ایرانی سرکاری میڈیا نے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خلیجی عرب ملک سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے، اور انہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان جمعرات کو وفد کے ہمراہ ایران پہنچے، اور انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو پہنچایا تاہم پیغام کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکا کے دوران ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا دور روم میں منعقد ہورہا ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ریاض کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تہران کی آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے برسوں کی کشیدگی کے بعد 2023 میں چین کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد سفارتی تعلقات بحال کیے گئے تھے۔ سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ ایران کے جوہری مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے تہران میں سعودی وزیر سے ملاقات کے بعد کہا کہ بیجنگ معاہدے کے بعد سے سعودی اور ایرانی مسلح افواج کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اللہ سید علی خامنہ ای رہبر انقلاب اسلامی سرکاری میڈیا ایران اور کے بعد

پڑھیں:

سعودی وزیر دفاع اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورہ تہران کے موقع پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ایران کے اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان آل سعود ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورہ تہران کے موقع پر مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے علاوہ ایران کے اعلی سیاسی اور سیکورٹی حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے دونوں اعلیٰ دفاعی عہدیداروں کے درمیان خطے میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے میجر جنرل باقری کی دعوت پر تہران کا دورہ کیا تھا اور سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کا یہ دورہ اس ملک کے اعلیٰ دفاعی عہدیدار کا ایران کا دوسرا دورہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • رہبر معظم انقلاب اسلامی کی سفارتی حکمت عملی
  • رہبر انقلاب کے نام پیوٹن کا خصوصی پیغام عراقچی کے حوالے
  • نئے امریکی ایرانی مذاکرات سے قبل سعودی وزیر دفاع تہران میں
  • سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے رہبر انقلاب اسلامی سید آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات
  • سعودی وزیر دفاع کا اہم دورہ ایران، آیت اللہ خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچایا گیا
  • سعودی وزیر دفاع کی خامنہ ای سے تاریخی ملاقات، قیادت کا مکتوب پیش، تعلقات میں نئے باب کی امید
  • سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
  • سعودی وزیر دفاع اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے
  • سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے