City 42:
2025-04-12@23:34:57 GMT

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT

روزینہ علی: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ ،  ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلہ آنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجر خان ،فیصل آباد،میانوالی ،پپلاں،سوات ،مردان ،صوابی ، ،تخت بھائی میں جھٹکے محسوس کیے گئے ،  ملا کنڈ،صوابی، ہری پور ، ٹیکسلا، واہ کینٹ، مہمند، راولا کوٹ میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.

5ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف

علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف کر لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر اور پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے، اختلافی معاملات کو پارٹی کے اندر ہی حل کرلیں گے، جس نے بیان دیا وہی تشریح کرے زیادہ بہتر ہوگا، ہر بندے کو مطمئن کرنا میرے بس کی بات نہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ معدنیات کے حوالے سے خیبرپختونخوا خود کفیل صوبہ ہے، صوبے کی معدنیات استعمال ہورہی تھیں پیسہ نہیں آرہا تھا، معدنیات کے حوالے سے کسی اور کو اختیار دینے سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کسی کو نہیں دیں گے، غیرقانونی مائننگ کی اجازت نہیں دے سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
  • 2 گھنٹوں میں زلزلے کے 160 جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ، لوگ خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے
  • پاکستان میں ایک گھنٹے کے دوران دو بار زلزلہ
  • بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں 4.3 شدت کا زلزلہ
  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
  • خیبر پختونخوا کے کن علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان؟
  • علی امین گنڈاپور کا پی ٹی آئی میں اختلافات کا اعتراف
  • دنیا میں زلزلے تیز ، زمین لرزنے لگی ، تائیوان میں عمارتیں لرز اٹھیں