کراچی:

اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کی مدعیت میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کے مطابق میں گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں اپنے گھر کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا، ہمارے گھر کے آگے کیمپ آفس میں بیٹا عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کوآرڈینیٹر محمد کلام ولد محمد کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

مقتول کے والد کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان آئے، 2 ملزمان کیمپ آفس میں چلے گئے، ایک ملزم باہر موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا۔ تقریباً سات بجکر 50 منٹ پر محمد کلام شور کرتا ہوا باہر آیا، کیمپ آفس کے اندر سے فائرنگ کی آواز بھی آئی، دو ملزمان اندر سے بھاگتے ہوئے باہر آئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

میں محمد کلام کے ساتھ کیمپ آفس میں گیا تو دیکھا میرا بیٹا محمد عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو گولیاں لگی ہوئی ہیں۔ زخمی عامر بھٹو کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر بسم اللہ چوک پہنچے، وہاں سے ایمبولینس میں ڈال کر اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

 اس دوران میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے بیٹے کو نامعلوم وجوہات اور نامعلوم رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عامر بھٹو کو موٹر سائیکل محمد کلام کیمپ آفس کے مطابق

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
  • اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے جاں بحق پیپلز پارٹی کا یوسی چیئرمین سپرد خاک
  • این اے 213ضمنی الیکشن میں کامیابی، بلاول بھٹو نے اہم بیان جاری کردیا
  • بلاول بھٹو دبئی سے کراچی پہنچ گئے،آج جلسے سے خطاب کرینگے
  • کراچی، بلاول کی یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت
  •   ہر دل عزیز سیاسی شخصیت کی ٹارگٹ کِلنگ
  • اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی ’ٹارگٹ کلنگ‘
  • کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق
  • بلاول بھٹو 10 روز تک بیرون ملک رہنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے