2025-01-27@16:46:23 GMT
تلاش کی گنتی: 217

«نواز شریف سے»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے پرواز کی پیرس روانگی پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپ کے لیے پی آئی اے پروازوں کی بحالی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت ملے گی، اوورسیز پاکستانی پاکستان سے یورپ جانے والی براہ راست پروازوں سے مستفید ہوسکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پروازوں کی بندش سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور اس کی ساکھ متاثر ہوئی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کیا، یورپ پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے اب دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیے:نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے نے...
    راؤ دلشاد:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کا دورہ کیا اور وہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یونیورسٹی میں گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ ہاسٹل 119 کمرے پر مشتمل ہوگا، جس میں میس ہال، جمنزیم اور تفریحی لاؤنج کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید گوگل کلاس رومز اور ڈیجیٹل لائبریری کا بھی وزٹ کیا۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام مریم نواز شریف نے اس موقع پر یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی...
     ویب ڈیسک:پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کرنے کی قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی روایت پھر دہرا رہے ہیں۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2024ء میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیج کر عمران خان کی کال مسترد کردی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریکارڈ ترسیلاتِ زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دیتی ہوں۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام   ن لیگی رہنما نے کہا کہ نالائق نااہل چوروں کے پہلے ایک سال19ء-2018ء کا موازنہ شہباز شریف کے...
    لاہور+ملکہ ہانس (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) وزیراعلیٰ  مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی طرح عوام کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہوں۔ پاکپتن میں ’’چیف منسٹر مریم نواز شریف لائیو سٹاک کارڈ‘‘ کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ 30 ہزار طلبہ کو فیس کیلئے سکالر شپ مل رہے ہیں۔ سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا گرے سٹرکچر مکمل ہو چکا ہے۔ 5سال میں 5لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں۔ گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ کرنا چاہتے ہیں۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اگلے سال میٹروبس پراجیکٹ کا آغاز کر...
    لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے قوم کو ریکارڈ ترسیلات زر اور یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اسے خوشحالی کی صبح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو دہراتے ہوئے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کو مسترد کرتے ہوئے دسمبر 2024 میں 3.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان بھیجی، جو دسمبر 2023 کے مقابلے میں 29.3 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
     ترجمان پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے  کہا ہے  بانی پی ٹی آئی  شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں۔  تفصیلات کے مطابق  بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہا  مریم نواز "Nepo Baby" ہیں، جو عمران خان بننے کی ناکام کوشش کررہی ہے، عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، شریف خاندان کو خواب میں بھی عمران خان نظر آتے ہیں، مریم نواز کو عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی  چاہئے  ۔ انہوں نے کہا  پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے، خیبر پختونخوا میں عوام کا پیسہ عوام کی فلاح...
    پشاور(نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی عمران خان بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز بانی پی ٹی آئی جیسا بننے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں، عمران خان شریف خاندان کے اعصاب پر سوار ہیں، شریف خاندان کو خواب میں بھی بانی پی ٹی آئی نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی بننے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، پنجاب کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے لندن منتقل ہو رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں عوام...
    لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کرتے ہوئے انہیں ٹیکنو کریٹ نشست کیلیے اہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای سی پی نے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس خارج کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔ سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود نے سینیٹر سیف اللہ ابڑوکے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔
    بدین (نمائندہ جسارت)بدین کے قریب فتح آباد اکڑی جاگیر کے گاؤں عبداللہ میندھرو میں پنہور برادری کے مسلح افراد نے مال چوری کے الزام میں 50 سالہ محمد حسن میندھرو کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ امیر شاہ سیم کے قریب محمد حسن میندھرو اپنے کھیت میں مویشی چرا رہا تھا کہ پنہور برادری کے افراد بشیر پنہور، داؤد پنہور وغیرہ نے اس پر حملہ کر کے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں گولارچی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زیادہ خون بہہ جانے سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پنہور برادری کے افراد کے ہاتھوں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل...
     بلوچستان کے ضلع ژوب میں مقامی افراد اور لیویز فورسز کی کارروائی میں 2 افراد کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے 3 نامعلوم مسلح افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ مغوی شخص کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع ژوب کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ بدھ کو قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقے گوال اسماعیل زئی سے نامعلوم افراد نے ایک کلینک سے 2 افراد کو اغوا کیا،جن میں ژوب کا رہائشی جمعہ رحیم اور گوال اسماعیل زئی کا رہائشی مسعود خان شامل تھے۔  اغوا کاروں سے مزاحمت کرنے پر اغوا کاروں نے مغوی مسعود خان کو قتل کردیا اور دوسرے مغوی کو لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی بروقت اطلاع ملنے پر لیویز...
    سہون شریف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پارا چنار کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر سندھ پولیس نے بدترین شیلنگ اور تشدد کرکے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ اور مظلومین پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہر فورم پر ملت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے سہون شریف میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے سہون شریف پہنچ کر مولانا طاہر حسین نجفی اور شیعہ...
    مدینہ منورہ  (نمایندہ نوائے وقت) سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے سنیر رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے۔خود بھی اسر دوسری جماعتوں کی یوتھ کے ساتھ ملکر سیاست میں  سیاست میں اخلاق اور رواداری  میں پورا اتریں  ہر ممکن کوشش کریں  کے سیاست سے ہٹ کر ملکی اور قومی اداروں کیخلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں ۔کیونکہ اس رویہ اور رجحان سے بیرون میں  ہم نوجوانوں شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری یاسر مردان  نے کہا ان باتوں  سے ہماری مملکت خداداد پاکستان کہ متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے۔ ہمارہ دین...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— تصویر بشکریہ جیو ٹی وی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔پاکپتن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور کے بعد معیشت کے حوالے سے ایک بار پھر اچھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، آج نواز شریف کی بیٹی کی حکومت میں عوام کو ترقیاتی اسکیموں کا ثمر مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھنے نہیں دی، باقی صوبوں میں بڑھ گئی ہے، پاکستان میں مہنگائی کم ہوئی ہے، اسٹاک مارکیٹ نے 76 سال کا ریکارڈ توڑ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدہ ہے ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم اور صحت سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیراعظم نے کراچی میں نجی یونیورسٹی کی کتاب ’مینوئل آف کلینیکل پریکٹس گائیڈلائنز‘ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ کتاب پاکستان کے شعبہ صحت کی اصلاحات میں ایک درخشاں باب کا اضافہ ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ہر گزرتے دن ہم اس عہد کی تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ کلینیکل پریکٹس کی تحقیق کے بعد بنائے گئے رہنما اصول عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اصول حکومت کے...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضلع کرم کےلیے امدادی اشیاء پر مشتمل 40 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کردیا گیا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ 10 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن پہنچ چکا ہے، 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ عنقریب پاراچنار اور اپر کرم پہنچ جائے گا۔ کُرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رُک گیاخیبر پختون خوا کے شہر پشاور کے ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث 17 ترقیاتی منصوبوں پر کام رک گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے تک مقامی مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کے بعد قافلہ روانہ کیا گیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مذاکرات میں گرینڈ جرگہ،...