیٹ کے چیئرمین ہن سین نے تقریب کو اس نتیجہ خیز سرگرمی کے لئے ایک مبارکباد ی خط بھیجا۔ کمبوڈیا اور چین میں سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور میڈیا حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 200 مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ چین اور کمبوڈیا کے درمیان افرادی و ثقافتی تبادلے اور عوامی روابط کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا نیشنل ریڈیو کے تعاون سے قائم شدہ چین کمبوڈیا دوستی چینل دس سالوں کے لیے نشر ہورہا ہے۔

چائنا میڈیا گروپ کے تیار کردہ پروگرام کمبوڈیا کے مین اسٹریم چینل پر نشر ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر مقبول ہوگئے ہیں۔چینی صدر شی جن پھنگ کے موجودہ دورے سے چائنا میڈیا گروپ اور کمبوڈیا کے مختلف حلقوں سے مل کر افرادی و ثقافتی تبادلے کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے ، جن سے چین کمبوڈیا دوستی کو بڑھایا جائے گا اور عالمی برادری میں گلوبل ساوتھ کی آواز بلند کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کمبوڈیا

پڑھیں:

ترقی کی منازل طے کرتا پنجاب!

فصلِ گل آتی ہے اور حسن نکہت بکھر جاتی ہے، موسم بہار گنگناتا ہوا آ گیا ہے، نئی زندگی کا مژدہ سنا رہا ہے۔

الحمراء میں ادبی وثقافتی سرگرمیاں سال بھر جاری رہتی ہیں مگر موسم بہار میں یہ تقریبات عروج پر پہنچ جاتی ہیں۔ موسم بہار کی آمد کا ایک بڑا تحفہ ’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘ ہے جسے الحمرا آرٹس کونسل میں منایا جا رہا ہے۔

پنجاب ہمارے قومی و ملی وجود کا روشن اور تابناک باب ہے۔ یہ زبان و ادب، فن و ثقافت، تہذیب وتمدن کے معاملے میں شروع دن ہی سے خوش قسمت رہا ہے۔ اس کے مظاہرِ فطرت کی رعنائی و زیبائی اور لذت و لطافت بے مثل ہے۔ اس دھرتی کے رسم و رواج آسمان سے اُترے معلوم ہوتے ہیں۔ یہاں کی قدریں، انسانی زندگی کے آغاز سے قبل ہی حرکت میں آ جاتی ہیں۔ پھر فرد کی زندگی ہو یا سماجی حیات، پنجاب کی زندگی اس میں خوب رنگ بھرتی ہے۔

                   پنجاب کے سرورق پر مریم نواز شریف جیسی لیڈر ہی اچھی لگتی ہیں۔آج کا ترقی کرتا پنجاب، انسانی زندگی کو سہل بناتا پنجاب، مریم نواز شریف کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جب پنجاب سنبھالا تو یہ مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا تھا، جس کا دائرہ بے کراں ہوتا جا رہا تھا۔ پھر صرف ایک برس کے قلیل مدت میں سینکڑوں اقدامات کی بدولت ٹھنڈی ہوائیں آنا شروع ہوئی ہیں۔

آج پنجاب میں عوامی فلاح وبہبود کا دور دورہ ہے۔ پنجاب کا ایوان آج ایک خدمت گاہ کا روپ دھار چکا ہے جس کو اُجاگر کرنے کی ذمہ داری وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے سنبھال رکھی ہے تبھی تو چارسو اس ترقی کے چرچے ہیں۔وہ ثقافت کے شعبے میں اپنی مہارتوں سے فن کی خدمت کا سنگ میل حاصل کر رہی ہے۔

                   تاریخی آثار حقیقت تک پہنچنے اور اقوام کو جاننے کی کسوٹی ہوتے ہیں، اپنی میراث کا شعور ہی معاشروں کا وقار ہوتا ہے۔ پنجاب کا وقار یہاں کے تاریخی شہر ہیں اور ان میں رائج خوبصورت قدریں ہیں، قدیم تہذیبیں ہیں، ان تہذیبوں میں انمول خزانے ہیں، ان خزانوں میں محلات، حویلیاں، قلعے، بیش قیمت مقابر، عجائب گھر، باغات، بارہ دریاں، مینار، دروازے، گُرودوارے ہیں۔

                   پنجاب میں فصلِ بہار آتے ہی طائرانِ شیریں سُخن سرمستی صہبا میں محو ہو کر بہار کے موسم کے گیت گانا شروع کر دیتے ہیں۔ انسانی مزاج میں ایک رونق سی محسوس ہوتی ہے۔ یہ موسم ایک موڑ ہے خزاں سے بہار کی طرف۔ اس موڑ پر پنجاب کا ثقافتی دن بھی آ موجود ہوتا ہے۔

اس بار ہماری وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پنجاب کی سدا بہار زندگی کو احسن انداز میں منانے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کے ثقافتی دن کو منانے کا تصور یقیناً بہت خوش آئند ہے۔ صوبہ میں ثقافت کی سربراہ ہونے کے ناتے ’پنجاب کے ثقافتی دیہاڑ‘ کو پورے صوبے میں منانے کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا۔ اسی اثناء میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا توقیر حیدر کاظمی اپنی ٹیم کے ساتھ متحرک ہوگئے۔ مشکل سے مشکل چیلنج سے نبرد آزما ہونا جیسے ان کی تربیت میں خاص ہے یا ان کی شخصیت کا خاصا ہے۔ وہ اہم ٹاسک کو خوش دلی سے قبول کرتے ہیں اور پھر اسے پوری آب وتاب سے مکمل بھی کرتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں ویمن ڈے پر حکومت پنجاب کی تقریبات کو بہت پذیرائی ملی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے اپنے خطاب میں دو بار توقیر حیدر اور ان کی ٹیم کی تعریف کی اور اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔یہ عظمیٰ بخاری صاحبہ کی لیڈر شپ کا خوبصورت انداز ہے۔ وہ حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ وہ اچھے نتائج حاصل کرنے کا گُر جانتی ہیں۔

14مارچ کے پنجاب ثقافت دیہاڑ کو چند وجوہات کی بنا پر ملتوی کر کے  اس کی تاریخ 14 اپریل کر دی گئی۔ جسے پورے پنجاب میں روایتی، ثقافتی جوش و خروش سے منایا گیا۔اب لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری کی میزبانی میں پنجاب ثقافت دیہاڑ کی سرگرمیاں منائی جا رہی ہیں۔

پنجاب کا یہ ثقافتی دن  صوفیاء کرام کی خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔ اس موقع پر صوفی رقص کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ روایتی ملبوسات، پہناووں کے اسٹالز لگائے جائیں گے، پنجاب کے دیہات کے مناظر دیکھنے کو ملیں گے، کرافٹ بازار ہوں گے، ہیر گائیکی، ماہیے، ٹپے، بولیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ملک کی نامور گلوکارہ صنم ماروی و دیگر پرفارم کریں گے۔

      مقام مسرت ہے کہ پنجاب کے تمدن میں بے پناہ تنوع موجود ہے، یہاں ہر تہذیب کے آثار عیاں ہیں۔ یہاں کا فن تعمیر ایک شاہکار ہے۔ یہاں کی وادیاں اپنی عظمت میں لازوال ہیں۔ متمدن زندگی ٗ  فطرت کے حسن و جمال کا پتہ دیتی ہے۔ یہاں یونانی آباد رہے۔ ایرانیوں کا مسکن پنجاب رہا۔ اسکندر اعظم کے قدموں کے نشانات یہاں ملتے ہیں ۔ آریائی، موریائی دور میں بھی ثقافتی ترقی کے آثار موجود ہیں۔ پارتھی دور سے گندھارا تہذیب کی ترقی منسلک ہے۔ درجنوں تہذیبوں کی آماجگاہ ہے ہمارا پنجاب۔زراعت، ماہی گیری، دست کاری، برتن سازی، تجارت کے شعبے اس دھرتی کی شان ہیں۔

پتھر کے زمانے سے شروع ہونے والا پنجاب کا یہ سفر اب اپنے عروج پر ہے۔ دُنیا اس کے خوبصورت چہر ہ سے آشنا ہے۔ جدید شہری و دیہی آبادیاں انسانی وحدت کی اشکال ہیں۔پانچ دریاؤں کی یہ دھرتی، رنگا رنگ پھولوں کی یہ سرزمین۔ ہماری ماؤں نے پنجاب کو خوبصورت بنانے میں بہت قربانیاں دی ہیں، اس کے تمدن کو سینچا ہے۔ ستلج، بیاس، راوی، چناب، جہلم کی یہ جادوئی تصویر حسن کا مرقع ہے۔ دُنیا کا عظیم نہری نظام، یہاں کی صبحیں تروتازہ، یہاں کی شامیں سہانی۔

’پنجاب ثقافتی دیہاڑ‘ ان تخلیقات کا اظہار ہے جس میں کمہار کے چاک پر بنے ہوئے مٹی کے برتن شامل ہیں، کھڈیوں اور کارخانوں میں تیار ہونے والے کپڑے، دانش وروں کے افکار بھی اسی طرح ہمارا تہذیبی اثاثہ ہیں جس طرح شاعروں کا کلام یا افسانہ نویسوں کے افسانے۔ ذوق اور فہم کے اس تنوع سے تہذیب کے پھول کھلتے ہیں۔ لوگ اپنی بساط کے مطابق ان سے لطف حاصل کرتے ہیں۔گویا ’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘ یہاں کے فن اور فنکار کے کام کا جشن ہے جس کو منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے۔

                   محکمہ اطلاعات وثقافت کے زیر اہتمام ’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘ 18 تا 19 اپریل کو الحمراء آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی میزبان صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری ہیں۔تقریبات کا مقصد پنجا ب کی زبان و ادب، تہذیب و تمدن، تاریخ، ورثہ، فن وثقافت عوام کے سامنے پیش کرنا ہیں جس کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں۔ ثقافتی رنگوں سے سجے اس خوبصورت موقع پر نامور گلوکارہ نصیبو لعل، صنم ماروی، ذیشان روکھڑی، ندیم عباس لونے والا، جمیل لوہار اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔

محکمہ اطلاعات وثقافت کے اس احسن اقدام ’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘کی تقریبات میں ڈھول پرفارمنس، اونٹ رقص، گھوڑا رقص، بانسری جوڑی، شہنائی پرفارمنس، پنجاب ولیج، ہیر گائیکی، لڈی پرفارمنس، ماہیے، ٹپے، بولیاں، بھنگڑا، صوفی رقص، پنجاب کرافٹ بازار، گدا پرفارمنس، ناٹک ’ہیر رانجھا‘کے ساتھ ساتھ پنجاب کی قدروں پر مبنی فن پاروں کی نمائش، پنجابی مشاعرہ و گفتگو کی نشست ’پنجاب اج تے کل‘ شامل ہوں گی۔ نمائش میں نامور آرٹس ذوالفقار علی زلفی، محبوب علی، غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر اعجاز انور، مغیث ریاض اور نذیر احمد کے بنائے ہوئے فن پارے آویزاں کیے جا رہے ہیں۔گفتگو کی نشست ’پنجاب اج تے کل‘میں نامور پنجابی دان پروین ملک، ڈاکٹر سعید بھٹہ، ڈاکٹر صغریٰ صدف، نین سکھ، انجم قریشی، ڈاکٹر فوزیہ اسحاق اظہار خیال کریں گی جبکہ ڈاکٹر شائستہ نزہت نشست کو مارڈیٹ کریں گی۔

پنجا ب ثقافت دیہاڑ کی تمام تقریبات شام  7بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہیں گی۔لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘ کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر عظمیٰ زاہد بخاری کی سربراہی میں 14اپریل کو پنجاب بھر میں ’پنجاب ثقافت دیہاڑ‘ عظیم الشان انداز میں منایا گیا، جو پنجاب کی زبان و ادب، تہذیب و تمدن، تاریخ، ورثہ، فن وثقافت کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

                   آخر پر مجھے بہار کی عقیدت پر اظہار ایک بار اور کرنا ہے، وہ کچھ یوں کہ

’بسنت رُت آتی ہے تو سرسوں کے پھول کھلتے ہیں اور پیلی پوشاکیں بہار دکھاتی ہیں اور گرم گڑ کی سوندھی سوندھی خوشبو سے گاؤں کی فضا مہک اُٹھتی ہے اور قدرت کا حسن تخلیق نکھر آتا ہے۔۔۔۔‘

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صبح صادق

پنجاب پنجاب ثقافت دیہاڑ صبح صادق عظمیٰ بخاری مریم نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں رنگارنگ ثقافتی میلے کی دھوم
  • چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا
  • چین -کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا
  • کمبوڈیا میں “چائنا فلم ویک” 2025 کا پنوم پن میں آغاز
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈین ورژن) کمبوڈیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر
  • چائنا میڈیا گروپ کے ملائیشیا کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط
  • پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” (کمبوڈیائی ورژن) کمبوڈیا میں مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا
  • ترقی کی منازل طے کرتا پنجاب!
  • اقوام متحدہ کے  چینی زبان کے دن  اور  چائنا میڈیا گروپ  کے پانچویں اوورسیز فلم فیسٹیول  کا کامیاب انعقاد