2025-02-21@21:02:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1474
«پر امریکا میں»:
(نئی خبر)
وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات کو تقویت ملے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئتے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی۔ ماضی کی طرح اس بار بھی نریندر مودی کو اپنی بات واضح کرنے کے لیے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا جس پر وہاں موجود میڈیا بھی...
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس کے خلاف امریکا اور یورپ سے مدد مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی مدد کرنے کے لیے یورپ اور امریکا کو اتحاد کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یوکرین کو کبھی بھی نیٹو کا حصہ تصور نہیں کیا تھا۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو اپنے تحفظ کے لیے ٹھوس ضمانتیں درکار ہیں، ہم روسی صدر سے تب تک ملاقات نہیں کریں گے جب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کا مشترکہ منصوبہ سامنے نہیں آ جاتا۔ کانفرنس میں امریکی نائب صدر...
امریکا نے یورپ کو آزادی اظہار کا لیکچر دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ آزادی اظہار کھو رہا ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یورپی رہنما تقاریر کو سنسر کرتے ہیں۔ میونخ کانفرنس سے امریکا کے نائب صدر کا الزامات بھرا خطاب سن کر شرکا حیران رہ گئے، تالیاں بھی نہ بجائیں۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ برطانیہ میں آزادی اظہار پسپائی اختیار کررہی ہے اور یہ صورتحال روس سے بڑا خطرہ ہے۔ نائب صدر کا کہنا تھا کہ یورپ کو سب سے بڑا خطرہ چین یا روس سے نہیں، خود اپنے آپ سے ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں اسقاط حمل...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگرس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔ ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحۂ عمل ترتیب دینے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مزید پڑھیں: مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا نے ہتھکڑی لگا کر مزید بھارتی ڈی پورٹ کردیے محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی ایک...
بلوچستان(نیوز ڈیسک)ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ، جانی یا مالی نقصان نہیں ہوابلوچستان کے شہر ژوب اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔بلوچستان کے ضلع ژوب میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ژوب اور گرد و نواح کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلہ پیما مرکز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ گوجرانوالہ: فیکٹری میں...
’’اور لوطؑ کو ہم نے پیغمبر بنا کر بھیجا، پھر یاد کرو جب اْس نے اپنی قوم سے کہا ’’کیا تم ایسے بے حیا ہوگئے ہو کہ وہ فحش کام کرتے ہو (فاحِشَہ) جو تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیا؟ تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں سے اپنی خواہش پوری کرتے ہو، حقیقت یہ ہے کہ تم بالکل ہی حد سے گزر جانے والے لوگ ہو‘‘۔ مگر اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ ’’نکالو اِن لوگوں کو اپنی بستیوں سے، بڑے پاکباز بنتے ہیں یہ‘‘۔ آخر ِکار ہم نے لوطؑ اور اس کے گھر والوں کو… بجز اس کی بیوی کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔ بچا کر نکال...
واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کروانے والے عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عاید کردیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ عالمی فوجداری عدالت پر اس لیے برہم تھے کہ چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کروائے تھے۔ امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کریم خان کے امریکامیں داخلے پر پابندی ہوگی، ان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کیے جا رہے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر پر یہ پابندیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعاید کی گئی ہیں اور جس کیلیے ان کی جماعت نے قانون سازی...
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ نے پاکستانیوں سمیت مختلف ملکوں کے119افراد کو ملک بدر کرتے ہوئے فوجی طیارے کے ذریعے پاناما بھیج دیا ہے۔لاطینی امریکا کے ملک پاناما کے صدر ہوزے رال ملینو نے تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے امریکا میں مقیم 119 تارکین وطن کو ملک بدر کرتے ہوئے پاناما بھیج دیا ہے۔ صدر ہوزے رال مولینو نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ دارالحکومتپانامہ سٹی کے مغرب میں ہاورڈ ائرپورٹ پر اترا، اور اس میں سوار 119 تارکین وطن کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔صدر مولینو نے کہا کہ ملک بدر ہونے والوں میں چین، پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں۔ اسی سلسلے میں...
واشنگٹن : امریکا نے پاکستانیوں سمیت مختلف ملکوں کے 119 افراد کو ملک بدر کرتے ہوئے فوجی طیارے کے ذریعے پانامہ بھیج دیا ہے۔ لاطینی امریکا کے ملک پاناما کے صدر ہوزے رال ملینو نے تصدیق کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے امریکا میں مقیم 119 تارکین وطن کو ملک بدر کرتے ہوئے پاناما بھیج دیا ہے، صدر ہوزے رال مولینو نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ دارالحکومت پاناما سٹی کے مغرب میں ہاورڈ ایئرپورٹ پر اترا، اور اس میں سوار 119 تارکین وطن کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔ صدر مولینو نے کہا کہ ملک بدر...
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (ڈی او جی ای)کے رکن ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے بذریعہ ویڈیو لنک دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیے،اپنے ملک پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرانی بیوروکریسی کو ختم کرنا ہوگا،امریکی حکومتی اخراجات میں ایک کھرب ڈالر سے زیادہ کمی ممکن ہے۔ ایلون مسک نے دبئی لوپ منصوبے کا بھی اعلان کیا۔ دبئی لوپ 20...
دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنیکی پالیسی ترک کرنی چاہیئے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے اپنی ہی حکومت کے کرتا دھرتاؤں کو مشورہ دیا کہ امریکا کو اپنے ملک پر توجہ دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی و امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا کو دیگر ممالک کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ دے دیا۔ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ امریکا کو حکومتیں تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کرنی چاہیئے۔ ایلون مسک نے مسکراتے ہوئے اپنی ہی حکومت کے کرتا...
چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دوسروں کا نقصان کر کے اپنا فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کوترک کرے، اپنی غلطیوں کو درست اور برابری کی بنیاد پر دنیا سے معاملہ کرے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنی غلطیوں کو درست کرے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کے صحیح راستے پر واپس آئے اور دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے متعلقہ خدشات کو دور کرنے کے لیے کام کرے۔
کراچی: شہرکا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں مزید 1.8ڈگری بڑھ گیا،جمعے کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا، ہفتے اور اتوار کو دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔ شہرمیں جمعے کودومختلف موسم ریکارڈ ہوئے، جس کے دوران صبح کے وقت قدرے خنک موسم ریکارڈ ہوا، تاہم دوپہرکے وقت سمندری ہوائیں چلنے اورتیزدھوپ کی وجہ سے حدت محسوس کی گئی اورگرمی کا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 1.8ڈگری اضافے سے 33.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ درجہ حرارت میں اضافے کے علاوہ ہوامیں نمی کا تناسب بھی گذشتہ روزکے مقابلے میں 10فیصد اضافے سے40 فیصد ریکارڈ ہوا، دیہی سندھ کے مٹھی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ...
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)دفاعی تجزیہ کار راہل بیدی نے ٹرمپ مودی ملاقات کے بعد دفاعی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بہت عرصے سے بھارت کو اپنے دفاعی سامان فروخت کرنے کی کوشش کر ریا تھا، جس میں جنگی طیارے، ٹرانسپورٹ طیارے اور سرویلنس جہاز شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انڈین فضائیہ نے سنہ 2019 سے 114 جنگی طیاروں کا ٹینڈر جاری کر رکھا ہے، اس کنٹریکٹ کے مطابق 16 طیارے مکمل تیار حالت میں آنے ہیں اور باقی 98 طیارے بھارت میں لائسنس کے تحت بننے اور اسمبل کیے جانے ہیں۔ ’ابھی یہ واضح نہیں کہ جس دفاعی معاہدے کی بات ہوئی یہ وہی پرانا کنٹریکٹ ہے یا وزیر اعطم مودی نے کسی نئے معاہدے کی...
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ کر ریکارڈ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 تک قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات کی مد میں 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2024) میں قرضوں اور واجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔دسمبر 2024...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں ریونیو سینٹرز کی ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ترلئی ریونیو سینٹر کا دورہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف بھی ہمراہ موجود تھے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہری اب اراضی کی ڈیجیٹل فرد حاصل کر سکیں گے۔ شہری 25 موضعات کا ریکارڈ آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ بہت جلد شہر بھر کے تمام موضعات کا ریکارڈ آن لائن میسر ہوگا۔شہر میں سٹیمپ پیپرز کی بائیو میٹرک ویری فکیشن شروع کر دی گئی ہے۔ شہریوں کی سہولت کیلئے مزید ڈیجیٹل ریفارمز متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل ریفارمز سے شہریوں کے زیر التوا ریونیو کیسز نمٹانے میں مدد ملے گی۔ مزیدپڑھیں:آئی...
امریکا نے اپنے ہاں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستان اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے مزید 119 افراد کو ملک بدر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرتے ہوئے مذکورہ پناہ گزینوں کو فوجی طیارے کے ذریعے پانامہ بھیجا گیا ہے جہاں سے انہیں ان کے ملکوں کی سمت روانہ کردیا جائے گا۔ صدر ہوزے راؤل مولینو نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک طیارہ دارالحکومت پانامہ سٹی کے مغرب میں ہاورڈ ایئرپورٹ پر اترا اور اس میں سوار 119 تارکین وطن کو ہوٹلوں میں منتقل کیا گیا۔ صدر مولینو نے کہا کہ ملک بدر ہونے والوں میں ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں اور اسی سلسلے میں جلد ہی امریکا سے مزید طیارے بھی پہنچیں گے۔ یاد...

امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے:ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر پاکستان کو تشویش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے. جس کے لیے وہ 18 فروری کو نیویارک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 نوجوانوں کو شہید کیے جانے اور شہدا کی جائیدادوں پر قبضے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں. کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جو پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ہر سوال کا جواب دے رہے تھے لیکن ایک موقع پر بالکل سُنی ان سُنی کر گئے۔ صحافی نے معترضانہ لہجے میں امریکی صدر سے پوچھا کہ کیا امریکا میں بھارت مخالف سرگرمیاں اب بھی جاری رہیں گی۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے جواب دینے سے انکار کردیا کہ آپ کا لہجہ درست نہیں۔ میں کچھ سمجھ نہیں پایا۔ اسی طرح ایک اور صحافی نے جب ممبئی میں 2008 کے ملزم کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے سے متعلق پوچھا تو امریکی صدر نے درمیان میں ہی ٹوک دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی سے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)نریندرا مودی سے ’’ پپیاں جپھیاں ’’ کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر بھاری محصولات عائد کردئیے ، ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد اب بھارت سمیت کسی بھی ملک پر امریکا وہی محصولات عائد کرے گا جو امریکی مصنوعات پر عائد ہوتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت داروں سے درآمد ہونے والی اشیاء پر جوابی محصولات عائد کرنے کے ایک حکم پر دستخط کر دیے ہیں۔ اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا، ’’میں نے تجارتی توازن برقرار رکھنے کے لیے جوابی محصولات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سب کے لیے منصفانہ ہے اور کوئی ملک اس پر شکایت نہیں کر سکتا۔ صدر...
مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ،ادارہ شماریات کی رپورٹ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں عشاریہ صفر چار کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پرآگئی، ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں پرمہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے مہنگے ہوگئے۔ چکن فی کلو 15 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے اورچینی فی کلو 1 روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی، مہنگی ہونے والی اشیا میں...
شہرِ قائد میں سردی کی شدت کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے. آج رات درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا. آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سے شمال مشرقی ہوا چل رہی ہے.دن کے اوقات میں ہوا کی رفتار 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوجائے گی۔
برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے نے 40 بھارتی کروڑ روپے (1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریبا 1,101 کلوگرام ہے، جو اسی نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ ویاتینا اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔ عالمی...
واشنگٹن: امریکا میں مقبول سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور اب صارفین ایپ اسٹورز سے اسے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر ٹک ٹاک کو بحال کر دیا گیا ہے، جس کے بعد امریکی صارفین کے لیے اس تک رسائی ممکن ہو گئی ہے، اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے مختلف خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کیے جانے کے امکانات تھے تاہم اب یہ معاملہ وقتی طور پر حل ہو چکا ہے۔ ٹک ٹاک کی بحالی کا پس منظر گوگل اور ایپل کو ٹک ٹاک کو بحال کرنے کی اجازت دے دی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے ریکارڈ برابر کردیا۔ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں 123 اننگز میں تیز ترین چھ ہزار رنز مکمل کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 10 واں رن لے کر یہ اعزاز حاصل کیا، بابر اعظم نے 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنا کر ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ بابراعظم ون ڈے کرکٹ میں 6 ہزار بنانے والے مجموعی طور پر 11ویں...
برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں ایک بھارتی نسل گائے نیلور نے 40 بھارتی کروڑ روپے میں فروخت ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ روپے میں بنتا ہے۔ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریباً 1,101 کلو گرام ہے جو کہ اسی نیلور نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ گائے اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ عالمی ریکارڈ کے علاوہ ویاتینا نے ٹیکساس میں ’چیمپئن آف دی...
جارحانہ جنگی عزائم رکھنے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا کے پہلے سرکاری دورے میں جوہری توانائی، لڑاکا طیارے اور اربوں ڈالرز کے فوجی معاہدے کرلیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں لڑاکا طیارے اور جدید فوجی ہتھیاروں کی خریداری کے معاہدے طے پاگئے۔ ان معاہدوں کے تحت امریکا بھارت کو ایف-35 لڑاکا طیاروں سمیت کئی ارب ڈالرز کا فوجی اور جنگی سامان بھی فراہم کرے گا۔ نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات میں بھارت کے ایٹمی توانائی ایکٹ اور جوہری ری ایکٹروں کے لیے سول لائبلٹی فار نیوکلیئر ڈیمیج ایکٹ (سی ایل این ڈی اے) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے جوہری توانائی کے لیے دو طرفہ تعاون کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے...
اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی والے ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی والے ہتھیاروں کو خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر سخت تحفظات ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا اور بھارت کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد، غلط اور بین الاقوامی اقدار کے خلاف سمجھتا ہے، بھارت کی جانب سے عوامی حقوق کی پامالی پر کوئی ذکر نہیں کیا گیا جو افسوسناک ہے،پاکستان ہمیشہ عالمی امن و...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کےا س اقدام سے جنوبی ایشیا کے امن میں عدم استحکام پیدا ہو گا، پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربےبنیاد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں...
امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کروانے والے کریم خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی وزارتِ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے امریکا میں موجود اثاثے بھی منجمد کیے جا رہے ہیں۔ چیف پراسیکیوٹر پر یہ پابندی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعائد کی گئی ہیں اور جس کے لیے ان کی جماعت نے قانون سازی بھی کی تھی۔ تاہم سینیٹ میں اکثریتی جماعت ڈیموکریٹس نے اس بل کو مسترد کردیا تھا جس پر ڈونلڈ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی شراکت دار ممالک پر باہمی ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے شفافیت آئے گی اور جوابی ٹیکس لگانا امریکا کے مفاد میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے اتحادی تجارت کے معاملے میں ہمارے دشمنوں سے بدتر ہیں۔ ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کیا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں امریکا کو بھاری خسارہ ہو رہا ہے، اور برکس ممالک پر کم از کم 100 فیصد ٹیرف عائد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے روس اور چین کی ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ کو بھی ایک برا شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں کئی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔ اس میچ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو 6 ہزار رنز مکمل کرنےکیلئے محض 10 رنز درکار ہیں، انہوں نے 125 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55.98 کی اوسط سے 5 ہزار 990 رنز اسکور کررکھے ہیں۔ مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل کیویز کیخلاف 10 رنز بناکر بابراعظم پاکستان تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکا اور بھارت کے درمیان ’میگا پارٹنرشپ‘ کو سراہا ہے، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے کو کم کرنے کی کوشش میں مزید امریکی تیل اور گیس بھارت درآمد کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا 2 روزہ دورہ امریکا ایسے وقت میں کیا ہے، جب ٹرمپ نے حال ہی میں حکم دیا تھا کہ امریکا کے بھارت سمیت تمام تجارتی شراکت داروں کو بڑے پیمانے پر باہمی محصولات کا سامنا کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ پالیسی‘ کا شکار ہوگئے؟ اور جب دونوں رہنماؤں نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔ امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان بھارت کو دیں گے، انتہاپسند، دہشتگردی کا بھارت کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا اتنا بڑا ذخیرہ ہے کہ ہم 100 دفعہ دنیا کو تباہ کر سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کو نئے جوہری ہتھیار بنانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے بچنے والی رقم کو دوسرے معاملات پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ امریکا، روس اور چین اپنے دفاعی بجٹ کو آدھا کر دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملا قات میں یہ پیشکش رکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
واشنگٹن میں ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا بھارت تعلقات اچھے نہیں تھے، بھارت کے ساتھ ویسا ہی ٹیرف ہوگا، جیسا وہ امریکا پر عائد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے، جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔ امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو...
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جو ولسن نے تحریر کیا، "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیار کر رہا ہوں، تاکہ ان افراد پر امریکا میں پابندی عائد کی جائے، جو پاکستان میں عمران خان کے غلط طریقے سے قید کے ذمہ دار ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن جو ولسن نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان مخالف ایکٹ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کا مقصد ایسے حکام پر امریکا میں پابندیاں عائد کرنا ہے، جو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات اور سیاسی...
بحر الکاہل کو دنیا کا سب سے بڑا سمندری خطہ سمجھا جاتا ہے، زمانہ قدیم سے آج تک یہ خطہ عالمی طاقتوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ بحر الکاہل جس میں شنگھائی اور سنگاپور کے علاوہ ٹوکیو، یوکوہاما، لاس اینجلس اور بوسان جیسی اہم ترین تجارتی بندرگاہیں شامل ہیں۔ ان بندرگاہوں کے علاوہ شپنگ روٹس جن میں ٹرانس پیسیفک روٹ شامل ہے ایشیا کے اہم ترین ممالک جاپان، چین اور کوریا کو امریکا سے جوڑتا ہے۔ مزید برآں آبنائے ملا کا، پاناما کینال (بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے درمیان مختصر ترین راستہ) کے علاوہ آسٹریلیا۔ چین شپنگ روٹ بھی شامل ہیں۔ یہ بندرگاہیں اور روٹس عالمی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بحر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزینوں کی دوبارہ امریکا میں آبادکاری کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وجہ سے اس وقت افغان باشندے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے 205 افغان ملک بدر، دیگر کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن صرف یہی نہیں بلکہ اب پاکستانی حکومت کی جانب سے بھی یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو 3 مراحل میں ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔ پہلا مرحلے میں غیر دستاویزی مہاجرین شامل ہوں گے، دوسرے میں اے سی سی کارڈ رکھنے والے افغان شہری جبکہ تیسرے مرحلے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ وہ شام میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر خرچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ امریکا کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ہمیشہ پناہ گزینوں کو کھلا نہیں سکتا ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ بات ایسے وقت میں کی گئی ہے جب خود واشنگٹن ایک منصوبہ پیش کررہا ہے جس کے تحت 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر اردن اور مصر میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد کر دیا جائے۔ واضح رہے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں وہ پناہ گزین ہیں جن کے خاندانوں کو امریکی و اتحادیوں بمباری سے منتشر کر کے ان کے علاقوں سے نکالا گیا تھا ۔ تجزیہ کاروںکا کہنا...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں گزشتہ ماہ کے دوران کھانے پینے کی اشیا، گھریلو استعمال کی چیزوں، ایندھن اور پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔ مہنگائی بڑھنے سے جہاں خاندانوں کی مشکلات بڑھی ہیں وہیں چھوٹے تاجروں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کنزیومر پرائس انڈیکس میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 3فی صد اضافہ ہوا ہے جب کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں یہ 2.9 فی صد بڑھا ہے۔
امریکا سے نکالے جانے والے بھارتی باشندوں کو لے کر ایک اور طیارہ ہفتے کو امرتسر پہنچ رہا ہے۔ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھارتی باشندے بڑے پیمانے پر نشانہ بن رہے ہیں۔ امریکی حکام نے اُن تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جنہیں ہر قیمت پر نکال باہر کرنا ہے۔ اس وقت امریکا میں سوا سات لاکھ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن موجود ہیں۔ میکسیکو اور السلواڈور کے بعد یہ بھارت والے تارکینِ وطن کا سب سے بڑا گروپ ہیں۔ پنجاب کابینہ کے ایک رکن نے سوال اٹھایا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر آنے والی پروازوں میں اکثریت گجرات، اتر پردیش اور ہریانہ کے لوگوں...
چین کی مقبول اینیمیٹڈ فلم ‘Ne Zha 2’ نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن کر باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فلم نے لونر نیو ایئر کی ایک ہفتے کی تعطیلات میں 8 بلین یوان (1.1 بلین ڈالر ) کما لیے، جو کہ چین کی کسی بھی فلم کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے۔یہ فلم 2021 میں ریلیز ہونے والی جنگی فلم ‘The Battle of Lake Changjin’ سے بھی آگے نکل گئی، جس نے تقریباً 900 ملین ڈالر کمائے تھے۔ماہرین کے مطابق، یہ فلم چین کی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک نیا سنگ میل ہے اور ہالی وڈ کے مقابلے میں مقامی صنعت کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ ‘Ne Zha...
امریکا کیلئے پاکستان سے پروازوں کی بحالی جلد متوقع ہے، امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو متعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلئیرنس کےلئے مارچ میں آمد متوقع ہے، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کردی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی۔پروازوں کی حتمی کلیئرنس کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیار کرلی ہیں، پابندی کے خاتمے پر نیویارک، شکاگو اور ہیوسٹن کیلئے پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی۔ امریکا کیلئے پرواز کی بحالی کے حوالے سے ذرائع...
واشنگٹن: امریکی شہری ڈیوڈ رش نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیب کھانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ انہوں نے 3 سیب ہوا میں اچھالتے ہوئے صرف ایک منٹ میں 198 لقمے کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا ہی نام درج کیا۔ ڈیوڈ رش جو امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھتے ہیں، پہلے ہی سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل 2018 میں 3سیب اچھال کر 164 لقمے کھا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا لیکن اس مرتبہ انہوں نے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی۔ یہ کارنامہ انہوں نے لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے...
لاہور:امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کو نیو یارک یا واشنگٹن کے اردگرد بسائیں، اسرائیل نے جو کچھ بھی فلسطین میں کیا ہے اس کے پیچھے امریکا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی بچوں کو بھی اسنائپرز سے قتل کیا،دنیا کے سب سے بڑے مسئلے فلسطین پر امریکی صدر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حماس نے تن تنہادنیا کے بڑے دہشت گرد وں اسرائیل اور امریکا کے سامنے مزاحمت کی، صیہونی فورسز کی دہشت گردی میں جو نقصان فلسطین کا ہوا ہے تاوان...
بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی امریکا میں ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی سطح بلند کرنے سے متعلق امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نریندر مودی کی ملاقات اور متوقع بات چیت کے حوالے سے بھی گفت و شنید ہوئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے بھارت میں تہلکہ مچادیا ہے کہ وہ جمعرات کی شب بھارت کے خلاف ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی برآمدات پر ڈیوٹی عائد کر رکھی ہے۔ امریکی صدر کہہ چکے ہیں کہ بھارت نے درآمدی ڈیوٹی نہ ہٹائی تو امریکا بھی بھارتی اشیا و خدمات...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دشمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ہم 1000 ہزار بنائیں گے۔ ایرانی صدر جنوبی صوبے بوشہر کے دانشوروں اور ماہرین کے ساتھ ایک ملاقات اور تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے قابض اسرائیل اور امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن ایران کی 100 جوہری تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے تو ملکی ماہرین فوری طور پر 1000 نئی جوہری تنصیبات تعمیر کر لیں گے۔ انہوں نے ایران کے بارے میں امریکا کے متضاد رویہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ایک طرف ایران سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف ہم پر پابندی لگائی جارہی ہے، دشمن...
کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرگزشتہ ہفتے کے دوران 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 11 ارب 16 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونےو الے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 16 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 69 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 7 فروری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 86 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت ڈھائی ہزار روپے اضافے سے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے تین لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2144 روپے بڑھ کر دو لاکھ 60 ہزار 631 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 قیراط دس گرام سونا 1965 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 920 روپے پر پہنچ گیا۔ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر اضافے سے 2913 ڈالر کا ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس گرام چاندی...
کراچی: عالمی سطح پر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے اور سونے میں بڑھتی سرمایہ کاری سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 25ڈالر کے اضافے سے 2ہزار913 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی سطح پر قیمت بڑھنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 500روپے کے اضافے سے 3لاکھ 4ہزار روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 144روپے کے اضافے سے 2لاکھ 60ہزار 631روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی...
اسلام آباد: ایف بی آر نے درآمدی عمل کو آسان بنانے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے لائسنس ہولڈرز کو پاکستان سنگل ونڈو سسٹم استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔ ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کرکے ایس آر او 140 آف 2025 جاری کر دیا۔ ایس ٹی زیڈ اے لائسنس ہولڈرز کے لیے پی ایس ڈبلیو سبسکرپشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ صرف ایس ٹی زیڈ اے ون ونڈو سہولت کے ذریعے درآمد شدہ سامان کو فوائد حاصل ہوں گے جبکہ پی ایس ڈبلیو نظام درآمدی سامان کی مقدار میں خودکار کٹوتی کرے گا۔ ترمیم کے تحت قانونی خلاف ورزی پر کسٹمز حکام لائسنس یافتہ کی صارف شناخت بلاک کر سکتے ہیں، وضاحت...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے خشک سالی کے خدشے کے پیش نظر صوبہ بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکریٹری زراعت افتخار سہو کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث گندم کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، باران رحمت کیلئے نماز استسقاء ادا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی فیلڈ فارمیشنز نماز استسقاء کی ادائیگی کیلئے اہتمام کریں، نماز استسقاء کل (جمعہ کی) صبح 10 بجے پنجاب بھر میں ادا کی جائے گی۔افتخار سہو کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی کے سلسلے میں سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں، محکمہ زراعت صوبہ پنجاب کے تمام کاشتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے خود کو کنگ کہنے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں فتح کے بعد بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں 'کنگ' کہنا بند کریں۔ بابراعظم نے صحافیوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کردیں، کیرئیر کے اختتام پر پتہ چلے گا کون کنگ ہے۔ مزید پڑھیں: فلاپ بالنگ لائن؛ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟ انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹیم کے اندر ایک نئے کردار پر توجہ مرکوز ہے اور کوشش ہےکہ اور بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2025ء)پاکستان سے امریکا کی براہ راست پروازوں کے لیے امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی(ایف اے ای)کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے 75ہزارڈالرزرقم اداکردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے پاکستان کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے پہلے مرحلے میں امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کو درکار فیس 75ہزارڈالرادا کردیے گئے، ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی ابتدائی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آمد متوقع ہے۔واضح رہے کہ سن 2022میں پی آئی اے کے کراچی میں ایئرکریش کے بعد یورپی یونین کے قدغن کے بعد ایف اے اے نے پاکستانی پروازوں کی کیٹگری سی اے...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل کو غزہ پر حملے اور حماس کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے اکسایا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی ایک مشکل یہ ہے کہ حماس کے اسلحے کی فراہمی اور مؤثر رابطوں کے نیٹ ورک مضبوط ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ جنگ میں وقفے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حماس خود کو مستحکم اور طاقتور بنا رہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کیے تو جنگ بندی ختم اور صرف تباہی ہوگی؛ ٹرمپ کی حماس کو آخری مہلت مارکو روبیو کے بقول ضرورت اس امر کی ہے کہ...
سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے ریکارڈ ہدف تعاقب نے بھارتی میڈیا و یوٹیوبرز کو حیران کردیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم معرکے میں پاکستان نے جنوبی افریقی ٹیم کے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب کو محض ایک اوور قبل اور 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس میچ میں کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 122 اور سلمان علی آغا نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کرکٹرز نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 260 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کیلئے جیت ممکن بنائی۔ اس میچ میں محمد رضوان اور آغا سلمان نے کئی ریکارڈ بھی توڑے تاہم فتح...
سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز نے نئے ریکارڈ بناڈالے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹل 353 رنز کا ہدف حاصل کیا اور چیمپئینز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کو خبردار کیا۔ اہم معرکے میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 2022 میں 349 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا۔ ہوم گراؤنڈ پر سلمان علی آغا اور کپتان محمد رضوان نے...
سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹرز نے نئے ریکارڈ بناڈالے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اپنا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹل 353 رنز کا ہدف حاصل کیا اور چیمپئینز ٹرافی سے قبل دیگر ٹیموں کو خبردار کیا۔ اہم معرکے میں آغا سلمان نے 16 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز جبکہ کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے تھے۔ مزید پڑھیں: ریکارڈ ہدف کا تعاقب؛ بھارتی رضوان، سلمان کو دیکھ کر حیران اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 2022 میں 349 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا...
کراچی (نیوز ڈیسک) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلات زر روکنے کی اپیل کے باوجود ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ان کے اپنے حمایتی بھی اس مہم کا حصہ نہیں بن سکے۔ پاکستانیوں کیلئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کسی بھی سیاسی حکمت عملی سے زیادہ اہم ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مسلسل دوسرے ماہ 3 ارب ڈالر سے زائد رقوم پاکستان بھیجی ہیں۔ گزشتہ دسمبر میں بانی پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس میں بیرون ملک پاکستانیوں سے کہا گیا تھا کہ...
پشاور: خیبر پختونخوا میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ چترال ،دیر سوات میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت گزشتہ روز 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ، مالم جبہ اور کالام منفی 2 ، چترال دروش میں صفر رہا۔ چترال لوئر کا درجہ حرارت 2، دیر 4، ڈی آئی خان کا 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی (نیوزڈیسک)جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار سنچریاں، رضوان اور سلمان نےکئی ریکارڈ بنادیئے،پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ دو مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں،سہ ملکی سریز کے اہم میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ سلمان علی آغا اور محمد رضوان نے اس میچ میں نئی تاریخ رقم کی، سلمان آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ 2 مڈل آرڈر بیٹرز نے ایک اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان کی جانب سے ون ڈے...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کی فیصل مسجد پر دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ہے لہذا امریکی شہری ان مقامات سے دور رہیں۔سیکورٹی الرٹ میں خبردار کیا گیا کہ سفارتخانے کا عملہ...
ذرا ایک لمحے کو تصور کیجیے ماضی کے اس عالمی منظر نامے کا جہاں 2 ہی عالمی طاقتیں تھیں۔ ایک یو ایس ایس آر اور دوسری یو ایس اے۔ اور دنیا سیاسی لحاظ سے انہی 2 کے بیچ منقسم تھی۔ کہنے کو ایک گروپ غیر وابستہ ممالک کا بھی تھا مگر یہ غیر وابستہ ممالک بھی کسی نہ کسی درجے میں وابستہ ہی تھے۔ ان 2 عالمی طاقتوں میں سے جسے بھی زوال آتا دوسری طاقت کے وارے نیارے ہونے تھے۔ زوال آیا، وہ بھی ہماری نظروں کے سامنے۔ سوویت یونین تحلیل ہوگیا اور بظاہر پوری دنیا پر واحد سپر طاقت کی حیثیت سے امریکی راج کا راستہ کھل گیا۔ یہ راستہ کسی بھی رکاوٹ سے اس قدر صاف تھا...
غزہ کی جنگ کے آغاز سے چند ہی دن پہلے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے یہ انکشاف کیا تھا کہ امریکا فلسطین پر فوجی قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ محمود عباس کے اس بیان کے چند ہی دن بعد حماس نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے اسرائیل پر بڑا حملہ کیا تھا۔ جب محمود عباس یہ بات کر رہے تھے تو اس وقت یہ بات پوری طرح کھل نہ سکی تھی مگر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی روایتی صاف گوئی سے کام لیتے ہوئے امریکا کے پوشیدہ عزائم کا کھل کر اظہار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی منصوبوں کو عیاں کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو تک اس کے باشندوں کو اُردن اور مصرسمیت کئی دوسرے ممالک میں...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے امریکا سے ٹیکسوں میں استثنا دینے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی اسٹیل اور المونیم پر 25 فیصد محصولات عائد کیے جانے پر دنیا بھر کے ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے۔ٹوکیو حکومت نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ جاپان کو پابندیوں سے باہر رکھا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ جاپان پہلے اس بات کا مکمل جائزہ لے گا کہ ان محصولات کے کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے نئے محصولات کے اعلانات پر پیر کے روز دستخط کیے،جن کا اطلاق 12 مارچ سے ہوگا۔
راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں مجسٹریٹ محمود عالم اور سب انسپکٹر احمد یار پر مشتمل استغاثہ کے 2 مزید گواہوں کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے گواہان نے بیان میں شہریار آفریدی اور علی امین گنڈاپور کو نامزد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والے ملزمان نے بیان دیا کہ علی امین گنڈاپور اورشہریار آفریدی کے اکسانے پر اقدام اٹھایا اس موقع پر استغاثہ کی جانب سے پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے پٹرول بم، موبائل فونز، جلے ٹائر، راکھ اور دیگر اشیا پر مشتمل مال...
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے اپنے سابق اہم اتحادی ملک بھارت کو ایک بار پھر اپنے جدید ترین جنگی طیاروں کی فراہمی کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ جنگی طیارے سیہوئی کی پانچویں جنریشن ’’ایس یو 57 اسٹیلتھ‘‘ نوعیت کے ہیں۔ جن کی مدد سے بھارت کو اپنی فضائی قوت بہتر بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔روس اور بھارت کے حکام نے یہ بات نئی دہلی میں بتائی ہے۔ روس کی یہ پیشکش ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا جانے والے ہیں۔روس کے ہتھیاروں کے شعبے سے متعلق ریاستی ترجمان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت طیاروں کے اس سودے...
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا ہے کہ رواں سال ضلعی عدالتوں نے ریکارڈ کیسز نمٹائے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ضلعی عدلیہ انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ضلعی عدلیہ سے بھی اس مرتبہ ایک جج کو ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا۔ انہوں نے کہا...
پاکستان نے سہ فریقی کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 353 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چوتھی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ پاکستان کے لیے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ہدف تھا جسے پاکستان نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان...
پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ریکارڈ کی بھرمار کر دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا۔ اس سے قبل پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ مزید پڑھیئے: سہ فریقی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں گرما گرمی کی ویڈیوز سامنے آگئی دوسری جانب کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا نے 260 رنز کی شراکت قائم کر کے، شعیب ملک اور محمد یوسف کے درمیان 2009 میں بھارت کے خلاف ہونے والی 206 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔...
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں 20سالہ ون ڈے ریکارڈ توڑدیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا، رضوان اور سلمان کی شاندارسینچریاں بدھ کے روز کراچی میں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 352 رنز کا بڑا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مضبوط آغاز کیا اور 21 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے، پاکستان نے گزشتہ 20 سالوں میں پہلی بار پہلے 10 اوورز میں 90 سے زیادہ رنز بنائے، جنوبی افریقہ کے خلاف پاور پلے کے دوران پاکستان 2 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 91 رنز بنانے میں کامیاب رہا،...
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کا غلغلہ ہے۔ امریکا اس شعبے میں بھی اپنی قائدانہ حیثیت برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ مصنوعی ذہانت دنیا کو بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ اگر اس حوالے سے خود کو تیار نہ کیا گیا تو پس ماندگی مقدر بنے گی۔ فرانس میں مصنوعی ذہانت کے وسعت پذیر افق اور کردار کے حوالے منعقدہ کانفرنس میں جے ڈی وینس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ انسان کا نعم البدل کچھ بھی نہیں۔ مصنوعی ذہانت ملازمتیں کھائے گی نہیں بلکہ لوگوں کو نئی ملازمتوں کی چوکھٹ تک لے جائے گی۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی مدد...
سہ ملکی سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈز کی بھرمار کردی،رنز کا پہاڑ عبور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ریکارڈ کی بھرمار کر دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے 353 رنز کا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا۔اس سے قبل پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف 349 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ دوسری جانب کپتان محمد رضوان اور سلمان آغا نے 260 رنز کی شراکت قائم کر کے، شعیب ملک اور محمد یوسف کے درمیان 2009 میں بھارت کے خلاف ہونے والی 206 رنز...
کالعدم ٹی ٹی پی کی فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکا کا اپنے شہریوں کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کردیا۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کے معاملے پر امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو انتباہ جاری کردیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے فیصل مسجد پر دہشت گردانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔الرٹ میں کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 09 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 46 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 740 روپے 83 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 31 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے 18 پیسے اور قطری ریال...
ملک کے آٹو سیکٹر میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جنوری میں گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کی رپورٹ کے مطابق آٹو سیکٹر میں الیکٹرک وہیکل ، جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی ایک ماہ میں کُل فروخت 17 ہزار تک پہنچ گئی۔آٹو سیکٹر کی فروخت جنوری 2024 سے جنوری 2025 تک 61 فیصد بہتر رہی۔ مالی سال 2025 کے ابتدائی سات ماہ میں آٹو سیکٹر کی فروخت 56 فیصد بڑھ کر 78 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ رپورٹ کے مطابق مسافر گاڑیوں کی فروخت 11,868یونٹس رہی جو دسمبر 2024 میں 7,864 یونٹس کے مقابلے 51 فیصد زائد ہے۔ 1300 سی سی اور اس سے زیادہ کی...
امریکی ریاست ایریزونا کے ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اسکاٹسڈیل ائر پورٹ پر چھوٹا طیارہ رن وے سے پھسل کر دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق مسافر طیارے کو حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر میں پیش آیا، جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ائر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت بھی کچھ دیر کے لیے روک دی گئی ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران پیش آئے طیارہ حادثوں کے بعد سے...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ایک اور جج نے پیدایشی شہریت کے خلاف ٹرمپ کا حکم نامہ روک دیا ۔ ٹرمپ کا یہ حکم ان کی امیگریشن سے متعلق پالیسی میں غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔ یہ حکم نامہ ان لوگوں کے بچوں کی پیدائشی شہریت کا حق ختم کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا جو خود تو غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم ہیں لیکن ان کے بچوں کو امریکا میں پیدائش کی صورت میں امریکی شہریت مل جاتی تھی۔ اس متنازع فیصلے پر امریکا میں کئی شعبوں کی طرف سے شور اٹھا تھا۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکن سول لبرٹیز یونین نامی تنظیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی۔ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کے لیے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا۔ اجلاس میں پی ایس ایم اے نے عوامی استعمال کے لیے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان میں ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی، رمضان سے 3دن...
کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ، ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3 ہزار 429 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے...
پریس کانفرنس میں سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو مرکز بہادرآباد کراچی میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبا کو دی جا رہی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 فروری 2025ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل پر ہونے والے دو روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر منگل کو مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس اعلامیے پر 61 ملکوں کے نمائندگان نے دستخط کیے اور یہ یقینی بنانے پر اتفاق کیا کہ اے آئی کو صاف و شفاف، اخلاقی، سب کے لیے، محفوظ اور قابل بھروسہ ہونا چاہیے اور ساتھ ہی بین الاقوامی قواعد و ضوابط کا احترام بھی لازمی ہے۔ دستخط کرنے والے ملکوں میں چین، فرانس، جرمنی اور بھارت شامل ہیں۔ فرانس میں عالمی اے آئی سمٹ، مواقع اور خطرات کا جائزہ ڈیپ سیک کی مقبولیت ایک ویک اپ کال ہونی چاہیے، ٹرمپ ایف آئی اے پر...
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ایگزیکٹیو آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے گوگل میپس پر ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کر دیا۔ گوگل نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صارفین کو گوگل میپس پر ’خلیجِ امریکا‘ لکھا ہوا نظر آئے گا اور میکسیکو کے صارفین کو خلیج میکسیکو‘ لکھا ہوا نظر آئے گا جبکہ دنیا کے باقی ممالک میں گوگل کے صارفین کو دونوں نام لکھے ہوئے نظر آئیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جغرافیائی ناموں کے انفارمیشن سسٹم کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری جغرافیائی حدود پر عمل کرنے کی پالیسی کے مطابق کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ...